Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،تعاون کی درخواست کردی

    امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،تعاون کی درخواست کردی

    اسلام آباد:امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،آپ کے تعاون کے خواہشمند ہیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رابطہ کرلیا، دفترخارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گفتگو میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔اس دوران مائیک پومپیپو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں کردار اداکرنے کی درخواست کی ہے

     

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیپو نے آرمی چیف سے دوران گفتگو کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا تھا۔ امریکی مفادات اہلکاروں تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقوں سے صبروتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں

  • جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت،خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،مرتضیٰ‌علی شاہ

    جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت،خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،مرتضیٰ‌علی شاہ

    لاہور: جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ،خطے میں جنگ چھڑسکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ممتاز صحافی اینکر اور تجزیہ نگار مبشرلقمان کے ساتھ خطے کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،

    مرتضیٰ علی شاہ کہہ رہے ہیں کہ خطے میں صورت حال ایک خطرناک جنگ کی طرف جارہی ہے،خطے میں تمام گروپس نے ایرانی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ علی شاہ کہتے ہیں کہ قاسم سیلمانی کی ہلاکت کےبعد اب ایران کی حکومت مخالف گروہوں نےبھی اس معاملے پرایران کی حکومت کا ساتھ دینےکا اعلان کیا ہے

    مرتضی علی شاہ کہتے ہیں اگر ایران اور ایران نواز گروہوں کی طرف سے ٹکراو ہوتا ہے تو اس صورت حال میں امریکی اتحادی امریکہ کوجنگ میں نہ کودنے کا مشورہ دے گا ،یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس موقع پر امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہوسکتا ہے کہ استعمال کرلے ۔اس صورت حال میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں

  • وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،تاریخی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

    وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،تاریخی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

    فیصل آباد:وزیراعظم نے فیصل آباد میں تاریخی منصوبوب کاسنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان فیصل آبا د پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی اس مو قع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابقا فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے غریب اور بے گھر افراد کیلئےکاوشیں جاری ہیں،وزیراعظم نے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ساتھ پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی تناول فرمایا۔

    علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہے، پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لےرہا ہے

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان نےانڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا، سی پیک کےتحت پہلے انڈسٹریل سٹی میں ملکی وغیرملکی کمپنیاں400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جس سے تین لاکھ افرادکوروزگارملےگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے پاکستان کو انڈسٹریلائزڈ بنانا ہوگا ، انڈسٹریلائزیشن نوجوانوں اور مستقبل کیلئے لازمی ہو چکی ہے ، 60کی دہائی میں پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی اور 70کی دہائی میں جو پالیسیاں آئیں اس نے پاکستان کو غلط راستے پر لگادیا۔

    حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا ،غریب اور بے گھرافراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔

  • مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ،پاکستان نے بھی ردعمل جاری کردیا، کیا کہا؟

    مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ،پاکستان نے بھی ردعمل جاری کردیا، کیا کہا؟

    مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ،پاکستان نے بھی ردعمل جاری کردیا، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقائی امن واستحکام کو سنگین خطرہ ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ خود مختاری اور سالمیت کا احترام اقوام متحدہ چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔ یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے گریز بہت اہم ہے۔

    پاکستان نے تمام فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے تعمیری رابطے اور سفارتی چینل استعمال کریں۔ فریقین اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کریں۔مسائل کویو این چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتی ذرائع سےحل کیاجائے, طاقت کے یکطرفہ استعمال سے گریز کیا جائے،

    بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

  • جمہوریت کا حسن :آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے پیدا کردہ بحران پارلیمنٹ نے حل کردکھایا

    جمہوریت کا حسن :آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے پیدا کردہ بحران پارلیمنٹ نے حل کردکھایا

    اسلام آباد:جمہوریت کا حسن:آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالے سے پیدا کردہ بحران کو پارلیمنٹ نےحل کر دکھایا،باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق آج پارلیمنٹ نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ واقعی جمہوریت میں حسن ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق چند دن قبل جب آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے آئینی بحران پیدا کردیا گیا تھا ،اورجس آئین کے تحت سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کوتوسیع دی گئی تھی اس کو متنازعہ بنادیا گیا

    ذرائع کےمطابق اس آئینی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت اوراداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا ، اس بحران کو جس طرح آج پارلیمنٹ نے حل کردکھایا اس پروہ قوتیں بھی آج خوش ہیں جوجمہوریت کے حوالےسے کوئی زیادہ مطمئن نہیں تھے

    باغی ٹی وی کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع نےتینوں سروسز ایکٹ بل کی منظوری دی ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس کے 13 نکاتی ایجنڈا سامنے لایا گیا جس میں آرمی ترمیمی ایکٹ شامل نہیں تھا تاہم آرمی ایکٹ کو سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیرمملکت علی محمد خان کی وقفہ سوالات معطل کرنےکے لئے رولزمعطلی کی تحریک منظورکی گئی جس کے بعدوزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 اجلاس میں پیش کیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ائیر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی وزیر دفاع نے پیش کیا تھا جس کے بعد تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا تھا اور اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیاتھا۔

    بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہی طلب کرنے پر اتفاق ہوا اور ان بلوں کو آج ہی کمیٹی سے منظور کروانے پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق آج پارلیمنٹ نے اپنی بالادستی ثابت کردی ہے ،جسے چند دن پامال کیا گیا تھا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض حلقے اس آئین سازی کوپھرسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی سازش تیارکرنے کا سوچ رہے ہیں
    لیکن امید یہی کی جارہی ہےکہ اس سازش کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گی

  • آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

    آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

    آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، آرمی ایکٹ سمیت تینوں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،ائیرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 اورنیوی ایکٹ ترمیمی بل 2020بھی پیش کر دیئے گئے

    تینوں ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیئے گئے،تینوں بل وزیردفاع پرویز خٹک نےپیش کیے،وزیردفاع پرویز خٹک نےتینوں بل الگ الگ پیش کیے جس کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح 11 بجےتک ملتوی کر دیا گیا.

    بل قائمہ کمیٹیوں کو بھجوانے کی تجویز بلاول زرداری نے دی تھی اور کہا تھا کہ حکومت آئینی راستہ اختیار کرے ہم ساتھ دیں گے،جس کے بعد بل اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں‌کو بھجوا دیئے گئے.

    سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کامشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا،قائمہ کمیٹی دفاع کے مشترکہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیےجائیں گے،قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں بلوں پرآج ہی بحث ہوگی،بحث مکمل کرنے کے بعد بلوں کودونوں ایوانوں میں پیش کیاجائےگا،قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس آج ڈیڑھ بجے ہوگا.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

    گرشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کے لیے آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری دے دی ہے

  • ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

    ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

    ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بل کو پارلیمانی پارٹی قوائد وضوابط کے مطابق لایا جانا چاہیے،ن لیگ کے لکھے گئے خط کا مجھے کو ئی علم نہیں،اپوزیشن لیڈرکواس معاملے پراپنا کردارادا کرنا چاہیے ،یہ ایک بہت نازک معاملہ ہے،سیاست نہیں کرناچاہتے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا جمہوری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،نیب آرڈیننس پرحکومت ہمارے اصولی موقف کو مان رہی ہے، جمہوری نظام لے کر آنا ہے تو ہمیں سب کا احتساب کرنا ہوگا،پارلیمانی قوائدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے،بل کوپہلے قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بھیجا جائے،ایوان میں اس معاملے پر بات کی جائے،مسلم لیگ ن نے حمایت کے فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا،حکومت اورمسلم لیگ ن عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم توسیع کےمخالف نہیں مگرچاہتےہیں کہ پارلیمانی قوائدوضوابط پرعمل کیا جائے،ہمارے پاس صرف 50ووٹ ہیں، ہم کچھ نہیں کر سکتے،نیب آرڈیننس پرحکومت نے تسلیم کیاکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    آرمی ترمیمی ایکٹ کی دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے، بل پہلے قومی اسمبلی پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

  • حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، پرویز خٹک اور علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا،
    آرمی ترمیمی ایکٹ کی دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے، بل پہلے قومی اسمبلی پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتاہے،سپریم کورٹ نےآرمی چیف مدت ملازمت کیس کافیصلہ سنایا، حکومت نے سپریم کورٹ کافیصلہ من وعن تسلیم کیا، سپریم کورٹ کافیصلہ قانون سازی کیلئے حکم تھا، سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں قانون سازی مکمل کی، اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ترمیمی بل پارلیمنٹ لایاجائے گا،سروسز چیفس کی مدت ملازمت 64سال کر دی گئی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹ،کاروباری طبقےکونیب سےمتعلق تحفظات تھے، کاروباری طبقے کے تحفظات سےملکی ترقی رک گئی تھی،ملکی مفادمیں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانا پڑا، حکومتی کمیٹی نیب آرڈیننس پراپوزیشن سے مشاورت کررہی ہے،

    اٹارنی جنرل انور منصورخان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی درخواست دائر کرنا ضروری تھا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا،

    پاک افواج کے ایکٹس میں ترمیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دی جو سوالات ہوئے اس پر تسلی کی گئی صبح ساڑھے بارہ بجے دوبارہ اجلاس ہو گا۔

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جمعۃ المبارک کو دوبارہ اجلاس ہوگا، آج کا اجلاس سود مند و مثبت رہا، آج انشاءاللہ قومی اسمبلی سے اسکی منظوری ہوجائے گی، فضل الرحمن اور چند دیگر رہنماوں سے رابطہ ہونا باقی ہے، فضل الرحمن اور دیگر رہ جانے والے رہنماوں سے رابطہ ہوگا۔

    وفاقی حکومت کی آرمی ایکٹ کی مجوزہ ترمیم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، اب چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تینوں سروسز سے آسکیں گے۔ سروسز چیفس کی مدت ملازمت سے متعلق قانونی ابہام کو دور کرنے کے بعد افواج پاکستان سے متعلق تین قوانین میں ترمیم کی جائینگی، 3 قوانین سے متعلق ترمیمی مسودے پارلیمانی کمیٹی کو پیش کر دئیے گئے۔آرمی ایکٹ، نیول ایکٹ، ایئر فورس ایکٹ میں ترامیم کی جائے گی، تینوں قوانین میں سروسز چیفس کو چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بنانے سے متعلق ترمیم کی جا رہی ہے۔

    قوانین میں چاروں سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع، دوبارہ تقرری کی شقیں ڈالی جا رہی ہیں، قوانین میں چاروں سروسز چیفس کی عمر حدود ملازمت 64 سال کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

    گرشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کے لیے آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

  • امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے، حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی مارے گئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق حملہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پروفائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچ گئیں تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے 6 افراد کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں

    امریکی راکٹ حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی حملہ گاڑیوں پر کیا گیا،

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

  • آرمی چیف کی توسیع پرآئینی بحران آج اپوزیشن حل کردے گی

    آرمی چیف کی توسیع پرآئینی بحران آج اپوزیشن حل کردے گی

    اسلام آباد:آرمی چیف کی توسیع، بل آج پارلیمنٹ میں پیش ہوگا،اپوزیشن حمایت کرےگی،اطلاعات کےمطابق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے قانون سازی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کو اتفاق رائے سے منظور کرنے پر اتفاق کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں وزیردفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت 33 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اراکین سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لیے قانون سازی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ،جس کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔