Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن،زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن،زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی،

    وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ زیادتی کیسز سے متعلق سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرے گا،وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی،حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی،

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا، وزیراعظم نے کہا عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتے ہیں،زیادتی کے کیسز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے، زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لیےخواتین پولیس بھی ہوگی،

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں زیادتی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا، زیادتی کے ملزمان کو عوامی مقامات پر لٹکانے کے بارے میں قانون نہیں لایا جارہا،حکومت کیطرف سے عورتوں، بچوں، خواجہ سراؤں پرجنسی تشدد سے متعلق بل جلد آرہا ہے،جنسی زیادتی کا شکار افراد کی نفسیاتی بحالی بھی کی جائے گی،ضیا کے دور میں بھی جنسی زیادتی ہوتی رہی ڈیٹا موجود ہے،کسی کو ریپ کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،متاثرین کی بحالی اور ان کے کیسز کی نگرانی کیلئے ایک ریپ سیل قائم ہوگا، پولیس اہلکار، میڈیا اورجو بھی ریپ کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہرکرے گا اسے سخت سزا دی جائےگی،

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم زیادتی کے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کی سزا کی حمایت کر چکے تھے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کرنےوالوں کی سرعام پھانسی کی حمایت کا اعلان کیا تھا. وزیراعظم عمران نے موٹروے زیادتی کیس اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لیے سرعام پھانسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو میرے خیال سے چوک پر لٹکانا چاہئے۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    خیال رہے کہ چند دن پہلے موٹروے پرخاتون کے ساتھ زیادتی کی خبر پر پورے ملک میں‌یہ مطالبہ شدت اختیار کر گیا کہ ریپ کرنے والوں اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کو سرعام لٹکایا جائے.

  • وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،بھارت ہندو مجارٹی ملک ہے اس میں 8 سال سے رہنے والے لوگوں کو نیشنیلٹی نہیں دی جاتی ،

    بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر ملک بھر سے ہندو برادری ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور شاہراہ جمہوریت پر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندوؤں کو جاسوسی کے شبہ میں مار دیا جاتا ہے ،ہمیں اس ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے بیٹھ کر بتانا ہے کہ ہمارا دھرم وہی کہتا ہے جو قرآن پاک کہتا ہے،انسان کی تکلیف کو محسوس کریں جس ملک کے نیتا نے غرور کیا تو ٹکڑے ٹکرے ہوگیا ہے،ہمارے ملک میں کرونا ختم ہورہا ہے جبکہ انڈیا میں تباہی پھیلا رہا ہے،اب وقت آگیا ہے سمجھوتہ ایکسپریس کا حساب لینا چاہیے

    ڈاکٹر رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پہ مظالم ہورہے ہیں ،جب تک ہائی کمشن پاکستان کے خاندان کو رسائی نہیں دیتی اور ایف آئی آر دج نہیں ہوتی،ہم یہاں سے نہیں جائیں گے،کبھی ہم اللہ کے گھر کو توڑ کر بھگوان کا گھر بناتے ہیں لیکن پھر بھول جاتے ہیں مظالم کرتے ہیں،ہمارے دھرم کلئر ہیں وقت آگیا ہے ہمیں حساب لینا ہے

    ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ 50 فیصد خواتین دھرنہ میں شریک ہیں ،شری متی سے میری بات ہوئی ہے،رات کو بھی انتظامیہ نے بہت تنگ کیا،ہم پرآمن طریقہ سے بیٹھنا چاہتے ہیں ،ہم اپنا حق مانگنے آئے ہیں کسی ایمبیسی کو نقصان نہیں پہنچے گا،پاکستان کو بنانے میں ہماری ہندو کمینٹی نے حصہ ڈالا ہے،اس دفع کرونا کی وجہ سے حج نہیں ہوا،لوگ کرتارپورہ آنے کیلئے مہینوں کیلئے انتظار کرتے ہیں،مزہب لوگوں کو توڑنا نہیں جوڑنا چاہتا ہے،فراڈ قسم کے ایکٹ پاس کرواتے ہیں،میں نے فارن آفس ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے ،22 تاریخ کو دوبارہ میں ہائی کمیشن کے سامنے پیش ہوا لیکن کچھ نہیں ہوا

    ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پیڑن ان چیف ہندو کمیٹی کے طور پر یواین کو لکھوں گا،سیکورٹی گورنمٹ کی ذمہ داری ہے،دھرنہ تب تک جاری رے گا جب تک ایف آئی آر کاپی نہیں دی جاتی جاری رہے گا

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی ، بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کے شہر جودھپور میں پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف ہندو برادری اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے۔ بھارت میں واقعہ پیش آنے کے ایک مہینے پانچ دن تک ہمیں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کے لیے کوئی رسائی نہیں دی گئی۔ کسی بھی ملک میں اگر غیر ملکی کے ساتھ کچھ ہو تو حکومتیں حرکت میں آجاتی ہیں مگر بھارت میں قتل ہونے کے باوجود بھی مودی حکومت نے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

    ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی می ں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہداد ہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائی ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ہو گا آج کپتان کا تاریخی خطاب

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ہو گا آج کپتان کا تاریخی خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا اقوام عالم کے بڑے فورم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب دکھایا جائے گا، وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا، عمران خان اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔ کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر اظہار خیال بھی وزیراعظم کے خطاب میں شامل ہوگا۔

    دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ سالانہ اجلاس اس بار ورچوئلی منعقد کیا جا رہا ہے۔

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے، امریکا

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ توقع ہے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں ایک بار پھر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں بھرپور آواز بلند اور بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے ۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس، وزیراعظم کریں گے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

  • سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

    سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے انکوائری کمیشن اور وفاقی حکومت کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اس پر وفاق کا جواب پبلک کیا جائے،سپریم کورٹ نے امان اللہ کنرانی کو عدالتی معاون مقرر کردیا

    عدالت نے حکومت کو کمیشن رپورٹ پر لائن آف ایکشن بنانے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ نے کی،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا المیہ رہا ہےکہ ہر بڑے سانحہ کا ذمہ دار چھوٹے عملے کو ٹھہرا کا فارغ کر دیا جاتا ہے،ملک میں بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی،جب عوام محفوظ نہیں تو اتنا بڑا ملک اور نظام کیوں چلا رہے ہیں؟

    جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے داروں کو بھی سزا ملے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک پوری قوم کا دکھ ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے ایسے واقعات نہ ہوں، وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انھوں نے حاصل کیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سن لیں، یہ متاثرین کیا چاہتے ہیں، ملک کا المیہ ہے کہ حادثے کے بعد صرف چھوٹےاہلکاروں پر ذمے داری ڈال دی جاتی ہے،اٹارنی جنرل صاحب اب اس روایت کو ختم کرناہوگا،اٹارنی جنرل صاحب آپ کو سزا اوپر سے شروع کرنا ہوگی،

    سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

    16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے

    اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

     

    شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

  • نواز شریف کی ٹویٹ پر مبشر لقمان کا خوفناک تبصرہ

    نواز شریف کی ٹویٹ پر مبشر لقمان کا خوفناک تبصرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج میں نے بڑا اہم سوال کرنا ہے آپ سے، یہ سوال ڈائریکٹ آپ لوگوں سے کرنا ہے اسکا جواب دیانتداری سے دیں، آپ گھر میں دفتر میں یا گاڑی میں کہیں بھی ہیں، ویڈیو سن رہے ہیں تو سوال ضرور پوچھیے گا اپنے آپ سے اور پھر آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ ہمارے ملک میں کیا تکلیفیں، کیا مسائل ہیں، پہیلی میں پہلے پوچھوں گا اسکے بعد خبر بتاؤں گا اور اپنا جواب بھی بتاؤں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک گاؤں میں ایک ریلوے کی پٹڑی جا رہی تھی اور وہ بالکل کنڈوم ہو چکی تھی، خستہ حال میں تھی، ریلوے والوں نے لکھ کر لگا دیا کہ یہ ہماری ملکیت نہیں رہی،خستہ حال ہو چکی، گاؤں کے دوسرے طرف انہوں نے نئی پٹڑی بچھائی اور پلیٹ فارم بھی بنایا اور اس پر جگہ جگہ لکھا کہ یہاں پر اس لائن کے اوپر آنا ایک جرم ہے، اگر جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو کاروائی ہو گی،یہ ایک قانون بن گیا اور سب کو پتہ چل گیا، ایک دن گاؤں میں سو کے قریب بچے جو پڑھے لکھے تھے وہ سب پلیٹ فارم پر آ کر کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس ایریا میں جہاں بورڈ لگے ہیں، اتنی دیر میں ایک ٹرین تیز رفتاری سے آ رہی ہے اسکی بریک فیل ہو گئی، گاؤں کا ایک اپاہج بچہ ہے جو کرکٹ نہیں کھیل سکتا وہ پرانی پٹری پر بیٹھ کر کھیل رہا تھا، ٹرین اندھا دھند آ رہی تھی، آپ سمجھیں کہ آپ لائن مین ہیں اور اسوقت گاؤں میں بیٹھے ہیں، آپ کو پتہ ہے کہ پٹری پر سو بچہ ہے، آپ کانٹا بدل کر ٹرین کی ڈائریکشن بدل سکتے ہیں، اسکو پرانی خستہ لائن پر ڈال سکتے ہیں، اس سے ایک بچے کی موت ہو گی اور اگر نئی لائن پر جانے دیں گے تو 100 بچوں کی موت ہو گی، ایسی صورت میں آپ کیا کریں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی ٹویٹر دیکھا ٹویٹ آئی نواز شریف کی دو حصوں میں تفصیلی ٹویٹ ، پہلے تو انہوں نے کنڈوم کیا کہ کون کون ملا عسکری قیادت سے، دوسرے حصے میں ن لیگ کے لئے پابندی لگا دی کہ عسکری قیادت سے کوئی میٹنگ نہیں کرنی، یہ وہ آدمی کر رہا ہے جو ضیاء الحق کا دست راست تھا،جو جنرل غلام جیلانی کے ریفرنس آیا، پہلے وزیر خزانہ اور پھر وزیراعلیٰ بن کے جمہوریت کو جھٹکا لگایا،محمد خان جونیجو کو ہاؤس کروایا اورپھر ن لیگ بنا لی، یہ اتنا خود غرض ہے کہ اس نے پارٹی کا نام اپنے نام پر رکھا ہوا ہے،نواز نکال دیں تو وہ مسلم لیگ ہے، قائداعظم کی مسلم لیگ اسکو کافی نہیں تھی، یہ نام اسوقت میسر تھا، بہت سالوں بعد چوھدری شجاعت نے مسلم لیگ ق بنائی، انہوں نے نواز کے نام سے بنائی،اب یہ کہہ رہے ہیں جیسے خدانخواستہ یہ ہمارا ملک نہیں ہے، ہم کیوں نہ ملیں اور کون مل رہا ہے،اس سے انکو مسئلہ ہو رہا ہے،نواز شریف نے بالکل وہی سیاست شروع کر دی ہے جو الطاف حسین کی سیاست تھی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں انہوں نے الطاف حسین سے زیادہ برا حشر کروا دینا ہے اپنی پارٹی کا،اسکی ایک وجہ ہے کہ ن لیگ میں میری طرح کے کم پڑھے لکھے اور سادہ لوگ بھی ہیں، الطاف حسین کے فالورز پڑھے لکھے، قابل لوگ رہے ہیں، وہ غلطی بھی سمجھتے ہیں تو سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، بڑی دیر تک الطاف حسین کو بچا کر رکھا ،پھر ایک سٹیج آئی کہ میڈیکلی اتنا ان فٹ ہوا کہ وہ ایکسپوز ہوا اور پھر نتیجتا انہیں اسکو اپنے آپ سے دور کرنا پڑا، پنجاب میں ن لیگ کی فالوروز سادہ لوح لوگ ہیں،وہ تو بالکل ہی سوچنے سمجھنے سے قاصر ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کہا ہو گا تو ٹھیک ہو گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مریم نواز کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں مریم نواز کہہ رہی ہے کہ ایک طریقہ ہے اوپر آنے کا آپ ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہو جائیں، ہمیں آتا ہے یہ طریقہ لیکن ہم یہ نہیں کریں گے، کیا حسن اتفاق ہے کہ مریم نواز کے پیچھے تصویر لگی ہے نواز شریف کی اور وہ ضیاء الحق کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوئے ہیں،مجھے کافی سال پہلے حاجی اقبال صاحب اے آر وائی کے روح رواں نے کہا تھا کہ جب کسی کا برا وقت آتا ہے تو اللہ اسی سے ایسی باتیں کرواتا ہے جو اسکے گلے میں پڑ جاتی ہیں،اور آج میں ایسا ہوتا دیکھ رہا ہوں، یہ ایک ڈیبیٹ شروع ہو گئی ہے، سوشل میڈیا ،ٹویٹر، فیس بک، ٹی وی پر دیکھ رہا ہوں ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی کسی سے پہیلی پوچھی تو سب نے کہا کہ سو بچوں کی زندگی بچانی ہے، ایک بچہ جو اپاہج ہے اسکی جان جانے کا بھی افسوس ہو گا لیکن سو کو بچانا ہو گا، یہی وہ ججمنٹ کال ہے جو کسی قوم کو بناتی ہے یا اسکو اجاڑ دیتی ہے، اگر ہم نظریہ ضرورت کے تحت سو لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کریں جو قانون توڑ رہے ہیں، قانون شکنی کر رہے ہیں، اس ایک بچے کی قربانی دینے کو تیار ہو جائیں جو قانون کی پاسداری کر رہا ہے تو ٹرین کبھی بھی صحیح پٹری پر نہیں رہے گی.یہ کڑوا گھونٹ ہمیں پینا پڑے گا، اگر کسی پر ہمیں یقین ہے اور کوئی عدالتوں کا سزا یافتہ ہے تو ہمیں لائن ڈرا کرنی پڑے گی، یہاں قتل،ریپ ہو جاتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ صلح کر لیں، اللہ معاف کر دیتا ہے، جب قانون کے بیچ میں اس طرح کی گفتگو آتی ہے اور جب مجرم، چور، کرپٹ،لوٹنے والے،کی تصویر میں، عکس میں اپنی سالمیت ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں تو آپ سے زیادہ بد نصیب کوئی نہیں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کا برا حال ان لوگوں نے کیا جو بار بار بچ جاتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے ،میں ایک مثال دیتا ہوں کہ افتخار چوھدری کے زمانے میں جب وہ چیف جسٹس تھے،اس وقت 3200 لوگ جو دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث تھے، ان میں سے 2800 یا کافی بڑی تعداد اسی وقت ریلیز ہو گئی تھی لیکن ہمارے پارلیمانی نظام نے کبھی لا آف ایوی ڈینس کو ری وزٹ نہیں کیا،ہم وہ دہشت گرد کو سزا نہین دلوا سکے جو عام مجرم کو دلواتے ہیں، پھر وہی دہشت گرد دہشت گردی میں ملوث پائے گئے، یعنی وہ واقعی دہشت گرد تھے، پہلی بار انکو سزا ہوتی تو وہ دوبارہ نہ کرتے، آج ایک رپسٹ کو سر عام پھانسی ہو جائے تو پھر ریپ کرنا بڑا مشکل ہو جائے گا کسی کے لئے بھی، اسی طرح ایک قوم کے لوٹنے والے کو صحیح جواب دے دیتے ہیں قانونی طریقے سے، ہمارے پاس کوئی جواز نہین کہ قانون ہاتھ میں لیں، قانون سے سزا دلوا دیتے ہین تو پھر ہی یہ ملک لٹیروں سے بچے گا،

  • ثبوت دیں یاپھربہتان بازی اورجھوٹ کی سزا کےلیےتیارہوجائیں‌!  55 صحافیوں کےخلاف ایف آئی اے نےنوٹس جاری کردیئے

    ثبوت دیں یاپھربہتان بازی اورجھوٹ کی سزا کےلیےتیارہوجائیں‌! 55 صحافیوں کےخلاف ایف آئی اے نےنوٹس جاری کردیئے

    کراچی:یا ثبوت دیں یاپھر بہتان بازی اورجھوٹ کی سزا کےلیے تیارہوجائیں‌!55 صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر دیئے،اطلاعات کےمطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں کالم نویس عمارمسعود،صحافی اعزاز سید، اسد طور، ابتیاہم افغان،مرتضیٰ سولنگی اور عمر چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔مذکورہ سوشل میڈیا صارفین کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ ہاں اپنے خیالات ضرور شیئرکریں لیکن کسی پربہتان اورجھوٹ سے بازرہیں اوراگرکوئی پوست شیئرکرتا ہے یا تبصرہ اورتجزیہ پیش کرتا ہے توپھرایسا کرنے والے کوثبوت بھی دینے ہوں گے کسی کو کسی کی تذلیل اورتضحیق کی اجازت نہیں دی جائے گی

  • مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے چین کے ساتھ  الحاق کا عندیہ دے دیا

    مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے چین کے ساتھ الحاق کا عندیہ دے دیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے چین سے الحاق کا عندیہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ زیر محاصرہ کشمیر کے وہ تمام لوگ جو بھارت کے ساتھ اپنے مستقبل پر یقین رکھتے تھے اب نئی دہلی کے بجائے چینی حکومت کے زیر انتظام آنے کو ترجیح دیں گے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘دی وائر’ آن لائن کے میزبان کرن تھاپر کو انٹرویو کے دوران فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج کشمیری خود کو بھارتی شہری نہیں سمجھتے اور نہ ہی وہ بھارتی شہری بننا چاہتے ہیں، وہ غلام ہیں اور چاہیں گے کہ چین حکمرانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام کشمیری جو پاکستان میں شمولیت کے خلاف تھے اب بھارتی اور چینی بارڈر پر کھڑے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق اور لداخ میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے چین پہلے ہی غصے میں ہے۔

    بھارت نے گزشتہ سال آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا، جو بھارت اور کشمیر کے درمیان مشروط معاہدے کے لیے اہم سمجھا جاتا تھا۔پاکستان اس معاہدے کو مکمل طور پر متنازع قرار دیتا ہے۔

     

     

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہر کشمیری یہ یقین رکھتا ہے کہ نئے ڈومیسائل قوانین ہندو اکثریت کو خطے میں بڑھانے کے لیے ہیں، کشمیریوں اور باقی بھارت کے درمیان جو خلا پہلے سے تھا اب مزید بڑھتا جارہا ہے۔

    دی وائر کی ویب سائٹ پر شام 5 سے 6 بجے کے درمیان نشر کیے گئے 44 منٹ کے انٹرویو میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور ماضی میں تین بار جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا یہ دعوی کرنا کہ کشمیری عوام نے اگست 2019 میں کی جانے والی اس ترمیم کو مان لیا ہے اور کوئی احتجاج نہیں ہوا یہ مکمل بکواس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی فوجیوں اور دفعہ 144 ہٹادی جائے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ باہر نکلیں گے، نئے ڈومیسائل قانون کا مقصد وادی میں ہندوؤں کو لانا اور ان کی اکثریت کو بڑھانا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام میں غصہ مزید بڑھا ہے۔

    مرکزی حکومت خصوصا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے بارے میں میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘کشمیری انتہائی حد تک مایوس ہیں، انہیں مرکزی حکومت پر اعتماد نہیں ہے، وہ اعتماد جس نے کشمیریوں کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑا تھا مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون میں تبدیلی کی جانے والے دن 5 اگست 2019 سے 72 گھنٹے قبل نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا کہ انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو برقرار رکھنے اور آرٹیکل 370 اور 35 ‘اے’ کو نہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانے کے لیے ان سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ وادی میں فوجیوں کی تعداد زیادہ کیوں ہے؟ کیا کسی فوجی کارروائی کا خطرہ ہے۔

    فاروق عبداللہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا اور اپنے تاثرات سے انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ وادی میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی وجہ سیکیورٹی وجوہات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان دو آرٹیکلز کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے انہیں گمراہ کیا گیا اور دھوکا دیا گیا۔انہوں مزید کہا کہ جب اگست 2019 میں اچانک آئین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تو نیشنل کانفرنس اور مرکزی دھارے میں شامل تمام سیاسی جماعتیں کشمیریوں کی نظر میں اپنی عزت کھو بیٹھیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دو کشتیوں کے سوار کی طرح بن گئے تھے، بھارتی حکومت نے انہیں غدار کے طور پر دیکھا اور گرفتار کرلیا، کشمیریوں انہیں بھارت کے نوکر کے طور پر دیکھا اور ان پر ‘بھارت ماتا کی جئے’ اور ‘عبداللہ سچ کی خدمت کرو’ کے طعنے دیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات نے انہیں بہت پریشان کردیا تھا، 7 یا 8 ماہ تک قید میں رہنے کے بعد کچھ حد تک کشمیریوں کی نظر میں ان کی اور دیگر جماعتوں کی ساکھ بحال ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب یہ سمجھ گئے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت کے غلام نہیں۔

    فاروق عبداللہ نے بتایا کہ دوسری تمام جماعتیں اگست 2019 کے معاملے پر ایک ساتھ گپکار اعلامیے پر جمع ہوئیں، جنہوں نے اس سال 22 اگست کو اپنا عزم دہرایا کہ کشمیریوں کا وقار بحال کرا کر رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب آرٹیکل 370 اور 35 ‘اے’ کو بحال کروا کر کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت واپس دلوانا ہے اور اس کے لیے وہ پرامن طریقے سے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہماری پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سنے گی اور اسے مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے انٹرویو کے دوران سپریم کورٹ کے ججز سے درخواست کی کہ وہ یہ آئینی معاملہ جلد از جلد سنیں۔

  • وائٹ کالرکرمنلزایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سےہڑپ کرجاتےہیں:عالمی برادری   مؤثراقدامات کرے، وزیراعظم کا خطاب

    وائٹ کالرکرمنلزایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سےہڑپ کرجاتےہیں:عالمی برادری مؤثراقدامات کرے، وزیراعظم کا خطاب

    اسلام آباد : ‘وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں’عالمی برادری اس کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ایک کھرب ڈالر کی منتقلی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ کو غیر قانونی رقوم کی منتقل روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا جبکہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقوم کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات کے بغیر امیر اور غیرب میں فرق بڑھتا جائے گا، دنیا میں بڑھتی غربت سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے، موجودہ عالمی نظام میں سرمایے کی غیر منصفانہ تقسیم بڑا مسئلہ ہے اور زیادہ تر دولت دنیا کے 26 امیر ترین افراد کے ہاتھوں میں مرکوز ہے۔

    وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ غریب ملکوں کا مالی استحصال بند کیا جائے جبکہ قرضوں میں ریلیف دے کر غریب ملکوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، ہمیں ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، پانی، انفرااسٹرکچر اور صحت پر زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اقدام ہے، کورونا وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی ہوئی، ہماری حکومت نے کورونا وبا سے غریبوں کو بچانے کے لیے اقدامات کیے اور ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو مالی امداد دی۔

    قبل ازیں وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس تقریب میں ٹیکس تعاون، انسداد بدعنوانی اور انسداد منی لانڈرنگ کے لیے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کے نظام میں موجود خامیوں اور خلاف کی نشاندہی کرنے والے ایف اے سی ٹی آئی پینل کی عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ پروگرام خصوصاً پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی طرف پیشرفت کے سلسلے میں کورونا وائرس کے بحران کے اثرات کی روشنی میں ان چیلنجز پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائیوں پر بات چیت کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کرے گا۔

    یہ فورم 2030 تک غربت کے خاتمے کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس 15رکنی پینل کا افتتاح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدور نے مارچ میں کیا تھا۔

  • آج اگرمحترمہ بےنظیر بھٹوہوتیں تو وہ بلاول کوبتاتیں کہ شیخ رشید کس کا نام ہے:استعفےدیں، ہم نئے الیکشن کرا دیں گے: شیخ رشید

    آج اگرمحترمہ بےنظیر بھٹوہوتیں تو وہ بلاول کوبتاتیں کہ شیخ رشید کس کا نام ہے:استعفےدیں، ہم نئے الیکشن کرا دیں گے: شیخ رشید

    فیصل آباد: آج اگرمحترمہ بےنظیر بھٹوہوتیں تووہ بلاول کوبتاتیں کہ شیخ رشید کس کا نام ہے :استعفے دیں، ہم نئے الیکشن کرا دیں گے: شیخ رشید کا اپوزیشن کو چیلنج ،اطلاعات کے مطابق ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دو، بسم اللہ کرو، ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسی بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔ کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں؟ بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا بگاڑا کیا ہے؟ بلاول نے گزشتہ روز تین بار میرا نام لیا۔ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بتاتیں شیخ رشید کس کا نام ہے۔

    وزیر ریلوے نے دعویٰ کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت سب عسکری قیادت سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ اگر شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا تو نہیں جاؤں گا۔ میں انھیں جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب قومی سلامتی کمیٹٰی کا ممبر تھا۔

    شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ببانگ دہل کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن شریف برادران کو کبھی این آر او نہیں دونگا۔

    انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اسی فوج کو آنکھیں دکھا رہا ہیں جس کی گود میں آ کر وزیر بنے۔ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا لیا ہے۔

  • تاریخی خطاب سے پہلے وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے

    تاریخی خطاب سے پہلے وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : تاریخی خطاب سے پہلے وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح پینل سے عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپرنسی اینڈ انٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے ، عمران خان کا خطاب رات ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

     

    وزیراعظم عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپرنسی اینڈانٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ اعلیٰ سطح پینل اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موضوع پر گفتگو کرے گا۔

    یہ فورم 2030 تک غربت کے خاتمے کے پائیدارترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پرقابوپانے میں مدد کے لئے تشکیل دیا گیا تھا اور مارچ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدور نے 15 رکنی پینل کا آغاز کیا تھا۔

    اس پروگرام کو پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے بلایا جارہا ہے، جس میں ٹیکس تعاون ، انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کی نظامی کوتاہیوں اور عمل درآمد میں اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم بھی اجلاس کے دوران اظہار خیال کریں گے۔