Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عید کیسے گزارنی ہے ؟ افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

    عید کیسے گزارنی ہے ؟ افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

    عید کیسے گزارنی ہے ؟ افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان ختم ہونے کو ہے، مبارک ایام اختتام پذیر ہونے والے ہیں، عید آنیوالی ہے، ایسے میں افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے

    افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،افغان طالبان عید کے ایام میں کوئی کاروائی نہیں کریں گے جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا تا کہ عید کا تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے

    سربراہ افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے افغان طالبان کی جانب سے سیز فائر کا خیر مقدم کیا اور کہا حکومت بھی جنگ بندی کا جلد باقاعدہ اعلان کرے گی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی افغان طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو سراہا گیا ہے اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا گیا ہے

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    افغان طالبان وفد سے کیا بات چیت ہوئی؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

    تیسری عالمی جنگ، کون کس کا ساتھ دے گا ،امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ،جانئے مبشر لقمان کا حقائق پر مبنی تجزیہ

  • وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ملاقات:دورہ پاکستان کی دعوت:جوقبول کرلی

    وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ملاقات:دورہ پاکستان کی دعوت:جوقبول کرلی

    جدہ: وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ملاقات:دورہ پاکستان کی دعوت:جوقبول کرلی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، طاہر اشرفی اور مسجد الحرام کے دیگر امام بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سے پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔

     

    https://twitter.com/PakPMO/status/1391443029744103425

    عمران خان نے عازمین کو سہولیات کی فراہمی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے عالمی وبا کے دوران ایس او پیز کے انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔وزیراعظم نے امام کعبہ سے ملاقات میں حالات جلد معمول پر آنے کی امید ظاہر کی۔

     

     

    https://twitter.com/PakPMO/status/1391443029744103425

    دوسری جانب امام کعبہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

    امام کعبہ نے کامیاب دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور سعودی علما کی جانب سے دورے کے مشترکہ اعلامیے کی بھی حمایت کی۔

     

    https://twitter.com/PakPMO/status/1391443029744103425

    امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم نے امام کعبہ اور علما کرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

  • کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کے حملے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

    کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کے حملے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران ایف سی کے 3 جوانوں نے شہادت قبول کی جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    مارگریٹ میں کوئٹہ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی کے فرائض پر تعینات ایف سی کے دستوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی کے 3 جوانوں نے شہادت حاصل کی جبکہ 1 زخمی ہوگیا

    شیربندی میں دہشت گردی کی ایک اور سرگرمی میں ، تربت دہشت گردوں نے پاک ایران بارڈر کے ساتھ گشت کرنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ نتیجے میں 4 ایف سی فوجی زخمی ہوگئے شہید ہونے والے سپاہیوں میں لانس نائک سید ہوسی شاہ ، سپاہی فیصل محمود، سپاہی نعمان الرحمن شامل ہیں

  • سعودی عرب سےکہہ دیا ہےکہ گھبرانا نہیں:الحرمین الشریفین کی حفاظت کےلیےہم حاضرہیں،تیارہیں:وزیراعظم

    سعودی عرب سےکہہ دیا ہےکہ گھبرانا نہیں:الحرمین الشریفین کی حفاظت کےلیےہم حاضرہیں،تیارہیں:وزیراعظم

    جدہ:سعودی عرب سےکہہ دیا ہےکہ گھبرانا نہیں:الحرمین الشریفین کی حفاظت کےلیےہم حاضرہیں،تیارہیں:وزیراعظم کااعلان عظیم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حالیہ دورہ کے دوران اس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے سعودی قیادت کوایمانی پیشکش کرتےہوئے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں پاکستان اورپاکستانی سب الحرمین الشریفین کی حفاظت کےلیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیارہیں

    وزیراعظم نے جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان بحران کا شکار ہو جاتا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اخبارات میں مایوسی کی خبریں آتی ہیں لیکن میں اپنی قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب وہ پاکستان بنے گا جو ستر سال پہلے بننا چاہیے تھا۔ ہم قائداعظمؒ کے پاکستان کے ٹریک پر واپس آ گئے ہیں۔ مافیا سے آزادی کی جنگ میں تھوڑا وقت لگے گا، تاہم بہت جلد آپ کے سامنے نیا پاکستان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک عظیم بنے۔ یہ پاکستان کی ڈیفائنگ موومنٹ ہے۔ ہماری حکومت تبدیلی کے لیے لڑرہی ہے، اسے اب کوئی نہیں روک سکتا،

    انہوں نے کہا کہ ملک میں شعور آنے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے معلومات شیئر ہوتی ہیں۔ تحریک انصاف یوتھ کی وجہ سے اقتدار میں آئی۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، جہاں قانون کی بالا دستی ہو، جہاں انصاف نہ ہو وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ تحریک انصاف نام رکھنے کا مقصد انصاف تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آج بڑا خوش ہوں۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ۔ اس کے علاوہ روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کا موقع ملا۔ بیٹری ری چارج ہو گئی ہے، اب نئے پاکستان کی سوچ کو آگے لے کر چلیں گے۔ ایک طرف مافیا جو پرانے نظام کو بچانے میں لگا ہے جبکہ دوسری طرف عوام، جو تبدیلی چاہتی ہے۔

    معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کنسٹریکشن انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی لیکن اب انھیں قرضوں کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اب کرایہ دار کرایہ دینے کے بجائے اپنا گھر بنا سکیں گے۔ مشکل وقت سے نکل آئے، اب آگے خوشحالی ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی۔ افسوس بھارت میں کورونا سے بہت تباہی ہوئی۔ تاہم اللہ کا شکر ہے ہم نے کورونا کے دوران پاکستانیوں اور اکانومی کو بچایا۔

  • بریکنگ: وزیراعظم کےاعزاز میں بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا،عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    بریکنگ: وزیراعظم کےاعزاز میں بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا،عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، ان کے اعزاز میں طواف سے پہلے بیت اللہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے تھے۔

     

     

    بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم عمران خان کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔ خیال رہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

     

    اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

     

    وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب ادا کی۔

     

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان ، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

  • ڈرامے بازپاکستانی سیاسی لیڈروں پرخاموشی طاری:عمران خان نےاسرائیل کی مذمت بھی کردی مرمت بھی کردی

    ڈرامے بازپاکستانی سیاسی لیڈروں پرخاموشی طاری:عمران خان نےاسرائیل کی مذمت بھی کردی مرمت بھی کردی

    اسلام آباد: ڈرامے بازپاکستانی سیاسی لیڈروں پرخاموشی طاری:عمران خان نےاسرائیل کی مذمت بھی کردی مرمت بھی کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

     

    وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق اور تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔

    عین اس وقت جب اسرائیل فلسطینیوں پربہت زیادہ مظالم ڈھا رہا ہے ، عمران خان کویہودی کہنے والے کسی مذہبی سیاسی لیڈرکویہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ اسرائیل کی چھترول کرے

    نوازشریف ، شہبازشریف ، مریم نواز،بلاول بھٹوزرداری سمیت تمام نام نہاد سیاسی لیڈروں کےساتھ ساتھ ان کے حمایتی مذہبی ڈان بھی خاموش نظرآتے ہیٰں

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے احاطے میں نماز ادا کی، اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

  • فلسطینیوں پر مظالم ، صدر مملکت اسرائیلی بربریت  پر بول اٹھے

    فلسطینیوں پر مظالم ، صدر مملکت اسرائیلی بربریت پر بول اٹھے

    فلسطینیوں پر مظالم ، صدر مملکت اسرائیلی بربریت پر بول اٹھے

    باغی ٹی وی : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم پر بول اٹھے انہوں نے نے کہا کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔

    مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہہ مسلمان نمازیوں یر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔

    صدر پاکستان نے فلسطینیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی ان شاء اللہ


    خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں آج بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پرظالمانہ تشددنہایت بزدلانہ اقدام ہے، فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کوزیادہ دیردبا نہیں سکتی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے حملے میں 200سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے ،مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے ۔

    بیت المقدس سے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی نقوش کو مٹایا جا رہا ہے ۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور قبلہ اوّل ہے ،عالمی ضمیر اسرائیلی قبضے پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ،عالمی ادارے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کریں،

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزی 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

    ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔

  • وزیراعظم کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل   :عمران خان بلاشبہ عالم اسلام کےلیڈرہیں: سعودی عرب

    وزیراعظم کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل :عمران خان بلاشبہ عالم اسلام کےلیڈرہیں: سعودی عرب

    ریاض:وزیراعظم پاکستان کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل :عمران خان بلاشبہ عالم اسلام کےلیڈرہیں:،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

     

    سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلاشبہ عالم اسلام کے لیڈرہیں اوران کے دل میں مسلمانوں کے لیے محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے

     

    سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ سعودی قیادت بھی یہ سمجھتی ہےکہ پاکستان کوکرپشن ، بدعنوانی اورچوربازاری سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے قریب رہا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے دورمیں‌پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان جوبہترین تعلقات ہیں وہ اس سے قبل نہیں تھے

    ۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی شہری سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

     

    انھوں نے کہا دونوں ملکوں کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان کا دورہ نہایت اہم ہے، ان کے دورے کے دوران انٹرویو پر خوشی ہے، اس دورے میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ ہے، اعلیٰ سطح سمیت حکام کی سطح پر بھی دورے ہوں گے، سعودی ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورے میں مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےعمل پیرا ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، مسئلے سے متعلق اسلامی ممالک میں بات چیت ضروری ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی کا کردار بھی اہم ہے۔

     

    انھوں نے خوش خبری سنائی کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے سعودی عرب میں مزید مواقع پیدا ہوں گے، ہم پاکستانی افرادی قوت کو سعودی قوانین کے مطابق سہولت دے رہے ہیں، سرمایہ کار بھی دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

     

    قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کی شب وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کیے۔

     

     

    انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے موضوع پر بات چیت کی۔ سعودی پاکستانی اعلی رابطہ کونسل کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دو معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

  • وزیراعظم کی  روضہ رسول ﷺ پرحاضری:    ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کے لیے دعائیں

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری: ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کے لیے دعائیں

    مدینہ منورہ :وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری:ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

     

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفد سمیت مسجد نبویﷺ پہنچے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں افطار کیا اور نمازِ مغرب ادا کی۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے اس مبارک موقع پر نبی رحمت ﷺ پردرودوسلام پیش کیے اوراللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

     

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ منورہ میں داخل ہونے سے پہلےجوتے اتارلیئے ،وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علی والہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

     

    اس دوران وزیراعظم ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار کر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ﷺ کے احترام میں تھا۔

     

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب:مشترکہ اعلامیہ جاری       :عمران خان ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں :محمد بن سلمان

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب:مشترکہ اعلامیہ جاری :عمران خان ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں :محمد بن سلمان

    ریاض:وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب:مشترکہ اعلامیہ جاری:وزیراعظم عمران خان ہمارے دلوں کی دھڑکن:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

     

    اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نےدونوں برادرممالک کےدرمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

     

    سعودی ولی عہد نے پاکستان کوترقی یافتہ فلاحی ریاست میں تبدیل کرنےکے وزیراعظم کے وژن کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

     

    سعودی ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کواپنے دلوں کی دھڑکن قراردیتے ہوئے عالم اسلام کے عظیم رہنما قراردیا

     

     

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نےاسلامی اتحاد کے فروغ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کےقائدانہ کردارکی تعریف کی، وزیراعظم نےعالم اسلام کودرپیش مسائل کے حل میں سعودی عرب کےمثبت کردار اورکوششوں کی تعریف کی،وزیراعظم نےعلاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سعودی عرب کےکردار کو سراہا۔

     

    دونوں رہنماؤں نےباہمی تعاون کوفروغ دینے کے لیے سعودی پاکستان سپریم کو آرڈینیشن کونسل کےآغاز کااعلان کیا۔

     

    دونوں ممالک نے یمن تنازع کے جامع سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت اعادہ کیا، اور سعودی سرزمین پراہم تنصیبات اورشہریوں کےخلاف بیلسٹک میزائلوں اورڈرون حملوں کی مذمت کی گئی جب کہ تیل برآمدات اور توانائی کی فراہمی کے استحکام کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں فریقین نے افغان تنازع کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر زور دیا اور افغان امن عمل میں باہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

     

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نےکثیر الجہتی حمایت جاری رکھنے اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی ولی عہد نے ایل او سی پرجنگ بندی کےحوالے سے متعلق پاکستان اوربھارت کے مابین حالیہ مفاہمت کاخیرمقدم کیا اور مقبوضہ کشمیر تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

     

    وزیر اعظم نے سعودی عرب کو جی 20 سربراہی اجلاسوں کی کامیابی اور مثبت فیصلوں پر مبارکباد دی،فریقین نے ویژن 2030 کی روشنی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال اور اقتصادی ترقی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی، دونوں فریقوں کا دوطرفہ عسکری اور سیکیورٹی تعلقات میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس دوران انتہاپسندی اورفرقہ واریت کا مقابلہ کرنےسمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز زیر غور آئے، بین الاقوامی امن وسلامتی کےحصول کے لیے مسلم ممالک کی طرف سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پرزور دیا گیا۔

    دونوں فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پاک سعودی قیادت نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کسی مذہب،قومیت ، تہذیب یا نسلی گروہ سے وابستہ نہیں ہوسکتی۔

    دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے تمام جائزحقوق، بالخصوص حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے مطالبے کی حمایت کی،شام اور لیبیا کے مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔