Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا وائرس،ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے بارے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    کرونا وائرس،ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے بارے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    کرونا وائرس،ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے بارے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل بروز جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا،اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض روک تھام کے لیے پہلے سے الرٹ ہیں۔وزیراعظم کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی کو درپیش عوامی مسائل کے فوری حل پر مشاورت کی گئی جبکہ وزرا اور اراکین نے شکوے شکایات بھی کیں۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی اور بلوچستان سے منسلک سرحد بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے نئے مریض کی شناخت کے حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

  • کورکمانڈر ز کانفرنس: آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت

    کورکمانڈر ز کانفرنس: آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت

    راولپنڈی:آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں ،لائن آف کنٹرول کی صورتحال، جیو اسٹریٹجک ماحول اور قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کے امور پرغور اورکورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور آرمی کی سطح پر وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاملے پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ وبا پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں میں کسی بھی موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیاریاں تیز کردیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے،مشترکہ کاوشوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان مخلصانہ طور پر اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آ ہی گئے ، نیب نے گرفتارکرلیا

    جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آ ہی گئے ، نیب نے گرفتارکرلیا

    لاہور:جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آگئے ، نیب نے گرفتارکرلیا ،باغی ٹی وی کےمطابق جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق نیب نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کوگرفتارکرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں آج 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کے مالک سے متعدد مرتبہ سوال کیا گیا کہ آپ کے میاں نواز شریف سے کیا مراسم ہیں، اس وقت کے وزیر اعلی میاں نواز شریف نے آپ کو غیر قانونی اراضی کیوں الاٹ کی؟

    دوران تفتیش میر شکیل سے اراضی کے معاہدے کے دستاویزات طلب کی گئیں جو وہ پیش نہ کرسکے۔ اس وقت کے وزیر اعلی نےدرخواست کے بغیر الاٹمنٹ کی سمری ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ میر شکیل نے اپنا محل مکمل کرنے کیلے جوہر ٹاون کی دو گلیاں بھی گھرمیں شامل کیں۔

  • پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ،  گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ، گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    اسلام اباد :گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے نئے مریض کی شناخت کے حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وائرس کے تدارک کے لیے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں کل صبح کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسکولوں کی بندش، سیاسی اور سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں طورخم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام خوف و ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کےمعاملے پر جلد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائےگا، قومی سلامتی کونسل اجلاس سے متعلق پارلیمانی پارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

  • بھارت میں قرآن پاک کی شان میں گستاخی کی گئی،دہلی تشدد قابل مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت میں قرآن پاک کی شان میں گستاخی کی گئی،دہلی تشدد قابل مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت میں قرآن پاک کی شان میں گستاخی کی گئی،دہلی تشدد قابل مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت میں قرآن پاک کی شان میں گستاخی کی گئی، بھارت میں 14 مساجد اور ایک درگاہ کو شہید کیا گیا،دلی میں مسلمانوں پرجوتشدد ک یا گیا انتہائی قابل مذمت ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن221 ویں روزمیں داخل ہوچکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کوتبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے ،جموں و کشمیر ایک عالمی متنازعہ علاقہ ہے،بھارت میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا چالیس سے زیادہ مسلمان نئی دلی میں شہید کیےگئے، کشمیری سینیر قیادت ابھی تک زیرحراست ہے،بین الاقوامی طورپرمسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ میں اٹھایا گیا،بھارت میں مسلمانوں کی مقدسات کو نقصان پہنچایاگیا،بھارتی حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ووہان سے شروع اور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے تمام ممالک اپنےشہریوں اور دیگر افراد کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں،اٹلی سمیت تمام ممالک اس وبا کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں،پاکستان بھی ایئرپورٹس سمیت تمام جگہوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے،ہرات اورکابل میں قونصل خانے اور سفارتخانے کے ویزاسیکشن انتظامی وجہ پربندکیا،کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،امید کرتے ہیں کہ انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوں گے، افغان طالبان اورامریکا کےدرمیان امن معاہدہ اہم پیش رفت ہے،بلوچستان حکومت،وزارت صحت اور متعلقہ ادارے سلامتی کے لیے اقدامات کررہےہیں،تفتان سرحد ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بڑی تعداد استعمال کرتی ہے،پاکستان نےگزشتہ چند ماہ میں انسانی حقوق میں بہتری پرکافی اقدامات کیے،سعودی عرب سےپاکستانیوں کےاقامہ وملازمتوں سے بارے اقدامات کررہے ہیں،

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 53 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

  • شاہد خاقان عباسی کے لئے ایک اور مشکل، نئی تحقیقات کا ہوا آغاز

    شاہد خاقان عباسی کے لئے ایک اور مشکل، نئی تحقیقات کا ہوا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاوَنٹس میں ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے ہیں،نجی ٹی وی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، بیٹے اور بہنوئی کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ پایا گیا،2013سے لے کرا 2019 تک تینوں کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہو،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاوَنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیارکرلیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے اکاؤنت میں بھی رقم منتقل ہوئی، اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پر شاہد خاقان عباسی نیب کو مطمئن نہیں کر سکے.

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،

  • گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعظم نے کہا ،کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی

    گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعظم نے کہا ،کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،کراچی کی ترقیاتی، ضروریات اور مسائل کا مکمل ادراک ہے ،وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بھی منصوبہ بندی کی جائے، کراچی کےعوام کی ضروریات اورفلاح وبہبودکو مدنظررکھیں،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نیت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے،خلق خدا کی خدمت کرنیوالے کی اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے,کراچی کی تعمیروترقی کیلئے وزیراعظم نے خطیر رقم مختص کی ،کراچی کی بہتری کیلئے مزید منصوبے بھی لگائے جائیں گے

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی میں‌ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کراچی نہ جا سکے، اور انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا.

  • ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا،مولانا طارق جمیل نے کی امامت

    ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا،مولانا طارق جمیل نے کی امامت

    ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا،مولانا طارق جمیل نے کی امامت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی

    ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی،نماز جنازہ میں ائیرفورس،پاک فوج اور نیوی کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی.

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ شکر پڑیاں، اسلام آباد کے قریب گر کر گزشتہ روز تباہ ہو گیا تھا، پاک فضائیہ کاF-16 طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسلز کے دوران شکر پڑیاں، اسلام آباد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم طیارہ حادثے میں شہید ہوئے تھے،.

    وِنگ کمانڈر نعمان اکرم 2019 میں شیر افگن ٹرافی جیت چکے ہیں جو کہ پاک فضائیہ میں بہت بڑا اعزاز مانا جاتا ہے ایک قابل، تجربہ کار اور دلیر فائٹر پائلٹ تھے ۔

    پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے عوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ تنقیدہوتی ہےکہ کدھر ہیں گھر؟ کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟ یہاں تک پہنچنے میں ہمیں ڈیڑھ سال لگا۔عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی تنقیدکی گئی کہ کہاں ہےگھر؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اتھارٹی بنانی پڑی، اسٹرکچربنانا پڑا، یہ 20 ہزار گھر 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانے کا آغاز ہیں، ماسٹرپلان بنارہے ہیں کہ شہر کے اردگرد گرین ایریا ہو ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اِس وقت شرح سود کافی زیادہ ہے جو زیادہ مہنگائی کی وجہ سے رکھی گئی لیکن اب اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے تو شرحِ سود بھی نیچے آئے گی اور لوگ آسانی سے قرضے لے کر مکان بناسکیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے وسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کے لیے بھی منصوبے لارہے ہیں، سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

    لنگر خانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیکھا کہ سڑکوں پر لوگ سوئے ہوئے ہیں، کسی نے سڑکوں پر سوئے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا لیکن ہماری حکومت نے ان سڑکوں پر سوئے لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں، ملک بھر میں 160 پناہ گاہیں کام کررہی ہیں، غریب اور مجبور لوگوں کے لیے لنگرخانے کام کررہے ہیں۔

  • نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی:نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ ،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔