Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان ستمبرمیں روس کا دورہ کریں گے، وہ اپنے اس دورہ کے دوران کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبرکوروس میں ہو گا، عمران خان اس کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے تاہم اس دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ہو گی یا نہیں‌ اس حوالہ سے ابھی کسی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں‌ ماہ امریکہ کے دورہ پر بھی جارہے ہیں جہاں‌ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں‌گے جس میں افغانستان میں جاری امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر باہم گفتگو کی جائے گی. اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور بعد ازاں‌ روس کے دورہ کرنے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.

  • بلوچستان، نصیر آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل،ایک دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان، نصیر آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل،ایک دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن شروع کیا، رات گئے ہونے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت شکراللہ کے نام سے ہوئی جو بولان میں ہونے والے خود کش حملے کا سہولت کار تھا، اس نے اس حملے میں دہشت گردوں کو سپورٹ کی تھی.

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے کمپاونڈ سے خود کش جیکٹس،بارودی مواد،کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے.

  • ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.

    ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے

    ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.

  • بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ جو ملک اسلام کےنام پربنا اس ملک میں انسانیت نظرنہیں آئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غربت کے قومی پروگرام احساس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ماہ احساس پروگرام کےتحت کمزور طبقےکواٹھانےکی کوشش کرینگے ،ہم نوجوانوں کو قرضے دے کراوپر لائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تو یہ نوجوان ہماری طاقت بنیں گے، احساس پروگرام میں حصہ ڈالنےوالے تمام اداروں کاشکریہ اداکرتا ہوں ،احساس پروگرام میں مکمل طور پر شفافیت رکھیں گے .

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جو آخرت کا سوچتا ہے وہ لوگوں کا احساس کرتا ہے،ہم نے صرف صحیح راستے پر چلنا ہے کامیابی اللہ پاک دیتا ہے،جو اقتدار میں بیٹھے تھا ان کا کام تھا کہ اچھے اسپتال بناتے ،سنتے تھے کہ لاہور کو پیرس بنا دوں گا .

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں ،میں وہ آدمی ہوں جس نے قوم کے احساس سے اسپتال ،یونیورسٹی بنائی،بےنامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 فیصد دیا جائے گا ،بے نامی جائیدادسےاکٹھی ہونیوالی رقم احساس پروگرام میں شامل کی جائےگی .

    غربت کے خاتمے کے پروگرام کا تخمینہ 42ارب 62کروڑلگایا ہے ،غربت مٹاؤپروگرام کےتحت سودکےبغیرقرضے دیےجائیں گے ،پروگرام بیک وقت 100سےزائد اضلاع میں شروع کیاجائیگا ،پروگرام سےمجموعی طورپرایک کروڑ 62لاکھ افرادمستفید ہوں گے

    غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت سود سے پاک قرضوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت دی جائیگی ،پروگرام سےمجموعی طورپر ایک کروڑ 62لاکھ 80ہزارافرادمستفید ہوں گے ،کم آمدن والےافرادکیلیے کاروبار کیلیے دولاکھ 25 ہزار دیے جائیں گے

  • چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 جولائی کوچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جائےگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی احتجاج ہےکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،نو جولائی کوچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جائےگی. شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کی سوچ جمہوریت اورپارلیمان کی نفی ہے، پاکستان صرف 73کےآئین کےمطابق پارلیمانی ڈھانچے میں چلے گا،ہم حصول اقتدارکی جنگ نہیں لڑرہے،عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی، اس حکومت کی بنیاد 25 جولائی 2018 کے متنازع الیکشن ہیں تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 جولائی 2019 کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے ملک کا کیا حال کردیا۔مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ حکومت کی ناکامی کی وجہ ہے ،عمران خان ارکان اسمبلی کو حق نمائندگی سے نہیں روک سکے،
    کمیٹی اجلاس کے بعد اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبرکمیٹی کاکنوینر2،2 ماہ کےلیے ہر اپوزیشن جماعت سے لیا جائے گا،10 جولائی سےقبل باہمی مشاورت سےجلسوں کااعلان کریں گے ،11 جولائی کواپوزیشن کی رہبرکمیٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے متفقہ نام دےگی،رہبرکمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کوہوگا،

    اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ راناثنااللہ اوردیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہیں،ایساکبھی نہیں ہواکہ ایک اہم سیاسی رہنماکومنشیات کےکیس میں پھنسایاگیاہو،سیاسی لوگوں کودور کرنے کیلیے ایسے طریقوں کی مذمت کرتے ہیں، اکرم خان درانی نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنےوالےاراکین کےپروڈکشن آرڈرجاری کیےجائیں،اکرم خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب متفق ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کوتبدیل ہوناچاہیے

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں آج ہوں گے اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائے، نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی، ہبرکمیٹی کااجلاس جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں رہبر کمیٹی کی صدارت کے لئے مشاورت ہوئی تو تجویز آئی کہ شاہد خاقان عباسی کو رہبرکمیٹی کامستقل صدر بنادیا جائے یا پھر صدور بدلی کئے جائیں اور ہر پارٹی کو موقع دیا جائے .

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لئے تین آپشنز زیر غور آئے، پہلے آپشن کے تحت نئے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کا ہونا چاہئے، دوسری تجویز میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے دو بڑی جماعتوں کے تجویز کردہ کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے جبکہ تیسری تجویز سامنے آئی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر ایسا امیدوار لائیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی اورنیئر بخاری ممبر ہیں ،ن لیگ سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ،جے یو آئی سے اکرم خان درانی،نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو،پشتونخواہ ملی پارٹی سے عثمان کاکڑاورقومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر ،اے این پی سے میاں افتخار،مرکزی جمعیت اہلحدیث سےشفیق پسروری،جمعیت علماپاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں.

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

  • رہبر کمیٹی، نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    رہبر کمیٹی، نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے ،اس کے علاوہ رہبر کمیٹی کی صدارت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا،

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں آج ہوں گے اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائے، نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی، ہبرکمیٹی کااجلاس جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں رہبر کمیٹی کی صدارت کے لئے مشاورت ہوئی تو تجویز آئی کہ شاہد خاقان عباسی کو رہبرکمیٹی کامستقل صدر بنادیا جائے یا پھر صدور بدلی کئے جائیں اور ہر پارٹی کو موقع دیا جائے .

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لئے تین آپشنز زیر غور آئے، پہلے آپشن کے تحت نئے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کا ہونا چاہئے، دوسری تجویز میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے دو بڑی جماعتوں کے تجویز کردہ کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے جبکہ تیسری تجویز سامنے آئی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر ایسا امیدوار لائیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی اورنیئر بخاری ممبر ہیں ،ن لیگ سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ،جے یو آئی سے اکرم خان درانی،نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو،پشتونخواہ ملی پارٹی سے عثمان کاکڑاورقومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر ،اے این پی سے میاں افتخار،مرکزی جمعیت اہلحدیث سےشفیق پسروری،جمعیت علماپاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں.

  • حمزہ شہباز بھی گئے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل

    حمزہ شہباز بھی گئے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا، احتساب عدالت نے اس سے قبل کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

    رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو عدالت نے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا. احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے شہبازشریف،حمزہ شہبازسے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں بھی شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے .

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس میں ایک ایم پی اے کو فائدہ دینےکاالزام درست نہیں ،مولانا رحمت اللہ نے جو درخواست جمع کروائی وہ اس کیس سے ہٹ کر ہے، مقامی ایم پی اے رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا ،نالےکی تعمیر کامقصد مقامی افراد کیلیے سیوریج کی بہتر سہولت فراہم کرناتھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز انکوائری میں شامل ہوئے مگر گرفتار کرلیا گیا،رمضان شوگر ملز کے معاملات میاں شریف اور عباس شریف دیکھتے تھے، میاں شریف اور عباس شریف وفات پا چکے ہیں ،الزامات مکمل بے بنیاد ہیں .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی،میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں، جھوٹے مقدمات سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ وراثتی طور پر کاروبار ملا، رمضان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر نہیں .

  • نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد،  کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد، کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دی گئی سرکاری گاڑی ان کی صآحبزادی مریم نواز سے برآمد کر لی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیبینٹ ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے یہ سرکاری گاڑی برآمد کی ہے. بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں بطور وزیراعظم جو سرکاری گاڑی ملی تھی وہ مریم نواز استعمال کر رہی تھیں، جو کہ جاتی امرا رائے ونڈ سے برآمد کر لی گئ ہے.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد کابینہ ڈویژن نے 28 جون کو گاڑی کی واپسی کیلئے مریم نواز کو خط لکھا تھا تاہم گاڑی واپس نہ ملنے پر آج جمعرات کو یہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سرکاری عہدہ پاس نہ ہونے کے بعد اسے کسی اور کیلئے استعمال کرنا قانونی طور پر درست نہیں‌ ہے.

  • رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نا تو انتقام کی سیاست تحریک انصاف کا نظریہ ہے اور نا ہی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا ہے

    وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں صفائی دیں۔ یہ حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران اپنے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ دورہ امریکا سے پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نےبے نامی جائیداد رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے دوران اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے پر وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کی تعریف بھی کی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد منشیات فورس نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد کے قریب سکھیکی کے مقام سے گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • لاہور ہائی کورٹ‌ کے 3 ججز کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    لاہور ہائی کورٹ‌ کے 3 ججز کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خاں، مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس عالیہ نیلم کے بارے میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان احمد اویس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 22 مارچ 2019 کو ایک کیس کے سلسلہ میں وہ بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ان تین ججز پر مشتمل فل بنچ میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اس مقدمے کے بارے میں آج سماعت کی اطلاع نہیں‌ دی گئی جبکہ اس سے پہلے اس میں‌ میری حاضری لگی ہوئی ہے. عدالت کی سماعت ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ دوران سماعت ججز نے توہین عدالت کے بارے میں کچھ نہیں‌کہا. یہ ساری کاروائی خلاف ضابطہ اور مس کنڈکٹ کے زمرہ میں آتی ہے. مزید یہ کہ فل بنچ کی تشکیل کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور نے بھی ضابطہ کی خلاف ورزی کی جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے.

    ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ جن ججز نے مس کنڈکٹ کیا ہے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کاروائی کرے تاکہ اعلیٰ‌عدلیہ کے وقار کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ہو سکے.