Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے, ارینا میں میلہ سج چکا ہے اور اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں جہاں‌ لوگ وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر امریکہ میں‌ موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    رپورٹ‌ کے مطابق امریکہ میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارینا میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 22 ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں، پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کاخطاب راہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پاکستانی ہیوسٹن سےبھی وزیراعظم کاخطاب سننےآئےہیں، کینیڈاکےشہرٹورنٹوسےبھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاخطاب سننےآئےہیں، کیپٹل ون اریناکےباہر پاکستانیوں کی جانب سے ملی ترانےگا کروطن سےمحبت کااظہار کیا جارہا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے جوش و خروش کو دیکھ کر امریکی کمیونٹی حیرت میں مبتلا ہے اور ان کی جانب سے بھی خوشی کا اظہا رکیا جارہا ہے، پاکستانیوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں،

  • وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مصروف ترین دن گزارا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ جاوید انور کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معاشی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تذویراتی وقوع اور خطے کی سرحدوں کے ساتھ مربوط رابطوں کی وجہ سے یہاں بھرپور کاروباری مواقع ہیں۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی

    وزیراعظم عمران خان اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے امریکہ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا جلسہ ہے۔ جلسہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کیپیٹل ارینا میں ہونے والے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان’’کیپٹل ون ارینا‘‘اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے،کیپٹل ون ارینا‘میں 20ہزارسے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا. وزیراعظم کی تاریخ سازجدوجہد پرمبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھانےکی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم کی امریکا آمد پرکمیونٹی نہایت پرجوش اورمتحرک ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے فراہم سازگار ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں افینٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاءچشتی، ریسورس گروپ کے بانی شراکت دار محمد خیشگی اور ریسورس گروپ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر حسنین اسلم شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر میری ٹائم آفیئر سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے

    وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے تدریسی، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے پاکستان کی سماجی۔ اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان سے سفیر منیر اکرم اور معروف تاجر شہال خان نے اتوار کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔

    قبل ازیں امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔ خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکا پہنچے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر 50 ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے وزراء اعظم کے دورہ امریکا پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ آتا تھا.

    وزیراعظم عمران خان مختصر وفد کے ہمراہ امریکا گئے ہیں اس فیصلے کو پاکستانیوں نے سراہا.

  • نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گےلیکن آصف زرداری دےسکتےہیں، میں ان کا حامی ہوں کہ تھوڑے پیسے لے کر انہیں جانے دو،

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌رشید احمد نے کہاکہ ایک ملک کےبادشاہ نےکہاانکی طرف سےرقم دےسکتاہوں،عمران خان نےمنع کردیا، یہ لوگ رابطے میں تھے لیکن معاملہ کیوں نہیں ہوامعلوم نہیں، دو ٹیلی فون کا عینی شاہدہوں ،اس وقت ان کے رابطے تھے، عمران خان کہتے ہیں پیسا لیے بغیر نہیں چھوڑنا، نوازشریف تحریری طورپر 5روپے دینےکو تیارنہیں،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    شیخ رشید نے کہاکہ ان کے پاس چار چار مشقتی ہیں کیا ایسا کوئی قانون ہے؟ عمران خان نے کہا شیخ رشید نرم بات کرنے لگے ہیں، میں نے کہا آپ کی وجہ سے میں نے لہجہ نرم کیا، ان سےپوچھیں ان کا ٹویٹر ٹھس کیوں ہوگیا تھا،

  • اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بنائی گئی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت کل شام 5 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس میں 25 جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی،

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ، سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے،

  • کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا .عمران خان قوم کی ایک ایک پائی کا پاسبان ہے. امریکہ جانے کے لیے کمرشل پرواز استعمال کرکے عمران خان نے اپنی قوم کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے. عمران خان نے امریکہ جاکر بھی اپنے ہی ہم وطنوں کے ساتھ رات قیام کرکے حب الوطنی کا جو ثبوت دیا ہے اس سے پہلے اس کا تصور بھی نہیں‌کیا جاسکتا تھا .ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا .

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پر امن الیکشن کروانے والے اداروں کے خلاف یہ پاکستان دشمن سیاسی نام نہاد لیڈر ان سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرتے ہیں.اس سے بڑھ کر کیا خوشی ہوسکتی ہے کہ جہاں دہشت گردی نے پنجے گاڑ لیے تھے وہاں پر امن الیکشن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں.ان علاقوں میں امن جیت گیا ،دہشت گردی ہار گئ

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مبارک دیتی ہوں جنہوں نےکل پاکستان کے لیے امن کا ساتھ دیا.میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس نے قبائلی علاقوں میں مثبت رپورٹنگ کی .اس میڈیا سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں. آج پھر اس میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جس طرح وزیراعظم پاکستان نے ایک کمرشل طیارے کے ذریعے سفر کرکے سادگی اختیار کرنےکا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا اکردیا اور میڈیا نے پاکستانی عوام کو اس انقلابی اقدام سے آگاہی دی.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھی اپنے وزیر اعظم کی طرح قوم کے پیسوں کوضائع ہونے سے بچایا.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے حکمرانوں نے قوم کا پیسہ عیاشیوں میں‌بہا دیا

    جس طرح عمران خان نے امریکہ نے پاکستان ہاوس میں قیام کرکے اپنی سادگی کو برقرار رکھا اس پر بھی قوم کوخوش ہونا چاہیے کہ ان کا وزیر اعظم قوم کا پیسہ عیاشیوں میں ضائع نہیں کرے گے

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے کل ملاقات بھی شیڈول ہے، عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے آج واشنگٹن میں ہونیوالے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے انتظامات مکمل ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور پاکستانی کیمونٹی نے عمران خان کے دورہ امریکا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کی آج آئی ایم ایف کے وفد سے بھی ملاقات طے ہے۔ عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔ عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

  • فنڈنگ کہاں سے اور کون کرتا ہے ؟ ایف آئی اے میں ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ بن گیا

    فنڈنگ کہاں سے اور کون کرتا ہے ؟ ایف آئی اے میں ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ بن گیا

    لاہور:ایف اے ٹی ایف ، ایف آئی اے میں گھس گئی ،ایف آئی اے میں ایف اے ٹی ایف کا کمپلائنس یونٹ قائم کردیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق اس کا مقصد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر عملدرآمد کیلئے اقدام، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کمپلائنس یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، منظوری ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے دی گئی، جس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    ڈائریکٹر بابر بخت قریشی کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن، اسسٹنٹ خرم سعید رانا کو ایف اے ٹی ایف یونٹ اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب بٹ ایف اے ٹی ایف پنجاب یونٹ تعینات کیا گیا۔یونٹ میں گریڈ 20 سے گریڈ 14 تک کے 11 افسر شامل ہیں، جس میں ملک بھر سے افسروں کا چناؤ کیا گیا، یونٹ دہشت گردوں کی فنڈنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا۔

    ایف آئی اے کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید میمن ایف اے ٹی ایف سندھ یونٹ میں تعینات ہونگے، انسپکٹر رضوان شاہ ایف اے ٹی ایف خیبر پختونخوا یونٹ میں خدمات سر انجام دیں گے۔ انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی ایف اے ٹی ایف یونٹ سندھ اور انسپکٹر عامر عباس کو ایف اے ٹی ایف بلوچستان یونٹ میں تعینات کیا گیا، کمپلائنس یونٹ کو کارروائی کے لیے تمام دفاتر کو مدد فراہم کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔

  • ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں شہدا کی تعداد 7 زخمیوں کی تعداد 15 ہو گئی.

    ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    شھید ہونے والوں میں کانسٹیبل جھانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ دوسرے کا انعام کورائی سے ہے۔

    اسی دوران دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے گیٹ پر پیش آیا جب مبینہ طور پر ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکے کے باعث تین افراد شہید جبکہ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • واشنگٹن: پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ترجمان پاک فوج

    واشنگٹن: پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ترجمان پاک فوج

    واشنگٹن :پاکستان بہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ محفوظ ہے .کسی کو پاکستان کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضروت نہیں‌ ان خیالات کا اظہا واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے،سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردوں کی مشکلات میں اضافہ اور دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔

    پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفارتی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے میجر جزل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق ایک موقع پر بلوچستان سے متعلق کئے گئے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اس کے علاوہ میجر جزل آصف غفور نے فروری کی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بھی آگاہی دی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاک امریکہ تعلقات بنانےکا بہترین موقع ہے، ٹرمپ انتظامیہ

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاک امریکہ تعلقات بنانےکا بہترین موقع ہے، ٹرمپ انتظامیہ

    واشنگٹن:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے. دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتربنانےکاموقع قراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے واشنگٹن پہنچنے پر جاری بیان میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان کو پیغام پہنچاناچاہتے ہیں کہ تعلقات کی بہتری کے لئے دروازےکھلےہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کےدورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتربنانےکاموقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ کو امریکہ میں‌ بڑی اہمیت دی جارہی ہے. ۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ٹرمپ عمران خان ملاقات میں انسداد دہشت گردی پر بات ہوگی،اس کے علاوہ خواتین کےحقوق،میڈیاکی آزادی اور دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے، اپنے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کی تعریف بھی کی۔