Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی

    سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی

    اسلام آباد:سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ و بلوچستان میں 2، 2 نئے کیسز کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

    نئے کرونا کیسز کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کو سامنے آنے والے پہلے کیس سے متعلق بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والا شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، جہاں اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ادھر محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سعودی عرب سے آنے والے 38 سالہ شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی۔

    محکمہ سندھ کے بیان میں کہا گیا کہ 20 سالہ مریض کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے، تاہم ان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مریض کے والدین کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکا سے واپس آنے والی 40 سالہ خاتون کو دو روز قبل پمز لایا گیا تھا۔’انہوں نے بتایا کہ ‘خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔’

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں آئے ہیں، جس کےبعد بلوچستان کے مریضوں کی تعداد ہے۔

  • اللہ تعالیٰ نےکوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں،بہت جلد اس کاعلاج دریافت ہوجائےگا، مبشرلقمان

    اللہ تعالیٰ نےکوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں،بہت جلد اس کاعلاج دریافت ہوجائےگا، مبشرلقمان

    لاہور:اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں ، بہت جلد اس کا علاج دریافت ہوجائے گا، باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں‌دنیا بھرمیں بہت زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں وہاں‌ ان حالات میں دنیا کوامید حوصلے کا درس بھی دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردنیا کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ٹھیک ہےکہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا مفلوج ہوکررہ گئی ہے ، ہرطرف کرونا کی وجہ سے خوف کی ایک فضا قائم ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ ساری دنیا اس بیماری سے نجات کے لیے کوششیں‌بھی کررہی ہے اوراللہ سے معافی بھی مانگ ر ہی ہے، پھران حالات میں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ، اللہ پربھروسہ ہونا چاہیے جس نے دنیا میں‌کوئی ایسی بیماری نہیں بھیجی جس کی ساتھ دوا بھی نہ اتاری ہو،

     

    مبشرلقمان نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌اپنے دامن میں جھانکنا چاہیے ، ان حالات میں جہاں ہرکوئی پریشان ہے ، بعض لوگ کرونا کے حوالےسے ایسی ایسی خبریں‌پھیلا رہے ہیں‌کہ جس سے دنیا میں مزید دہشت پھیل ر ہی ہے اوریہ ایک تکلیف دہ حرکت بھی اورنقصان دہ بھی

    مبشرلقمان نے اس حوالے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌ تو حکم دیا گیا ہےکہ جب کسی بھی کوئی مرض لاحق ہوتوہم اس کی عیادت کریں اس کو حوصلہ دیں، اس کوخوشخبری سنائیں مگرہمارا طرزعمل بالکل اس کے برعکس ہے ہم حوصلہ ،امید اورخوشخبری دینے کی بجائے لوگوں‌کوخوف زدہ کررہے ہیں‌

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں‌اورافواہوں‌سے بچیں‌ تاکہ جولوگ اس مرض میں مبتلا ہیں وہ بچنے کی امید رکھیں‌، اورجو بچے ہوئے ہیں وہ اپنے لیے بھی اوردوسروں کے لیے نیک خواہشات اوردعائیں کریں‌

     

  • پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

    پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

    اسلام آباد:پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی،اطلاعات کے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ میں ایک نئے کیس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کو سامنے آنے والے پہلے کیس سے متعلق بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والا شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، جہاں اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ادھر محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سعودی عرب سے آنے والے 38 سالہ شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی۔محکمہ سندھ کے بیان میں کہا گیا کہ 20 سالہ مریض کا کوئی سفری تاریخ نہیں ہے، تاہم ان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مریض کے والدین کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکا سے واپس آنے والی 40 سالہ خاتون کو دو روز قبل پمز لایا گیا تھا۔’

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں آئے ہیں، جس کےبعد بلوچستان کے مریضوں کی تعداد ہے۔

  • لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہور:لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تشخیص ، ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق دبئی سے لاہور آنے والی خاتون لاہور ائر پورٹ پر چیک اپ کے دوران نزلہ زکام کے باعث پکڑی گئی ہے جس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کا شکار خاتون نے دبئی ائر پورٹ پر سفر سے قبل میڈیسن کا استعمال کیا تھا،لاہور ائرپورٹ پر پہلا غیر ملکی کرونا وائرس کا شکار مریضہ پکڑی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق یہ مریضہ دبئی سے ای کے 264 پر سفر کر کے لاہور آئی ہے، ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ادھر ایئرپورٹ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے

  • شہر قائد میں کرونا کا ایک اور مریض، پاکستان میں مجموعی مریض 30 ہوگئے

    شہر قائد میں کرونا کا ایک اور مریض، پاکستان میں مجموعی مریض 30 ہوگئے

    شہر قائد میں کرونا کا ایک اور مریض، پاکستان میں مجموعی مریض 30 ہوگئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

    سندھ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،کوروناوائرس سے متاثرہ مریض سعودی عرب سے آیا تھا ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،کوروناوائرس سے متاثرہ 2افراد صحتیاب ہوچکے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آیا تھا،امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 30 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے، رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 16،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے.

    سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کر رہی ہے اس ضمن میں سندھ میں 120 بستروں کا ہسپتال مختص کر دیا گیا ہے،محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں یا دفاتر میں رہیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پرہجوم مقامات پر ہر شخص کو دوسرے شخص سے ایک میٹر فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے اور کوئٹہ سے سکھر آنیوالے زائرین کے فوری ٹیسٹ کرانے کی کی ہدایت کردی

  • امریکہ سے آئی خاتون میں کرونا کی تشخیص، تشویشناک حالت میں پمز منتقل

    امریکہ سے آئی خاتون میں کرونا کی تشخیص، تشویشناک حالت میں پمز منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

    امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    تا ہم وزارت صحت نے ابھی اس حوالہ سے تصدیق نہیں کی کہ کرونا کا نیا مریض پاکستان میں سامنے آیا یا نہیں،وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 28 مریض ہیں

    رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے،

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے

  • کرونا سے نمٹنے کے لئے امریکی صدر نے کیا قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    کرونا سے نمٹنے کے لئے امریکی صدر نے کیا قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    کرونا سے نمٹنے کے لئے امریکی صدر نے کیا قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.

    کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول بند کرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی شہری کی طبیعت ٹھیک نہیں تو وہ گھر پر رہے گا۔انہوں نے دیگر ملکوں کےلیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کردی ہیں۔

    امریکا میں کروناوائرس کے 1700 کے قریب کیسزسامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایسے مزید ایک لاکھ افراد موجود ہیں جن کی کروناوائرس کی تشخیص کرنا باقی ہے۔ مہلک مرض کے خوف سے امریکا کی مختلف ریاستیں سنسان ہوچکی ہیں۔ تعلیمی اداروں سمیت کاروباری دفاتر بھی بعض شہروں میں بند ہیں۔ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد حیران کن حد تک کم دیکھی گئی۔

    امریکی کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک وائرس سے ملک میں 150 ملین افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رکن کانگریس ڈاکٹر برین مناہن نے پیش گوئی کی ہے کہ وائرس کی موجودہ صورت حال سے ممکنہ طور پر امریکا میں 70 سے 150 ملین کے قریب افراد متاثر ہوں گے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیش گوئی کے تحت امریکا کی 46 فیصد آبادی کرونا وائرس کی پلیٹ میں آسکتی ہے اور لاکھوں اموات کے بھی امکانات ہیں

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، وزیراعظم نے قوم سے کی بڑی اپیل

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، وزیراعظم نے قوم سے کی بڑی اپیل

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، وزیراعظم نے قوم سے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر داخلہ اعجازشاہ اور وزیردفاع پرویزخٹک ،سیکریٹری داخلہ، خارجہ اور سیکریٹری سلامتی کمیٹی بھی شریک ہوئے.کورونا وائرس سے متعلق معاون خصوصی ظفر مرزا نے بریفنگ دی،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کوروناکے پیش نظر11فیصلے لیے گئے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق کرتارپورراہداری پاکستانیوں کیلئےبند،بھارتی یاتری آسکیں گے،کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوں گی،تینوں ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی،کوروناوائرس کے معاملے پرقومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،معاون خصوص صحت کمیٹی کے سربراہ،صوبائی اورملٹری اسٹیک ہولڈرزممبران ہوں گے، کوآرڈی نیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانٹیرکرےگی کوروناوائرس پراین ڈی ایم اےآپریشنل کام کرے گا،این ڈی ایم اے صوبوں اوراضلاع کےساتھ وباسےنمٹنےمیں رابطہ رکھےگا

    اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3ہفتوں کیلئےسرکاری اورنجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے،ا2ہفتوں کیلئے مغربی بارڈرانسانی اورکمرشل مقاصد کیلئے بندرہےگا،تمام عوامی اجتماعات کوفوری طور پر بند کیا جائےگا،شادی ہالزاورسینیمازدوہفتوں کے لیے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا.بڑی کانفرنسزبھی نہیں ہوں گی،پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے

    اعلامیہ کے مطابق مذہبی اجتماعات سےمتعلق وزیرمذہبی اموراورچیئرمین نظریاتی کونسل علماسےمشاورت کریں گے،تین ہفتوں تک جیلوں میں موجودقیدیوں سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی،چیف جسٹس صاحبان سے3ہفتوں کیلئےسماعتیں نہ کرنے کی درخواست کی جائےگی،

    وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کےتوسط سےقوم سےاپیل کی ہے کہ قوم کو رونا کے پھیلاؤ کو روکنےمیں مثبت کردار ادا کرنےکیلئےمتحدہو،بحثیت قوم احتیاطی تدابیرکےذریعےاس چیلنج کامقابلہ کرسکتےہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کےتحفظ کیلئےایک جامع اورمتفقہ قومی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ،متعلقہ حکام یقینی بنائیں کہ وائرس سےبچاوَکیلئےتمام اقدامات اٹھائےگئےہیں

  • پاک فوج کے افسران کے بارے میں  کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا

    پاک فوج کے افسران کے بارے میں کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے افسران کے بارے میں کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا،اطلاعات کےمطابق بھارت کے ترجمان ادارے ہندوستان ٹائمز نےپاک فوج کے حوالے سے کرونا ہونے کی غلط خبرچھاپی تھی اس غلط خبر کی وجہ سے پابندی لگنے کے ڈرسے بڑی جلدی اپنا سفید جھوٹ تسلیم کرکے اپنی حقیقت پرسے پردہ اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہےکہ بعض ہندوستانی نشریاتی اداروں نے اس خبرکو شائع کیا تھا جہاں سے انہوں نے اٹھا کراسے شائع کردیا ، بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ خبر جھوٹ ہے اورپاکستان آرمی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے

    ہندوستان ٹائمز نے یہ بھی تسلیم کیا ہےکہ ان کے ادارے سے یہ غلط اورجھوٹی خبرشائع ہوگئی ہے، جس کا وہ اقرار کرتے ہیں ،دوسری طرف ہندوستان ٹائمز نے اے این آئی کا حوالہ دیا ہےکہ اس ادارے نے پہلے یہ خبر شائع کی تھی اورجہاں سے انہوں نے یہ خبراٹھاکرپھراپنے میڈیا سے شائع کی ،

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں اپنے پنجھے گاڑھے ہوئے ہیں، دنیا بھر میں 4200 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، جہاں پر کرونا وائرس نے خوف پھیلایا ہوا ہے

    یاد رہے کہ بھارت نے مکاری کرتے ہوئےدنیا کی اس خطرناک بیماری کی آڑ میں پاک فوج کے خلاف ایک سوشل مہم شروع کررکھی سوشل میڈیا پر جعلی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیاپر کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی آفیسرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ پاک فوج کے افسران کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا، تھائی لینڈ، ہنگری، اٹلی سمیت دیگر ممالک میں جعلی خبروں پھیلانے پر کارروائی کی گئی ہیں متعدد لوگوں کو جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ بڑے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 28 کیسز ہیں ، کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی ، کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی ، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کیلئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ مذہبی اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ذمہ داری وزیر مذہبی امور کو دی گئی ہے، ملک میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے بند کیے جارہے ہیں، ملک میں اسکول ابھی تین ہفتوں کے لیے بند کیے جارہے ہیں، کچہریوں اور کورٹس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ سول کورٹس میں تاریخیں 3 ہفتوں کیلئے بڑھادی جائیں ، درخواست کریں گے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن کورٹ کے ججز جیلوں میں جاکر ریمانڈ اور ضمانت کے فیصلے کریں، جیلوں میں قیدیوں کے ملاقاتیوں پر تین ہفتے کےلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی تھی جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ کا ایک کیس شامل تھا تاہم اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچانک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 بتادی ہے۔کورونا وائرس کا ایک مریض کراچی سے سامنے آیا ہے جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے اور وہ 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔