Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

    مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،

    کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے .شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی۔ یہ دن ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ یہ اُن جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرأت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے یادگار شہدا پر حاضری دی،وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے، اور دعا کی.  ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

    یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    یوم دفاع کے موقع پرپشاورکے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب ہوئی ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر مہمان خصوصی تھے،ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر ،شہداکے لواحقین اور غازی بھی تقریب میں شریک ہوئے.کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی لگائی گئی ہے ،تقریب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ورثا شہداء کو گلدستے پیش کیے گئے. سٹیڈیم کے سبزہ زار میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاع اور سازوسامان نمائش کا حصہ تھے دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشن میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر ایمونیشن بھی نمائش میں رکھی گئی.

    چلو شہداء کے گھر ،قومی کرکٹرشاہد آفریدی اہلیہ کےہمراہ شہید پائلٹ مریم مختیارکےگھر پہنچ گئے ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے یوم دفاع پاکستان و شہداء کے موقع پر شہید پائلٹ مریم مختیارکے والدین سے ملاقات کی، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مریم نےکم عمری میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، مریم مختیارشہید کی قربانی کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،شہید مریم مختیارہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں، مریم مختیار شہید کی والدہ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی آمد سےخوشی ہوئی

    یوم دفاع و شہداء کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور میں لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    بلاول زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور انکے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے تمام شہیدوں بشمول سپاہیوں وسویلین کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کیلئے تمام قومی ادارے دائرے کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    مشعال ملک نے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان نے اپنا یوم دفاع کشمیریوں کے نام کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خوداردایت دیا جائے.

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی وزرا نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قوم کو شہدا اور غازیوں پر فخر ہے، کیپٹن جنید عرفان نے شمالی وزیرستان میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راولپنڈی میں کیپٹن جنید عرفان کے گھر پہنچے جنہوں نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا قوم کو شہدا اور غازیوں پر فخر ہے، کیپٹن جنید عرفان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

    جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی. قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،میجر عزیز بھٹی شہید،ایم ایم عالم شہیداور حسن صدیقی جیسے غازی ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہداءاور غازی پاکستانی قوم کے ماتھے کاجومر ہیں اور قوم کےلئے فخر کا باعث ہیں، پاکستان انہی بہادر سپوتوں کی بدولت تاقیامت قائم دائم رہے گا،

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر افواج نے بھرپور انداز میں دشمن کو شکست دی ،ہمارے شہریوں نے بھی پاک فوج کیساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،آج ہم دشمن کو پیغام دینے یہاں جمع ہیں کہ ہم اب ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں ،اب اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا, سینیٹر سراج الحق نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک پر جان دینا فخر اور اعزاز سمجھتا ہے

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر کا دورہ کیا, فردو س عاشق اعوان نے شہداکے درجات بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ مل کر غازیوں اور شہیدیوں کو خراج تحسین کررہے ہیں،شہیدوں کے اہلخانہ کا دھرتی پر قرض ہے،شہدا نے پاک سرزمین کی حفاظت کےلیے اپنا لہو نچھاور کیا،آج شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے،

    ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا. انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن ہے. زندہ و دلیر قومیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کا دفاع کرتی ہیں. جس وطن کی سرحد کو اپنے خون سے سیراب کرنے والے موجود ہوں اس کو ہرایا نہیں جا سکتا.

    یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عامر تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر حاضری دی اور سلامی دی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    جہلم میں بھی یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی ,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہلم میں اکرم شہید پارک میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پاک فوج کے جوانوں ، شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی،پاک فوج کے دستہ نے یادگار شہدا پر سلامی دی،میجرجنرل شاہدامتیازنے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گئی۔ مزار قائد پر پاکستانی ترانہ پڑھا گیا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ،پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے، عہد کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

  • کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کوئی شہادت نہیں بھولے،زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں، کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،

    کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،

    افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے.شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

  • پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیےبہت ضروری ہے، ہم فوج میں شہادت کا جذبہ لےکرآتے ہیں، ہمیں اپنےادارے پربہت فخرہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہداء کے خاندان کا خیال رکھتی ہے،شہدا کے خاندان کا ہرممکن خیال رکھاجاتا ہے،جوان شہید کے خاندان کا افسرشہید کے خاندان سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہادت کاجذبہ صرف فورسزتک محدود نہیں ہے،بدقسمتی سے دنیا نےکشمیرکے مسئلے پرزیادہ توجہ نہیں دی،پاکستان جیساکوئی ملک،عوام اور افواج نہیں ہیں، 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں،

    میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبرکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں ہوگی، زندہ قومیں اپنے شہدا کوہمیشہ یادرکھتی ہیں،قوم سے گزارش ہے کہ شہید کے گھرضرورجائیں، ہم سال میں ایک دن شہدا کےگھرنہیں جائیں گے تویہ ہماری ناکامی ہے،پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیرکی وجہ سے فوج 72 سال سےحالت جنگ میں ہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی، مودی کی وجہ سےکشمیرعالمی مسئلہ بن گیا ہے، 27فروری کےبعد سے روزانہ ایل اوسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے، لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کاتبادلہ جاری ہے، کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جا رہا ہے،بھارتی فورسزشہری آبادیوں کوزیادہ ترنشانہ بناتی ہیں،ہمارے جذبے میں کبھی کمی نہیں آئے گی،

    میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ جہاں بھی جاتے ہیں پاک فوج کی تعریف ہوتی ہے، آرمی چیف کہتے ہیں انہیں یہ سن کرفخرمحسوس ہوتاہے.

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

    جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

  • پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،میں دنیا کو خبردار کرتا ہوں کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دینے کے لئے تیار ہے اورعالمی برادری جنگ کے تباہ کن اثرات کی ذمہ دار ہوگی۔ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں یکجہتی کی علامت ہے۔اس دن ہمارے بہادر سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے ثابت کیا کہ عددی برتری کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور آج ہمیں پھر6 ستمبر جیسی صورت حال کا سامنا ہے کیوں کہ ہمارا دشمن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔مجھے اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے اور مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ہماری افواج نے حال ہی میں اعلی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنے دلوں کو شہدا کی قربانیوں سے سرشار کرنا چاہیئے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے. کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی پاکستان کی سالمیت کے لئے براہِ راست چیلنج ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، یقیناً دنیا کو ادراک ہوتا جا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سلگنے والی یہ چنگاری دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 54 سال پہلے، ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنا دیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی ہے اور جذبہ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

    جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

  • 6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، یقیناً دنیا کو ادراک ہوتا جا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سلگنے والی یہ چنگاری دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 54 سال پہلے، ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنا دیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی ہے اور جذبہ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

    جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    یوم دفاع و کشمیر، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی،ورثاء شہداء ہوں گے مہمان خاص

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

  • یوم دفاع و کشمیر، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی،ورثاء شہداء ہوں گے مہمان خاص

    یوم دفاع و کشمیر، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی،ورثاء شہداء ہوں گے مہمان خاص

    یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا،مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی جس سے آرمی چیف خطاب کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

    جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

  • ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

    ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

    اسلام آباد : قوم آج یوم دفاع بھر پور ملی جوش و جزبے سے منائے گی ، ملک بھر میں حسب روایات یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔قوم اس بار یوم دفاع و شہداء کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منائے گی،

    حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کریں گے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح ہوگی۔

    اس مرتبہ بھی ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں چھ ستمبر کو یوم دفاع و یوم شہدا ملی جوش، جذبے اور شہدا وطن کے ساتھ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔مظلوم کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ملت پاکستان یوم یکجہتی کشمیر بھی منائے گی۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی، مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی جائیں گی۔

    سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

    دوسری طرف وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، ملازمین یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے اور شہدا کے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دیں گے۔مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سمینار منعقد ہوں گے۔

  • بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی، تشویشناک حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سلنڈر دھماکے کے 15 منٹ بعد بارودی مواد کا دھماکا ہوا، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں

  • وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں کل یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ کل مظفر آباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے، وزیراعظم کل مظفرآباد میں کشمیری شہداسے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانےکافیصلہ کیاہے، اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جبکہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں،

    واضح رہے کہ امسال چھ ستمبر یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر جمعہ کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہو گا، ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

  • سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسعودی عرب اوریواے ای کے ساتھ اسٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرہے .

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کروائی، سعودی اورامارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستانی کوششوں کو سراہا

    سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    آرمی چیف سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے حامد میر کی خبروں کی بھی تردید ہو گئی جس میں اس نے کہا تھا کہ عرب امارات نے پاکستان کو کہا ہے کہ کشمیر کو امہ کا مسئلہ نہ بنائے، حامد میر کے متنازعہ بیان کی تردید کے لئے آرمی چیف سے ملاقات میں وزراء خارجہ کی گفتگو کافی ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

    ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان نے وفود کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مشترکہ ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے۔بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں، ہندوستان نے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اہم ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئربیس پر دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔