Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرپشن کیس،جی ایچ کیو نے سزا دی، سویلین کو کیوں سزا نہیں ہوئی؟ پارلیمنٹ میں سوال آ گیا

    کرپشن کیس،جی ایچ کیو نے سزا دی، سویلین کو کیوں سزا نہیں ہوئی؟ پارلیمنٹ میں سوال آ گیا

    کرپشن کیس،جی ایچ کیو نے سزا دی، سویلین کو کیوں سزا نہیں ہوئی؟ پارلیمنٹ میں سوال آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور خواجہ آصف کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور ریاستوں و سرحدی امور کی وزارت کے 1999-2000‘ 2005-06 ‘ 2006-07ءاور 2008-09ءکے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے این ایل سی کے منافع میں حکومت سمیت تمام شیئر ہولڈرز کے حصہ کے حوالے سے پی اے سی نے ہدایت کی کہ آڈٹ ‘ فنانس‘ این ایل سی اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی ایک ماہ میں اس کا حتمی فیصلہ کرکے پی اے سی کو رپورٹ پیش کرے۔

    2004-05ء این ایل سی کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پی اے سی کو بتایا گیا کہ جی ایچ کیو کی تحقیقات کے نتیجہ میں 4 افسران کو سزا دی گئی ہے۔ آڈٹ نے کہا کہ سزا تو دی گئی مگر ریکوری نہیں ہوئی۔ نیب حکام نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ این ایل سی کے نمائندے نے کہا کہ سزا یافتہ لوگوں کی پنشن اور مراعات روک لی گئی ہیں۔ یہ رقم نقصانات سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔

    پی اے سی نے کہا کہ فوج کے افسران کو تو سزا دے دی گئی ہے مگر ایک سویلین شخص کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی ۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ سول شخص کے خلاف کارروائی کے لئے نیب کو ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس سکینڈل میں بروکرز کو 38 کروڑ کی کمیشن بھی دی گئی تھی۔ این ایل سی کے نمائندے نے کہا کہ این ایل سی کو اس سرمایہ کاری میں منافع ہوا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ این ایل سی سرمایہ کاری کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں رکھتی تھی۔ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ جی ایچ کیو میں ہے۔

    پی اے سی کے استفسارپر این ایل سی حکام نے کہا کہ ہم اسی حوالے سے مزید کوشش کرتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ فوج نے تو اپنے لوگوں کو سزا دے دی ہے مگر اس سکینڈل میں ملوث سعید الرحمن اور دیگر سول افراد کے خلاف کارروائی تو اس وقت ہوگی جب ریکارڈ ملے گا۔ پی اے سی نے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت کی کہ 7 دنوں میں ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھ کر ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے اور پی اے سی کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

    آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ فروری 2006ءمیں این ایل سی نے جاپان پاور لمیٹڈ کے 19 فیصد حصص 11کروڑ روپے میں خریدے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جاپان پاور لمیٹڈ 1994ءسے ٹیرف کے جھگڑے کی وجہ سے نقصان میں جارہی تھی۔ این ایل سی کا 2006ءمیں اس میں سرمایہ کاری کرنا سمجھ میں نہیں آتا۔

    پی اے سی نے ہدایت کی کہ معاہدے میں کون کون لوگ شامل تھے اور این ایل سی کو یہ مینڈیٹ حاصل تھا یا نہیں اور جاپان پاور لمیٹڈ کی گزشتہ تین سالوں کی بیلنس شیٹس بھی 7 دنوں میں فراہم کی جائیں تاکہ ہم سرمایہ کاری کی وجوہات کا تعین کرسکیں۔ سیفران کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے پی اے سی نے ہدایت کی کہ مالیاتی نظم و نسق کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ این ایل سی کرپشن سیکنڈل میں ملوث 2 سابق فوجی افسران سے ان کے رینک ، میڈلز اور پنشن سمیت تمام مراعات واپس لیتے ہوئے ان افسران کو سزائیں دے دی گئیں تھیں. پاک فوج کے ترجمان ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ این ایل سی کرپشن سیکنڈل کی تحقیقات مکمل ہوئی تھیں اور ان کے مطابق سابق فوجی افسر میجر جنرل (ر) خالد ظہیر اختر سمیت لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل مظفر کو سزائیں دے دی گئی ہیں۔

    اسوقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگامی بنیادوں پر کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایات کیں جس کے مطابق میجر جنرل (ر) خالد ظہیر اختر اور لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر کو سزا سنا دی گئی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد منیر خان کو بری کر دیا ہے۔ میجر جنرل (ر) خالد ظہیر اختر کے رینک، میڈلز، اعزازات ایوارڈ اور پنشن سمیت تمام سہولیات واپس لے لی ہیں۔

  • پیسہ بنانے کیلئے مہنگائی کرنے والے مافیا کو نہیں چھوڑوں گا،مشکل وقت میں گھبراتا نہیں سیکھتا ہوں : وزیراعظم عمران خان

    پیسہ بنانے کیلئے مہنگائی کرنے والے مافیا کو نہیں چھوڑوں گا،مشکل وقت میں گھبراتا نہیں سیکھتا ہوں : وزیراعظم عمران خان

    کراچی:پیسہ بنانے کیلئے مہنگائی کرنے والے مافیا کو نہیں چھوڑوں گا،مشکل وقت میں گھبراتا نہیں سیکھتا ہوں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا ملک میں پیسہ بنانے کے لیے مہنگائی کرتے ہیں، ایک ایک کو پکڑیں گے، نہیں چھوڑیں گے۔

    کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بد دیانتی اور سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے ہمیشہ پروگرام ناکام ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام نوجوانوں کیلئے ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا عمل ٹیلنٹ کو اوپر لاتا ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ سفارشی کلچر کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔جتنا میرٹ ہوگا، اتنا ہی یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔ جو معاشرہ میرٹ سے ہٹتا ہے، وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر ادارے کو عالمی معیار کے مطابق بنا سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارا سسٹم میرٹ کو پروموٹ نہیں کرتا۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بیرون ملک پاکستانی بہت آگے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو خواب دیکھا وہ پورا ہوا۔ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا، دنیا کا سب سے اچھا آل راؤنڈر بننا، ورلڈ کپ جیتنا اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کا قیام اور نمل یونیورسٹی بنانا میرے خواب تھے۔ میرا اب ایک ہی خواب ہے کہ پاکستان کوعظیم ملک بناؤں۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشکل اور قوم کی آزمائش کا وقت ہے۔ میرا خواب ہے کہ پاکستان کو وہ عظیم ملک بناؤں جس کا قائداعظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں لیکن کامیاب لوگ برے وقت سے سیکھتے ہیں۔ میں کابینہ میٹنگ میں اپنے وزرا کو گھبرایا ہوا دیکھتا ہوں۔ میں انھیں بھی کہتا ہوں کہ برے وقت سے گھبرایا نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے عظیم اور کامیاب شخص ہمارے نبی ﷺ تھے۔ ہمیں ان کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی دن انھیں اقتدار نہیں دے دیا تھا۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے بڑا مشکل وقت گزارا لیکن مدینہ کی ریاست نے دنیا کی تاریخ بدل دی تھی۔

  • آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق ہوا،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی کو بااختیار اور غیر سیاسی بنانے کا عزم کیا.

    وزیراعلیٰ سندھ نے بڑھتے ہوئے پولیو کے کیس کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد پولیو پر اجلاس کریں گے جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکمت عملی تبدلی کی جائے گی

    وزیراعلی نے وزیراعظم سے چائنہ میں کورونا وائرس کے جانی نقصانات اور اس کی ممکنہ پاکستان مین اثرات پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے ،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ڈبلیو ایچ او کی رہنمائی کے حساب سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی،.

    وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے گندم کے بحران پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد آٹے کے بحران اور نئی فصل کی خریداری کیلئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کرینگے

    وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کہا کہ وفاق کے پاس سندھ کے ترقیاتی اسکیمیں التوا میں ہیں ، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو سندھ میں جاری وفاقی حکومت کی ترقیاتی اسکیمز کچھ سست روی کا شکار ہیں جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ سندھ کے تمام اسکولز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گی ،وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی جو اسکیمز التوا میں ہیں ان کو وفاقی وزیر اسد عمر کو کہ کر جلد منظور کروائیں گے

    وزیراعلٰی سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ٹڈی دل کا مسئلہ بھی اٹھایا جس پر وزیراعظم نے وزیراعلٰی کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی

  • سابق وزیراعظم کے سابق مشیر کو عدالت نے سنائی سزا

    سابق وزیراعظم کے سابق مشیر کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق یوسف رضاگیلانی کے سابق مشیرمیاں خرم رسول کوایک اورکیس میں سزاسنادی گئی. عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    ایل پی جی کوٹا کیس میں خرم رسول کو8سال قید 15کروڑروپے جرمانے کی سزاسنائی گئی،سابق مشیرمیاں خرم رسول پر بے نامی کمپنیاں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا.

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل پی جی کوٹہ کیس پر 7 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،میاں خرم رسول گزشتہ 8 سال سے اڈیالہ جیل قید میں ہیں

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    یوسف رضا گیلانی کے مشیر کےخلاف کرپشن کا کیس،مجرم میاں خرم رسول کیس کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی تھی، نیب کے مطابق شاہد محمود نے ایک کروڑ 71 لاکھ کی پلی بارگین کی،چیئرمین نیب نےملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظورکی،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی میاں خرم رسول کو ایک مقدمے میں کرپشن ثابت ہونے پر سات سال قید کی سزا سنائی تھی، جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا تھا، ملزم کو 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ سال 2012ء میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوئزر میاں خرم رسول، جو کہ ٹرو کانسپٹ پاٹنرشپ اینڈ پیراماؤنٹ رینبو کمپنی کے مالک بھی ہیں، کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پاک عرب ریفائنری کمپنی کے ساتھ چینی اور اسکریپ کے کام کا غلط تاثر دیا تھا۔

    افغان کارپٹس نے میاں خرم رسول پر 63 کروڑ روپے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں ںے یہ رقم کمپنی کو ایل پی جی کوٹہ دلوانے کے لیے رشوت کے طور پر لی تھی جبکہ میاں خرم رسول کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ یہ رقم 12 کروڑ روپے سے زائد نہیں ہے۔نیب کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کی مدد سے لوگوں سے 38 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی۔

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

  • وزیر اعظم عمران خان  سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں  پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان کی کاروباری شخصیات کا عمران خان پربھرپوراعتماد، اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں قطرمیں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم سے ملقات کرنےوالے وفد میں ڈائریکٹر پراڈکٹ اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ قطر اسٹاک ایکسچینج محسن مجتبیٰ ، جنرل کونسل قطر فنانشل سنٹر اسحٰق برنی، سینئر ڈائریکٹر الریان انویسٹمنٹ اکبر خان، لیگل ڈائریکٹر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022عارج سید واسطی، چیف اکانومسٹ اکنامک پالیسی اینڈ ریسرچ وزارت خزانہ قطر عرفان علیم و دیگر شریک ہیں

    ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے خصوصاً ملک میں معیشت کے مختلف شعبے میں قطر ی سرمایہ کاری اور قطر میں پاکستانی جوانوں اور ہنر مندوں کے لئے نوکریوں کے مواقع و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت بھی ہوئی

    وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگارفضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کاروبار دوست معاشی پالیسیاں، استحکام اورایزآف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سازگار ماحول کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ چلتا ہےہماری نوجوان آبادی اور خصوصاً تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومت نے ان کو ہنرمند اور باروزگار بنانے کے لیے اہم پروگرام کا اجرا کیا۔پاکستانی ورک فورس قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ وفد نے قطر میں پاکستانی ہنرمندوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

  • کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ووہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد میں بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں,

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

    ترجمان نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان سے وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کی درخواست کی ہے۔ ترجمان نے ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ اور طالبات سے کہا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رابطے میں رہیں اوروہ ویب سائیٹ پر خود کو رجسٹر کرائیں،چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،طلبہ سفارت خانے کے ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

     

  • شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید،سیکریٹری ریلوےاوردیگر کو کل سپریم کورٹ طلب کر لیا.

    سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پراظہاربرہمی کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کاتمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بجائے مینوئل ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریلوے کواربوں روپے کا خسارہ ہورہاہے، ریلوےکا نظام چل ہی نہیں رہا،دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جارہی ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ ریلوے ، مسافر اور نہ ہی مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ریلوے پر سفر کرنے والا ہر فرد خطرے میں سفر کر رہا ہے، ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ہے، آج بھی ہم پاکستان میں 18ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟ جس پر ریلوے کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ہوئی ہے 2افراد کے خلاف کارروائی ہوئی جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اہم کیس تھا موجودہ سی او کو پیش ہونا چاہیے تھا،

    ریلوے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری،کتنے لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے؟

  • امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑٰ کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک پر تیز رفتار امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مرگلا روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی فیملی کشمیر جارہی ہے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    باغی ٹی وی : کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج کناں، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے ۔

    قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے ۔کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اور انہیں شہید کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔

    یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں ۔ متنازعہ شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے . بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. بھارتی فوج نے جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا

    پاکستان فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی، جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے