Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری،5کشمیرشہید

    مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری،5کشمیرشہید

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا178 واں روز،بھارتی فوج کے مظالم،قتل وغارت گری جاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 178ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔سری نگر سے اطلاعات کےمطابق پچھلے دو دن میں پانچ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں‌

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 178ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے میں سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • عالم اسلام کے رہنما ، عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

    عالم اسلام کے رہنما ، عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

    اسلام آباد :عالم اسلام کےرہنما،عمران خان کے ساتھی ترک صدرطیب اردوان نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ترک صدرطیب اردوان13 اور14 فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ۔ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح باہمی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوا، وزیراعظم نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی جی سندھ سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور سازش کو وزیراعظم کے سامنے رکھا

    آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا.آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِ حال اور اہم امور پر بریفنگ دی۔

    آئی جی نےسندھ حکومت سے متعلق شکایات کے بارے میں بھی بتایا،آئی جی نےسندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا،آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ حکومت کے من پسند ایس ایچ اوزاورڈی ایس پیز لگانے سے انکارکیا،سندھ حکومت کے خلاف ضابطہ اقدامات ماننے سے انکار کیا،محکمہ پولیس کےلیے مختص فنڈز دیگر محکموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی،جرائم پیشہ افراد کی سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کورعایت نہیں دی،سندھ حکومت نےانتقامی کارروائی کےطورپرمحکمہ پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی،سندھ حکومت کے کچھ ارکان اسمبلی اراضی پرقبضے کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے تھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوئے تھے.

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    آئی جی سندھ کلیم امام کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،

    سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں

  • چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں 4پاکستانی طلبا کرونا وائرس کا شکارہو گئے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چاروں پاکستانی طلبا کی صحت میں بہتری آئی ہے،وائرس سے متاثرہ شہرووہان میں 500پاکستانی طلبا ہیں،چین میں پاکستانی سفارتخانہ طلبا سے رابطے میں ہے

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا چینی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں،طلباکےخاندانوں کویقین دلاتےہیں کہ ہم ان کے ذمہ دار ہیں، طلبا کی دیکھ بھال اورعلاج معالجےکی ذمہ داری حکومت پرہے ،پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی تصدیق شدہ مریض نہیں، 4 مریضوں کوکرونا وائرس کےشبہ میں انتہائی نگہداشت میں رکھاگیا،ان مریضوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے،یقین سےکہہ سکتےہیں کہ ان میں کرونا وائرس نہیں ہے،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    دوسری جانب وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست پر جاپان نے پاکستان کو چار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالرہے، کٹس دو فروی کو پاکستان پہنچیں گی.

    چین میں خطرناک کرونا وائرس نے مزید 26 افراد کی جان لے لی،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

  • قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟

    قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟

    قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 3فروری سے شروع ہوگا آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا،

    پاکستان اور آئی ایم ایف میں 450 ملین ڈالر کی تیسری قسط کے لیے بات چیت ہوگی،آئی ایم ایف وفد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا،

    گزشتہ برس ماہ دسمبر میں اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 45کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوئی تھی،،اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط اگے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی 20دسمبر تک اسٹیٹ بینک کےذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے چند روز قبل جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا ہے، اس کے مثبت نتائج واضح ہیں، پاکستان نے معاشی نظم و ضبط قائم کیا، قرض کی دوسری قسط کی منظوری معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے گا، منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کی جائے گی۔ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بھی تعریف کی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہتری دکھائی جس سے نقصانات کی شرح کم ہوئی، توانائی کے شعبے میں خسارے محدود کیے اور وصولیاں بہتر کیں۔ آئی ایم ایف بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت کفایت شعاری پر مبنی اخراجات کی پالیسیاں بنائے گی، ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں ٹیکس کی چھوٹ اور خامیوں کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔

  • سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے دی اہم ہدایات ،چین کے بارے کیا کہا؟

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے دی اہم ہدایات ،چین کے بارے کیا کہا؟

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے دی اہم ہدایات ،چین کے بارے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے مشاورتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، سی پیک منصوبہ ہمہ جہتی پاک۔چین تعلقات کا مظہر ہے، سماجی شعبوں خصوصاً غربت کے خاتمہ اور زراعت جیسے شعبوں کے فروغ کے ضمن میں چین کے تجربہ سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے یہ ہدایات پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان کو پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت مرحلہ وار قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو سی پیک کے پہلے مرحلہ میں توانائی، روڈ نیٹ ورک، ریل نیٹ ورک، گوادر پورٹ جبکہ دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون، زراعت کے فروغ، سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت اور دیگر منصوبوں کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پیک کے پہلے مرحلہ میں توانائی اور سڑکوں کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ گوادر بندرگاہ اور ایئر پورٹ پر کام مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے، اورنج لائن منصوبہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ کوئٹہ ریلوے کی فزیبلٹی کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے۔ صنعتی ترقی کے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون کا وزیراعظم نے حال ہی میں سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، رشاکئی خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد فروری میں متوقع ہے جبکہ دھابیجی اکنامک زون کی بڈنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سی پیک فیز ٹو کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے ضمن میں تعلیم، صحت، کم آمدنی والے افراد کےلئے ہاوسنگ، غربت کے خاتمہ، احساس پاورٹی گریجویشن پروگرام اور غذائی کمی و سٹنٹنگ کے خاتمہ کے ضمن میں مجوزہ منصوبوں کے حوالہ سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے مشاورتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سی پیک منصوبہ ہمہ جہتی پاک۔چین تعلقات کا مظہر ہے۔ سماجی شعبوں خصوصاً غربت کے خاتمہ اور زراعت جیسے شعبوں کے فروغ کے ضمن میں چین کے تجربہ سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کو سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے تحت مختلف منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی رفتارکو تیز کرنے کے حوالہ سے ہدایات دیں اوروزیراعظم نے سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں سماجی و معاشی ترقی کے حوالہ سے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ وزارتوں کو منصوبوں کی تکمیلی مدت کے اہداف متعین کرنے، بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

    وزیرِاعظم نے ہدایت کی سی پیک فیز ٹو پر عملدرآمد کے حوالہ سے آئندہ جائزہ اجلاس میں متعین کردہ اہداف، منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

    سی پیک منصوبے میں‌ کتنی کرپشن سامنے آئی؟ مشاہد حسین سید نے کیا انکشاف

  • آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمانی لیڈرپیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کوفون کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ سےپنجاب کی سیاست پرتبادلہ خیال کیا،حسن مرتضیٰ نےآصف زرداری سےان کی صحت دریافت کی

    آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ کےتادم مرگ بھوک ہڑتال کےقدم کی تحسین کی، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کےمسائل حل کیلئےہی ہوتی ہے،

    قبل ازیں پی پی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پنجاب اسمبلی آمد پر  سید پارلیمانی لیڈر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹک ٹاک اور ٹیکوں پر چل رہی ہے. ریلوے پاکستان کا اہم ادارہ ہے، ہر کسی کو چور چور کہتے تھے اب ذمہ داری قبول کریں، اب کہتے ہیں کہ ادارہ جھوٹا ہے، آپ سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں، لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے، ملک نئے بحران میں داخل ہو رہا ہے. مسائل حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں،آپ اہنے خطابات میں اپنے کارنامے کیوں نہیں بتاتے، ہم نہیں کہتے کہ غیر آئینی طریقے سے تبدیلی آئے، آئینی طریقہ اختیار کرنا ہمارا حق ہے،ٹک ٹاک اور ٹیکوں کے سہارے چلنے والے حکومت ہے،

    سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے حسن مرتضیٰ کی دعوت پر پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے مولابخش چانڈیو کی آمد کا سن کر انہیں اپنے چیمبر میں مدعو کیا.

    ملاقات میں حسن مرتضیٰ ، علی حیدر گیلانی اور شازیہ عابد بھی موجود تھے، ملاقات میں پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کے قائدین میں ملک کو درپشین بحرانوں پر بھی گفتگو کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے پر حسن مرتضیٰ کی تعریف کی،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرثضیٰ نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ہمراہ مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔پی پی پی کے احتجاجی دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی تسلسل کے ساتھ آٹا چورو ، چینی چورو- عوام کا پیچھا چھوڑو کے نعرے لگائے.

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے آٹا بحران سلسلہ میں بھوک ہڑتال کی تھی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حسن مرتضیٰ کے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر اظہار اطمینان کرتے کہا کہ حسن مرتضیٰ پنجاب کے عوام کی حقوق کی آواز بنے ہیں، عوام کیلیے ڈٹ جانا جیالوں کا ہی وطیرہ ہے

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کو فون کیا تھا اورانہیں مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، پی پی پی پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز ہے ، سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں، اس حکومت نے صوبوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔

    اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے فیصلے پر قیادت اور جیالوں کے ساتھ کا شکر گذار ہوں، نالائق اور نااہل حکومت نے پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں ، پنجاب کو بنی گالہ سے چلایا جا رہا ہے ، صوبے کو بنی گالہ کے عوام دشمن فیصلوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا.

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عوامی ایشوز پر کی جانے والی بھوک ہڑتال دوسرے روز ہی ختم کردی۔

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان نے سید حسن مرتضیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حسن مرتضیٰ اور اپوزیشن ارکان کا مطالبہ تھا کہ مہنگائی ختم کر کے آٹا چینی سستی کی جائے۔

    بھوک ہڑتال کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین کی حسن مرتضیٰ سے نوک جھوک بھی ہوئی۔ خواتین ارکان نے کہا کہ مہنگائی آپ کے دور حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جس کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی سمجھ سے اوپر کی ہیں۔

    صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، چودھری ظہیر الدین اور سابق اسپیکر رانا اقبال نے حسن مرتضیٰ سے مذاکرات کیے اور انہیں منا کر چائے پلا کر بھوک ہڑتال ختم کردی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میرا کوئی ایشو نہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کیا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس ختم ،آئی جی سندھ کے تبادلے پر کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم ،آئی جی سندھ کے تبادلے پر کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم ،آئی جی سندھ کے تبادلے پر کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا،متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی ،کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورت حال کابھی جائزہ لیا گیا

    کابینہ میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پرمشاورت کی گئی،حتمی فیصلے کے لیے گورنراوروزیراعلیٰ سندھ مزید مشاورت کریں گے ،وفاقی کابینہ میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لئے قواعد وضوابط کا بھی جائزہ لیا گیا ،50لاکھ گھروں کے معاملے پرمعاہدے پردستخط کا معاملہ موَخر کر دیا گیا.

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ڈیوٹی فری گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں کی توثیق کردی ،وفاقی کابینہ نے اوگرا کے وائس چیرمین کے عہدے کی منظوری دے دی ،

  • احسن اقبال جیل سے باہر آنے کے لئے بے تاب

    احسن اقبال جیل سے باہر آنے کے لئے بے تاب

    احسن اقبال نے جیل سے باہر آنے کے لئے بے تاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26 دسمبر2019 کو گرفتار کیا گیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • 70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ڈیلی ویجزپررقم لے کر بھرتیاں کی جاتی ہیں،وفاقی وزیرشیخ رشیدادارے کو منافع بخش بنائیں،کراچی سرکلر ریلوےکو چلانے کے لیے اقدامات کریں،سندھ حکومت سرکلر ریلوے کی زمین کے لیے مدد کرے

    عدالت نے پلاننگ ڈویژن ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیےرپورٹ طلب کر لی،آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا گیاوزیرریلوےسےادارےکومنافع بخش بنانے کے لیےبزنس پلان طلب کر لیا گیا،

    عدالت نے کہا کہ بزنس پلان پر عمل نہ کیا گیاتو توہین عدالت اور کرمنل کارروائی کریں گے،دوران سماعت چیف جسٹس نے وفاقی وزیر شیخ رشید پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ جی منسٹرصاحب، بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں،آپ کا سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے،آپ کی انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلے گی، آتشزدگی کے واقعے سے متعلق بتائیں،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا،میرے خیال سے ریلوے کو آ پ بند ہی کردیں جیسے ریلوے چلائی جا رہی ہے ہمیں ایسی ریلوے کی ضرورت نہیں،70لوگ جل گئے بتائیں کیا کارروائی ہوئی، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 19 لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گیٹ کیپراور ڈرائیوز کو نکالا ،بڑوں کو کیوں نہیں،جس پر شیخ رشید نے کہا کہ بڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتا دیں 70 آدمیوں کےمرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے سب سے بڑے تو آپ خود ہیں،ریل جلنے کے واقعے 70 آدپر تو آپکو استعفادے دینا چاہیے تھا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو میں استعفا دے دیتا ہوں

    عدالت نےریلوے سے متعلق تفصیلی رپورٹ 2ہفتوں میں طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو فوجداری کارروائی ہوگی،

    سپریم کورٹ نے ایم ایل1کی منظوری نہ ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی آ یندہ سماعت پربلا لیا،عدالت نے کہا کہ سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا،سرکلر ریلوے ٹریک سے بے گھر ہونے والوں کی بحالی ریلوے کی ذمے داری ہوگی،

    سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی