Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس، ایجنڈہ جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس، ایجنڈہ جاری

    عثمان بزدار کی ایک بار پھرطلبی، وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کو کم کرنے کے لئے غور کیا جائے گا اور مشاورت کی جائے گی کہ عوام کو کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے.

    وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

    اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی ، وزیراعظم عمران خان نے وزراء اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے تجاویز لے کر آئیں

  • قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

    قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔کنونشن سینٹر میں پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ’کامیاب جوان پروگرام‘ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کررہے ہیں جس پر وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس پروگرام میں سب سے اہم چیز میرٹ ہے،

    وزیراعظم نے اپنے نوجواںوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیامیں وہ قومیں آگےبڑھتیں ہیں جس میں میرٹ کاسسٹم ہوتاہے،بادشاہت کےنظام میں میرٹ نہیں ہوتا،مسلمان جمہوری کلچرسےبادشاہت کی طرف چلےگئےتھے،اورنگزیب عالمگیرکےدور میں جی ڈی پی24فیصد تھا لیکن اس کےبعد کوئی سلطنت کو نہ سنبھال سکا،

    اسلام آباد کنونشن سینٹر میں‌ "کامیاب جوان پروگرام : کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اور قوم کو مل کرکوشش کرنا ہوگی، حکومت ایک طرف کوشش کرے گی اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے، بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، پہلے دن ہی مدینہ کی ریاست نہیں بنی بلکہ پہلے دن سے جدوجہد شروع ہوئی، ذہن اور سوچ بدلی تو معاشرے میں تبدیلی آ ئی۔

    وزیراعظم نے :کامیاب جوان پروگرام : کی خوبیوں‌پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ملک کی نوجوان آبادی کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور قومی تعمیر میں ان کے کردار کو نمایاں کرنے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔کامیاب جوان پروگرام نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت تیار کیا جانے والا پہلا پروگرام ہےاس پروگرام کے ذریعے تعلیم اور صلاحیت کے حامل لاکھوں نوجوانوں کو وسائل کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے مواقعوں کی دستیابی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 100 ارب کا خطیر سرمایہ نوجوانوں کو قرضوں کی شکل میں مہیا کیا جائے گا، جس سے بیروزگاری اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی گی اور ملکی معیشت کی ترقی میں نوجوانوں کو نمایاں کردار میسر آئے گا۔

    اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 3 مختلف کیٹیگریز کے تحت سرمایہ مہیا کیا جائے گا،پہلی کیٹیگری میں 10 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کی مالیت کے بلا سود قرضے شفاف ترین نظام کے تحت مہیا کیے جائیں گے،دوسری کیٹگری میں 1 سے لے کر 5 لاکھ مالیت کے آسان ترین شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے،تیسری کیٹگری میں 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

    اس پروگرام سے براہ راست 10 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے اور ملک بھر سے نوجوان www.kamyabjawan.gov.pk کو استعمال کرتے ہوئے اون لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے،قرض کے حصول کے لئے آن لائن پورٹل کے علاوہ کوئی تحریر درخواست یا فارم دستیاب نہیں۔

    خواتین کے لئے سرمائے کی فراہمی اور معاشی سرگرمیوں میں انکا کردار یقینی بنانے کے لئے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔جدید ترین اور نہایت شفاف انداز میں درخواستوں کی پڑتال کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا مربوط نظام مرتب کیا گیا ہے جس کی مکمل نگرانی وزیرِاعظم آفس سے کی جائے گی۔

    ملک بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر قرض کی رقوم کا اجراء نیشنل بنک آف پاکستان، بنک آف خیبر اور بنک آف پنجاب کے ذریعے کیا جائے گا۔ملک بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر قرض کی رقوم کا اجراء نیشنل بنک آف پاکستان، بنک آف خیبر اور بنک آف پنجاب کے ذریعے کیا جائے گا، مذکورہ بنک ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وضع کیے گئے خفیہ اسکور کارڈ کے تحت درخواستوں کی پڑتال عمل میں لائیں گے اور کسی بھی درخواست کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کا 30 سے 45 روز میں فیصلہ کریں گے۔

    نوجوان اپنی جانب سے تیار کردہ کاروباری منصوبے کی فزیبلٹی جمع کروا سکیں گے یا انکی معاونت کے لئے فراہم کی جانے والی فزیبلٹی میں سے کسی ایک کو استعمال کر سکیں گے،نوجوانوں کی معاونت کے لئے مختلف کاروباری آئیڈیاز کے حوالے سے 200 فزیبلٹیز آن لائن دستیاب بنائی جا چکی ہیں۔اس پروگرام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے دستیاب مواقعوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس پروگرام سے قبل ایس ایم ای سیکٹر کو 1 لاکھ 75 ہزار قرضے دستیاب ہیں اوراس سیکٹر کے لئے 1 لاکھ 39 ہزار نئے قرضے دستیاب ہوں گے۔

  • برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہورپہنچے تو جہاں گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نےان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔

    یتیم بچوں سے ملاقات

    گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے شاہی جوڑے کی ملاقات کے بعد شاہی مہمانوں نے ایس او ایس ویلج میں تقریب میں شرکت کی اور یتیم و نادار بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، بچوں کیساتھ کیک کاٹا اور ان کی بنائی پینٹگنز کو بھی سراہا۔

    شاہی جوڑے کی لاہور آمد، شہزادی کا اردو میں خطاب

    برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد لاہور پہنچے جہاں انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی اور ایس او ایس ولیج میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

    کرکٹ کے مزے
    برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران بیٹنگ کے جوہر دکھائے جبکہ چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نے انھیں بریفنگ دی، کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

    ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے شاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شہزادی مڈلٹن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔بعدازاں شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔
    شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    پاکستانی کرکٹ حکام سے ملاقات کے بعد شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر کرکٹ بھی کھیلی جس کے لیے امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے۔

    حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا ۔ ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آﺅٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

    شاہی جوڑے کا دورہ بادشاہی مسجد

    پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر شہزادی مڈلٹن نے سبز رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی اور احتراماً سر پر دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔

    بادشاہی مسجد میں شاہی جوڑےکی مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کروائی گئی جس میں مذہبی رواداری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    لاہور بادشاہ مسجد میں برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ نے قرآن سننے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر معزز مہمانوں‌کو قرآن مجید کی تلاوت سنائی گئی

  • نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

    نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

    دو بھائیوں نواز اور شہباز میں جنگ چھڑ گئی، کامیاب کون ہو گا، آنیوالا وقت ہی بتائے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کی سزا مکمل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گرفتارکیا گیا تو عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے تو ان سے ملاقات کا دن جمعرات کو مقرر تھا، آج مریم نواز سے جیل میں جنید صفدر نے ملاقات کی، نواز شریف اب نیب کی تحویل میں ہیں اس لئے آج ان سے کسی کی ملاقات نہیں ہو سکی.

    نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں، نیب کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ابھی تک ناراض ہیں، شہبا زشریف نے نواز شریف کے لکھے گئے خط کا ابھی تک جواب نہیں دیا، ذرائع کے مطابق شہباز شریف ابھی تک مولانا کے‌ آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے مطمئن نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہے اس ملاقات میں شہباز شریف بڑے بھائی نواز شریف کے خط کا لاج رکھتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کریں گے لیکن جو‌ں جوں دھرنے کے دن قریب آئیں گے ،شہباز شریف کی کمر درد میں اضافہ ہو گا اور دھرنے سے عین ایک دو روز قبل شہباز شریف ہسپتال پہنچ جائیں گے.

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ جمرات کو شہباز شریف سے ملنے سے انکار کیا تھا اور اگلے دن جمعہ کو شہباز شریف کو خط لکھنے کے بارے میں احتساب عدالت کے باہر بتایا تھا. اب شہباز شریف بھی نواز شریف پر خفا ہیں کہ انہوں نے حسین نواز کو آزادی مارچ کے حوالہ سے خط کیوں لکھا؟ اور کیپٹن ر صفدر کو نواز شریف آگے کیوں لا رہے ہیں.

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بھی اپنے دیرینہ دوستوں سے اس بارے مشاورت شروع کر دی ہے کہ اگر مزید مشکل وقت آیا اور کہیں سے بھی ریلیف ملنے کا موقع ملا تو فوری ریلیف حاصل کیا جائے گا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر نواز شریف نے ہٹ دھرمی دکھائی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ساری پارٹی اندر ہے اور نواز شریف جب عدالت لائے جاتے ہیں تو سو بندے بھی جمع نہیں ہوتے. شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت پر اندرون خانہ پلان بی پر مشاورت شروع کی ہوئی ہے .

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف شہباز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں اور اب صورتحال یہ ہے کہ شہباز شریف بھی نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں، دونوں بھائیوں میں سے کون اندر رہتا ہے اور کون باہر یہ آزادی مارچ شروع یا ختم ہونے تک فیصلہ ہو ہی جائے گا، نواز شریف نے اگر اسی طرح ہٹ دھرمی دکھائی تو شہباز شریف مزید کیسز سے بچنے کے لئے نرم رویہ اختیار کریں گے،

    نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

    نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

  • نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں، نیب کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں، نیب کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی متفرق درخواست منظورکر لی گئی،فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی متفرق درخواست منظورکرلی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی

    احتساب عدالت نے اضافی دستاویزات مرکزی اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا .

    واضح رہے کہ نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جائے ،دستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریکارڈ اور جائیدادکی تفصیلات شامل ہیں

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 25جون کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے نواز شریف کے ٹیکس اور جائیدادکے ریکارڈ کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا ،دستاویزات ٹرائل کورٹ میں بھی جمع کروائی گئیں تھیں جن کا اصل ریکارڈ موجود ہے،نواز شریف کی بریت کےخلاف زیر سماعت اپیل کے ساتھ ریکارڈ منسلک کرنے کا حکم دیا جائے ،

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مریم نواز مبینہ ویڈیو سامنے لائیں جس کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، عدالت نے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا،مسلم لیگ ن اس جج کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتی نظر آ رہی ہے کہ جج کو سزا دی گئی اس لئے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

  • بھارت نے  پاکستان کا پانی روکا تو……..ترجمان دفتر خارجہ نے اہم اعلان کر دیا

    بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو……..ترجمان دفتر خارجہ نے اہم اعلان کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو……..

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کشمیری بدستور دنیا سے کٹے ہوئے ہیں،بھارتی غاصب فوج نےمزید3 کشمیریوں کوشہید کردیا ہے،بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے،ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی کی گئی ،اقوام عالم سے کشمیر میں جاری صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،بھارت کی طرف سے کسی بھی دریا کا رخ بدلنا جارحیت تصور ہو گا،

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پاکستان شام کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ،پاکستان شام میں خانہ جنگی کے پرامن سیاسی حل کا خواہاں ہے،

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا،پاکستان کی جانب سےخطےمیں کشیدگی کی کمی کےلیےاقدامات جاری رہیں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،پاکستان نے سعودی قیادت کو کشمیر کی حالیہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا ، وزیراعظم نے خلیج میں کشیدگی کم کرنے پر بھی زور دیا،سعودی قیادت نے کشیدگی کم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا ، دونوں فریقین نے معاملے پر بات کرنے پر رضا مندی  ظاہر کی،

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ,

    بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

  • اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    صدر مملکت نے کہا ہےکہ اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے جدید طریقے سے ہو گی.

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علم کا کوئی کاپی رائیٹ نہیں ہونا چاہیے. ہر شخص کو علم تک مفت رسائی ہونی چاہیے. یونیورسٹیوں کو بیوروکریسی کی مداخلت سے آزاد ہونا چاہیے. بیوروکریسی فائل ورک کو الجھا کر تاخیری حربے استعمال کرتی ہے. یونیورسٹیوں کو آن لائن کورسز کا اجرا کرنا چاہیے. علم کو عملی طور معاشرے میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیں.

    صدرمملکت نےکہا کہ بیوروکریسی کی وجہ سے یونیورسٹیاں اپنے نئے کورسز بروقت فائنل نہیں کرپاتیں. کسی بھی نئی قانون سازی کے لئے بل اسمبلی تک بھیجنے میں چھ ماہ لگ جاتے ہیں. یونیورسٹیوں کی سطح پر ایک جیسا نظام تعلیم نافذ نہیں کیا جاسکتا. فاصلاتی نظام سے تعلیم کی ترویج آسان بہتر اور تیز تر ہے
    فاصلاتی نظام کے باوجود فزیکل سڑکچر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے. آرٹیفیشل انٹیلیجنس اپنا کر ہم صحت کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں

    محکمہ تعلیم کااعلیٰ‌افسرقتل، ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل ائے


    لاہور. ٹیکسٹ بک کی تیاری میں تین سے چار سال لگتے ہیں مگر اس وقت تک مزید جدت آجاتی ہے. پاکستان میں ٹیبلٹ کی مینوفیکچرنگ کے لئے بات چیت چل رہی ہے.مقامی طور پر تیار ہونے والا ٹیبلٹ 26 ڈالر میں ملےگا. پرنٹنگ پریس اور ٹیکنالوجی کے باعث صرف تعلیم پر استاد کی اجارہ داری نہیں رہی. پاکستان میں بعض این جی اوز بہتر کام کررہی ہیں. جو قومیں علم کے میدان پیچھے ہوتی ہیں وہاں غربت اور جہالت ڈیرے جمالیتی ہے. کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں علم کو بنیادی فوقیت حاصل ہوتی ہے شطرنج کی بساط پر ہر مہرے کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے

    جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    پولیس نےتعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے کتنے منشیات فروش گرفتار کر لیے. اہم خبر

  • کرپشن کی کینسر کی سرجری کا وقت آگیا، چیئرمین کا بڑا علان

    کرپشن کی کینسر کی سرجری کا وقت آگیا، چیئرمین کا بڑا علان

    چیئرمین نے بڑا علان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرپشن کی کینسر کا سرجری کا وقت آگیا ہے،
    باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا.اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز،انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے. چیئرمین نیب نےکہا کہ بدعنوانی ایک کینسر کی مانند ہے جس کی سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے.میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے.نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کےریفرنسز دائرکیے،بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں.
    کرپشن شکایات،انکوائریز،انوسٹی گیشنزکومقررہ وقت پرمنطقی انجام تک پہنچایاجائے.احتساب سب کےلیےکی پالیسی پرسختی سےعمل کررہےہیں،بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں،

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس


    نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کےریفرنسز دائرکیے،ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل،آپریشنزاورپراسیکیوشن حکام کی بھی شرکت ہوئی.

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  • کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    کیا ہو گا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    وفاقی وزیر شیخ رشید نےکہاہے کہ وزیراعظم نے تین بجے اجلاس بلایا ہے جس میں لائحہ عمل طے کیاجائےگا.دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر تک سامنے آئےگی.فضل الرحمان سے بات چیت کرنے والے کررہے ہیں ابھی نیتجہ نہیں نکلا.یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا یہ اتنا آسان کام نہیں.دھرنے پر ناخوشگوار واقعہ ہواتو قانون حرکت میں آئےگا،وزیراعظم عمران خان کوئی مذاکرات نہیں کررہے.

    دینی طلبااور مدرسوں کے امیج بارے شیخ رشید نے کیا بات کہہ دی


    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    قبل ازیں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اکتوبر کو بتاؤں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،عمران خان جیلوں میں موجود6افراد کو کو این آر او دے دیں تو تحریکیں ٹھس ہو جائیں،4 گرفتار ہیں 2 اندر ہونے والے ہیں ،ان میں ایک فضل الرحمان کا بندہ ہے ،گرفتار سیاستدانوں کیخلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے،عمران خان مقدمات بنائیں گےتو درودیوار ہل جائیں گے

    پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان

  • وزیراعظم عمران خان کی  روضہ رسولﷺ پر حاضری

    وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان ریاض سے مدینہ منورہ پہنچےاور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺپر حاضری دی.وزیراعظم کا مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے استقبال کیا.
    وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں.اسلام آباد کےلیے واپسی سے قبل وزیراعظم نے روضہ رسول ﷺپر حاضر ی دی. عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺپر حاضری دی انہوں نےمسجد نبوی ﷺمیں نوافل بھی اد کیے. وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے’ایئرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم کو رخصت کیا اس کے علاوہ مدینہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر بھی وقت رخصت موجود تھے.

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا


    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

    شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا