Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جوبائیڈن سن لےاب اگرامن معاہدےکی خلاف ورزی کی یامعاہدہ توڑاتوبڑی خطرناک جنگ ہوگی:افغان طالبان

    جوبائیڈن سن لےاب اگرامن معاہدےکی خلاف ورزی کی یامعاہدہ توڑاتوبڑی خطرناک جنگ ہوگی:افغان طالبان

    کابل: جوبائیڈن سن لےاب اگرامن معاہدےکی خلاف ورزی کی یامعاہدہ توڑاتوبڑی خطرناک جنگ ہوگی:افغان طالبان کا واضح پیغام ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ امریکا میں قائم ہونے والی نئی حکومت فروری 2020 میں طے پانے والے امن معاہدے سے پیچھے ہٹی تو پھر بڑی جنگ ہوگی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امن معاہدے سے دستبرداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے خاتمے سے بڑی جنگ کا آغاز ہوگا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ دی افغانستان اسٹڈی گروپ نے ایک رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان سے فوج واپس بلانے سے قبل افغان طالبان کو تشدد میں کمی لانے کے لیے سختی سے پابند کریں۔

    اپنی رپورٹ میں اسٹڈی گروپ نے خبردار کیا کہ اگرافغان طالبان کو تشدد میں کمی لانے کے لیے مجبور کیے بغیر فوجیوں کا انخلا شروع کیا گیا تو افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے القاعدہ بھی متحرک ہو سکتی ہے۔

    ادھر افغآن طالبان نے اسٹڈی گروپ کی رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں تشدد میں کمی لانے کی معاہدے کی شرط پر عمل درآمد نہ کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا۔

    دوسری طرف امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ صورت حال کا بغورجائزہ لے رہا ہے اوروہ امن معاہدے کوقائم رکھنا چاہتا ہے ، زلمے خلیل زاد کایہ بھی کہنا تھا کہ اگرمعادہ ختم ہوا تواس کا نقصان امریکہ اوراتحادیوں کو ہوگا

    طالبان نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا تشدد میں کمی نہ لانے کا بہانہ کرتے ہوئے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پھر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

  • امریکہ نے محمد بن سلمان کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا:اگلے ولی عہد کون  ہوں گے یہ بھی فیصلہ کرلیا

    امریکہ نے محمد بن سلمان کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا:اگلے ولی عہد کون ہوں گے یہ بھی فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن :امریکہ نے محمد بن سلمان کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا:اگلے ولی عہد کون ہوں گے یہ بھی فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق جوبائڈن جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کریں گے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کی خفیہ رپورٹ کانگریس کو پیش کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بارے میں مزید کہا کہ یہ قانون ہے اور ہم اس قانون پر عمل کریں گے۔

    اس سے قبل امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر "اپریل ہینس” نے بتایا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لائے کے معنی یہ ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ باضابطہ طور سعودی ولیعہد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کا اراداہ رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ جوبائيڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہيں کہ نئی امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہيں۔

    قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت مخالف جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر نہایت بہیمانہ انداز میں قتل کر دئے گئے تھے جس کے بعد ترکی نے تحقیقات کی روشنی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس گھناؤنے اور سفارتی و انسانی آداب کے خلاف اس مجرمانہ عمل کے ذمہ دار آل سعود قبیلے کے چشم و چراغ بن سلمان ہیں۔

  • حالات اچھے نہیں،باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے ،وزیراعظم

    حالات اچھے نہیں،باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے ،وزیراعظم

    حالات اچھے نہیں،باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی آج تک آبادی کےخلاف نہیں جیت سکا،

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ اٹھا کردیکھ لیں دنیاکی کسی بھی قوم کوزیادہ دیرتک غلام نہیں رکھا جاسکتا ،مودی نے 5اگست کو کشمیریوں کودبانے کی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیے کھڑے ہیں ،کشمیری قوم5 اگست کے بعد آزادی کیلئےاوربھی پُرعزم ہوگئی ہے،مقبوضہ کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ اوردنیامیں اٹھ گیاہے ،کشمیرکے لوگ 70سال سےآزادی چاہتے ہیں، کشمیری عوام برصغیرکی آزادی سے قبل بھی ڈوگرہ راج کے خلاف لڑ رہے تھے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے فیٹف میں پاکستان کودبانے کی کوشش کی مگروہ ناکام رہا، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے امریکہ میں نئی انتظامیہ آئی ہےکچھ نہیں کہہ سکتے کہ انکی کیا پالیسیاں ہیں دنیا میں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہا ہے،سلامتی کونسل میں3 مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی،50 سال قبل ہوئی ہوگی، سلامتی کونسل میں 3 مرتبہ کشمیرپربات ہونیکا مطلب ہے کہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا،حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئے مشکل ہوگا،ہم نےہندوستان سے پھرکہا ہےکہ ہمارے ساتھ بات چیت کریں،بھارت آرٹیکل 370 ری اسٹورکرکے بات کرے،ہم تیارہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آج این آراودے دوں یہ کہیں گےعمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں ،یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں،لوگ چوروں کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلتے،لوگ لبنان میں حکومتی کرپشن کے خلاف سڑکوں پرنکلے،آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟خود دم دبا کربچوں کے ساتھ باہربیٹھا ہوا ہے،بھائی کے بچے بھی باہرہیں، ان کا مُنشی بھی اپنےبچوں کےساتھ باہر بیٹھا ہوا ہے،وہ باہرکیوں بیٹھےہیں؟انہیں پتہ ہے،یہ لوگوں کوبےوقوف سمجھتے ہیں جولوگوں کوبے وقوف سمجھتےہیں اس سے بڑابےوقوف کوئی نہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے،اپوزیشن اورمیڈیا میں بیٹھےلوگ کہتےہیں کہ حالات اچھے نہیں،ہم سب کہتےہیں حالات اچھے نہیں ،ہمیں مقروض ملک ملا،ان لوگوں نے 10سالوں میں ملک پر4 گنا قرض چڑھادیا،انشااللہ ہم حالات کو ٹھیک کرنےکی کوشش کرینگے،ان لوگوں نےاپنے ججزاورنیب کے ہیڈز رکھے ہوئےت ھے،انہیں اپنا جج اورنیب کاہیڈن ہیں ملے گا تویہ نہیں مانیں گے،

  • بھارت میں کسان کریں گے آج پہیہ جام، دہلی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگی

    بھارت میں کسان کریں گے آج پہیہ جام، دہلی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگی

    بھارت میں کسان کریں گے آج پہیہ جام، دہلی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبہ پر کسانوں کی دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج جاری ہے۔

    کسانوں نے آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک بھارت بھر میں پہئیہ جام کا اعلان کیا ہے۔ کسان تنظیموں نے اگرچہ اس چکہ جام سے دہلی اور این سی آر کو مستثنیٰ رکھا ہے، تاہم دہلی پولیس الرٹ ہے۔ دہلی پولیس نے سنگھو اور غازی پور بارڈر پر حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ جبکہ دہلی کے اندر بھی بڑی تعداد میں سکورٹی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

    مودی سرکار کی سیمنٹ کی دیواروں اور کیلوں کانٹوں کے جواب میں بھارتی کسانوں نے پھول اگا دیے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں اور آج ملک گیر پیمانے پر پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں۔کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سیمنٹ کی بڑی رکاوٹیں اور سڑکوں پر کیلیں بکھیر رکھی ہیں۔ جس کے جواب میں کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے رکاوٹوں کے سامنے پھول اگا دیے ہیں۔

    اترپردیش بارڈر پر واقع غازی پور بارڈر پر کسانوں کے احتجاج نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔بھارتی کسانوں نے آج ملک بھر میں پہیہ جام کر رکھا ہے اور 40 لاکھ سے زائد ٹریکٹر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔

    کسانوں کی طرف سے آج چکہ جام کے پیش نظر دہلی میٹرو کے منڈی ہاؤس، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، وشو ودیالیہ، لال قلعہ، جامعہ مسجد، جن پتھ اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر غازی پور بارڈر اس وقت بھاری پولیس فوسز کی موجودگی کی وجہ سے چھاونی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں پر چاروں طرف بندشیں نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن بھی تیار رکھی گئی ہے۔

    کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کو روکنے کے لیے لال قلعہ پر بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

    چکہ جام کے پیش نظر دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم چنموئے بسوال کا کہنا ہے کہ سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔ دہلی کے اندر بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گیے ہیں۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی نے دہلی میٹروں کے افسران کو خط لکھ کر ضرورت پڑنے پر 12 میٹرو اسٹیشنوں کو فوری طور پر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

    کسان سنیوکت مورچہ کے رہنما ڈاکٹر درشنپال کا کہنا ہے کہ کسانوں نے ہفتے کے روز پہیہ جام کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس کے لئے سب سے اہم ہدایت پرامن نظام کے حوالے سے دی گئی ہے۔ نوجوانوں سے خصوصی طور سے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آنے اور امن وسکون برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ صرف دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پہیہ کام رہے گا۔ تین بجے احتجاج میں شریک تمام افراد ایک منٹ کے لئے اپنی گاڑیوں کا ہارن بجاکر مودی سرکار کوبیدارکرنے کا کام کریں گے۔ اسکول بسوں ، ایمبولینسوں اور بیمار لوگوں کو چکہ جام میں کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لئے بھی خاص طور سے ہدایت دی گئی ہے۔

    بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

    بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

    مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

    مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

    حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

    کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

    کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

    مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

    مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

    نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

    کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

    کسان بپھر گئے ،بھارت پوری دنیا میں جھوٹا ثابت، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • بھارت کے منہ پر طمانچہ، امریکی ایوانوں میں کشمیر کی گونج

    بھارت کے منہ پر طمانچہ، امریکی ایوانوں میں کشمیر کی گونج

    بھارت کے منہ پر طمانچہ، امریکی ایوانوں میں کشمیر کی گونج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار امریکی ریاست نیویارک کی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی ووٹ کی بنیاد پر قرارداد منظور کی گئی۔

    امریکہ میں کشمیرڈے منظورکرنے پر نیویارک پہلی ریاست بن گئی ،مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے والے بھارت کے منہ پر طمانچہ، امریکی ایوانوں میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی۔

    نیویارک میں 5 فروری 2021 کا دن بطور کشمیر امریکن ڈے منانے کی قراردار منظور کر لی گئی، ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر ڈے قراردادمنظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراردادمنظورکرنے پراسمبلی ممبران کےشکرگزارہیں،

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 3 افراد جاں بحق

    کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 3 افراد جاں بحق

    کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن عالمگیر روڈ کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالزاہد ولد بہاؤالدین عمر45سال۔

    کراچی:ایف بی ایریا بلاک 22شاہ ولی اللہ روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت مقصود ولد یاسین عمر22سال۔

    کراچی:گلشن حدید فیز 02ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فیاض علی ولد قربان علی عمر35سال ۔

    کراچی:ڈیفنس فیز 8 سکینہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔لاش کی شناخت عابد حسین ولد واحد بخش عمر53سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی اجمیر نگری قبرستان کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمال الدین ولد علی خان عمر40سال۔

    کراچی:سپرہائی وے کوئٹہ ٹاؤن بلال کانٹا کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔

  • شہبازشریف پھنس گئے؛الزامات لگائےہیں توثابت کریں: عدالت ضرورثابت کریں گےاپنےدعوے پرقائم ہیں:ڈیلی میل

    شہبازشریف پھنس گئے؛الزامات لگائےہیں توثابت کریں: عدالت ضرورثابت کریں گےاپنےدعوے پرقائم ہیں:ڈیلی میل

    لندن: شہبازشریف پھنس گئے؛الزامات لگائے ہیں تو ثابت بھی کریں ،عدالت:ضرورثابت کریں گے،اپنے دعوے پرقائم ہیں:ڈیلی میل نے چیلنج قبول کرلیا ،ادھر اس حوالے سے برطانوی عدالت نے شہبازشریف کی جانب سے صحافی کے خلاف دائر ہتک عزت مقدمے کی ابتدائی سماعت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے ڈیوڈروز اور برطانوی اخبارپر دائر کے جانے والے ہتک عزت مقدمے کی لندن میں کوئنز بینچ نے سماعت کی۔

    بینج کے جج جسٹس نکلین نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ ’اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں استعمال ہونے والے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے، ڈیلی میل کو شہبازشریف پر عائد کیے گئے الزامات ثابت کرنا ہوں گے‘۔

    عدالت نے کہا کہ ’صحافی ڈیوڈروزکےمضمون کا مرکز شہبازشریف تھے، مضمون میں لگائےگئے الزامات واضح ہیں کیونکہ آرٹیکل میں واضح طور پر شہبازشریف اورعمران علی کو چوری کی رقم کابینفشری لکھاگیا اور یہ بھی تحریر کیا گیا کہ متاثرین میں برطانوی ٹیکس دہندگان شامل ہیں جبکہ مضمون میں سرکاری منصوبوں میں کرپشن اورکک بیکس کا ذکر بھی کیا گیا ہے‘۔

    جسٹس نکلین کا کہنا تھا کہ ’آرٹیکل میں کہا گیا عمران علی بھی کک بیکس،کرپشن سےمستفیدہوئے جبکہ شہبازشریف کو یوکے ڈی ایف آئی ڈی کا پوسٹربوائے لکھا گیا‘۔

    عدالت نے آج ہونے والی سماعت پر فیصلہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اخبارمیں لگائےگئےالزامات درست تھے یا غلط،اس بات کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔ سماعت کےدوران مضمون میں استعمال الفاظ کے معانی پربحث بھی ہوئی۔

    دوران سماعت ثابت ہوا کہ مضمون میں شہبازشریف اور عمر علی سے متعلق ہتک آمیز الفاظوں کا استعمال کیا گیا جس کی بنیاد پر جج نےہتک عزت کے معیارکا تعین بھی کیا اور بتایا کہ ہتک عزت درجہ اول کا مطلب الزامات شدید نوعیت کے ہیں۔

    سماعت میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ ڈیوڈ روز کی خبر میں درج کئے گئے الفاظ ہتک عزت کا باعث بن سکتے ہیں یا نہیں اور کس درجے تک سنگین الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ الفاظ ہتک عزت کا باعث بن سکتے ہیں اور اسے درجہ اوّل یعنی سنگین ہتک عزت کے درجے میں رکھا۔ تاہم یہ ہرگز اس بات کا فیصلہ نہیں کہ اخبار میں درج الزامات درست ہیں یا غلط ہیں۔

    اس بات کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا اور اگر ڈیلی میل نے یہ ثابت کر دیا کہ الزامات درست تھے تو ہتک عزت کا دعوٰی خارج کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈیوڈ روز نے ٹویٹ کے ذریعے تردید کی اور لکھا “آج کا فیصلہ مقدمے کا حتمی نتیجہ نہیں، کچھ پاکستانی چینلز کی خبروں کے برخلاف آج کی سماعت ابتدائی تھی، آج کا فیصلہ ٹرائل کی حدود کا تعین کرتا ہے، مقدمے کا ٹرائل ہونا ابھی باقی ہے‘۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈیلی میل کے وکیل نے عدالت کے حکم کوقبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دعوے پرقائم ہیں اورثابت کریں گے کہ شہازشریف نے منی لانڈرنگ کی ہے اورایک ٹیکنیکل چورہے

    اس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے الزامات ثابت کرنے کے لیے وکیل کو مہلت دے دی

  • اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری ہوگئی

    اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری ہوگئی

    اسلام آباد :اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری لے لی ہے ۔

    اس سے پہلے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کیلئے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

    صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کروانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے طلب کرلی ہے‘پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے ریفرنس پر دستخط کر دیے ہیں.

    بیان میں کہا گیا کہ صدر نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے بیان کے مطابق سپریم کورٹ کو ارسال کردہ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 122 (6) میں ترمیم کرنے پر عدالت عظمیٰ کی رائے مانگی گئی ہے.

    خیال رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات فروری میں کروانے اور اوپن بیلٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ کا مشاورتی دائرہ کار لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا یہ انتخابات ایوان بالا کی 52 نشستوں پر ہوں گے کیوں کہ 104 اراکین سینیٹ 11 مارچ کو ریٹائر ہوں گے

  • *کراچی باغی ٹی وی ٹیم کی آزادی کشمیر ریلی*

    *کراچی باغی ٹی وی ٹیم کی آزادی کشمیر ریلی*

    ہر پھول ہے فریادی آنکھوں میں لیے شبنم
    کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم​
    کراچی میں آج باغی ٹی ٹیم اور بنی پاکیزہ رضاکار کے باہمی تعاون سے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار تکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بنی پاکیزہ چئیرمین ملک ضمیر الرکن صاحب نے کی،ریلی کے شراکا سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ آج جس طرح وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے مجھے پورا یقین ہے کشمیری عوام جلد آزادی کی اس جنگ میں فتح یاب ہوگی۔آج یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوکر ریلی نکالنے کا مقصد صرف دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا ہی نہیں بلکہ اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کاذ کی اہمیت سمجھانا بھی ہے، اب ہمارا بس ایک ہی نعرہ ہے….کشمیر بنے گا پاکستان۔
    معزز مہانوں میں سر فیضان رضا،سر اسد احمد خان ،سر غنی اللہ اور میڈم ارم آصف نے اپنے سیکڑوں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پرجوش طریقے کشمیر کی آزادی حق میں آواز حق بلند کی۔ریلی کے اخیتام پر کشمیر کے شہدا کے لئے دعا اور باغی ٹی وی ٹیم انچارج جناب غنی اللہ اور خورشید بھٹو نے باغی ٹی وی ٹیم کے ساتھ آزادی کشمیر کی یاد میں پودے بھی لگائے۔

  • نوازشریف چورہے:کپتان کا زورہے:مودی کا یارنوازشریف :عمران خان زندہ باد:مریم کےجلسےمیں شریکاں دےنعرے

    نوازشریف چورہے:کپتان کا زورہے:مودی کا یارنوازشریف :عمران خان زندہ باد:مریم کےجلسےمیں شریکاں دےنعرے

    مظفر آباد: نوازشریف چورہے ، کپتان کا زورہے ، عمران خان زندہ باد:مریم نوازکے جلسے میں شریکاں دے نعرے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر آباد آزاد کشمیر میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب تقریر کرنے لگیں تو انھوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے، جس پر جلسے میں موجود چند خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

    اس دوران کشمیری خواتین نے پورے جوش وجزبے سے نعرے لگائے نوازشریف چورہے کپتان کا زورہے ، مودی کا یارنوازشریف ،عمران خان زندہ باد

    یہ نعرے سن کرمریم نوازپانی پانی ہوگئیں اورپھرجلدی سے اس صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی طرف سے کشمیرکوہتھیانے کی بات کی اوروہ بھی غلط حوالے دیتی رہیں جس پروہاں صحافی اوردیگر پڑھے لکھے لوگ بڑے مایوس ہوئے کہ یہ کیسی لیڈر ہے جس کو لکھی تقریر بھی پڑھنی نہیں آتی اورغلط تاریخ بیا کررہی ہے

    تقریر کے دوران مریم نواز عمران خان مخالف جب کہ خواتین زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں، جس پر پولیس نے حرکت میں آ کر عمران خان زندہ باد نعرے لگانے والی خواتین کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔

    مریم نواز نے تقریر کے دوران ایک بڑی غلطی بھی کی، اگرچہ ان کی تقریر لکھی ہوئی تھی لیکن وہ ایک اہم تاریخ پھر بھی غلط دہراتی رہیں، بھارت نے کشمیر کا خصوصی درجہ 5 اگست کو تبدیل کیا تھا لیکن مریم نواز تقریر میں پانچ اگست کی بجائے 15 اگست بولتی رہیں۔

    مریم نواز تقریر میں بار بار پندرہ اگست کہتی رہیں، واضح رہے کہ پندرہ اگست کو بھارت یوم آزادی مناتا ہے۔