Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی  اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی

    کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی

    کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی
    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 219، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 701، بلوچستان میں 15 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 681، اسلام آباد میں 16 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین نے سروے نتائج جاری کردیے

    وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین نے سروے نتائج جاری کردیے

    اسلام آباد: عرب میگزین کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 93 فیصد پاکستانیوں نے ایک بار پھر عمران خان پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    عرب نیوزکے مطابق وزیراعظم پر اعتماد اور مقبولیت کے حوالے سے خلیج میگزین نے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں 16 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔

    میگزین کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں، مہنگائی جیسے چیلنجز کے باجود وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 93.2 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعظم کی کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    سروے میں حصہ لینے والے افراد نے ماضی کے تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران کو بہتر وزیراعظم قرار دیا۔

    یاد رہے کہ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں‌ سامنے آئے ہیں کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے، جو آئندہ ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کرے گا۔

    ایک ایسے وقت میں وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد اور اُن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار اس بات کی غمازی ہے کہ کرپٹ شخصیات کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

  • غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر25 ستمبراور 26ستمبر کی رات کو ایک غیر ملکی شخص رائے ونڈ کے قریب جاتی امرامیں واقع میاں نواز شریف کے گھر میں کالے شیشوں والی ایک پرائیویٹ گاڑی پر پہنچاجہاں مبینہ طور پر مریم نواز شریف نے ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ غیرملکی نے رات کو جاتی امرا میں ہی قیام کیا اور 26 ستمبرکو ایک دوسری گاڑی میں جو کہ جاتی امرا کی ملکیت بتائی جارہی ہے کے ذریعے وہاں سے روانہ ہوا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی مبینہ طور پر ایک بھارتی تھا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ شخص پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی سفارتکار تھا یا کسی دوسرے ملک سے پاکستان آیا تھا۔ علاقے کے رہائشی بعض افراد سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے گھر میں غیرملکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے بعض سرکردہ افرادسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا جب کہ جاتی امرا کے اسٹاف نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

  • دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن افغانستان میں امن و استحکام سےمشروط ہے، دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، ہمسایہ ملک میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، بین الافغان مذاکرات بہت مشکل ہیں جس میں تمام فریقوں کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے میں افغان مفاہمت عمل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کے انخلا کو غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام طاقت سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوحہ میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات سے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے 2018 میں افغانستان میں سیاسی حل کیلئے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔ افغانستان میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور طالبان کے درمیان فروری میں امن معاہدہ ہوا جس نے افغان قیادت اورطالبان کےدرمیان بات چیت کی بنیاد فراہم کی۔

    مضمون کے متن میں درج ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے ادا کی ہے۔ کئی دہائیوں کے تنازع کے دوران پاکستان نے چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اورپاکستان خودمختار افغانستان کی جدوجہد میں افغان عوام کی حمایت کی جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم پاکستان نے لکھا کہ دو ہزاراٹھارہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں استحکام کیلئے جب ہمیں خط لکھا تو ہم نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    عمران خان نے لکھا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے۔ افغان اور خطے کیلئےامید کا سنہری موقع ہے لیکن افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کاانخلاغیردانشمندانہ ہوگا۔ دوحہ میں جاری طالبان،افغان مذاکرات سےجنگ کاخاتمہ ہوگا۔

  • روس میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    روس میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    باغی ٹی و ی : روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح بھی وفد کا حصہ تھے ،وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے،
    گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔

  • کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    باغی ٹی وی : کراچی کے قریب مسافر وین بے قابو ہو کر کچے میں جا گری، حادثے میں 13 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

    بد قسمت مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 13 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ایس ایس پی جامشورو نے 13 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو اطلاع ملتے ہی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ آگے جانے والی وین کا بونٹ اڑ کر بد قسمت مسافر وین سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا، مسافر وین کے کچے میں اترنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
    پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید694 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ دس ہزار275 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 اموات ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔

    اکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

  • بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

    بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

    راولپنڈی:بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہو گیا۔ 34 سالہ نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے علاقے پنج کوٹ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

    یاد رہے کہ 23 ستمبر کو بھی آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتایا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریف کیا کہ کس طرح وزارت ہوا بازی اپنی صنعت کو تباہ کر رہی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے میری طویل بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے کچھ سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی اور اپنے موقف سے آگاہ کیا

    ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے

    یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

    مبشرلقمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وباء سے متعلق خصوصی پیغام کیا دیں گے؟؟؟

     

  • نوازشریف نے اسامہ بن  لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ شیخ رشید کے نواز شریف سے دس سوال

    نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ شیخ رشید کے نواز شریف سے دس سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اکتوبر سے ریلوے کا پرانا شیڈول بحال ہوگا،

    لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20اکتوبر سے فریٹ ٹرین کی بکنگ لاہور سے شروع کی جائے گی،کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہاہوں،میں کسی سے ہدایات لیکر بات نہیں کرتا، یہ قومی ایشوز پر بات کرتے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں،میں سیاست میں بہت زیادہ سینئر ہوں،یہ سب لوگ مجھ سےبہت جونیئرہیں،نوازشریف ووٹ کی بات توکرتےہیں مگرکورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج نوازشریف کے لیے دس سوال چھوڑکرجارہا ہوں،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کو کس نے دیا؟ بے نظیر کی بدنامی کے لئے پیٹر گلیبرگ کا لیٹر کس نے جاری کرایا؟ نوازشریف بتائیں وہ ملک سے باہرجاکرمودی کوکیوں کال کرتے تھے اورکتنی کالزکیں؟ نوازشریف بتائیں،سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟ لندن سے نیب پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں، یہ قومی ایشوز پر ملاقات کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں، قوم کو آگاہ کیا جائے انتخابات کیلئے قطر سے کتنی رقم آئی؟

    شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے،کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں،میں کسی کا مشورہ لیتا نہیں دیتا ہوں،میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا ،دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں ،پیپلزپارٹی سندھ سے استعفا نہیں دے گی،ن لیگ کے کئی لوگ استعفا نہیں دیں گے جودیں گے انکی نشستوں پردوبارہ انتخابات ہونگے،نیب پرپتھراؤ کی سیاست لندن سے ہوئی،’’نون‘‘ اور’’شین ‘‘لیگ میں سے طوطا لیگ نہ نکل آئے،’’شین‘‘ لیگ بہتری کا راستہ اختیارکرنا چاہتی ہے،