Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش

    کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش

    کراچی:کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے۔

    ایک عمارت مکمل اور دو عمارتوں کا بیشتر حصہ گرا جس کے بعد قریب موجود چوتھی عمارت کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے تک عباسی شہید اسپتال میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد کی لاشیں پہنچائی جا چکی تھیں جبکہ 18 زخمی زیرعلاج ہیں۔

    ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16سالہ حرا رشید اس کی چھوٹی بہن سارا رشید، 9 ماہ کا شیر خوار بچہ حیدر خرم اور اس کا بڑا بھائی تین سال کا یحییٰ خرم، شہلا، زبیدہ زوجہ محمد علی، غلام مصطفی اور سب سے پہلے لائی جانے والی نامعلوم خاتون شامل ہیں۔عباسی شہید اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) سہیل یار خان کے مطابق واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی لاشیں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل راؤ ایف اسلم کے مطابق امدادی کام جاری ہے اس سلسلے میں امدادی ٹیموں کو بہت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔ عارف اسلم راؤ کے مطابق ابھی بھی ملبے تلے لوگوں کے زندہ ہونے کی امید ہے، ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ ملبہ اٹھانے میں عجلت کی بنا پر دوسری عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے 5 منزلہ عمارت زمین میں دھنسی جس کا ملبہ گرنےسے دو مزید عمارتیں متاثر ہوئیں۔گرنے والی عمارت پر مزید ایک فلور ڈالا جارہا تھا، علاقہ مکینوں نے مالک کو منع بھی کیا تھا لیکن اس نے ایک نہ سنی۔عمارت میں گراؤنڈ فلور پر کلینک تھا اور ملبے میں کلینک میں آئے مریضوں کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سریے کاٹ کر ملبے کو ہٹایا گیا۔اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے جب کہ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

    سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کےایم سی ڈاکٹرسلمیٰ کوثر نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گولیمار میں عمارت اور فیڈرل بی ایریا میں گیلری گرنے کے دونوں واقعات میں 25 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں بچے، خواتین اوربزرگ شہری بھی شامل ہیں، 6 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ دونوں واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، گولیمارمیں 3 اور ایف بی ایریا میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، عمارت گرنے سے برابر والی دو عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کا بھی کچھ حصہ گر گیا جب کہ ساتھ ہی چوتھی عمارت کو حفاظتی انتظامات کے تحت خالی کرالیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کو گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایمبولینسز کو بھی پچھلی گلی سے لایا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں، اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں چار خاندان رہائش پذیر تھے جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ عمارت کے پاس کھڑی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی ملبے میں دب گئیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے آشکار داور کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت پر 4،5 ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئیں جس کے نتیجے میں وزن بڑھا اور عمارت برابر والی 2 عمارتوں پر آگری۔
    انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں 40،40گز کے چھوٹے چھوٹےپلاٹ ہیں، عمارت غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی، واقعہ علاقے میں تعینات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعقلہ افسران کی غفلت کے باعث پیش آیا، ملوث متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائےگا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات وائرس کی طرح پھیل رہی ہیں، نان ٹیکنیکل افراد تعمیرات کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

  • احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا، وجہ کیا؟ اہم خبر

    احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا، وجہ کیا؟ اہم خبر

    احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا، وجہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے نے ن لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا

    ایف آئی نے احسن اقبال، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا ہے، خواجہ آصف کو 10 مارچ کو 3 بجے ،احسن اقبال کو 11 بجے اور شاہد خاقان عباسی کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے ، ن لیگی رہنماؤں کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے جج ویڈیو کیس کے حوالہ سے تحقیقات کی جائیں گی

    جج ویڈیو سیکنڈل میں پرویز رشید، عظمیٰ بخاری، عطاء اللہ تارڑ بھی ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    ایف آئی اےکی انکوائری ٹیم نےشہبازشریف اورمریم نوازسے تفتیش کی ،شہباز شریف نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں کہا کہ جج مبینہ وڈیوسے متعلق پریس کانفرنس میں موجود تھا،ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی علم نہیں،

    مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو ناصربٹ نے بنائی،جج کی وڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، مریم نواز نےکہاوڈیو ناصر بٹ نے فراہم کی تھی ،میں نے صرف وڈیو کو بنیاد بناکر پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وڈیو پریس کانفرنس میں چلانےسے پہلے چیک کی،بیرون ملک سے فارنزک آڈٹ کرایا،

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

     

  • کراچی عمارت حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی، ریسکیو میں مشکلات کا سامنا

    کراچی عمارت حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی، ریسکیو میں مشکلات کا سامنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلڈنگ گرنے کے واقعہ کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عمارت سے اب تک 3لاشیں نکالی جاچکی ہیں،22 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،متاثرہ بلڈنگ میں آپریشن مکمل ہونے تک تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا،

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تعینات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعقلہ افسران کی غفلت ہے،چھوٹی رہائشی 399مربع گز تک کےپلاٹوں پر گراؤنڈ پلس ٹو کی تعمیرات کی اجازت ہے،یہ پرانی بلڈنگ تھی جس پر 4،5ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئیں،گولیمار نمبر 2 میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں،گرنے والی عمارت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں،اس کچی آبادی میں 40،40گز کے چھوٹے چھوٹےپلاٹ ہیں،چھوٹی رہائشی 399مربع گز تک کےپلاٹوں پر گراؤنڈ پلس ٹو کی تعمیرات کی اجازت ہے،پرانی بلڈنگ پر مزید تعمیرات کے نتیجے میں وزن بڑھا اور یہ برابر والی 2 بلڈنگ پر گری،کچی آبادی اور پورے شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 3 غیرقانونی تعمیرات کو توڑتی ہے 10 بننا شروع ہوجاتی ہیں،بلڈنگ کنٹرول کے عملے کی ملی بھگت سے اس قسم کی تعمیرات ہوتی ہیں،شہر میں غیر قانونی تعمیرات وائرس کی طرح پھیل گئی ہیں،غیر قانونی تعمیرات کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے،بلڈنگ انسپکٹر کی ذمے داری ہے کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کی انسپکشن اور اسےگرانے کی کارروائی کرے ،بلڈنگ کنٹرول کے متعلقہ افسران کو معطل اور انکے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی

    واضح رہے کہ راچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، گورنر سندھ نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایک جاں بحق شخص کی غلام مصطفیٰ کے نام سےشناخت ہوئی، زخمیوں میں 42سالہ خرم، 18سالہ دانیال، 70سالہ خاتون شامل ہیں جبکہ 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28سالہ اویس بھی زخمی ہوئے۔ عمارت 3 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور بلڈر چار منزلہ عمارت پر پانچویں منزل تعمیر کر رہا تھا۔

  • او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،آئی آیس پی آر

    او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،آئی آیس پی آر

    راولپنڈی:او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،باغی ٹی وی کےمطابق سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی وفد نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کادورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی کے وفدکو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی اور وفد نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے او آئی سی وفد کو بھارت میں فاشسٹ ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں مسلم کشی کے خلاف کردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا۔

    ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے خصوصی نمائندے کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بیان قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کی مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے، یہ امت مسلمہ کے کشمیریوں کے لیے احساس ہے اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کا بھی اعتراف ہے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت اور مراعات فراہم کرنا ہے، موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جو کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے اپروول بورڈ کا پانچواں اجلاس تھا۔

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اورمتعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران شریک تھے۔

    اجلاس میں صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون، صوبہ خیبر پختونخوا کے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون، صوبہ سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری خصوصی اقتصادی زونز، صوبہ پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری بھی دی گئی۔

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 13 خصوصی اقتصادی زونز نوٹیفائی کئے جا چکے ہیں، پبلک سیکٹر میں مزید 12 جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں چھ نئے زونز کے قیام پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2012ءمیں خصوصی اقتصادی زونز کے قانون کے بعد 2018ءتک محض سات زونز کا قیام عمل میں آیا۔ موجودہ حکومت کے دورِ حکومت میں گذشتہ ایک سال میں چھ نئے زونز کو نوٹیفائی کیا گیا۔ موجودہ حکومت کے دور میں اقتصادی زونز میں سہولتوں اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ قانون میں ترامیم کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ ، خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز سے متعلقہ معلومات (محل و قوع، رقبہ، قائم ہونے والی صنعتیں وغیرہ) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے تمام معاملات صوبائی حکومتوں کی سطح پر حل کئے جائیں گے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں قائم ہونے والی صنعتوں کو توانائی کی پیداوار کے حوالے سے کیپٹیو پاور اور بجلی کی ترسیل کے حوالے سے ویلنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کیپٹیو پاور اور ویلنگ کے حوالے سے نظام کو سہل اور آسان بنایا جائے اور اس عمل کے لئے منظوریوں کی مدت کا تعین کیا جائے۔

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

    وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام اور ان کی سہولت کاری کیلئے متعلقہ قوانین اور قواعد وضوابط کو آسان بنانے کے لئے وزیرِ منصوبہ بندی، وزیرِ توانائی، مشیر تجارت، و دیگر متعلقین پر مشتمل ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت کی۔ ورکنگ گروپ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گا۔ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اکنامک گروتھ سٹرٹیجی مرتب کرنے کا کام جاری ہے جس میں صنعتی شعبے کی ترقی بھی شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے مواقع کو بروئے کار لانے اور سیاحت کے حوالے سے خصوصی زونز کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔ (اے پی پی)

  • ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے

    ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے

    تہران :ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد 3ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 92 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ایرانی حکام کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد 92 تک پہنچنے اور متاثرین کی تعداد میں بھی اضافے سے آگاہ کیا۔ایران میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد خطے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں اکثر ایران کا دورہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔

    کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ ‘وائرس کے کوئی پر نہیں ہیں کہ اڑ جائے بلکہ ہم میں سے ایک دوسرے کو منتقل ہوجاتا ہے’۔رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ وائرس سے ایران کے تمام 31 صوبے متاثر ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وائرس ہر جگہ پھیل گیا ہے’ اور ایران کے تمام صوبوں تک پہنچ چکا ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ‘یہ وائرس تقریباً ہمارے تمام صوبوں میں پھیل گیا ہے اور عالمی سطح پر بھی کئی ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہم سب کو جتنا ہو سکے جلدی مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا’۔

    خیال رہے کہ ایران میں دو ہفتے قبل کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

    ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے اور گزشتہ روز ایران کی ایمرجنسی سروس کے سربراہ بھی متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے 72 سالہ رکن محمد میر محمدی بھی کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

    ایران کے نائب وزیرصحت بھی کورنا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جنہیں کھانسی کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اسی دوران ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا اس سے قبل انہوں نے 25 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران انہیں تکلیف ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والا یہ وائرس اب دنیا کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے اور ایران میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متاثرین مین جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے تاہم ہلاکتیں ایران سے کم ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اب دنیا بھر میں 90 ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار 100 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین میں نئے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہلاکتیں ہوئیں تاہم نئے کیسز کی تعداد مسلسل تیسرے روز بھی کم رہی۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں قومی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 981 ہوگئی اور کُل 80 ہزار 200 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔چین میں وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں کُل 115 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دیگر حصوں میں 4 کیسز سامنے آئے۔حالیہ ہفتوں میں چین میں قرنطینہ کرنے کے اقدامات کی وجہ سے اعداد و شمار میں کمی آئی ہے تاہم دیگر ممالک سے چین میں وائرس کے واپس آنے کی تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

  • قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ  دیتی ہے، آرمی چیف

    قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہے، آرمی چیف

    قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہے، آرمی چیف

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کے قریب ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کا معائنہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں کراچی کور کی ٹیم بہترین قرار پائی جبکہ بین الاقوامی ٹیموں میں ترکی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا۔

    مقابلوں میں پاک فوج کی 7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں۔ مقابلوں میں جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مقابلوں کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک جوانوں کا طرہ امتیاز ہے۔ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار اور ذہانت کی ضرورت ہے۔ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے۔

  • بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل سینیٹ سے منظور، کس رکن نے کیا اعتراض؟

    بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل سینیٹ سے منظور، کس رکن نے کیا اعتراض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی زینب الرٹ بل منظور کر لیا گیا ہے

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، قائمہ کمیٹی سے ترامیم کے بعد منظور ہونے والے زینب الرٹ بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا,سینیٹ میں زینب الرٹ بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا

    سینیٹر جاوید عباسی نے زینب الرٹ بل پر اعتراض کیا،کہا زینب الرٹ بل پر کچھ تحفظات ہیں،بل پیش کرتے ہوئے وزیر برائے انسانی حقوق بھی موجود نہیں،

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایسے درندوں کو الٹا لٹکانا اور پھانسی دینی چاہیے،ترامیم آتی رہیں گی بل کو منظور کروانا ناگزیر ہے،

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

  • اب آپ ہمارے شہری ہیں، وزیراعظم کا ڈیرن سیمی سے ملاقات میں مکالمہ ،مزید کیا کہا؟

    اب آپ ہمارے شہری ہیں، وزیراعظم کا ڈیرن سیمی سے ملاقات میں مکالمہ ،مزید کیا کہا؟

    اب آپ ہمارے شہری ہیں، وزیراعظم کا ڈیرن سیمی سے ملاقات میں مکالمہ ،مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارک باد دی، وزیراعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار یادرکھا جائےگا

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جاویدآفریدی نےہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو سراہنے پر زور دیا،جاویدآفریدی نےڈیرن سیمی کےساتھ مل کرکرکٹ کی خدمت کی ہے،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحال، ڈیرن سیمی کا کردار یادرکھا جائےگا

    وزیراعظم عمران خان نے ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں،پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں

  • او آئی سی کا وفد پہنچا لائن آف کنٹرول،کرے گا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب

    او آئی سی کا وفد پہنچا لائن آف کنٹرول،کرے گا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب

    او آئی سی کا وفد پہنچا لائن آف کنٹرول،کرے گا بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا،او آئی سی سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی وفد کی قیادت کررہے ہیں

    وفد کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اوآئی سی کاوفد بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کرے گا.

    او آئی سی کا وفد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا.گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، فخر امام اور علی امین گنڈا پور سے بھی وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کشمیر کاز کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے وفد کے بروقت دورہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے 5 اگست 2019ءکو بھارتی یکطرفہ فیصلے کے تناظر میں او آئی سی کی جانب سے جموں کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیریوسف ایم الدوبے نے گذشتہ سال مکہ مکرمہ اجلاس میں شرکت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیر کاز سے اپنی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سرفہرست آئٹم رہے ، یہ باضابطہ طور پر وزرائے خارجہ کی مجلس عاملہ (سی ایف ایم) اور اجلاسوں میں مضبوط قراردادوں کے ذریعہ کارروائی کا حصہ ہیں ۔