Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا کی وجہ سے یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، اطالوی وزیر اعظم

    کرونا کی وجہ سے یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، اطالوی وزیر اعظم

    کرونا نے یورپی یونین کے اتحاد کو بھی خطرے میں‌ ڈال دیا

    باغی ٹی وی :اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں "سنگین غلطیاں نہ کرے” ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

    ایک مقامی اخبار’ ایل سول 24′ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کرونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

    انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔کونٹے نے کہا کہ جمعرات کو یوروپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار بھی ہے۔

    واضح‌رہےکہ ذرائع کےمطابق اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 29945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 45 ہزار118 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 39 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10ہزار 23 اموات ہوچکی ہیں۔

  • سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    :سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے2 بیلسٹک میزائل ریاض کی جانب داغے گئے تھے تاہم سعودی ائرڈیفنس نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہر ریاض دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا تھا۔

    واضح رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔من کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے جتھوں نے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر مختلف ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ اس دوران فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد تزویراتی ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا

  • اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر

    اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر

    اسلام آباد :اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر،باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا تیزی سے سلسلہ جاری ہے،اورآخری اطلاعات تک دنیا بھرمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29945 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار118 ہوچکی ہے

    ذرائع کےمطابق اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 29945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 45 ہزار118 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 39 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1937 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10ہزار 23 اموات ہوچکی ہیں۔

    باقی دنیا کی جان کس قدر خطرے میں ہے کتنے لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اورکتنے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں نیچے دئے گئے گراف سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،557 مریض ہو گئے، پاکستان میں 1495 مریض، ہلاکتیں 12 ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60کیسز سامنے آگئے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد557ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کے 5افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنتڑول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 557 مریض ہیں،سندھ میں 469، خیبر پختونخونواہ میں 188 ،اسلام آباد میں 39، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 2 ،گلگت بلتستان میں 107 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے.

    قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور بھائی اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے،ہم ان کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں 10ارب روپے کی لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو چار ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔یہ امدادی رقم وفاقی حکومت کے دیگر پیکیج کے علاوہ ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ڈاکٹراور ہیلتھ پروفیشنل ہیروہیں۔ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ڈاکٹرزاورہیلتھ پروفشنلزجوکورونا وارڈز میں کام کررہے ہیں ان کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطورپر سپیشل الاؤنس دیں گے۔ یہ ان کی خدمات کا معاوضہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔پنجاب حکومت کورونا کے خلاف مہم میں کام کرنے والے ملازمین،ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنل کے جاں بحق ہونے پر شہداء پیکیج دے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ401کے تحت پنجاب کی جیلوں میں کورونا وباء کی روک تھا م کیلئے قیدیوں کی90روز کیلئے سزا معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں تقریباً3100 قیدی مستفید ہوں گے۔اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگااور انڈرٹرائل قیدیوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اوروہ جلد وفاقی حکومت کو پیش کردی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آج سے امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ العمل ہوچکا ہے جس سے انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے حکام کو کورونا کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد میں سہولت ہوگی اور قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سر گرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کر دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کورونا وائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر مختلف ہے۔،وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم بھی دیا،لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں۔ 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی

  • ہم حاضر،ہم تیار، پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں،صبروتحمل کا مظاہرہ کریں‌ : آئی ایس پی آر

    ہم حاضر،ہم تیار، پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں،صبروتحمل کا مظاہرہ کریں‌ : آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔ تفتان میں 600 افراد کیلئے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفاق و صوبائی انتظامیہ کورونا وائرس سےعوام کے تحفظ میں مصروف ہے، فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف داخلی و خارجی راستوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    ہم حاضر،ہم تیار، پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں،صبروتحمل کا مظاہرہ کریں‌ ،اپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزاد کشمیر میں کوٹلی، بھمبر، میرپور، مظفرآباد میں جوان تعینات ہیں، باغ، راولاکوٹ، کیل اور برنالہ میں فوجی جوان تعینات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے 9 اضلاع میں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، آوران، چاغی، لسبیلہ، قلات، گوادر، سبی، خضدار، نوشکی کےعلاقےشامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تفتان میں 600 افراد کیلئے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے، چمن میں 805 خیموں پر مشتمل قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے، چمن کے گاؤں کلی فیضو میں 300 افراد کیلئے کنٹینرمیں قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خنجراب پاس سے طبی آلات کی منتقلی کی گئی چین سے درآمد 5 وینٹی لیٹر، ماسک، میڈیکل اور ٹیسٹنگ کٹس کی منتقلی کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 26 اضلاع میں پاک فوج کے جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، چاروں انٹرنیشنل بارڈر ٹرمینلز میں نقل و حرکت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لنڈی کوتل میں 1500 افراد کیلئے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے 4 ہزار مشتبہ کورونا کیسزکی ٹریکنگ کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پنجاب کے 34 اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اور پٹرولنگ کی جارہی ہے، لاہور ایکسپورسینٹر، فیصل آباد اور ملتان میں قرنطینہ مراکز میں معاونت کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے 29 اضلاع میں بھی تمام داخلی اور خارجہ مراکز کی نگرانی جا رہی ہے، کراچی ایکسپوسینٹرمیں قرنطینہ مرکزمیں سول انتظامیہ کی مددکی جارہی ہے۔

  • ’کورونا وائرس قدرتی نہیں،لیبارٹری میں تیارکیا گیا‘امریکہ اسرائیل سازش،پاکستانی سفیرحسین ہارون کےانکشاف پردنیا میں تھرتھلی

    ’کورونا وائرس قدرتی نہیں،لیبارٹری میں تیارکیا گیا‘امریکہ اسرائیل سازش،پاکستانی سفیرحسین ہارون کےانکشاف پردنیا میں تھرتھلی

    کراچی :’کورونا وائرس قدرتی نہیں، اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا‘: اس پر2006 میں کام شروع ہوا،اقوام متحدہ میں سابقہ پاکستانی سفیرنے انکشاف کرکے دنیا کوہلا دیا ،طلاعات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کےسابق مستقل مندوب حسین ہارون نے کورونا وائرس سے متعلق دعویٰ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=j_Jmu4fI_n0

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں حسین ہارون نے آغاز میں کہا کہ آج کل کورونا وائرس کا موضوع سب سے زیادہ زیر بحث ہے اور میں نے اس موضوع پر اس لیے بات نہیں کی کیونکہ سب ہی اس پر بات کر رہے ہیں، تو ایسی صورتحال میں مجھے کچھ کہنا مناسب نہیں لگا۔

    بعدازاں انہوں نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد محسوس یہ ہوا کہ جو اہم باتیں ہیں وہ کوئی نہیں کر رہا، سب سے پہلے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس قدرتی نہیں اسے لیبارٹری میں بنایا گیا ہے اور یہ کیمیکل ہتھیار کے طور پر بہت بڑی سازش کی تیاری کی جارہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ 2006 میں امریکا کی ایک کمپنی نے حکومت سے اس کا پیٹنٹ یا منظوری حاصل کی، 2014 میں یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یہ کسی ایک جگہ سے حاصل نہیں کیا گیا ہے تو اس کی ویکسین کی پیٹنٹ ڈالی گئی لیکن اسے نومبر 2019 میں باقاعدہ منظور کیا گیا جس کی ویکسین اسرائیل میں بننا شروع ہوئی ہے۔

    حسین ہارون نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس برطانیہ کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا جس کی رجسٹری امریکا میں ہوئی تھی، پھر اسے ائیر کینیڈا کے ذریعے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری بھیجا گیا۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ امریکا ، چین کی ترقی سے پچھلے کچھ عرصے سے گھبراہٹ کا شکار تھا۔

    سابق سفیر کورونا کو مخصوص’کوویڈ -19‘ نام دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کو سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی اجازت سے بنایا گیا۔حسین ہارون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انگلینڈ میں اس وقت ایک چینی بائیولوجسٹ کیڈک چینک کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کو انگلینڈ کے پیر برائٹ انسٹیٹیوٹ میں بنایا گیا جس کی مالی مدد بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے کی، اس کے علاوہ اس وائرس کو بنانے کے لیے جان ہاپکنز اور ورلڈ اکنامک فورم نے مالی مدد کی انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو دنیا بھر میں گھومتے ہیں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے آئے ہیں، لوگوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں تاہم ان کے ارادے کچھ اور ہی ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز 6 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

    کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

    کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ،چینی ڈاکٹروں کی ٹیم سرجیکل سامان سمیت اسلام آباد پہنچ گئی

    چینی ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چینی سفیر و دیگر حکام اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے

    چینی 8 ڈاکٹرز کی ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی او رپاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کرونا پر قابو پانے کے لئے تربیت دے گی،

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوطبی سامان کی حوالگی پرچینی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چین تندہی سےمتحرک اورسرگرم عمل ہے، 2 ٹن ماسک، کٹس خنجراب پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس بھی حکام کے سپرد کیا گیا، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلندترہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1415 ہو گئی ہے، پنجاب میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں 3 لاہور ،ایک فیصل آباد اور ایک پنڈی میں ہوئی ہے.

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کہ بزدار حکومت عوام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، عثمان بزدار کی ہدایات پر فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات ہیں، لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں، ہماری دعا، امید اور بھرپور کوشش ہے کہ کرونا کیسز انتظامات سے کم ہوں۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے ٹرانسفر کر دی ہیں، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کرونا کو روکا جا سکتا ہے، عوام احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی،وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی،دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کوخصوصی پیکج دیا جائے گا،لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 ہو گئی، کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کرونا وائرس کے پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 490 کیسز ہیں، سندھ میں 457، کے پی میں 180، بلوچستان میں 133، اسلام آباد میں 39، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے پنجاب میں 4، سندھ ،بلوچستان، گلگت میں ایک ایک اور کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں. کل ایک فیصل آباد اور ایک لاہور میں ہلاکت ہوئی

    پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 25 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر 11 بج کر 34 منٹ پر اپڈیٹ کئے گئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کتنی، وفاقی حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری اعدادو شمار کے مطاق ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1296 ہو گئی ہے جبکہ غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1361 ہو گئی ہے

    نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 440 جبکہ پنجاب میں تعداد 425 ہوگئى، خیبرپختونخوامیں 180،بلوچستان میں 133 ، اسلام آبادمیں 27 ، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے.

    پاکستان میں 23 افراد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں، سندھ میں14،پنجاب میں 3،اسلام آباد، کے پی کے میں2،2 مریض صحتیاب ہوئے، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصدہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے پنجاب میں 4، سندھ ،بلوچستان، گلگت میں ایک ایک اور کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں.

    حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ جس پر اعدادوشمار دئے جاتے ہیں اس مین اور صوبوں میں اکثر فرق دیکھنے میں آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات کو ٹویٹ کی تھی کہ کرونا کے پنجاب میں 490 مریض ہو گئے ہیں لیکن 28 مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے ویب سائٹ میں اعدادو شمار اپ ڈیٹ کئے گئے تو اس میں پنجاب کے مریضوں کی تعداد 425 لکھی گئی ہے.

    سرکاری ویب سائٹ نے مریضوں کی مجموعی تعداد 1296 لکھی ہے جبکہ پنجاب کے مریضوں کو شامل کیا جائے جو اعداود شمار وزی ر اعلیٰ پنجاب نے دیے تو ٹوٹل مریضوں کی تعداد 1361 بنتی ہے

    کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 5 اور پاکستان میں 11 ہلاکتیں ہو گئی‌ ہیں

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے،22 سالہ نوجوان فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل لاہور میں 3 اور پنڈی میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

    پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔  فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی