Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیس سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر ڈال دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم فائلوں‌کا تھوڑا مطالعہ کر لیتے یا کسی سے پوچھ ہی لیتے تو انہیں‌ رات بارہ بجے یوں‌ ٹی وی پر نہ آنا پڑتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کےمطابق شاہد خاقان عباسی سے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کے دوران اپنے دور میں لئے گئے قرضوں‌کا حساب پیش کر دیا اور کہاکہ پانچ ہزار ارب سود کی ادائیگی میں دیا گیا اور 3800 ارب روپے دفاع میں خرچ کیا گیا. نوازشریف کے دس ہزار ارب نے کیا کیا وہ سب کے سامنے رکھ دیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کے دس ہزار ارب کیا کریں گے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے اگر دو سال مکمل کر لئے تو قرضوں میں دس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسی طرح اگلے دو سال میں کوئی نیا منصوبہ نہیں بن سکے گا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے جاری ترقیاتی منصوبے ہی مکمل ہوں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب کی دھمکی دے رہے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہ کسی کو نہیں‌چھوڑیں گے. حقیقت یہ ہے کہ دس مہینے میں قومی اسمبلی اجلاسوں‌ میں دس منٹ بھی عوام کیلئے بات نہیں کی گئی. اگر حکومت کل سب کو گرفتار کرلے گی تو حکومت بھی خود چلا لے گی۔ اس وقت جمہوریت اور معیشت کو خطرات درپیش ہیں.

    پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ملک میں کاروبار میں کمی آئے گی اور بیروزگاری بڑھے گی. ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس لگنے سے بیس تیس ہزار افراد بے روزگار ہوں گے، ترقی کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کی طرف سے یہ پریس کانفرنس کی گئی ہے.

  • نواز زرداری کی نفرت اورمحبت کی کہانی ،خصوصی رپورٹ لازمی پڑھیں.

    نواز زرداری کی نفرت اورمحبت کی کہانی ،خصوصی رپورٹ لازمی پڑھیں.

    کبھی دوستی ،کبھی دشمنی، اقتدار کی خاطر الزامات لگانے اور پھر ایک دوسرے کو پھول پیش کرنے والے آج دونوں ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، نواز شریف نے ذرداری کو جیل بھجوایا تو پھر ایک ایسا وقت آیا کہ اسی زرداری سے گلے ملنا نواز شریف کی مجبوری بن گیا،

    دوستی و دشمنی کے اس کھیل میں ایک ایسا کھلاڑی آیا جس نے آتے ہی دونوں نوا ز و زرداری کی دوستی کو مزید پختہ کرنے کے لئے جیلوں میں بھجوا دیا ،نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے تو آصف زرداری ملاقات پر آمادہ نہ ہوتے تھے، مولانا فضل الرحمان کی منت سماجت بھی کام نہ آئی لیکن اب وہی آصف زرداری خود جیل پہنچ چکے ہیں اور ان سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نواز شریف باہر نہیں ہے.

    نواز، زرداری بظاہرایک دوسرے کے خلاف ہو کر کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگا کر پھر سے جمہوریت بچانے کے نام پر ایک ہوکر تحریک چلانے کے لئے پر تول رہے ہیں، ان کے تعلقات کا اتارچڑھاو پر باغی ٹی وی نے خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور ٹ کے مطابق 6اگست1990ء کو بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے بعد اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ وہ اس حکومت کی بدعنوانی اور کرپشن کی تحقیقات کریں .چوتھے قومی انتخابات میں نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے انہوں نے بے نظیر بھٹو کے خلاف پراسیکیوشن کو سخطی سےآگے بڑھایا،تب یورپی ممالک جیسے فرانس،سویٹرزلیند، سپین،پولیند اور برطانیہ میں تعیناات سفیروں کو اس کی پیروی کرنے کا حکم صادر کیا ..بے نظیر اور ان کے خاوند آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگے اور یہ ثابت ہواکہ آصف علی زداری نے سوئس بینک کے ذریعے قومی خزانے کے پیسے کو بیرون ملک اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیا، ان تمام الزامات کی بنا پر 8 سال جید میں قید رہے جہاں وہ خود پرتشدد کیے جانے کا دعوی کرتے رہے .2004ء میں 8سال قید رہنے کے بعد آصف علی زرداری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا.

    1998ء میں نیویارک ٹائمزنے ایک انویسٹیگیشن رپورٹ شائع کی جس کے مطابق ایک ایسے گروہ کا سراغ لگایا گیا اس گروہ کا تعلق آصف علی زدراری سےتھا اوراس گروہ کا زرداری کے فیملی لائرز سے تعلق رکھتا تھا. فرینچ اتھارٹیزکے دستاویزات سے یہ ظاہر ہوا کہ زرداری جو کہ اس وقت کی وزیراعظم کے خاوند تھے، فرینچ ائیر کرافٹ مینوفیکچرر کمپنیی”Dassault” کو خصوصی اختیارات دیے کہ وہ 5 فیصد کمیشن کے بدلےفائٹر جیٹ طیارے دیے اور یہ کمیشن سوئس بینک اکاؤنٹس میں جمع کرایا جائے گا.
    اس آرٹیکل کے مطابق زرداری نے 10ملین ڈالرسٹی بینک دبئی کے ذریعے حاصل کیے جو کہ ایک خاص لائسنس کے ذریعے حاصل ہوئی جس میں اس کمپنی کو پاکستان میں سونا امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی.بعد میں اگرچہ اس کمپنی کے مالک نے ان الزامات سے انکار کیا.
    نون لیک حکومت میں پیپلزپارٹی کے خلاف شدید دشمنی رہی بظاہردونوں ایک دوسرے کے دشمن تھے اور اسی سیاسی مخالفت اور دشمنی پر عوام سے ووٹ لیتے آئے ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتےرہے.
    پھرمشرف حکومت کے بعد زداری کی حکومت آئی.حکومت کو اس وقت بے سیاسی حمایت کی ضرورت تھی.اسی وجہ سے دونوں پارٹیوں کو’ این آر او” دیا جس کا مطلب تھا کہ ان پر لگے کرپشن چارجز معاف ہونگے اور قوم کا لوٹآ ہوا مال اب ان کےلے جائز ہو گا.زداری کی حکومت آئی تو انہوں نے جمہوریت کو سب سے بڑا انتقام کہہ کر نون لیگ اور نوازشریف سے سمجھوتا کر لیا نون لیگ اس وقت اپوزیشن میں تھی اور میاں شہباز شریف کہتے تھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کا پیسہ نکالوںگا اور سڑکوں پر گھسیٹؤں گا، پھر نون لیگ کی حکومت آئی، نہ ہی سوئس بنکوں میں پڑے پیسے واپس آئے اور نہ ہی پیٹ پھاڑکر سڑکوں پر گھسیٹا گیا.اب دونوں لیڈر اور پارٹیوں کے اہم رہنما کرپشن چارجز میں نیب کو مطلوب ہیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور دونوں جمہوریت بچانے اور آئین کی بالا دستی کے دل فریب نعرے لگا کراداروں اور حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنا رہے ہیں.عوام پھران کی حمایت کے لیے نکلتی ہے یہ بات کافی اہم ہے

  • شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    سابق وزیراعظم ، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کے فرنٹ مین کو طلب کر لیا ہے. نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے فرنٹ مین حافظ عثمان کو 17 جون کو طلب کیا ہے. نیب نے حافظ عثمان کو زمین کے معاہدوں کی تفصیلات اور ریکارڈ ساتھ لانے کا کہا ہے. نیب نے حافظ عثمان کو اسلام آباد دفتر میں طلب کیا ہے .

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی.

  • ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سابق چیف جسٹس افتخار چوھدری میدان میں آ گئے، سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے سپریم جوڈیشیل کونسل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ضابطےکی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس میں کہیں نہیں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اس ریفرنس کی وجہ سے فاضل جج اور سپریم کورٹ کی بدنامی ہوئی، سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق ریفرنس ناقابل سماعت ہے۔سابق چیف جسٹس نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جج ذاتی کنڈکٹ کا ذمہ دار ہوتا ہے، خود کفیل بچوں یا بیوی کے کنڈکٹ کا نہیں،

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    افتخار چوھدری نے خط میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی صدر کو ریفرنس بھجوایا۔انہوں نے سپریم جو ڈیشل کونسل سے استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل صدر اور وزیراعظم کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے کا حکم جاری کرے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس کی کل 14 جون کو سماعت ہونی ہے،. ججز کے خلاف ریفرنس پر وکلاء برادری بھی تقسیم نظر آئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

     

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

  • کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا، سپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا، سپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد:سپریم کورٹ میں امل عمرقتل کیس کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ، امل عمر کے وکیل نے کہا کہ رپورٹ میں پولیس،ریگولیٹراور اسپتال پرذمے داری کا تعین ہوناتھا، رپورٹ پرعمل کرتے ہوئے سندھ پولیس کوپٹرولنگ میں بھاری اسلحہ کےاستعمال سے روک دیا گیا ہے .پولیس نےرپورٹ میں غلطی کوتسلیم کیا ہے ، جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اس کیس کازیادہ پس منظر نہیں جانتے،غلطی ماننا توٹھیک لیکن کیا اسلحہ کے استعمال سے روکنا کراچی جیسے شہرمیں ٹھیک ہوگا ؟ کیاحالات کے مد نظرکراچی میں اسلحے کے استعمال سےپولیس کوروکا جا سکتا ہے، امل عمر کے والدین کے وکیل نے کہا کہ دنیاکےکئی ممالک میں پٹرولنگ پولیس کومشین گنزجیسا اسلحہ نہیں دیا جاتا،

    دوران سماعت سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت کےسامنے اہم ایشوپراپناموقف دیناچاہتاہوں، جس پرسپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پرعدم اعتمادکااظہار کردیا .جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کےپاس توکسی مسئلے کاحل نہیں ہوتاآپ بات مت کریں،سندھ حکومت کاحال توبہت براہے،افسوس کےساتھ کہہ رہا ہوں کراچی پاکستان کابدترین شہربن چکاہے ،جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہرمیں کوئی حکومت نہیں ،پہلے ہم گھر سےدورجا کر کھیلتےتھے،آج کراچی میں ہمارے بچےگھر سےنکل بھی نہیں سکتے.

  • شاہ محمود قریشی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    امریکی ناظم الامور پال جونز نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات کی گئی .

    ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

    اسموقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا

  • شہباز شریف ضمانت کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، سماعت ملتوی

    شہباز شریف ضمانت کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی ست متعلق سماعت کے دوران جج نے سماعت سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے بارے میں دائر اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد میرے قریبی جاننے والے ہیں اس لئے کیس نہیں سن سکتا، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا اور اب نیا بینچ تشکیل ہونے تک سماعت ملتو ی کر دی گئ.

    واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا، چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • آج شہباز شریف بھی پیش ہوں گے احتساب عدالت میں

    آج شہباز شریف بھی پیش ہوں گے احتساب عدالت میں

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    بابر اعوان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ شہباز شریف ہو سکتا ہے دوبارہ لندن چلا جائے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف لندن سے واپسی کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ کیس کی سماعت ہو گی. شہباز شریف کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہو گی. اس مومقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے اور سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں. مسلم لیگ ن کے عہدیدار اور کارکن عدالت کے باہر پہنچ گئے ہیں .

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی ،آج عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پرشہباز شریف لندن میں تھے، ان کے وکیل نے کہا تھا کہ علاج کی غرض سے شہباز شریف لندن میں ہیں وہ اگلی سماعت پر پیش ہو جائیں گے

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شریک ہوں گے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس بشکیک میں ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج اجلاس میں شریک ہوں گے. دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کے وزیراعظم اجلاس کے دو سیشنز میں گفتگو کریں گے. اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی بھی شریک ہوں گے، اجلاس کے بعد سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ملاقات طے ہے، عمران خان اور مودی کے درمیان بھی غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے تاہم ابھی تک ملاقات طے نہیں‌ہے. اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں پاکستان ، چین، بھارت، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کو 2001 میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان نے شنگھائی میں قائم کیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ازبکستان کو بھی شامل کر لیا گیا۔ پاکستان 2005 میں اس تنظیم کا مبصر بنا۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

    سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا دیا گیا ۔ یہ ریفرنس شہزاد وحید ایڈووکیٹ‌ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ پہلا ریفرنس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھیجا گیا اور اس حوالہ سے وکلاء برادری بھی تقسیم نظر آتی ہے. وکلاء کے ایک دھڑے نے اس حوالہ سے 14 جون کو ہڑتال کی کال دی تاہم بعض‌ دوسرے وکلاء نے اس کی مخالفت کی اور صاف طور پر کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں‌ لیں گے اگر کسی جج نے غلطی کی ہے تو ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے.

    جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف پہلے ریفرنس کی بحث ابھی جاری تھی کہ ان کے خلاف دوسرا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیا گیا ہے. دوسرے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے. معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جبکہ اس ریفرنس کے کچھ حصے میڈیا پر نشر ہوئے تھے جس پر معزز جج نے صدر پاکستان کو خطوط لکھے تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰ‌کے خلاف ریفرنس کے مسئلہ پر وکلاء برادری واضح طور پر منقسم نظر آتی ہے.