Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرہماری روح کا حصہ ہے، مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں اوریواین قراردادوں کےمطابق حل ہوگا، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بناتاہے، بھارت کاکشمیرمیں کرفیوانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، کشمیرمحض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں کشمیری عوام سےمحبت ہےاورکشمیرہماری روح کاحصہ ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں،انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے، آرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کشمیری پاکستان کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے، نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننےکےلیےسخت محنت کریں، سخت محنت کےبعدآپ کوملنےوالی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آزادکشمیرکےیوتھ پارلیمنٹ کےممبران بھی شریک تھے، وفدمیں یوتھ اسٹیٹ ارکان اسمبلی بھی شریک تھے،

  • پاکستان کی سلامتی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، آرمی چیف

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف سے اسلامک انٹرنیشل بینک کے چیف ایگزیکٹو نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامک انٹرنیشل بینک کے چیف ایگزیکٹو علی بن عبداللہ ثانی نے ملاقات کی ہے ،علی بن عبداللہ ثانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،اس دوران پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون کے لیے سیکیورٹی سمیت ماحول کو قابل بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، سیکیورٹی صورتحال اب بہتر استحکام سے پائیدار امن کی طرف جارہی ہے ،بہتر سیکیورٹی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے لیےضروری ہے،

  • چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    رحیم یار خان :رحیم یار خان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں اور قصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ملزم سجاد احمد کی گرفتاری کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے

    تفصیل کے مطابق گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر چونیاں اور قصور سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور سے بھی ٹیمیں بھیجی گئی تھیں ، پولیس حکام کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مبینہ ملزم سجاد گھر سے غائب ہے اور امکان ہے کہ یہ اس واقعہ میں ملوث ہو ، بعد ازاں تحقیقات کرنے پر شک یقین میں بدلنے لگا جس پر اس کی گرفتاری عمل میں‌لائی گئی

  • شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

    شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

    احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے دوران سماعت جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم گرفتارپہلے کرتے ہیں کیس بعد میں بناتے ہیں، یہ تماشہ ہے دو افسران کو فون کر کے دھمکایا جا رہا ہے، وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا ہے،ریمانڈ جتنا مرضی لے لیں، بنانا ری پبلک بنائی ہوئی ہے، جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اس بار ریمانڈ نہیں دوں گا،

    شاہد خاقان عباسی نے 9 صفحات پر مشتمل بیان عدالت میں جمع کروا دیا

    شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال صاحب ،مشاہد حسین سید ، جاوید عباسی ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص و دیگر بھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

    گزشتہ سماعت پرشاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

    دوران سماعت شاہد خاقان عباسی خود روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے،یہ سارے سیاسی کیس ہیں، خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے، نیب کو کوئی علم ہے نہ ہی کوئی کیس ہے ،

    لیگی رہنما مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف اورمیاں جاوید لطیف بھی عدالت میں موجود ہیں، انہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے .

    شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

     

     

  • حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

    حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ محمد سعید کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کے پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد پاکستان میں ان کے اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے تھے

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کی جانب سے اقوام متحدہ میں درخواست دی گئی تھی کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمند ہونا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی،حافظ محمد سعید کواکاوَنٹس استعمال کرنے کی اجازت روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے دی گئی .

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا ہوا ہے وہ اسوقت جیل میں ہے، لاہور ہائیکورٹ میں حکومتی اقدامات کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہے، حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ و دیگر رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر رکھے ہیں.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

  • عمران خان  کشمیر کے  لیے بہترین سفیر ، ٹرمپ کے مشیر کا اعتراف

    عمران خان کشمیر کے لیے بہترین سفیر ، ٹرمپ کے مشیر کا اعتراف

    عمران خان نے اقوام متحدہ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیر کے بہترین سفیر ہیں، امریکی صدر کے مشیر کا اعتراف

    باغی ٹی وی رپوررٹ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیر کے بہترین سفیر ہیں۔ مگر مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں سیاسی قیادت شرارتیں کررہی ہے، عمران خان کی اپنی ٹیم بھی نااہل ہے جس کا نقصان کاز کو ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پریشر کے باوجود مودی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں، ہیوسٹن ریلی سے ایک دن قبل 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری بھارتی کمپنیوں نے کی جبکہ بھارت کی جانب سے 5 ملین ڈالر ان کی مہم میں جمع کرایا گیا اس کے باوجود مودی ناکام ہیں اور وہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان کا نہ آنا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی جے میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت متحد ہے ویسے پاکستان اندرونی طور پر متحد نہیں جس کے نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں

  • پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

    نیویارک : پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے پر اتفاق، مقصد عالمی دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے، اطلاعات کےمطابق نیویارک میں‌ تینوں ملکوں‌کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مشترکہ فیصلہ کیاگیا کہ مغرب اور دیگر عالمی دنیا تک اسلام کا واضح اور صحیح تصور پیش کرنے کےلیے اپنا ایک فورم ہونا چاہیے ،

    وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ اسلامی انگریزی چینل شروع کرنے کے حوالے سےاپنے ٹویٹ پیغام میں‌ لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

    عمران خان نے اپنی بات جو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی، واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی کی ہمیں‌ تینوں برادراسلامی ملکوں کو اپنا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنا چاہیے جس کے ذریعے ہم دنیا تک اپنا پیغام پہنچا سکیں‌جس پر ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب اردوان نے اتفاق کرتے ہوئے اس پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے پر زور دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے تینوں‌ملکو کے درمیان مشاورت بہت جلد شروع ہوجائے گی اور اس سلسلے میں‌پہلا اجلاس بھی پاکستان میں‌ ہونے جارہا ہے، جس میں‌ملائشیا اور ترکی کے ذمہ دار شریک ہوکر اس عالمی انگریزی چینل کے اجرا کے حوالے سے ورکنگ اور نیٹ ورکنگ تشکیل دیں‌گے

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 53 ویں روز کا آغاز ہو گیا، 53 دن سے بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، آج جمعرات کو کرفیو کو 53 دن ہو چکے ،کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ سروس، ہوٹلز بند ہیں.

    مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں 53 دنوں سے ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی معطل ہے، سرینگر کی جامع مسجد کو بھی 53 روز سے تالہ لگا ہوا ہے، کسی کو مسجد میں‌ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، باقی علاقوں میں بھی مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں،

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    سرینگر میں ڈاک سروس بھی معطل ہے، ایک میڈیا ادارے کو اس کے ہیڈ آفس سے بھجوایا جانے والا خط 52 دن بعد موصول ہوا،ڈاک سروس معطل ہونے سے طلبا کوداخلوں کے فارم نہیں مل سکے جس سے کشمیری طلبا کا سال ضائع ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ کے ایک بار پھر بینرز سامنے آئے ہیں جس میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کو کرفیو توڑ کر گھروں سے سڑکوں پر آئیں اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کریں، یوتھ لیگ نے سرینگر کے لالچوک میں دھرنے کا اعلان کیا اور کشمیریوں سے جمع ہونے کی اپیل کی

    کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    یوتھ لیگ کی جانب سے سرینگر و دیگر علاقوں میں لگائے گئے بینرو و پوسٹرز میں کہا گیا کہ اپنی عزت اور شناخت بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور عالمی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں، کشمیری سخت ترین کرفیو میں بھی بھارتی بالا دستی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں،کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں، پوسٹرز میں مزید کہا گیا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، اپنی حفاظت کریں گے،ہم کسی شیطان کو آپ کے پاس نہیں آنے دیں گے، پہلے بھی ہم نے مودی سرکار کے فیصلے مانے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک آزادی کے لیے لڑیں گے۔

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے.لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںا ور جموں کشمیر اپنے ہی باشندوں کے لیے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔

  • امریکا ڈاکو،غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،دباؤ پر ٹرمپ سے ملاقات نہیں، ایرانی صدر کا خطاب

    امریکا ڈاکو،غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،دباؤ پر ٹرمپ سے ملاقات نہیں، ایرانی صدر کا خطاب

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ڈاکو کا کردار ادا کر رہا ہے،امریکہ سے مذاکرات اس صورت میں ہو سکتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکہ پر کڑی تنقید کی، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج ایران میں غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ،امریکی صدرنیا ایٹمی معاہدہ چاہتے ہیں توانہیں زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی، دباؤمیں کسی قیمت پربھی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات نہیں ہوسکتی،

    ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خطہ تباہی کےدھانے پر ہے ہم غیروں کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے, ہماری سالمیت کیخلاف کسی بھی قسم کےاقدام کا بھرپورجواب دیاجائے گا اقتصادی محاصرے کے سائےمیں مذاکرات کی دعوت کاجواب NO ہے.سعودی عرب کا امن یمن جنگ کے خاتمے میں چھپا ہے.

    دنیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود معاشی ترقی کیلئے سرگرم رہے گا۔ ہم واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کی بحالی صرف کیلئے تیار ہیں تاہم ایک ہی صورت میں یہ مذاکرات ہوں گے کہ ٹرمپ سرکار اپنے وعدوں پر قائم رہے۔ کیونکہ یہ لوگ پہلے معاہدے توڑتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جوہری معاہدے سے امریکی انحراف کے بعد ایک سال انتظار کیا۔

    ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا، مشرق وسطی جل رہا ہے۔ ہمسائیہ ممالک کیساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی غیر ملکی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ خطے کے ممالک کے ہمسائے ہیں نہ کہ امریکا کے۔ خلیج فارس میں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ امن صرف علاقائی مملک ہی قائم کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سرکار عراق، افغانستان، شام میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ امریکا مشرق وسطی میں داعش کو شکست دینے میں ناکام رہا۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    مذاکرات کے حوالے سے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پابندیوں کے دباؤ کے بغیر، پابندیوں میں رہتے ہوئے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ جیسے ہی پابندیاں ختم ہونگی تو مذاکرات کے راستے کھل جائیں گے۔ اب بھی یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیش رفت کیلئے تیار ہیں۔

    حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا نے خود جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ہوپ معاہدہ باہمی احترام پر مبنی ہے۔ خطے کے ممالک کو حرمض پیس اینڈیور معاہدے کی پیش کش کرتے ہیں۔

  • ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عشائیہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان کو عشائیہ دیا، عشائیہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، عشائیہ میں عمران خان اور روسی صدر ایک ساتھ بیٹھے اور محو گفتگو رہے، بھارتی وزیراعظم مودی عشائیہ میں تنہائی کا شکار نظر آئے، مودی کو افغان صدر کے ساتھ جگہ ملی جہاں وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے ،

    ٹرمپ کے عشائیہ پر عمران خان نے مودی سے ملاقات نہیں کی، مودی مسلسل عمران خان کی طرف دیکھتے رہے لیکن عمران خان نے مودی کو نظر انداز کیا.

    قبل ازیں‌وزیراعظم عمران خان نے "نفرت انگیز بیانیہ کی روک تھام” کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورترکی نے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی، ترک صدرطیب اردوان بھی اجلاس میں شریک رہے، اجلاس کاانعقادوزیراعظم عمران خان اورترک صدرکی کاوشوں کانتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیزتقاریراوراسلاموفوبیاکےخاتمےکےلیےمؤثراقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کامذہب سےکوئی تعلق نہیں،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کسی بھی معاشرےمیں بنیادی حقوق سےمحرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے، س موقع پر اپنے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں، پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں، انہوں نے کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے،

    پاکستان اور ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس کامیاب رہا،