Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج اوربھارتی فوج میں بہت فرق ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی میڈیا اور سفیروں کو ایل او سی پر بریفنگ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے 2018میں 3 ہزار 38 بارسیز فائر کی خلاف ورزی کی،2018میں بھارتی اشتعال انگیزی سے58 شہری شہیداور319زخمی ہوئے،بھارتی فوج نے رواں سال اب تک 2 ہزار 608 بارسیزفائرکی خلاف ورزی کی،2019میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 44 شہری شہید اور230زخمی ہوئے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج اوربھارتی فوج میں بہت فرق ہے ،فوجی روایات کی پیروی کرتے ہوئے صرف بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاوَن کا79واں روزہے ،بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کوبے نقاب کردیا،بھارت کے اپنے سفارتکاربھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت نہیں کررہے،

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ غیرملکی سفارتکاروں نے جورا بازار کا دورہ کیا،اورمقامی افراد سے بات چیت کی،مقامی افراد نے غیرملکی سفارتکاروں کوبھارتی فوج کی گولہ باری سے نقصانات سےآگاہ کیا،غیرملکی سفارتکار بھارتی گولہ باری سے متاثرہ دکانوں میں بھی گئے،مقامی افراد نے غیر ملکی میڈیا و سفرا کو بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے متاثر ہونے والے تمام افراد نہتے شہری ہیں،

    ‏غیرملکی سفارتکار ڈی جی آئی ایس پی آر کی دعوت پر ہی ایل او سی پہنچے ہیں ،‏سفراء و ہائی کمشنرز کے وفد کو جوڑا سیکٹر کا دورہ کروایا جا رہا ہے ،‏جوڑا سیکٹر میں بھارتی فورسز نے گھروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

  • بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، بھارتی فوج کا سربراہ ماضی کی طرح جھوٹا نکلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر خاموشی، بھارتی دعویٰ ثابت نہیں ہوا، بھارتی آرمی چیف کاجھوٹ ثابت ہو گیا ،بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے، حقائق سے آگہی کیلیےغیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز نے ایل او سی کا دورہ کیا، پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا ایل او سی کے دورے پر نہیں گئے ،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزارت خارجہ کےڈی جی جنوبی ایشیا و سارک محمد فیصل بھی غیر ملکی سفراکے ہمراہ ہیں،غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جورا سیکٹرز لےجایا جائیگا ،غیر ملکی سفرا، بھارتی اشتعال انگیزی سے تباہ حال نوسدہ گاؤں بھی جائیں گے

    سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

    بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کوبھی ایل او سی کے دورے کی دعوت دی گئی تھی ،بھارتی حکومت یا ہائی کمیشن نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا، خاموشی اختیار کرلی ،بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا تھا ،بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی میں ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید ہوئے ،

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بھارت کودعویٰ ثابت کرنے کاچیلنج دیا تھا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔

  • بھارت جھوٹا، آرمی چیف جھوٹا ، پھر چیلنج کرتے ہیں ، میجر آصف غفور کا پیغام

    بھارت جھوٹا، آرمی چیف جھوٹا ، پھر چیلنج کرتے ہیں ، میجر آصف غفور کا پیغام

    راولپنڈی :انڈیا جھوٹا ، آرمی چیف جھوٹا ، ہم نے کل سے چیلنج کررکھا ہےکہ اگر بھارت نے پاکستان میں کیمپ تباہ کیے ہیں تو ثابت کردے ،لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،بھارت کے نام یہ پیغام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پہنچا دیا ہے

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    ذرائع کےمطابق گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے فائرنگ کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 9 سے زائد فوجی افسروں سمیت ہلاک کردیئے تھے جس کے بعد سے اب تک بھارت اپنی خفت مٹانے اور شکست چھپانے کے لیے طرح طرح کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ،https://twitter.com/OfficialDGISPR?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor

    بھارتی ڈراموں کے جواب میں آج پھر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارت کو چیلنج کیا ہےکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بھارتی فوج کاآرمی چیف جھوٹ بول رہا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے پھر چیلنج کیا کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو ہمارے ساتھ معلومات شئر کرے تاکہ ہم بھی دنیا کو بتا سکیں کہ سچا کون اور جھوٹا کون ہے

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان 

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ ہم پھر بھارت کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ معلومات پاکستانی دفتر خارجہ سے شیئر کرلے ، اگر پھر بھی بھارت ہٹ دھرمی اختیار کرتا ہے تو کل جب عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندے وہاں پہنچے گیں تو پھر حقیقت کھل ہی جائے گیا

  • مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی ذاتی فوج ، تنظیم انصارالاسلام کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا۔ کابینہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی مسلح تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمن اپنی ذاتی فوج سے بالکل اسی طرح سلامی لیتے ہیں ، جسطرح دنیا بھرکے کے ممالک کے سربراہان کسی خاص موقعع پر سلامی لیتے ہیں

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    اس اہم فیصلے سے متعلق اسلام آباد ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی 3 صفحات پر مبنی سمری 18 اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن پر دی ہے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی سطح پر انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینےکا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    اسلام آباد:پاکستان کی سیاسی صورت حال بھی اس وقت بڑی دلچسپ دکھائی دے رہی ہے ، آج وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئےتو دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے ابا حضور کو ملنے اڈیالہ پہنچ رہے ہیں‌، کراچی میں آج وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یہ بھی رپورٹس مل رہی ہیں کہ آج وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے شہرحب جائیں گے، وزیراعظم گڈانی میں 1320میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان طے شدہ پروگرام کے تحت سہہ پہر چار بجے کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم کا کہنا ہےکہ وہ کراچی کو پھر سے چمکتا دمکتا شہربنائیں گے اور کراچی کے باسیوں کے لیے اسے امن کا گہوارہ بنا دیں‌گے، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بد انتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے، عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔
    اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

    ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے.
    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    سری نگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 78واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔11 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ادھر آج وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ملین مارچ میں لاکھوں لوگوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرکے ان کے حوصلے بلند کردیئے ، کشمیر ملین مارچ میں 5 کلومیٹر کشمیری پرچم لہراکر ریکارڈ بھی قائم کیا

    ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔لیکن مودی کی ظالم سرکار نے ان کی درخواست سننےکی بجائے اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا

    خط میں کہا گیا تھا کہ تقریباََ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 8ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

    بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں‌، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں‌ 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 7 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 480 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 213 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 32 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، 6 خواتین کو بیوہ کیا، 25 بچے یتیم ہوئے، 9 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے،78 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے، جب آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟

    کشمیر ملین مارچ:لاکھوں افراد نے 5 کلومیٹر طویل کشمیرکا پرچم لہراکرعالمی ریکارڈ…

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کو آئینہ دکھا تے ہوئے اس کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

    اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا تین کیمپ تباہ کرنےکا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر فائز ہیں، بھارتی عسکری قیادت کے اس طرح کے جھوٹے دعوے خطے کیلئےخطرہ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟ بھارتی سفارت خانہ غیرملکی سفیروں اور میڈیا کے ساتھ دورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کرکے دکھائے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کررہے ہیں، بھارتی فوج کے جھوٹےدعوے مقامی مفاد پرست عناصرکو تقویت دے رہے ہیں، جھوٹے دعوے پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کے خلاف ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

  • بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی:بھارت کی شرارت کا منہ توڑ جواب ، پاکستان نی افواج نے وہ کردکھایا جس کی امید تھی ، اطلاعات کےمطابق لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185824960889180161?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والی اس جھڑپ سے متعلق تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185831308964126720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 3شہری شہید گئے۔پاکستانی افواج کی طرف سے جوابی کارروائی نے بھارت کے چھکے چھڑادیئے

    پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، جوانوں نے ایل او سی پر بھارتی مورچوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185836163690647552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے 2جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارت مبینہ دہشت گرد کیمپس کا جواز بنا کر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ بھارتی فوج کو ہر سیز فائر خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بے فکر رہے اس ملک کے پاسبان جاگ رہے ہیں‌

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہراشتعال انگیزی پر بھارتی فوج کو کاری ضرب پہنچاتے رہیں گے، یواین مبصر فوجی گروپ کا کوئی بھی رکن آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، مقامی وغیرملکی میڈیا بھی آزادکشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کسی کو جانے کی آزادی نہیں ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

    سری نگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 77واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔11 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔لیکن مودی کی ظالم سرکار نے ان کی درخواست سننےکی بجائے اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا

    خط میں کہا گیا تھا کہ تقریباََ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 8ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

    بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں‌، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں‌ 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 7 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 480 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 213 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 32 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، 6 خواتین کو بیوہ کیا، 25 بچے یتیم ہوئے، 9 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے،77 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

    ادھر آج وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ملین مارچ ہورہا ہےہیں جہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگ ڈی چوک جمع ہونے شروع ہوچکے ہیں، سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طالب علم بھی اظہاریکجہتی کررہے ہیں، اس کشمیر ملین مارچ میں دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بھی لہرایا جارہاہے، جو کہ کم از کم 5 کلومیٹر لمبا ہے،