Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ بن گیا، کشمیریوں‌سے بھر پور یکجہتی

    بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ بن گیا، کشمیریوں‌سے بھر پور یکجہتی

    کل بھارت کے یوم آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منا یا گیا. کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، کراچی سے خیبر تک عوام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج رہے۔ آزاد کشمیر، برطانیہ، یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی مظاہرے کیے گئے
    پاکستانیوں اور کشمیریوں نے دنیا بھر کے امن پسندوں اور انسانیت کی سربلندی پر یقین رکھنے والوں کو آگاہ کیا کہ جنونی ہندوؤں نے کس طرح مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے؟ شرکا نے اپنے احتجاج اور تقاریر سے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور انہیں آمادہ کرنے کی سعی کی کہ اس وقت ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مودی سرکار کی غاصبانہ حکمت عملی کے خلاف عملاً اقدامات اٹھائیں اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے،پاکستان . کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاءشریک تھے ،شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاءنے بازووں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں، شرکاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تے رہے۔ فیصل آباد میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں عمائدین علاقہ نے ریلی نکالی۔
    قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت احتجاجی ریلیوں میں شریک تمام افراد نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مختلف شہروں کی اہم عمارات پر پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ مختلف عمارات پر بھارتی مظالم کے خلاف بطور احتجاج سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
    اس طرح ملک کے طول عرض اور قریہ قریہ نگر نگر کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے. پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف یوم سیا ہ منایا اور بھارت کے حالیہ اقدام کی پر زور انداز سے مذمت کی.

  • بھارت میں تیار اور کاسٹ پرمبنی اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ، غیرت کا ثبوت دیں ، پیمرا

    بھارت میں تیار اور کاسٹ پرمبنی اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ، غیرت کا ثبوت دیں ، پیمرا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے حکم پر پیمرا نے پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی کے بعد اب حکومت نے بھارت میں تیار کیے گئے اور بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز میں اس وقت کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جنہیں یا تو بھارت میں تیار کیا گیا یا پھر ان میں دکھائے جانے افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ایسے اشتہارات میں زیادہ تر اشتہارات بیوٹی کریم، صابن، سرف، واشنگ پاؤڈر، میک اپ اور موبائلز برانڈز کے ہیں۔


    پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیوں کی جانب سے بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات پر فوری پابند عائد کردی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں حکومت پاکستان ’یوم آزادی‘ کو (اظہار یکجہتی کشمیر) کے طور منا رہی ہے، وہیں بعض ٹی وی چینلز پر بھارت میں بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات چل رہے ہیں جو کشمیری بھائیوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں۔ پیمرا کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی حمیت کا تقاضا یہی ہے کہ بھارت سے بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت کا ثبوت دیں

    یاد رہے کہ پیمرا نے پاکستان میں بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو چلائے جانے کو ریاستی پالیسی کے خلاف قرار دیا اور حکم دیا کہ فوری طور پر ایسے اشتہارات کو بند کردیا جائے۔پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے نام دیتے ہوئے ٹی وی چینلز انتظامیہ پر واضح کیا کہ ان کمپنیوں کے اشتہارات میں بھارتی کاسٹ دکھائی جا رہی ہے اور ان تمام کمپنیوں کے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • ایل او سی فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک، 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے

    ایل او سی فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک، 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 3 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیے جانے پر پانچ فوجیوں‌کی ہلاکت کی طرح انڈیا کے متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں. شہدامیں نائیک تنویر،لانس نائیک تیموراورسپاہی رمضان شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیےبھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہیدلانس نائیک تیمورکاتعلق لاہور سے ہے، اسی طرح شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے،

  • لندن، بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج جاری، پورا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    لندن، بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج جاری، پورا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج شروع ہو گیا ہے اور برطانیہ کے مختلف شہرو‌ں‌ و علاقوں سے کشمیریوں‌ اور ان کی حمایت کرنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہندوستانی ہائی کمشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف کیا جارہا ہے، بھارتی یوم سیاہ کے موقع پر کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے سے لارڈ نذیر احمد، شیخ رشید احمد، زلفی بخاری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی مظاہرے میں شریک ہیں، برطانیہ کے طول و عرض سے لوگوں‌کی آمد شروع ہو گئی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کشمریوں‌کے حق میں اور بھارتی ظلم و بربریت اور دہشت گردی کیخلاف لندن میں کیا جانے والا یہ تاریخی احتجاج ہو گا،

    شیخ‌ رشید کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ مظاہرہ میں‌ شرکت کیلئے ہندوستانی سفارت خانے کے باہر پہنچ گئے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کےباہر احتجاج کے موقع پر اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لندن کی سڑکوں پر پاکستانی پرچموں کی بہار دکھائی دیتی ہے، گرین اسٹریٹ، الفرڈلین اورساؤتھ آل میں گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا ، شرکا کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، اس موقع پر نوجوانوں نے بھارتی سفارتخانے کے باہراحتجاج میں شریک ہونے کا عزم کیا تھا اور اب لندن کی سڑکوں‌ پر لوگ احتجاج میں شرکت کیلئے آتے دکھائی دیتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں سکھ برادری کے لوگ بھی شریک ہیں اور انہوں‌نے کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانے سے باز رہے ، او آئی سی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانے سے باز رہے ، او آئی سی

    ریاض : او آئی سی نے بھارات کو پیغام بھیجا ہےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانےسے باز رہے ، تعاون تنظیم اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔او آئی سی کے سیکریٹیریٹ سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عید جیسے مبارک موقع پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاون رہا اور کشمیری اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی سےمحروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق او آئی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔

  • بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو 12 دن گزر چکے ہیں، وادی کشمیر میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں انڈین آرمی تعینات ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی دنیا کے نام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔


    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں‌ کی حمایت جاری رکھیں‌ گے،

  • سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے نتیجہ میں سفارتی سطح پر اسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے، کل صبح‌ یہ اجلاس دس بجے شروع ہو گا، جموں‌ کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق یہ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے تحریری خط کے بعد طلب کیا گیا ہے،

    پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا، بین الاقوامی سطح پر کل ہونے والے اس اجلاس کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا،

  • بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    اسلام آباد : بھارت آج اپنا یوم آزادی منا رہا ہے تو دنیا اسے یوم سیاہ مانتی ہے اور آج دنیا بھر میں پاکستانی ، کشمیری اور دیگر انسانی حقوق کے علمبردار اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج 15 اگست 2019 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

    کشمیریوں کے حقوق ضبط کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔بھارت نے خصوصی حیثیت تبدیل کرکے مقبوضہ وادی میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے تھے اور وادی کو جیل میں تبدیل کردیا تھا جبکہ 12 روز سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام بد ترین مشکلات کا شکار ہیں۔بھارتی فوج کے محاصرے میں پھنسے لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کاشکار ہیں اور کشمیری بچوں کو بھی دودھ کی فراہمی تک بند ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حکومت پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ملک کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج دنیا بھر میں مقیم پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ممالک میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • 15 اگست بھارت کا یوم سیاہ آئی ایس پی آر نے حق ادا کردیا ، کیسے ہوا ؟ جان کر حیران ہوں گے آپ

    15 اگست بھارت کا یوم سیاہ آئی ایس پی آر نے حق ادا کردیا ، کیسے ہوا ؟ جان کر حیران ہوں گے آپ

    راوالپنڈی : بھارت 15 اگست کو جسے اپنا یوم آزادی کہتا ہے پاکستان اور کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں. پاکستان کی افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے نے سب سے پہلے اس کا عملی مظاہرہ کیا، اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اپنے ٹویٹ پیغام میں 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے سیاہ رنگ کا لوگو لگا کر بھارت کو جواب دیا ہے.

    ذرائع کے مطابق آصف غفور نے اپنےٹویٹ پیغام میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورمناتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا ہےکہ جو کشمیریوں کی آزادی چھینتا ہے اس بھارت کے لیے خوشی کا ایک لمحہ بھی کسی کے پاس نہیں. یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں‌پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا اور اس یوم آزادی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کا عزم دہرایا گیا

  • کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، حالات مزید کشیدہ ہوگئے

    کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، حالات مزید کشیدہ ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان کے یوم آزادی کے دن بھی بھارت کی طرف سے لائن آف کنڑول پر جارحیت جاری ، بھارت نےشہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت کی اسی جارحیت کی وجہ سے پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلو والیا کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

    ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا سے دفتر خارجہ نے تتہ پانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، بتایا گیا کہ بھارتی فائرنگ سے 38 سال کا سرفراز احمد شہید ہوا۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سال 2017 سے اب تک ایک ہزار 970 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔