Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف مقدمات، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

    حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف مقدمات، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے پر صوبائی حکومت اور سی ٹی‌ ڈی سے جواب طلب کر لیا

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ محمد سعید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس شہرام سرور اور مسٹر جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ نے حافظ محمد سعید کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے حافظ محمد سعید و دیگر مرکزی رہنماوں کی درخواست پر پنجاب کی صوبائی حکومت اور سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا.

    حافظ محمد سعید کی جانب سے ان کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے جس سے عدالت نے اتفاق نہیں کیا اور حکومت سے جواب طلب کر لیا.

    لاہور ہائیکورٹ نے حافظ محمد سعید کی درخواست پر کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی.

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    واضح رہے کہ  حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد جماعۃ الدعوۃ نے عدالت سے رجوع کر لیا، اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے .

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز سمیت سات درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کو فریق بنایا۔

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماوں‌ پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے .

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

  • انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کا میچ برابر ہونے پر سپر اوور کھیلا گیا. ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہار جیت کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلنا پڑا. میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور سپر اوور میں‌ 15 سکور بنائے. یوں‌ انگلینڈ‌ نے نیوزی لینڈ کو ایک اوور میں فتح کیلئے 16 رنز کا ٹارگٹ‌ دیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے سپر اوور بٹلر نے کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ‌ کی ٹیم نے بعد میں سپر اوور کھیلتے ہوئے پندرہ سکور بنائے. یوں‌ دونوں نے سپر اوور میں ایک جیسا سکور کیا تاہم انگلینڈ کی باؤنڈریز زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ورلڈ‌کپ کا فاتح قرار دیا گیا. بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار دیے گئے.

    قبل ازیں‌ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 242 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم بڑی مشکل سے یہ میچ برابر کرنے میں‌ کامیاب رہی جس پر میچ کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلا گیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بارٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کو ابتدائی طور پر ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران جب انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی تو انگلینڈ کے کھلاڑی جوزیٹیلر 59 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہو گئی. انگلینڈ کے چھٹے کھلاڑی کرس ووکس صرف دو سکور بنا سکے. ساتویں‌اور آٹھویں‌ کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو گئے. انگلینڈ کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے تاہم میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا.

    میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا . نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے. نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ریکوڈک کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے. یہ کمیشن اس امر کی تحقیقات کرے گا کہ عالمی ادارے کی طرف سے جرمانہ کئے جانے کی یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی، اسی طرح یہ کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی تعین کرے گا.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے پاکستان خلاف عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایا کاری تنازعات کے فیصلے ‏کو چیلنج کرے گا. ‏پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالرز کا جرمانہ ہوا ہے، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے کئی سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جمعہ کے روز سنایا، اٹارنی جنرل آفس اور صوبائی حکومت بلوچستان فیصلے کے قانونی اورمالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں حکومت پاکستان مشاورت سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا ہے۔ ‏ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ‏ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ‏ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ ‏پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کاحق رکھتی ہے تاہم حکومت پاکستان ٹی ٹی سی کمپنی کی جانب سے معاملے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے بیان خوش آئند قراردیتی ہے اور تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔ یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ‏ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ‏سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ‏ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

  • ن لیگ کا برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ کا برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ نے برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اخبار کی خبر کے صحافی ڈیوڈ روز کو ’جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اخبار غلط خبروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا حوالہ دیا تاہم سوال یہاں پر یہ ہے کہ کیا وہ سرکاری ملازم ہیں؟

    مریم اورنگزیب نے اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان کا نام خراب کیا جس کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے۔

    انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان جھوٹی خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان 45 منٹ تک جھوٹ بولتی رہیں جبکہ ’سلیکٹڈ‘ وزیر اعظم کے ساتھ ہر روز کرائے کے ترجمان ملتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے حسد میں وزیراعظم عمران خان ملک دشمنی کررہے ہیں۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پرانے الزامات پر شہباز شریف جیلوں میں رہ کر آئے ہیں، 600 ارب روپے کی منی لانڈرنگ آج تک ثابت نہیں ہوئی

    واضح رہے کہ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

  • نیوزی لینڈ کی 2 وکٹ کے نقصان پر سینچری

    نیوزی لینڈ کی 2 وکٹ کے نقصان پر سینچری

    نیوزی لینڈ کی 23 ویں اوور میں سینچری مکمل ہوگئی جبکہ اس کی 2 وکٹ گر چکی ہیں اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے

    مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھا رہے ہیں۔

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت پائیں۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔

    ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ڈیلی میل رپورٹ کی حقیقت پی ٹی آئی کےترجمانوں جیسی ہے، مریم اورنگ زیب

    ڈیلی میل رپورٹ کی حقیقت پی ٹی آئی کےترجمانوں جیسی ہے، مریم اورنگ زیب

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کی حقیقت عمران خان کے ترجمانوں جیسی ہے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا رد عمل

    نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف کے متعلق برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی اخبارکی وہی شہرت ہے جو موجودہ کرائے کے ترجمانوں کی ہے عمران صاحب ایسی خبریں چھپوا کر آپ گزشتہ روز کی کامیاب ہڑتال کو ناکام نہیں بناسکتے ،.برطانوی اخبار نے عمران صاحب کے بارے میں کئی خبریں شائع کیں،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    ن لیگی ترجمان نے کہا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو سے طوفان کارخ موڑنے کے لیےبرطانیہ میں لوگوں کی منت سماجت کی گئی.اپنا دفاع کرتےہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ برطانوی حکومت نے فنڈز کا غیرجانبدارانہ آڈیٹرز سے آڈٹ کرایا اورحکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا گیا ،2018میں عالمی جریدے اکانومسٹ نے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں تعلیم کا انقلاب آ رہا ہے ،رپورٹ میں گواہی دی گئی تھی کہ پنجاب میں شہبازشریف نے جو کام کیا وہ دہائیوں میں نہیں ہوا.

    شہباز شریف کے خلاف ہوں گی اب برطانیہ میں بھی تحقیقات

  • شہباز شریف کے خلاف ہوں گی اب برطانیہ میں بھی تحقیقات

    شہباز شریف کے خلاف ہوں گی اب برطانیہ میں بھی تحقیقات

    شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے سلسلے میں برطانیہ میں بھی تحقیقات ہوں گی۔

    اخبار میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہبازشریف کے لیے لاکھوں پاونڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثے کیسے بڑھ رہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاونٹ میں 50 کروڑ پاونڈز جمع کرائے تھے لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی کرپشن کی۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے چرائے گئے لاکھوں پاونڈز برمنگھم منتقل کیے گئے جہاں سے رقم شہبازشریف کے برطانوی بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔

    رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔ سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کا کہنا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف فیملی نے ان الزامات کی تردید کر دی۔

  • شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔

    رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔ سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کا کہنا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف فیملی نے ان الزامات کی تردید کر دی۔

  • ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان خلاف عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایا کاری تنازعات کے فیصلے ‏کو چیلنج کرے گا.یاد رہے کہ عالمی بینک کے سرمایہ کاری سے متعلق ثالثی ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا اور اس فیصلے کی خبر سب سے پہلے باغی ٹی وی نے شائع کی تھی ۔یاد رہے کہ ‏پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالرز کا جرمانہ ہوا ہے

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    باغی ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔ ‏ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ‏ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ‏ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ ‏پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ‏ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ‏سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ‏ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

  • پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    لاہور:عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے پاکستان کے خلاف ہونے والے فیصلے اور جرمانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا .حکومت پاکستان کے ذرائع نے بھی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق کرکے باغی کے اعزاز کوبرقرار رکھا.تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی بے وقوفی کی وجہ سے پاکستان کو ہونے والے 4.7 بلین ڈالرز جرمانے کی خبر کی عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے تصدیق کردی ہے.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے گزشتہ رات یہ سب سےپہلے بریک کی تھی جس کی تصدیق عالمی ادارے کے اعلامیے سے ہوگئی ہے.

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

     

    دوسری طرف حکومتی اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے بھی باغی ٹی وی کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغی میں چھپنے والی خبر بالکل سچ ہے اور واقعی پاکستان کو سابق چیف جسٹس کی غلطی کی وجہ سے 4.7 بلین ڈالرز کا جرمانہ کردیا گیا ہے.

    پاکستان کے حوالے سے ہونےوالے اس فیصلے کی خبر کو بریک کرنا بھی باغی ٹی وی کا ایک اعزاز ہے .پاکستان کوہونےوالے بہت ہی بھاری جرمانے کی خبر کا تذکرہ دنیا بھر میں کسی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا میں نہیں ہورہا تھا جب باغی ٹی وی ذرائع نے اس خبر کو بریک کرکے قوم کو اس معاشی حادثے کی خبر دی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا


    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونےوالے فیصلے پر ابھی دستخط ہی ہورہے تھے تو باغی پاکستان میں یہ خبر شائع کررہا تھا کہ عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے پاکستان کو 4.7 بلین ڈالرز کا جرمانہ ہو گیا ہے.عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات کے اعلامیہ کے منظر عام پر آنے کے بعد باغی ٹی وی کی خبر کی ادارے کی طرف سے تصدیق ہوگئی ہے