Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    نیب نے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌ صدر شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

     

    شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا کوئی وکیل نہیں، میں خود اپنا وکیل ہوں۔ مجھے علم ہے مجھے کیوں گرفتار کیا گیا اسکی تفصیل میں نہیں جاتا۔جسمانی ریمانڈ 90 دن کا مانگتے ہیں وہ بھی دے دیں۔ یہ خوش ہو جائیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

  • مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

    مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

    احتساب عدالت میں مریم نواز کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز خود روسٹرم پر آ گئیں ،نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ کو ایک سال بعد یاد کیوں آیا ، عدالت نے سماعت کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج کر دی

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت میں‌ پیش ہو گئی ہیں، احتساب عدالت کے جج بشیر ملک کیس کی سماعت کر رہے ہیں.ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے،

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    دوران سماعت مریم نواز روسٹرم پر آگئیں ،نیب کے وکیل نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی،انہوں نے کہا عدالت کا دائرہ اختیارنہیں، جس پرمریم نواز کے وکیل نے کہا ہر وقت بندہ درست نہیں آتا جس پر نیب نے کہا کہ دیر آید درست آید،

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ آپ کو ایک سال کا عرصہ کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں، جس پر نیب نے کہا کہ وہی عدالت کو بتا رہا ہوں ،مریم نواز نے کہا کہ تھوڑی سی دیر بس ایک سال ،

    مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ اس فیصلے کے تیس دن تک نیب عدالت میں درخواست دے سکتی تھی لیکن اب ایک سال بعد درخواست دی گئی

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    سردار مظفر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا حکم نامہ عدالت کو پڑھ کر سنایا ، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کا کہنا ہے کہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، یہی عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی معاونت پر مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانے جبکہ اور نیب سے تفتیش میں عدم تعاون پر ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

    اسی عدالت نے نواز شریف کو بھی سزا سنائی اور نواز شریف سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

     

    اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے.

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی ہے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں عوامی اجتماع، وال چاکنگ،جلسے ،ریلیوں ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.

  • بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    پاکستان نے سزائے موت کے مجرم بھارتی نیوی کے حاضر سسروس افسر، جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیاہے ، حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کے بعد کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلررسائی دی جائے گی اور یہ کہ اس حوالے سے طریقہ کار طے کیا جارہاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کلبھوشن کو عالمی عدالت کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن یادیو کواسے حاصل حقوق سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے،

    واضح‌ رہے کہ ایک دن قبل پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں‌ ملوث کلبھوشن کیخلاف عالمی عدالت انصاف نے کیس کا محفوظ کردہ فیصلہ سنایا تھا. یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

    10 مئی 2017 میں بھارت نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں بھارتی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیوکوپھانسی نہ دی جائے۔

  • امریکی نیوی نے ایران کا ڈرون مار گرایا

    امریکی نیوی نے ایران کا ڈرون مار گرایا

    واشنگٹن:امریکہ نے دعویٰ کیا ہےکہ خلیج میں‌ موجود امریکی نیوی نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایاہے ،امریکی نیوی حکام کے مطابق یہ ڈروان ہرمز کے علاقے میں گرایا گیا ہے.خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے نے ایرانی ڈرون کو ایک کلومیٹر اندر آنے کی وجہ سے مار گرایا ہے،

    وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بتایا کہ حدود کی خلاف ورزی کرنے پر یو ایس ایس باکسر نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایرانی ڈرون کا مار گرایا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈرون نے حدود کی پرواہ نہیں‌کی اور خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی حدود میں داخل ہونے کوشش پر گرایا گیا

  • شاہد خاقان عباسی پھنس گئے، قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گئے

    شاہد خاقان عباسی پھنس گئے، قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گئے

    اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھیوں نے وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایل این جی اسکینڈل کیس میں وزرات پٹرولیم کے سابق سیکرٹری عابد سعید شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔

    قومی احتساب بیورو(نیب ) حکام کے مطابق ایل این جی اسکینڈل کیس میں وزرات پٹرولیم کے سابق سیکرٹری عابد سعید بھی شامل تفتیش ہیں اور وہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے.عابد سعید کے علاوہ اور کرداروں کےمتعلق معلوم ہو ا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں.

    ایل این جی معاہدے سے جڑے 4اداروں کے سربراہوں پر بھی تلوار لٹکنے لگی اور شعبہ پٹرولیم کنسیشن انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور ایل این جی لیمیٹڈ کے سربراہوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کی قرار داد منظور کرلی

    امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کی قرار داد منظور کرلی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں سعودی مخالف لابی اپنے مقصد میں‌کامیاب ہوتے نظر آرہی ہے. امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو آٹھ اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی ذرائع ابلاگ نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں امریکا کے بہترین اتحادی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے جب کہ ایوان نمائندگان سے قبل امریکی سینیٹ بھی قرارداد منظور کرچکی۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔امریکی صدر سعودی عرب سے تعلقات کشیدہ نہیں کرنا چاہتے اور اسے اپنے اتحادی کو طورپر دیکھنا چاہتے ہیں.

    دوسری طرف غیر ملکی میڈیا کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہ 2015 میں طے کیے گئے معاہدے سے نکلنے کے بعد تہران نے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کردیا ہے۔

    امریکی سیکریٹری مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی حکومت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کےلیے کیا ہے۔
    پومیوکا کہنا تھا کہ ’یہ پنگامی صورتحال ہے اس میں سعودی عرب کوفوری اسلحہ فروخت کرنا ضروری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب کو 8.1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ قرار داد کتنی موثر ہوتی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اس کا پتہ چلے گا

    Comments

  • نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کراچی:کرپشن میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی شامت آگئی، نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    اس سے قبل ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوچکے ہیں. نیب ذرائع مطابق مفتاح اسمعیل کے خلاف سنگین شکایات ہیں.

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے اور سابق مشیر خزانہ گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔

  • احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے

    احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران اور نیب کی ملی بھگت سے مسلم لیگ ن پر ایک اور وار ہوا ہے. عباسی کا قصور کیا ہے؟ وہ دلیر آدمی ہے، نواز شریف کا کارکن ہونے کی سزا دی گئی.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے کہا کہ بھونڈے طریقے سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا جب انہوں نے وارنٹ مانگے تو نیب حکام ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع ہو گئے پھر ایک اور افسر آیا، عباسی نے کہا کہ مجھے آرڈر دکھائیں جو میرا حق ہے اور گرفتار کر لیں اس کے بعد ڈی جی نیب خود آئے اور اپنا ایک واٹس ایپ میسج دکھایا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی وجہ سے تماشا لگا ہوا ہے انہوں نے معیشت کا تماشا لگایا ہوا ہے، عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانے کے لئے شاہد عباسی کی گرفتاری عمل میں لائی، نیب نے انہیں گرفتار کر لیا،

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے عباسی کے دور میں مکمل ہوئے. شاہد خاقان عباسی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہٰیں ہونے دیا.

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    شہباز شریف نے کہا کہ اگر احتساب ہے تو کہاں ہے؟ رانا ثناء اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا یہ احتساب کے نام پر بد ترین انتقام ہے

    شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے لاہور سے گرفتار کیا ہے.

  • اور شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

    اور شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازے کے قریب روک لیا گیا. شاہد خاقان عباسی ٹول پلازے سے آگے آئے تو نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے تھے،

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے ایل این جی سیکنڈل میں بلایا تھا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نیب کا نوٹس مجھے کل ملا ہے، ایک دن میں جواب دینے کی تیاری نہیں ہو سکتی، نوٹس کم از کم تین دن پہلے ملنا چاہئے،

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت کے بعد نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا.

    شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا، شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی .

    واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ ماہ انکوائری کی منظوری دی تھی .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی. تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،

  • وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے وہ فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کریں گے ،عمران خان کے امریکا کے دورہ سے قبل بلاول امریکا میں این آر او کی کوشش کے لئے ملاقاتیں کریں گے

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے ہیں ،بلاول زرداری گزشتہ روز نیو یارک پہنچے ہیں وہ نیویار ک کے فورسیزن ہوٹل میں قیام کریں گے. بلاول زرداری فلائٹ EK203 کی فرسٹ کلاس میں نیو یارک پہنچے ہیں.

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    باغی ذرائع کے مطابق بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل امریکا اس لئے گئے ہیں تا کہ اپنے والد سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے نکلوائیں، بلاول این آر او کے لئے کوشش کریں گے، اس ضمن میں حسین حقانی نے بلاول کی امریکیوں سے ملاقاتیں طے کی ہیں،. بلاول زرداری ممکنہ این آر او کی کوشش کریں گے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اس لئے پہلے امریکا گئے و ہ چاہتے ہیں کہ امریکا میں کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کی جائے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    بلاول کے امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان نے ان کا استقبال کیا. بلاول نیویارک کی ہوٹل میں قیام کریں گے،. ممکنہ این آر او کے حوالہ سے بلاول زرداری ملاقاتیں کریں گے تا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے کیسز ختم ہوں.

    دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیاں‌، وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح کی حقیقت واضح؟ اہم خبر

    باغی‌ ذرائع کے مطابق این آر اوکے حوالہ سے امریکا میں مقیم پیپلز پارٹی کے کارکنان میں باز گشت سنائی دی ہے، پی پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ بلاول این آر او کے لئے ہی امریکا آئے ہیں ، بلاول کو ایئر پورٹ سے ٹیکسی پر ہوٹل تک چھوڑنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو میں نے ہوٹل تک چھوڑا ہے بلاول زرداری کے استقبال کے لئے آنے والے کارکنا ن نے بھی مجھے بتایا کہ بلاول این آر او کے لئے امریکا آئے ہیں.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے دونوں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری پر اسوقت درجنوں کیسز چل رہے ہیں.

     

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.