Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کے7 پارلیمانی رہنماؤں کو خط کے ذریعے جواب دیا گیا ،چیئرمین سینیٹ کا جواب 3 صفحات پرمشتمل ہے

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے خط کے جواب میں کہا کہ آئین میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کوہٹانے کیلیےعدم اعتماد کی تحریک کا کوئی تصور موجود نہیں، ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے .

    صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کےلیے لڑ رہا ہوں،میں قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور کو لکھ چکا ہوں،میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا،ایوان کے تقدس کی جنگ لڑ رہا ہوں .

    مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایران ، سعودی عرب  تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج  کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ایران ، سعودی عرب تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ریاض:امریکہ سعودی عرب کو پھنسانے کے چکروں‌میں کامیاب ہوگیا .سعودی عرب نے امریکی مطالبے پر فوجی اڈرے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خطے میں ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ضمن میں سعودی فرما روا محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خصؤصی اجازت دے دی ہے۔

    دوسری طرف امریکی میڈیا کےمطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اپنے 500 فوجی سعودی عرب بھیجے گا، علاوہ ازیں سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سعودی عرب کو لاحق خطرات سے نمنٹنے میں مدد دے گی۔یاد رہے کہ کچھ دنوں سے خلیج میں انتہائی کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی بڑی وجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات ہیں.

  • وزیراعظم عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ روانہ

    وزیراعظم عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ روانہ

    وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکا روانہ ہو گئے

    دورہ امریکا، پاک فوج کے سپہ سالار بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے. وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ہیں.

    امریکا سے پہلے وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر امریکا چلے گئے، عمران خان صدر ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان غیر ملکی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکاکے لئے روانہ ہوئے، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورتحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری پہلے سے امریکا میں موجود ہیں۔

     

    وزیراعظم کے امریکا پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا 

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین دو ملاقاتیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ اس حوالہ سے 21 جولائی کو واشنگٹن میں ایک تقریب ہو گی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی شرکت کریں گے، تقریب چار سے آٹھ بجے تک جاری رہے گی، تحریک انصاف امریکا کے صدر سجاد برکی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالہ سے متحرک ہیں.

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا

  • شریف خاندان مسلسل نیب کے ریڈار پر،عباس شریف کا بیٹا بھی طلب

    شریف خاندان مسلسل نیب کے ریڈار پر،عباس شریف کا بیٹا بھی طلب

    شریف خاندان کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے شریف برادران کے بھتیجے کو بھی طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کے ادارے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں یوسف عباس کو 23 جولائی کو نیب لاہورمیں پیش ہونے کا کہا گیا ہے،

    نیب نے یوسف عباس سے چودھری شوگر ملز کے حصص کی خریدوفروخت اور مالکان کا ریکارڈ بھی مانگا ہے، شمیم شوگرملزکی انویسٹمنٹ اورقرضوں کی تفصیل بھی نیب نے طلب کرلی ہیں۔ نیب نےیوسف عباس سے کچھ سوالات بھی طلب کئے ہیں جن میں درآمد کی گئی چینی کے عوض ملنے والی رقوم کی تفصیلات اورچینی کی قیمت کیسے وصول کی گئی؟ کس کس ملک سے چینی کےعوض کتنے پیسے آئے؟

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

  • دورہ امریکا، پاک فوج کے سپہ سالار بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے

    دورہ امریکا، پاک فوج کے سپہ سالار بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہمراہ ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو وزیراعظم کے دورہ سے قبل امریکا پہنچ چکے ہیں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کا خود استقبال کریں گے. ٹرمپ اور عمران خان کے ہمراہ دو ملاقاتیں ہوں گی. ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم کو ظہرانہ بھی دیں گے.

    شاہ محمو دقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی امریکا جائیں گے.

    قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد، ورلڈ بینک حکام، امریکی ایوان نمائنندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان پہلی بار کمرشل فلائٹ پر امریکا آئیں گے۔

    پاکستان کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ تعلقات کچھ عرصے سے اچھے نہیں، دو طرفہ تعلقات کو پس پشت پر ڈال دیا گیا جبکہ افغانستان کے تنازع کو اہمیت دی گئی۔ ہمارے جن علاقوں کو علاقہ غیر سمجھا جاتا تھا ہماری پاک فوج نے وہاں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا

  • عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    چیف جسٹس آپ پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، ہم انصاف پر مبنی معاشرہ چاہتےہیں.ہر ضلع میں ماڈل کورٹ بنانا چاہئے.انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں میں ایک جھوٹی گواہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آسف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بغیر سنے مقدمات کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی، ایک کیس سنا جا رہا ہے تو روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت کرکے فیصلہ کیا جائے گا۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اسلامی نظام عدل میں ایک بار جھوٹ بولنے والے کی دوبارہ گواہی قبول نہیں ہوتی، اگر ہم انصاف پر مبنی نظام چاہتے ہیں تو جھوٹی گواہی کو ختم کرنا ہوگا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ فوجداری نظام میں 2 بڑے نقائص ہیں۔ پہلا مسئلہ جھوٹٰی گواہی اور دوسرا تاخیری حربے ہیں۔ نزاعی بیان عموماً غلط نہیں ہوتا کیونکہ بندہ اپنے اللہ سے ملنے والا ہوتا ہے۔ تاہم اکثر جھوٹے اور چشم دید گواہ مدعی کے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ بیانات پر اعتماد کیلئے اسسمنٹ کمیٹی بنا رہے ہیں۔

  • جو مرضی کر لو ،احتساب ہو کر رہے گا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    جو مرضی کر لو ،احتساب ہو کر رہے گا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، کرپشن کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، انتقامی کاروائی میرے ساتھ ہوئی تھی، عدالت نے مجھے صادق و امین کہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کا ایک خواب تھا،جو پورا ہوا، خوبصورت علاقہ ہے یہاں کسی زمانے میں مفرور رہتے تھے نوجوان منشیات کی طرف جا رہے تھے میں نے سوچا یہاں کالج بنے، میں نے جب یونیورسٹی کا ارادہ کیا تو سب نے کہا کہ نہیں بن سکتی، آج نمل میں 22 پی ایچ ڈیز آ چکے ہیں،

    وزیراعظم نے کہا کہ نمل میں 97 فیصد طلباء کو سکالر شپ ملی ہوئی ہے، جو انسانوں کے لئے کام کرتا ہے اسے دنیا وآخرت میں عزت ملتی ہے، پسماندہ علاقے میں ہسپتال سے غریب عوام کو فائدہ ہو گا.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نمل میں پڑھنے والے محنتی طلبا ہیں ،مجھے خوشی ہوئی کہ 92 فیصد نمل سے گریجویشن کرنے والوں کو فوری نوکریاں مل جاتی تھیں، ہماری خواہش ہے کہ باہر سے پروفیسر کو لائیں، میانوالی سے تلہ گنگ تک کوئی کوالٹی ہسپتال نہیں، یہ ہسپتال تمام علاقوں کے لئے ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد یہاں موجود ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی ایک پکڑا جاتا ہے تو پھر سب گھبرا جاتے ہیں، کہتے ہیں احتساب ہے تو لوگوں کو کیا فائدہ ہے اس کا یہ سب پروپیگنڈہ ہے، چین کے جو صدر ہیں انہوں نے پچھلے پانچ سال میں ساڑھے چار سو وزیروں کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا، اگر یہ بڑا ایشو نہیں تو ایسا کیوں ہوا، سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے،

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قرضہ چھ ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک چلا جاتا ہے کوئی بتائے کہ ملک میں کیا گیا، میٹرو بنی اس کا سالانہ نقصان 12 ارب کا ہے، قرضہ بھی لیا کدھر گیا پیسہ، جن لوگوں کے جیبوں میں پیسہ گیا ان کا احتساب نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا

    وزیراعظم نے کہا کہ میں بائیس سال سے انتظار کر رہا تھا، اللہ سے ایک موقع مانگا تھا وہ مل گیا، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے، قرضوں پر سود واپس دینے کے لئے قرضے لے رہے ہیں جو اس کے‌ذمہ دار ہیں جب تک ان کا احتساب نہیں ہو گا کرپشن نہیں رکے گی، پٹواری یا کسی غریب کو پکڑنے کو احتساب نہیں کہتے ، احتساب وہ ہوتا ہے جو چائنہ نے کیا، 450 وزیروں کو جیل میں ڈالا،

    ان کا کہنا تھا کہ ان پر جتنے کیسز ہیں ہم نے نہیں کئے پرانے ہیں، ہم نے صرف اداروں کو کھلا چھوڑا ہے جس نے بھی چوری کی اس کو پکڑا جائے، دھمکیاں دیتے رہیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا، احتساب اس ملک میں ہو کر رہے گا.

  • ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان

    ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے .

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومتی باگ ڈور سنبھالی .

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں جو اصلاحات متعارف کرائیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی،10 ماہ میں حکومت نے معاشی، سماجی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں،

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان‌آج میانوالی بھی جائیں گے جہاں وہ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

  • پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    وفاق کے بعد پنجاب کا بھی نمبر آ گیا، وزارتوں میں ردوبدل کر دی گئی

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دئیے، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ بھی تبدیل کر دیا گیا، صمصام بخاری کومحکمہ کنسولیڈیشن کی وزارت دیدی گئی ،میاں اسلم کو اطلاعات کا چارج دے دیا گیا، یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا. راجہ بشارت کو سوشل ویلفیر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا .

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے لیا جس کا اضافی قلمدان یوتھ آفیئرز کے وزیر تیمور خان کو دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھی ہے، محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے لی گئی، راجہ بشارت کو یہ قلمدان دئیے گئے ہیں، محمد اجمل کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں وزارتوں میں تبدیلی کی منظوری عمران خان نے دی تھی.

    قبل ازیں عمران خان نے وفاقی کابینہ میں‌ بھی تبدیلی کی تھی اور کہا تھا جو کام کرے گا وہ ساتھ چلے گا.وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو اپنے کھلاڑیوں‌کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی کہا تھا.

  • شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    نیب نے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌ صدر شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

     

    شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا کوئی وکیل نہیں، میں خود اپنا وکیل ہوں۔ مجھے علم ہے مجھے کیوں گرفتار کیا گیا اسکی تفصیل میں نہیں جاتا۔جسمانی ریمانڈ 90 دن کا مانگتے ہیں وہ بھی دے دیں۔ یہ خوش ہو جائیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں