Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا دنگل، شائقین بے چینی سے منتظر

    آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا دنگل، شائقین بے چینی سے منتظر

    ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو گا.آئی سی سی کا میگا ایونٹ کروڑوں شائقین بے چینی سے متنظر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے اہم میدان سجنے جا رہا ہے ،گرین شرٹس کی جانب سے باؤلر محمد عامر، حسن علی، شاداب اور وہاب وکٹیں لینے کے لیے بیتاب جبکہ بھارتی بلے باز کوہلی، دھونی، روہت، راہول اور پانڈیا بڑی اننگ کھیلنے کا انتظارکررہے ہیں ۔

    دوسری طرف پاکستان بلے باز فخر، بابر، امام، حفیظ اور سرفراز چوکے چھکوں کے لیے تیار جبکہ بھارتی بالر بھمرا، یادیو، جادیجا اور بھووی وکٹیں گرانے کے خواہشمند ہیں۔

    ورلڈ کپ کا سب سے اب تک کا اہم میچ سجنے جا رہا ہے ٹاکرے کے لیے مانچسٹر دیسی رنگ میں رنگ گیا،کرکٹ کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت اور دوسرے کی ہار کے لیے بے قرار ہو رہے ہیں۔
    پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں‌ کی طرح‌ عوام بھی پرجوش ہیں. پاکستانی قوم میں بھی اس حوالہ سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج اتوار کے دن کھیلا جارہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے.

  • فواد چودھری نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنےآگئی

    فواد چودھری نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنےآگئی

    وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سینئر صحافی سمیع ابراہیم کوتھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے آگئ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےآخر کار وضاحت کر دی انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ کیوں رسید کیا .فواد چودھری نے کہ ’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر اینکر پرسن سے گتھم گتھا ہوا اور اس دوران مجھ سے تھپڑ لگ گیا ۰فواد چوہدری نےکہا کہ وہ صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں،
    فیصل آباد میں جو کچھ ہوا یہ ایک شخص کے ذاتی عناد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اس واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 افراد یا اشخاص کے درمیان تنازع سمجھنا چاہییے،

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ‌مارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں‌ کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں‌ فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا، بھارتی میڈیا بھی مذاق اڑاتا رہا

    پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا، بھارتی میڈیا بھی مذاق اڑاتا رہا

    پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور سرکاری افسر پر بلی والا فلٹر لگا دیا جس پر سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز تبصرے کئے جاتے رہے. بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبرکو نمایاں‌ طور پر شائع اور نشر کرتے ہوئے مذاق اڑایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کی تو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران شوکت یوسفزئی اور ساتھ بیٹھے سرکاری افسر پر کیٹ فلٹر لگا دیا جو کافی دیر تک دونوں کے سروں‌ پر لہراتا رہا۔ اس دوران جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں‌ تو مضحکہ خیز تبصرے کئے جانے لگے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے کمنٹس کر کے کیٹ فلٹر ہٹانے پر توجہ مبذول کرائی جس کے بعد دونوں شخصیات پر سے کیٹ فلٹر ہٹا دیا گیا۔

    اس واقعہ کے بعد جہاں‌ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جاتے رہے وہیں ہندوستانی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں‌ انداز میں‌ شائع اور نشر کیا. پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچار ج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل بھی کر دیا ہے.

    شوکت یوسف زئی کی بلی بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور اس پر تبصروں‌ کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • میری اور بلاول کی ملاقات کس کی اجازت سے ہو رہی ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

    میری اور بلاول کی ملاقات کس کی اجازت سے ہو رہی ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح طور پر کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری دوسروں کی طرح مجھ پر بھی لازم ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن بنائے جانے کی خبروں اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین رابطے اور ملاقاتیں‌ تیز ہو گئی ہیں. اسی حوالہ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل جاتی امرا میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ہے جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مصطفی نواز کھوکھر، قمرالزمانن کائرہ، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ،حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

    ظہرانہ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کی مرکزی سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امراء جار ہے ہیں جہاں‌ مذکورہ قائدین کے مابین ملاقاتیں‌ ہوں گی.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ یہ صرف انتشار پھیلانے اور نیب سے ریلیف حاصل کرنے کی سازش کا حصہ ہے.

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری ڈٹ گئے، کہا وزارت جاتی ہے تو جائے میں‌ معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری ڈٹ گئے، کہا وزارت جاتی ہے تو جائے میں‌ معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا

    وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے سے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس پر معافی نہیں‌ مانگیں‌ گے. یہ وزارتیں شزارتیں میرے لیے مسئلہ نہیں ہیں۔ یہ وزارت چلی گئی تو پھر آجائے گی ۔ میں پہلی یا آخری مرتبہ وزیر نہیں بنا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ فیصل آباد میں درخواست جمع کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ گرمی سردی ہو گئی، بات ختم ہو گئی اگر غصہ میں‌ اس موقع پر تھپڑ مار دیا تو اس میں کیا ہے. معذرت والی کوئی بات نہیں ہے. غصہ آہی جاتا ہے انسان کو.

    وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بات بڑھی تو ایسا ہو گیا، معذرت والی بات نہیں ہے۔وزارت جاتی ہے تو جائے میں معافی نہیں مانگوں گا. میں‌ دو مرتبہ پہلے وزیر بنا ہوں جبکہ تیسری مرتبہ اب بنا ہوں. یہ وزارت تو آنی جانی چیز ہے.

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ‌مارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں‌ کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں‌ فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے شدید گرمی پڑ رہی تھی اور درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہا تاہم آج پنجاب کے مختلف شہروں میں‌بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پنجاب کے شہر لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس کے گرمی سے پریشان شہر یوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ ،ہال روڈ ،قلعہ گجر سنگھ ،جیل روڈ ،وحدت روڈ ، ٹاون شپ اور جوہر ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ہارون آباد ،فورٹ عباس ،ننکانہ ،شیخوپورہ ،سانگلہ ہل ،مانا نوالہ، حافظ آباد، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے. گزشتہ روز مغرب سے پہلے ہی تیز ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کچھ دیر کیلئے اندھیرا سا چھایا رہا.

  • ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جارہا ہے یہ اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینا ہے. مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، حفیظ شیخ، عمر ایوب، مراد سعید، شبر زیدی، سینیٹر فیصل جاوید، فردوس عاشق اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد کی صورتحال، اپوزیشن کی احتجاج سے کس طرح نمٹا جائے گا اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، تمام ترجمان اور پارٹی رہنما پارلیمنٹ کے اندر و باہر اور میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں اور کہ اپوزیشن کے ہر حملے کا ہر طریقے سے جواب دیں۔

    اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور اور قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق بھی غوروفکر کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا. چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر اور جہانگیر ترین نے زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں پارٹی بیانیے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں‌بنائے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کا حساب ہے ، یہ جلد قائم کیا جائے گا، تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے اسی لیے احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ انکوائری کمیشن کی جانب سے اقامہ سے متعلق تحقیقات کے اعلان پر اپوزیشن جماعتوں میں‌پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے.

  • ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ملیں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ملیں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ 3 ارب 40کروڑ ڈالرکے قرض کا معاہدہ کیا ہے. پاکستان کو پہلے سال 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے.

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی وزیرخسرو بختیار نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب،دیہی سندھ، دیہی کےپی کی ترقی کیلیے 48ارب روپے رکھے گئے ہیں. اسی طرح زراعت کیلیے 12 ارب روپے جبکہ پانی کےمنصوبوں کیلیے 70 ارب روپےرکھے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو آیندہ مالی سال 73ارب روپےترقیاتی بجٹ سے ملیں گے.

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کراچی کوترقیاتی بجٹ کی مد میں آیندہ سال 34ارب روپے 45 منصوبوں کیلیےدینگے جبکہ آیندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ 951ارب روپے ہے. واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے حکومت کی طرف سے تیزی سے بیرونی قرضے لئے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکومت نے بھی پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے.

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، شیخ رشید بھی فواد چوہدری کیخلاف بول پڑے

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، شیخ رشید بھی فواد چوہدری کیخلاف بول پڑے

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایک سینئر صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں‌ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں‌ اپنے گندے کپڑے میڈیا سے سامنے نہیں دھوتا. آخری سانس تک کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم ایک ساتھ جیل میں نہیں ہوتے یہ گنیز ریکارڈ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا ،کرپٹ سیاست دانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی دولت نہیں ملے گی ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی.

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    شیخ‌ رشید احمد کی طرح حکمران جماعت سے وابستہ کارکنان کی طرف سے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے. واضح‌ رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں‌ پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف تھانہ منصور آباد میں دی جانے والی درخواست میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ سائل سمیع اللہ ابراہیم ولد نعمت اللہ حصارمی سکنہ اسلام آباد بول نیوز کا صدر اور اینکر پرسن ہے. 14 جون کو رات ساڑھے نو بجے تقریبا فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آیا تھا، سائل اپنے ساتھی صحافی ارشد شریف، روف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجو دتھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کیا. مجھے تھپڑمارا اور غلیظ گالیاں دیں. اور پھر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور وہاں سے چلا گیا، گزارش ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالیاں نکالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانونی تقاضے پورے کر مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو انصاف فراہم کیا جائے.

  • بلاول کل کریں گے مریم سے رائیونڈ میں ملاقات

    بلاول کل کریں گے مریم سے رائیونڈ میں ملاقات

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کل اتوار کو جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ مریم نواز سے ملاقات کریں گے. بلاول زرداری کو ملاقات کی دعوت مریم نواز نے دی ہے. ملاقات کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے سینئر ترین رہنما شریک ہوں گے. دونوں کے درمیان ملاقات دن ڈیڑھ بجے ہو گی،

    واضح رہے کہ بلاول اور مریم دونوں کے پاپا اس وقت جیل میں ہیں. نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا مکمل کر رہے ہیں تو آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں.

    بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    یاد رہے کہ رمضان میں بلاول زرداری نے مریم نواز کو افطار پارٹی کی دعوت دی تھی جسے مریم نواز نے قبول کیا تھا اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ افطار پارٹی میں شرکت کی تھی

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

    رمضان میں ہونے والی افطار پارٹی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ابو بچاو پارٹی ٹرینڈ چلا تھا .صارفین نے شدید تنقید کی تھی.

    زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز