Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں‌کرونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کرونا مریض ہیں.

    پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 486 ہوگئی۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، خیبر پختونخوا میں 185، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 اموات ہو چکی ہیں.

  • مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے۔ ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، لانچ پیڈ سے متعلق بھارتی بیانات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، لائن آف کنٹرول پر پوری اجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف اقلیتوں سے متعلق پروپیگنڈا کیا، کرتارپور اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پوری دنیا نے سراہا ہے، امریکا نے اپنی رپورٹ ریلیز کی جس میں پاکستان کی تعریف کی گئی۔

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت سے دنیا بخوبی آگاہ ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کا وطیرہ ہے جب بھی کسی مسئلے میں پھنسے الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی یہ جنگ جاری رہے گی، مصروفیات زندگی بدلے گی اور وقت ایسا ہی چلتا رہے گا، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی کرونا کے ساتھ ہمیں آگے چلنا ہوگا۔ سماجی فاصلے سے متعلق پاک فوج عملدرآمد کررہی ہے، پاک فوج میں بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، فوج میں ڈسلپن اہم ہوتی ہے اس لیے عملدرآمد میں کوئی مسئلہ نہیں، کرونا وائرس کے باوجود پاک فوج کے اقدامات چل رہے ہیں۔تراویح بچوں کے ساتھ گھرپرپڑھ رہاہوں،ضلعی سطح پرٹریس اینڈکورنٹائن اسٹریٹجی میں معاونت کررہےہیں،چین کاکرداربہت اہم ہےموجودہ صورتحال میں سپورٹ کرنے پرچین کےشکرگزارہیں،چین نےموجودہ صورتحال میں اپنےتجربات کوہمارےساتھ شیئرکیا،ملٹری اسپتال بھی کوروناکےخلاف جنگ میں میسر ہیں،پاک فوج کی جانب سےمستحقین کو راشن بھی فراہم کیاگیا ہے،آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اقلیتوں کاخاص خیال رکھاجائے

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی جیسے پہلے تھی ویسے ہی ہے، کرونا کے باوجود مشرقی اور مغربی سرحد پر کام چل رہا ہے، سرحد پر فینسنگ بھی جاری ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے، کرونا کے باوجود سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے ،

     

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

  • کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا کرونا وائرس سے بہت زیادہ خوفزدہ ہے کیونکہ بہت پھیل چکا ہے، کیسز اس طرح پھیلے کہ گراف ہائی اور ہائی ہوتا چلا گیا مگر ایک ملک ایسا ہے جہاں ‌گراف بالکل سیدھی رو یعنی اوپر جانے کی بجائے سیدھا ہے ، بظاہر تو اس وبا کو روکنا نا ممکن ہے لیکن ایک ملک نے اس وبا کے آگے بند باندھ دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس اوپر جاتے ہوئے گراف کو اس ملک نے روکا، کوئی بھی اس ملک کے بارے میں زیادہ بات نہیں کررہا،تائیوان یہ چین کے انتہائی قریب ملک ہے لیکن حیران کن طور پر مریض کم ہیں، 432 مریض سامنے آئے اور 6 اموات ہوئیں،اب حیران کن بات یہ ہے کہ تائیوان نے لاک ڈاؤن نہیں کیا ،سکول بھی کھلے رہے، دکانیں بھی کھلی رہیں، معیشت بھی کھلی رہی یہاں تک کہ کھیلوں کے میدان بھی بغیر شائقین کے آباد رہے،لوگوں کو سماجی فاصلے کرنا آتا ہے اور وہ کر رہے تھے

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    تائیوان میں شروع سے لوگ اسکے لئے کردار ادا کر رہے تھے وہ ماسک بھی پہن رہے تھے،سماجی فاصلے کے قانون پر بھی عمل پیرا تھے، تائیوان وہ پہلا ملک ہے جس نے ووہان سے پروازیں بند کیں،پہلا ملک جس نے لوگوں نے ٹیسٹ شروع کئے اور کرونا کو سیریس لیا، بہت سے ممالک تائیوان کو بحیثیت ملک تسلیم نہیں کرتے یہاں تک کہ عالمی ادارہ صحت بھی کچھ سیاسی وجوہات کی وجہ سے بحیثیت الگ ملک اسے تسلیم نہیں کرتا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے دیگر دنیا سے مدد حاصل نہین کی اور اکیلے ہی وبا کو شکست دی

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب بہت سارے ممالک دیکھیں وہ مدد مانگ رہے ہیں، انہوں نے ایک کروڑ ستر لاکھ ماسک نہ صرف امریکہ کو دیئے بلکہ یورپ ،جاپان اور ایک چھوٹا سا جزیرہ فجی جسے کئی ممالک مانتے ہی نہیں اور وہان انسان ہیں، انکو اور دیگر ممالک کوبھی دیئے، یہ بہت ہی آسان ہے کہ ہم امید کھو دیں ایک منٹ کے لئے تائیوان کو دیکھیں کہ نہ کوئی لوکل انفیکشن ہے نہ کوئی لاک ڈاؤن ہے،یعنی زیادہ تر لوگ سیاسی بنیادوں پر آزاد ملک تسلیم نہیں کرتے اس دفعہ ہر ایک کو پوری دنیا کو وبا کے خلاف ہیرو مان لینا چاہئے کیونکہ خطرناک وائرس کے مرکز چین کے قریب ہونے کے باوجود اس کو قابو کیا، وائرس کے مرکز چینی صوبہ ہبئی کے قریب ہونے کے باوجود اقدامات کئے

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنوری میں یہ وبا پھیلنا شروع ہوئی تو کچھ ماہرین نے کہا تھا کہ چین کے بعد سب سے زیادہ مریض تائیوان میں سامنے آئیں گے. اور اسکے برعکس چین میں اب تک 82 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں، تائیوان میں 432 کیس ہیں، تائیوان نے کرونا کی روک تھام کے لئے فوری ممکنہ اقدامات کئے تائیوان نے ہر ممکنہ کوشش کی اور پھیلنے سے قبل ہی اس پر قابو پا لیا، تائیوان نے 2003 ایک نیشنل ہیلتھ سنٹر بنایا تھا جو اگلے بحران کی تیاری تھا، یہ اعدادوشمار کو اکٹھا کرتا ہے، صحت عامہ کی کے قوانین متعارف کروانے کے ٕ علاوہ اضافی وسائل بھی مختص کرنے کا اختیار حاصل ہے،حکومت نے قومی صحت انشورنس کے اعدادوشمار کو امیگریشن آف کسٹم کے اعدادو شمار کے ساتھ مربوط کیا، فرنٹ لائن طبی عملے کو مریضوں کے ساتھ جانچ پڑتال کی اجازت دی،تائیوان کی حکومت نے ایک ایسا پلان تیار کیا اور اس میں لوگ ،کرونا سکین کے ذریعے ٹریول ،بیماری کی اطلاع بھی دیتے ہیں جس کے بعد ایک ٹیکسٹ میسج ملتا ہے، کرونا کے خطرے کے پیش نظر کم خطرے والے مسافروں کو چھوڑ سکتے ہیں اور صرف کرونا کے دو چار مسافروں پر توجی دی جاتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کی حکومت نے ٹیکنالوجی کے ساتھ بہت سے طریقے کرنے میں کامیاب ہوئی اور ان طریقوں سے وہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال بھی کر سکتے ہیں، تائیوانی حکام کو سرکاری قواعد و ضوابط پر عمل کے لئے عوام نے بہت سہارا دیا ہے، عوامی شمولیت سے ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے یہ جیت ہے اس ملک اور حکومت کی، اس حکومت نے وبا کو روک دیا جس نے پوری دنیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

  • مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کس وفاقی وزیر سے خصوصی رابطہ؟

    مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کس وفاقی وزیر سے خصوصی رابطہ؟

    مسلم لیگ ق کےصدر چودھری شجاعت حسین کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ
    لاہور؛اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال
    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے مثبت جواب بدیا جائے گا۔ مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا، اب تعداد کتنی ہو گئی؟

    پنجاب میں کورونا وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا، اب تعداد کتنی ہو گئی؟

    کورونا وائرس سے پنجاب میں مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 126 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 152 مزید کیس سامنے آگئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7646 ہوگئی۔
    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 56 کیس سامنے آگئے، تعداد 2532 ہوگئی۔ راولپنڈی سے کورونا وائرس کے 24 مزید کیس، تعداد 443 ہوگئی۔ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 36 مزید کیس، تعداد 248 ہوگئی۔ سیالکوٹ سے کورونا وائرس کے مزید 9 کیس، تعداد 303 ہوگئی۔حافظ آباد سے کورونا وائرس کے مزید 8 کیس، تعداد 46 ہوگئی۔ لودھراں سے کورونا وائرس کے مزید 4 کیس، تعداد 22 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہے۔

  • سابق کرکٹر محمد یوسف کے بابر اعظم کو مفید مشورے، بابر اعظم کو کن باتوں پر توجہ کی ضرورت

    سابق کرکٹر محمد یوسف کے بابر اعظم کو مفید مشورے، بابر اعظم کو کن باتوں پر توجہ کی ضرورت

    بابراعظم کا کریز پر توازن برقرار رکھنا انہیں ایک منفرد بیٹسمین بناتا ہے، باب وولمر نے فٹ ورک ٹھیک کروایا تو دنیا کے نامور بلے بازوں میں شامل ہوگیا، سابق کپتان محمد یوسف کا قومی کرکٹرز کو آن لائن لیکچر

    سابق کرکٹرز کے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز سابق کپتان محمد یوسف کا قومی کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی بلے باز کے لیے سب سے ضروری عمل کریز پراپنا توازن برقرار رکھنا ہے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ کھلاڑیوں میں بابراعظم کا سب سے منفرد بیٹسمین بن کر ابھرنا،اسی کی واضح مثال ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیےسیکھنے کا عمل ساری زندگی چلتا رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے دوران ان کا فٹ ورک درست نہیں تھا جسے باب وولمر نے ٹھیک کروایا۔ اپنے فٹ ورک میں تبدیلی کے بعد ان کا شمار دنیا کے نامور بلے بازوں میں ہونے لگا۔

    محمد یوسف نے موجودہ کرکٹرز سے مخاطب ہو کر کہا کہ دنیا کے عظیم کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے انہیں بہترین فٹنس لیول درکار ہوگا، محمد یوسف نے مشورہ دیا کہ بطور بلے باز کبھی بھی اپنی فٹنس پر سمجھونہ نہ کریں کیونکہ بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے ذہنی پختگی اور بہترین فٹنس لیول درکار ہوتا ہے اور کوویڈ 19 کے سبب گھروں میں موجود کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی کے سوال کے جواب پر محمد یوسف نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے ڈسپلن کو برقرار رکھنا ضروری ہے، سابق کرکٹر نے کہا کہ بڑا کھلاڑی بننے کے لیے مشکل وقت میں مخصوص خول میں جانے کی بجائےاپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    محمد حفیظ کے سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ ایک بیٹسمین کو تکنیک کے ساتھ ساتھ حریف باؤلر کی طاقت کو جانچنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی باؤلر کے خلاف جارحانہ مزاجی ضروری ہے مگر کئی باؤلرایسے ہوتے جن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا مؤثر نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ بطور بیٹسمین آپ کو باؤلر کو عزت دینی ہوگی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ بلے باز کا کام اسکور بورڈ چلانا ہے۔ مشکل صورتحال میں بھی سنگلز اور ڈبلز کریں گے تو بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ بیٹسمین کے لیے تینوں طرز کی کرکٹ میں تکنیک یکساں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید انور اور انضمام الحق دو باصلاحیت کرکٹر تھے جو ہر کنڈیشنز میں رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ وقار یونس جیسے کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

    محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ اور 288 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 7530 اور 9720 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 24 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ سنچریاں بھی بنائیں۔

  • مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپوزیشن لیڈر کی پیشی پر بیان، کئی سوالات کھڑے کر دئیے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپوزیشن لیڈر کی پیشی پر بیان، کئی سوالات کھڑے کر دئیے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کا بیان مسترد کردیا. شہباز شریف نے نیب کے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے ہیں۔ شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا، نیب جھوٹ بول رہا ہے۔ شہباز شریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں؟ شہباز شریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے۔
    عمران صاحب ہیلی کاپٹر کیس اور آٹا چینی چوری میں نیب میں پیش ہوں۔ عمران صاحب 23 جعلی اکاونٹس اورفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ مالم جبہ، 125 ارب کے بی آر ٹی کھڈوں، 100 ارب کے درختوں کی کرپشن میں ملوث مجرموں کو بلانے کی تاریخ دے۔ اگر نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو عوام کے مجرم آٹا اور چینی چور کیوں نہیں؟ اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں؟ شہباز شریف کا اصل جرم نالائق ، نااہل اور آٹا چینی چوروں کی نالائقی اور ڈاکہ بے نقاب کرنا ہے۔ شہباز شریف کا اصل جرم پورے پاکستان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرنا ہے۔صاف پانی ، آشیانہ ، گندہ نالا ، 56 کمپنیاں ، زلزلے کے پیسوں کے الزام جھوٹ ثابت ہونے کے بعد اب آمدن سے زیادہ اثاثوں کا مذاق؟ ملتان اور لاہور میٹروز میں کرپشن کے جھوٹے الزام کے بعد وہی گھسا پٹا آمدن سے زیادہ اثاثوں کا بھونڈا الزام؟ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشیاں اور عمران صاحب کے حصہ داروں کوبچانے کے لئے نیب قانون کی ترامیم ؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کررہا ہے۔ جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی، سرکاری خزانے کے اربوں روپے کی بچت کی، ان کو طلب کیا جا رہا ہے۔ جو قوم کا اربوں روپے کھا گئے، انہیں نیب سلوٹ کرتا ہے۔نیب فیس بھی اور کیس بھی صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا دیکھتا ہے۔عمران صاحب نیب پیشی کے بعد نالائق حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی۔ عمران صاحب شہبازشریف پیش ہوگئے ہیں، اب کورونا سے نمٹنے پر توجہ دیں عمران صاحب نیب پیشی کے بعد ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی سامان اور ہسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران صاحب ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس، ضروری سامان اور مریضوں کے لئے بستر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عمران صاحب شہباز شریف کی پیشی کے بعد اب مزدور ، دیہاڑی دار کو ریلیف پہنچائیں۔ عمران صاحب سیاسی انتقام کی سازش چھوڑیں، قوم کی خدمت کا فرض نبھائیں۔

  • وزیر اعلی پنجاب کا اپوزیشن کو دو ٹوک جواب، نیا مسئلہ سامنے آ گیا

    وزیر اعلی پنجاب کا اپوزیشن کو دو ٹوک جواب، نیا مسئلہ سامنے آ گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا رنے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء کے لئے کچھ نہیں کر رہی، صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں بھی منفی کردار قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن کے پاس کورونا وباء سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے تعاون سے کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں ثابت قدم رہ کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
    ہوٹلوں میں مقیم کورونٹائن مسافروں کی جانب سے غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم، وزیر اعلی عثمان بزدارنے ہوٹلوں میں مقیم کورونٹائن مسافروں کی جانب سے غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے – وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورذمہ داروں کا تعین کر کے قانو ن کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس کے ساتھ ہوٹلوں میں مقیم کورنٹائن مسافروں کو
    مناسب نرخوں پر معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہوٹلوں کوکورنٹائن مسافروں کیلئے مہنگے داموں غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی-مشکل کی گھڑی میں کورنٹائن مسافروں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے -مہنگے داموں غیر معیاری کھانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی-واضح رہے کہ بیرون ملک سے آکر ہوٹلوں میں کورنٹائن ہونے والے مسافروں نے ہوٹلز انتظامیہ کے خلاف سحری وافطاری میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کے حوالے سے شکایات کی تھیں –

  • وزیراعظم کا کس ملک کے سربراہ سے ٹیلی فون پر رابطہ، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم کا کس ملک کے سربراہ سے ٹیلی فون پر رابطہ، اہم خبر آ گئی

    ‏وزیراعظم عمران خان کاایتھوپین ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
    تفصیلات کے مطابق ‏وزیراعظم کاایبی احمدعلی سےگفتگوکےدوران دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیاعظم عمران خان نے ایتھوپین ہم منصب سے مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔ ‏وزیراعظم نے2019کانوبل امن انعام جیتنےپرایتھوپین ہم منصب کومبارکبادبھی دی۔

  • نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، چئیرمین نیب نے اہم فیصلے کر لیے

    نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، چئیرمین نیب نے اہم فیصلے کر لیے

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
    علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز سمیت آپریشن، پراسیکیوشن اور آگاہی و تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
    اسلام آباد ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک سرطان ہے جو ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، کسی بھی نیب اہلکار نے ایک پائی نہیں لی کیونکہ بدعنوانی کے خاتمہ کو وہ قومی فریضہ سمجھتے ہیں، انہوں نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ تمام بدعنوانی کے مقدمات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران نیب کے علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز سمیت آپریشن، پراسیکیوشن اور آگاہی و تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نیب کی کارکردگی کو مزید مو ¿ثر اور بہتر بنانے کے نیب انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان اقدامات پر اصل رو کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، نیب کے پیشہ وارانہ امور کا طریقہ کار اور بدعنوانی کی تمام شکایات اور کیسز کی تصدیق، انکوائری اور تفیش کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب کے تفتیشی افسران قانون کے مطابق اور شواہد کی بنیاد پر عدم برداشت کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری اور تفیش کے عمل میں نیب افسران کے کسی قسم کے اثر رسوخ کے امکان کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظریہ متعارف کرایا گیا ہے جس میں دو تفتیشی افسران اور ایک لیگل کنسلٹنٹ بطور ٹیم کام کرتے ہوئے شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ کیلئے بھی اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور ان کوششوں کے نتائج احتساب عدالتوں میں سزاﺅں کی 70 فیصد شرح کی صورت میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اطلاق کی سوچ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوانی کے مضر اثرات سے بڑے پیمانے پر عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی آگاہی، روک تھام اور اطلاق کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے نتائج بہت حوصلہ افزاءہیں، انسداد بدعنوانی کی نیب کی حکمت عملی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انفراسٹرکچر اور کام کے بوجھ کی درجہ بندی کے عمل کو بہتر بنایا ہے، مو ¿ثر اور تیز رفتار مقدمات کی تصدیق، انکوائری اور تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس بھجوانے تک کے عمل کیلئے مدت مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے نیب نوجوانوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے اور انہیں بدعنوانی کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کو جاری رکھے گا تاکہ اپنے مستقبل کو بدعنوانی کی تمام اشکال سے پاک رکھا جا سکے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا کہ نیب نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ملک بھر کی صف اول کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 55 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں  انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ وسط مدت اور سالانہ بنیادوں پر وضع شدہ عددی اور معیار کی بہتر کی درجہ بندی کے نظام کے تحت کیا جائے گا تاکہ نیب افسران اور عملہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور اس بنیاد پر ادارہ جاتی سطح پر سزا اور جزا کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے اندراج، تصدیق، انکوائری، تفتیش، سزا کے مرحلے سمیت تمام مراحل کے اعداد و شمار نگرانی اور جائزہ نظام کے بنیادی خدوخال ہیں جو کوالٹی اور عددی بنیاد پر کارکردگی کے جائزہ کیلئے مو ¿ثر العمل بنائے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیوروز کی گرانقدر کوششوں کو سراہا اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لائیں کیونکہ نیب نے قانون کے مطابق بدعنوانی سے پاک پاکستان کا عزم کر رکھا ہے۔