Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،پاک فوج کا بھرپور جواب

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ، پاک فوج کا بھرپورجواب،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شرارت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نےرکھ چکری اوربروح سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی
    گئی ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا،

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھارت کی طرف سے پاکستان کی سرحدوں پرجارحیت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے رواں سال 1697بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں

  • پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    آج پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی۔ چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمدکے موقعہ پر

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم احمد خان، اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی

    علالت کے دوران، جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ اجلاس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    انہوں نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جس کا متن یہ ہے:-
    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،

    بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،

    مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

    حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

  • کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بار سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی سفارت کار کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی تھی، جس میں بھارت کی بدنیتی سامنے آئی تھی، بھارتی سفارت کار کا کہنا ہم یہ قونصلر رسائی ہی نہیں چاہتے تھے،اس دوران کلبھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارت کارچلتے بنے۔

  • بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بات کرنے سےکتراتےرہے۔ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارت کار دم دباکربھاگ گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتےتھے۔ انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ ہم نےیہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتےہیں تاہم سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکر لیتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کو ہوگا۔ یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، بھارتی حکومت پران کی اپنی اپوزیشن تنقیدکررہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اوربھارت میں کلیش سےکئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارت کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلےجیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خود تنہاہوچکاہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:  بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔گذشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ آرمی کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریبن علاقے میں ١١جولائی کی رات 11بجے سرچ آپریشن شروع کیا اورصبح 3:40پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں لشکر طیبہ کے دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
    کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے میں پولیس وسکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ہفتے کوفوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا

    کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سےآزاد ہوجائیں ‌گے : سید علی گیلانی

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی،2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی،2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی،2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی ہے اور2 لاکھ 59 ہزار999 متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737شفایاب بھی ہوسکتے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔
    سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 8 ہزار 913 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب88 ہزار539، خیبرپختونخوا31 ہزار 217،بلوچستان11 ہزار322، اسلام آباد14 ہزار402، آزادکشمیرایک ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

  • ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،وہ بھی پاکستان کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں :رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ

    ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،وہ بھی پاکستان کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں :رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ

    لاہور:ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،وہ بھی پاکستان کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں :رہنما تحریک انصاف کا دعوے نے نشاط ڈاھا کے دعوے کی تصدیق کردی ہے ، ادھرپنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دومختلف عشائیوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارےساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔

    یونس انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوٰی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور سب زبانی جمع خرچ ہے،عوام حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ حسب روایت سیاسی بیان تو مریم ارونگزیب نے دے دیا مگرکل عیشائے پرن لیگی اراکین کی طرف سے شریف خاندان کی غلامی سے بغاوت کے واقعہ کا ذکرنہ کرکے ن لیگ میں‌توڑپھوڑ کی ایک طرح کی تصدیق کردی ہے

  • بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی حکام کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی. ‏بھارت کے ناظم


    الامور گورو اہلووالیا اور قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اپرنا رے نےکلبھوشن سے ملاقات کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کے

    مطابق ملاقات تین بجے شروع ہوئی تاہم بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے جب کہ ‏کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا۔

    ملاقات کے بعد بھارتی سفارتکارہائی کمیشن واپس پہچ گئے