Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی شہریوں کی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

    محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کریں،خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار مسجد میں نماز ادا کریں،شہری نماز جمعہ و نماز پنجگانہ گھر پرادا کریں تاکہ موذی مرض سے بچا جا سکے،

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خطیب، امام مسجد، موذن اور کیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے، باقی افراد گھروں میں نماز ادا کریں، لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں، حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا۔

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    قبل ازیں سندھ اور بلوچستان حکومت نے بھی اسی طرح کے اھکامات جاری کئے تھے، سندھ حکومت نے گزشتہ روز پابندی لگائی تھی جبکہ بلوچستان حکومت نے آج صبح پابندی لگائی تھی،

    کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے حوالے سے شہر بھر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم پر عمل درآمد کرانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو مساجد انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

    سندھ میں مساجد میں عوام کی جانب سے نماز کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی,سندھ کے صوبائی وزارت داخلہ نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد میں امام، مؤذن اور خادم کو صرف نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،عوام کو مساجد میں نہیں آ نے دیا جائے گا، مساجد میں اذان ہو گی او رامام کی قیادت میں ٹوٹل 3 افرد نماز ادا کریں گے،پیش امام اور مساجد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام علما کرام اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے پابندی کا فیصلہ کیا،وبائی امراض کے ایکٹ 2014کے تحت پابندی عائد کی گئی،خلاف ورزی پر دفعہ 188کے تحت کارروائی ہوگی،پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کا اختیار ہوگا

  • پاکستان میں کرونا کے 1235 مریض، کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    پاکستان میں کرونا کے 1235 مریض، کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1235ہوگئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے9ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پہسپتالوں میں داخل 7 مریضوں کی کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے سندھ میں 429،پنجاب408اورخیبرپختونخوامیں 147کیس رپورٹ ہوئے ہیں،بلوچستان 131،گلگت بلتستان91،اسلام آباد 27اورآزادکشمیر میں 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں.

    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے

    کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • کرونا وائرس، ہلاکتیں 24 ہزار سے زائد، امریکا میں مریض چین سے زیادہ ہو گئے

    کرونا وائرس، ہلاکتیں 24 ہزار سے زائد، امریکا میں مریض چین سے زیادہ ہو گئے

    کرونا وائرس، ہلاکتیں 24 ہزار سے زائد، امریکا میں مریض چین سے زیادہ ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں وار جاری ہیں، چین سے پھیلنے والا کرونا دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد کرونا کے مریض ہیں.

    امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑدیا، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی ہے، چین میں کرونا کے 81 ہزار 340 مریض ہیں جبکہ امریکہ میں کرونا وائرس کے 85 ہزار 594 مریض ہیں،

    اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک8215 ہلاکتیں ہو گئی ہیں، جب کہ 80 ہزار 589 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کرونا وائرس 4365 جانیں نگل گیا، 57 ہزار 786 افراد متاثر ہوئے، چین میں 3292 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں،ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 2234 ہو گئی ہیں، 29 ہزار 406 افراد مریض ہیں، فرانس میں وائرس سے 1696 افراد ہلاک جب کہ 29 ہزار 155 افراد مریض ہیں، امریکا میں کرونا وائرس سے 1300 افراد ہلاک جب کہ 85 ہزار 594 افراد مریض ہیں۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 578 ہو گئی،11 ہزار 658 متاثر ہیں۔ نیدرلینڈز میں کرونا وائرس 434 جانیں نگل گیا جب کہ 7 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 267 افراد ہلاک اور 43 ہزار سے زائد متاثر ہیں، بیلجیئم میں 220، سوئٹزرلینڈ میں 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 9، سعودی عرب میں 3ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

     

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • دُنیا لُٹّی گئی : کورونا وائرس:عالمی سطح پر 23ہزارسے زائد جاں بحق ہوچکے ، 5لاکھ سے زائد افراد متاثر، دنیا بے بس ہوگئی

    دُنیا لُٹّی گئی : کورونا وائرس:عالمی سطح پر 23ہزارسے زائد جاں بحق ہوچکے ، 5لاکھ سے زائد افراد متاثر، دنیا بے بس ہوگئی

    اسلام آباد :دُنیا لُٹّی گئی : کورونا وائرس:عالمی سطح پر 23ہزارسے زائد جاں بحق ہوچکے ، 5لاکھ سے زائد افراد متاثر،اطلاعات کےمطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کو گھروں تک محدود کردینے والے کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک تقریباً 23 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس وائرس کا شکار بننے والے افراد کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    دنیا کے اس خطرناک ترین کرونا وائرس سے سب سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جہاں مجموعی طور پر 80 ہزار 539 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔عالمی سطح پر کورونا وائرس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 23 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ ایک لاکھ 20ہزار افراد صحتیاب بھی ہوچکے تھے۔

    چین کے بعد اٹلی 80ہزار، امریکا 75ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ تیسرے اور اسپین 56ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھا۔ان ممالک کے علاوہ جرمنی میں 43ہزار سے زائد متاثرین، ایران میں 29ہزار متاثرین اور فرانس میں 25 ہزار متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، ان کے بعد سوئیزر لینڈ، برطانیہ، شمالی کوریا اور نیدرلینڈ میں سب سے زیادہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

    فلپائن میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والا طبی عملہ بھی اس وائرس کے باعث سب سے زیادہ خطرے میں ہے اور متاثرہ افراد سے رابطے کی وجہ سے متعدد ڈاکٹروں کی ہلاکت بھی سامنے آچکی ہے۔فلپائن کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 9 ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں اور طبی عملے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے فقدان کی شکایات میں اضافہ ہوگیا۔

    دارالحکومت منیلا کے ہسپتالوں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ان کی گنجائش پوری ہوچکی ہے اس لیے وہ نئے کورونا وائرس متاثرین کو قبول نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ طبی عملے کے سیکڑوں اراکین 14 روز کے خود ساختہ قرنطینہ کی وجہ سے مریضوں کا علاج نہیں کررہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں جی-20 ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں کورونا وبا کے لیے مشترکہ عالمی ردِ عمل کو تیز کرنے اور اس کے انسانی و معاشی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں 196 ممالک کو متاثر کرنے والی وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات اور عالمی کساد بازاری کو روکنے کے اقدامات پر گفتگو کی جائے گی جس میں عالمی بینک، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

    ادھر ذرائع کےمطابق امریکا میں ہلاکتیں ایک ہزار تک پہنچ گئیں،جہاں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اس سے متاثر ہونے والے تمام ممالک میں سر توڑ کوششیں جاری ہیں وہیں امریکی سینیٹ نے بھی بالآخر نظامِ صحت، ورکرز اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کاروبار کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 کھرب ڈالر کا پیکج منظور کرلیا۔

    امریکا میں بدھ کا دن اب تک کا بدترین دن ثابت ہوا جس میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 233 رہی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 75ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں اور مجموعی اموات 1000 سے زائد ہو چکی ہیں۔

    ادھر جاپان کی بھی صورتحال بہت اچھی نہیں اور وبا پھوٹنے سے اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ 98 کیسز اور مزید 2 اموات گزشتہ روز رپورٹ ہوئیں۔جاپانی حکومت نے پوری دنیا کے سفر کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے اور عوام پر زور دیا ہے غیر ضروری طور پر بیرونِ ملک سفر کرنے سے گریز کریں۔علاوہ ازیں جاپانی وزیراعظم نے وبا سے لڑنے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام کا بھی حکم دے دیا، جاپان میں اب تک 2 ہزار 3 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور 55 اموات ہوچکی ہیں۔

    اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 495 ہوگئی ہے اور صرف ایک دن کے دوران 126 نئے کیسز سامنے آئے۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ 41 افراد کی حالت تشویشناک ہے، اسی طرح 68 میں وائرس کی معتدل علاتیں دیکھنے میں آئیں جبکہ باقی مریضوں میں اب تک معمولی علامتیں ہی ظاہر ہوئی ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے 66 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ادھر برطانیہ سے ایک حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت کی جانب سے وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کی اپیل پر توقع سے دوگنے 5 لاکھ 60 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر مدد کے لیے تیار ہوگئے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے کمزور طبقے کی مدد کی اپیل پر ایک ہی دن کے دوران 4 لاکھ سے زائد افراد نے جواب دیا۔

    مشرق وسطیٰ میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ایران میں وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے پیشِ نظر اندرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایک ایرانی عہدیدار نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ ’جو افراد ایران کے نئے سال (نو روز) کی چھٹیاں منانے کے لیے گئے ہوئے تھے وہ فوری طور پر اپنے شہروں کو لوٹ جائیں‘۔انہوں نے بتایا کہ جامعات اور اسکولوں کی بندش کے ساتھ ساتھ اجتماعات پر پابندی میں بھی توسیع کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کمشیر میں ایک 65 سالہ مبلغ جن کا 3 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا دم توڑ گئے۔متاثرہ شخص کچھ روز قبل ہی دہلی اور اتر پردیش میں مساجد کے دورے سے واپس آئے تھے۔ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا اور ان سے روابط کرنے والوں کا کھوج لگایا جارہا ہے جبکہ ہلاک شخص کے رابطے میں آنے والے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے اور تقریباً 70 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جس میں 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

    روسی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 27 مارچ سے تمام معمول کی اور چارٹرڈ پروازیں معطل کرنے کا حکم دے دیا۔اس حکم کے تحت روسی ایئر لائنز کو حکومت سے خصوصی اختیار حاصل کرنے کے بعد دیگر ممالک سے روسی شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی۔

    تھائی لینڈ نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس کے نئے 11 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کردی۔ان اقدامات میں تھائی لینڈ کے شہریوں، سفارتکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ تھائی لینڈ میں کام کرنے کا اجازت نامہ رکھنے والوں کے سوا ہر ایک کے لیے تمام سرحدی گزرگاہوں کی بندش شامل ہے۔تھائی لینڈ میں اب تک رپورٹ ہونے والے کووڈ19 کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 45 ہے۔

    دوسری جانب اٹلی کے بعد سب سے متاثر ہونے والے ملک اسپین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد4ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہسپانوی پارلیمنٹ نے حکومت کو عوام کو گھروں میں رکھنے کے اقدامات سخت کرنے اور کاروبار 11 اپریل تک بند رکھنے کی اجازت دے دی۔

  • پاکستان میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی  تعداد 1200 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی

    لاہور:پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1200 تک جا پہنچی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔
    بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

    ملک میں کورونا کی آج کی صورتحال

    پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 24 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔آج بروز جمعرات پاکستان میں کورونا کے اب تک 121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے پنجاب میں 82، بلوچستان میں 12، اسلام آباد میں 9، سندھ میں 8 ، گلگت بلتستان میں 7، خیبر پختونخوا میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    پنجاب
    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 82 نئے کیسز آئے ہیں اور صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 406 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کےتمام مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈی جی خان میں207 زائرین اور ملتان میں 19 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ لاہورمیں 103 ، راولپنڈی میں 12 ملتان اورفیصل آباد میں 3،3، منڈی بہاوالدین میں 2، نارووال ، رحیم یار خان اور سرگودھا میں 1،1 کورونا مریض سامنے آچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک جبکہ میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب بھر میں اب تک 3 اموات ہوئیں ہیں جن میں سے ایک مریض راولپنڈی اور 2 لاہور میں جاں بحق ہوئے۔

    اسلام آباد
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔سرکاری پورٹل پر 9 کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں لاہور سے آئے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہزاد ٹاون کو جزوی لاک ڈاون کردیا ہے، علاقے کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے،۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن میں کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

    بلوچستان
    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے جب کہ سرکاری پورٹل پر بھی مجموعی کیسز کی یہی تعداد بتائی گئی ہے اور صوبائی حکومت کے ترجمان نے بھی صوبے میں 131 کیسز کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے 165 ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

    سندھ
    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق آج سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صرف کراچی میں کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد سے بھی ایک کیس رپورٹ ہو اہے اور ایک مریض دادو میں زیر علاج ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کا متاثرہ مریض برطانیہ سے آیا ہے۔

    سندھ میں 14 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔ترجمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور دادو کے مجموعی 156 میں سے 102 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔ترجمان کے مطابق تفتان سے سکھر کے قرنطینہ مرکز منتقل کیے گئے زائرین میں سے 265 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبر پختونخوا میں آج کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعددونوں کو اسپتال سے فارغ کیا، صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔

    خیبر پختونخوا میں آج 2 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے ہیں۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی تحصیل منگاہ میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تحصیل میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یونین کونسل منگاہ سے تھا۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں بھی جعمرات کو 7 نئے کیسز مثبت آئے ہیں۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نئے تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے۔گلگت میں کل مزید 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

    آزاد کشمیر
    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ملک بھر میں لاک ڈاؤن
    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔ ادھرآزاد کشمیر میں بھی منگل سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو گیا۔

  • چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد چین میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کمی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مریض کم ہو رہے ہیں، لاک ڈاؤن کئے گئے صوبے کو کھول دیا گیا ہے، ڈاکٹرز خوشیاں منا رہے ہیں تا ہم ایسی خبر آئی جس نے دنیا کو ایک بار پھر پریشان کر دیا

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ پھر پازٹیو آنے لگے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایک بار پھر کرونا وائرس کو چین کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مریض جو کرونا سے صحتیاب ہو گئے تھے ان کے کرونا کے ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے ہیں،ان میں ایک بار پھر کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب تک صحت یاب ہونے والے تین سے چودہ فیصد تک مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں پھر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جو کہ خطرناک ہے،ا ن میں سے کچھ کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں دوبارہ کرونا کی تشخیص ہوئی،ہم اس بات کا بغور مشاہدہ کررہے ہیں کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ کرونا کی تشخیص کیسے ہوئی کیونکہ جب ایک انسانی جسم سے اس کا اثر ختم ہوجائے تو پھر دوبارہ اتنی جلدی پھیلنا ناممکن بات ہے، صحت یابی کے بعد جن مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے اُن میں بظاہر کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق چین کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائس سے متاثرہ افراد زیر علاج تھے جن میں سے 90 فیصد کو ڈاکٹرز نے صحت یاب قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ووہان ٹونگجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے ہسپتال سے صحت یاب ہونے والے 147 مریضوں کو دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ہ ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کہیں علاج کے دوران ڈاکٹرز سے کوئی غفلت تو نہیں ہوئی یا مریضوں کو جلد بازی میں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    ڈاکٹر اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ صحتیاب ہونے والے جن مریضوں میں دوبارہ کرونا کی تشخیص ہوئی کہین ان کے خاندان مین سے تو کسی کو یہ بیماری نہیں؟ ڈاکٹرز کا کہنا ہے اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مکمل کڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کی ہسٹری نوٹ کی جائے گی تا کہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ایسا کیوں ہوا،

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، چین نے ہسپتالوں سے کرونا وائرس کے 74،051 مریضوں کو گھر بھجوا دیا ہے اور کہا گیا ہے وہ صحتیاب ہو گئے،ڈیل میل کے مطابق ووہان میں کرونا وائرس کے ایسے مریض بھی ہیں جن کا سرکاری سطح پر اندارج نہیں کیا گیاایسے مریضوں کی تعداد 19 فیصد ہے،ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ڈاکٹروں کے مطابق ہزاروں مریض ممکنہ طور پرچینی حکومت کی سرکاری گنتی میں شامل نہیں کئے گئے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    8 مارچ کو جاری کی گئی تحقیق کے مطابق ، 18 فروری تک ، ووہان میں کورونا وائرس کے تقریبا 37 ہزار 400 مریض تھے جن کا پتہ نہیں چل سکا۔ شاید وہ کم بیمار ہوں گے اس لئے انہوں نے سکریننگ نہیں کروائی تا ہم وہ سکریننگ کروا سکتے ہیں جس سے چین میں مریضوں میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے

    چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی وجہ سے چین غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررہا ہے۔پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور چین میں اس پر تقریباََ قابو پالیا گیا ہے اس لیے دوبارہ چین میں وبا پھیلنے کے خطرے سے بچنے کیلئے چین نے غیرملکیوں کی اپنے ملک آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا کے 197 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 373 افراد متاثر ہوئے اور 22 ہزار 311 ہلاکتیں ہوچکی ہیں. پاکستان بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مختلف صوبوں میں 1130 مریض ہیں.

  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا جو اب دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روازنہ بیس سے زائد ممالک کو بتاتا ہے کہ انہون نے وائرس پر کیسے قابو پایا، چند روز قبل صدر مملکت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چین کا دورہ کیا تھا، چین مین پاکستانی طلبا ووہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے والدین نے کہا کہ طلبا کو واپس لایا جائے لیکن چین نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں.وزیراعظم عمران خان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے جب بھی گفتگو کرتے ہیں وہ چین کے کردار کو سراہتے ہیں،

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں

  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے  اجتماعات پر پابندی

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کے طور پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کرینگے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہوگئی ہے۔ کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ میں ہے جہاں 421 مریض ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 345 ، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 123 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہے۔

  • پاکستانیو ! گھبرانا نہیں ،کرونا سے نمٹنےکے لیےمیڈیکل مشن بھیج رہے ہیں‌ ،پاکستان نے بھی مشکل میں ساتھ دیا ، مشکورہیں‌،چین کا اعلان

    پاکستانیو ! گھبرانا نہیں ،کرونا سے نمٹنےکے لیےمیڈیکل مشن بھیج رہے ہیں‌ ،پاکستان نے بھی مشکل میں ساتھ دیا ، مشکورہیں‌،چین کا اعلان

    بیجنگ :پاکستانیو ! گھبرانا نہیں ، چین نے کرونا سے نمٹنےکے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ، حکومت پاکستان کی کوششوں سے بھی مطمئن ،اطلاعات کےمطابق چین نے پاکستان کی درخواست پر اپنے طبی ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لیے پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں ،

    کوروناوائرس کے خلاف دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئےچین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدرنے کہا کہ پاکستان نے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور اسے روکنے کے حوالے سےچین پاکستان کے ساتھ مزید اپنے تجربات شیئر کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 سے بڑھ چکی ہے جن میں بڑی تعداد ایران سے آنے والے زائرین یا بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے چین پاکستان کو میڈیکل سپلائیز جن میں این 95 ماسک، میڈیکل دستانے، سرجیل ماسک، سانس کی مشینیں اور ٹیسٹ کٹس کی چار بیچ روانہ کر چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان کو قرنطینہ کے لیے عارضی اسپتال کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کی علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈین کی جانب سے میڈیکل آلات بشمول این 95ماسک کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔دونوں فاؤنڈیشن کی جانب میڈیکل سپلائیز کی مزید دو کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی ۔

  • دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا

    دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا

    دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا
    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا،پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہے ہیں ،چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مددکرے گا،چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں، چین پاکستان کو مزید طبی امداد سامان دے گا، چار کھیپ پہلے پہنچ چکی ہیں،چینی حکومت ہر ممکن پاکستان کی مدد کرے گی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا جو اب دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روازنہ بیس سے زائد ممالک کو بتاتا ہے کہ انہون نے وائرس پر کیسے قابو پایا، چند روز قبل صدر مملکت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چین کا دورہ کیا تھا، چین مین پاکستانی طلبا ووہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے والدین نے کہا کہ طلبا کو واپس لایا جائے لیکن چین نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں.وزیراعظم عمران خان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے جب بھی گفتگو کرتے ہیں وہ چین کے کردار کو سراہتے ہیں،

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

    وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

    متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے