Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ائیر فورس کی بس پر حملہ کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے گجرات کو بڑی تباہی سے بچا لیا، مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں سی ٹی ڈی نے اطلاع پر کاروائی شروع کی، سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، مقابلے کے دوران تین دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے طور پر ہوئی، دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، دستی بم، اسلحہ اور دیگر متفرق سامان بھی بر آمد ہوا ہے. سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 2007 میں سرگودھا میں پاکستان ایئر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ سکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

  • صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کی جا سکتی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کی جا سکتی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    بلوچستان میں صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئینی پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
    آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ2011 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم یا صحافی دونوں شعبوں سے ایک وقت میں وابستہ نہیں ہوسکتا,چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
    متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافی جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں وہ میس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے،طاہرہ صفدر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا اب کوئی بھی صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کرسکتا فیصلے کے بعد بلوچستان کی خقیقی صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کی مطابق سرکار ملازمت اور صحافت ایک ساتھ کرنے والے بااثر لوگوں کے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے صحافی اللہ بخش نے آئنی پیٹیشن دائر کر رکھا تھا جس کا فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ طاہرہ صفدر نے سنائی، انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئن کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم یا صحافی دونوں شعبوں سے ایک وقت میں وابستہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافی جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں وہ میس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے، اس فیصلے بعد بلوچستان کے حقیقی صحافیوں میں خوشی لہر دوڑ گئی انہوں نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتےہوئے امیدا ظاہر کی ہے کہ ان بااثر لوگوں کے کیخلاف جلد سے جلد کاروائی کی جائے اور پریس کلبوں سے ان کا ممبر شپ ختم کردیا جائے گا، اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کی جائے پٹیشن دائر کرنے والے صحافی اللہ بخش کو بلوچستان بھر کے حقیقی صحافیوں کی جانب سے مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

  • ملتان میں 10 افراد کے قتل کا خوفناک واقعہ، جاں‌ بحق ہونے والوں‌ میں بچے اور خواتین بھی شامل

    ملتان میں 10 افراد کے قتل کا خوفناک واقعہ، جاں‌ بحق ہونے والوں‌ میں بچے اور خواتین بھی شامل

    ملتان میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعہ میں دس افراد کوقتل کردیا گیا ہے، حسن آباد میں یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے سبب پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ریسکیو انچارج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، چار افراد کو فائرنگ کے بعد جلا کرقتل کیا گیا ۔ سی پی او ملتان کے مطابق ملزم چار افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا جبکہ 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی گئی ، ملزم اجمل سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ،

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کوقتل کیا ، پولیس نے موقع پر ملزم اجمل اوراس کے باپ کوگرفتار کرلیاہے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ عید کے موقع پرملتان ہی علاقے جلال پر پیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 10افراد کوقتل کردیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں‌ میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.

  • حکومت کا اہم اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

    حکومت کا اہم اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

    پاکستانی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ برقرار رہیں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا. ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے جبکہ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہونا تھا لیکن وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ قیمیتوں میں اضافہ نہیں‌ کیا جارہا اور قیمتیں‌ پہلے والی سطح پر برقرار رہیں‌ گی.

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں‌ پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد پٹرول 112 روپے 68 پیسے فی لٹر، ڈیزل 126 روپے 82 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 98 روپے 46 پیسے فی لٹر پر ہی فروخت ہوگا۔

    واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ دوبارہ بڑھانے کی خبروں‌ پر پاکستانی عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی اور عوامی سطح‌پر یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ مہنگائی اور زیادہ نہ بڑھ سکے.

  • کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    حکومت پاکستان نے ورلڈ کپ میں‌ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر حملے اور شائقین کے ساتھ لڑائی جھگڑے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں سے ان واقعات کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ میچ کے دوران ایک خاص گروہ کی طرف سے پاکستان مخالف بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، ہم نے اس معاملہ کوسفارتی سطح پر اٹھایا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے اور مخالفانہ بینرز پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ کھیل کے میدان کو گھناؤنے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کو کسی طور برداشت نہیں‌ کیا جاسکتا. ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں‌ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان واقعات میں‌ ملوث شرپسندوں‌ کو قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جائے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر افغان تماشائیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملے کئے اور اسی طرح اسٹیڈیم کے اندر بھی کھلاڑیوں‌ پر حملوں‌ کی کوشش کی گئی. اسی طرح‌ میچ کے دوران بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر مبنی بینر لہرایا جاتا رہا. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کاروائیون‌ کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کا ہاتھ ہے جنہوں‌نے مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت یہ صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی.

  • جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے.

    باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مناسب موقع پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خاص طور پر ملاقات کی تھی اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں‌ اور ن لیگی اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    ایک دن قبل بنی گالہ میں‌ مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی انہیں بھی سردار عثمان بزدار لیکر گئے اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں‌ جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں‌ شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں 15 اراکین اسمبلی سے ملاقا ت کی تھی. اسی طرح‌ یہ خبریں‌ بھی منظر عام پر آچکی ہیں کہ سینیٹرز میں‌ بھی فارورڈ‌ بلاک بننے جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. کہا جارہا ہے کہ 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگی اراکین اسمبلی میاں‌ نواز شریف کی حکومت سے مبینہ ڈیل کی خبروں‌ پر بھی پریشان ہیں اور ان کے ذہنوں‌ میں‌ یہ خدشات پائے جارہے ہیں‌ کہ اگر ہماری قیادت ڈیل کر کے ملک سے باہر چلی جاتی ہے تو ہم حکومت کی مخالفت میں اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر کیوں‌ لگائیں اور کیوں نہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنے حلقوں‌ کے عوام کیلئے کوئی بہتر کارکردگی دکھا سکیں.

    واضح رہے کہ اگرچہ ن لیگی قیادت مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے تحریک انصآف میں شامل ہونے کی تردید کر رہے ہیں تاہم ان کے اپنے بیانات اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا یہ کہنا وہ لوٹوں‌ کے گھروں‌ کا گھیراؤ کریں گے اور وہ اس میں سب سے آگے ہوں‌ گے، یہ بیان بھی واضح‌ کرتا ہے کہ ن لیگی اراکین تیزی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں‌ اور تحریک انصاف کی قیادت سے باقاعدہ رابطے میں‌ ہیں.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں‌ اس سلسلہ میں بڑے انکشافات کی توقع ہے اور کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں‌گے.

  • نون لیگ میں  ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں . اس سلسلے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں ایسی سرگرمیاں جاری ہیں.سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.

    کل رانا مشہود کو جب فلائت سے اتار لیا گیا تو یہ بات واضح ہو گئی کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خلاف کسی طرح کی نرمی کی روادار نہیں ہے.
    وفاقی معاون برائے اطلاعات فردوس اور پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شوکت بصرا نے بھی ن لیگ سے بغاوت کرنے والے اراکین سمبلی اور سینٹرز کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا ہےکہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جو اب تک محرومی کا شکار ہیں . اس سلسلے میں باخبر اور اپ ڈیٹ رہنے کے لیے باغی ٹی وی سے جڑے رہیے. با غی ٹی وی اس سے پہلے بھی نون لیگ کے منحرف اراکان صوبائی اورقومی اسمبلی کی خبر دے چکا ہے

  • انگلینڈ کے بنا نقصان 100 رنز مکمل

    انگلینڈ کے بنا نقصان 100 رنز مکمل

    کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ کی بھارت کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے . بنا نقصان کے 100 رنز مکمل کر لیے .دونوں اوپنر جونی اور جیسن نے 55 ،45 کے قریب رنز سکور کر لیے. انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان شائقین بھارت ک جیت کے لیے دعاگو

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

    آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔

  • گیس کی قیمتوں کے ہوالے سے بری خبرآگئی،

    گیس کی قیمتوں کے ہوالے سے بری خبرآگئی،

    اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،جو صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکر دی گئی جبکہ 400 یونٹ سے زائد والے صارفین گیس کی قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا رکریں گے۔ بڑھائی گئی ان قیمتوں کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا ،واضح رہے کہ گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ بھجوایا جائے گا۔

    ماہانہ 200 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 553 روپے، 300 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 275 روپے سے بڑھا کر 738 روپے، 400 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 780 روپے سے بڑھا کر 1107 روپے کردی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر گیس کی قیمت 1460 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے، کھاد کارخانوں کیلئے بطور فیڈ گیس کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بجلی کارخانوں، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت 31 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

  • نواز اور زرداری کو پیسے لے کر چھوڑنا چاہیے یا نہیں؟ جانیے باغی ٹی وی  پول رپورٹ

    نواز اور زرداری کو پیسے لے کر چھوڑنا چاہیے یا نہیں؟ جانیے باغی ٹی وی پول رپورٹ

    باغی ٹی وی کے اہم پول میں 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑے جانے پر 60 فیصد کا ہاں میں ووٹ اور 40 فیصد کا نہیں میں ووٹ، قارئین کے دلچسپ اور اہم کمنٹس آ گئے. پول کا لنگ درج ذیل ہے

    باغی ٹی وی ویب سائٹ پر 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑے جانے پر پول کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان تھا ” کیا حکومت کو 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑ دینا چاہیے” اس پول میں اب تک 29,028 وزٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جن میں سے 60 فیصد نے "ہاں” اور 40 فیصد نے” نہیں” کہا.اس سلسلے میں کافی اہم تبصرے بھی دیکھنے کو ملے جن میں سے چند ایک اہم اور دلچسپ کمنٹس پیش خدمت ہیں.
    شاہد پرویز پنوار نےلکھا کہ
    ہاں اس طرح ان ڈرامہ پارٹیز سے جان چھوٹے ، جنرل مشرف کی طرح پیسے لے کر ملک سے باہر بھیج دیا،

    نزیر احمد لکھتے ہیں
    اس طرح کیا ان لوگوں کو یہ فیصلہ تسلیم ہوگا کہ جن کے عزیز قتل کیے اور کیا اس پیسے میں ان کا خون بہا بھی شامل ہوگا؟ اور کیا ان مقتولین کے رشتہ دارں کو انصاف مل جائے گا.

    تارڈ لکھتےہیں.
    ان کو چھوڑنا ہے تو جیل سے باقی سب چھوٹے چوروں کو بھی چھوڑنا ہو گا۔
    https://twitter.com/aatarar2
    عارف شاہ لکھتے ہیں
    مقدمات کا سامنا کریں اور پلی بارگین کے تحت سب کچھ قبول کر کے پیسے واپس کردیں۔ پھر جدھر جانا چاہیں چلے جائیں۔
    https://twitter.com/sacredmashah
    آمنہ بٹ لکھتی ہیں
    پیسے25 بلین کم ہیں .کم از کم 40 سئ 50 بلین ہونا چاہیے

    ارشد گجر لکھتےہیں
    لتر مار کے پیسہ نکالو اور دفعہ کرو

    خالد لکھتےہیں
    اقبالِ جرم کروانے اور لائیو ٹی وی پر عوام سے معافی کے بعد انہیں ملک بدر کر دینا چاہئے
    https://twitter.com/KhalidRadical1
    سیدہ بشریٰ شاہ لکھتی ہیں
    پیسے لیکر یں کمینو کو دفع کیا جا یے اور اوپن کورٹ ڈیل کا حرف حرف عوام کے سامنے ہو ۔۔ساتھ انکی معافی
    نامے بھی۔۔اس غلاظت کو یہاں رکھ کر سرکاری خرچے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔

    حمید لکھتے ہیں
    خدا کا خوف کرو جتنا انہوں نے لوٹا ہے اُتنا ہی واپس لینا چاہئے یہ غریبوں کا حق کھایا ہے انہوں نے اگر ایسا ہو تو ظلم ہی ہو گا۔

    مریم پشیرہانسی لکھتی ہیں
    ان کو کہا جائے کہ تما م پیسے دو اورپھر ان کو واپس آنے کی اجازت نہ دی جائے
    https://twitter.com/
    زپیر طالب لکھتےہیں
    اس طرح تو پھر پاکستان کے ہر چور سے چوری والے پیسے لے کر چھوڑ دینا چاہے۔
    اگر تو یہ چور ہیں تو پھر چوری والی رقم بھی واپس لی جائے، سزا بھی دی جائے تا کہ عبرت بن سکیں اور اچھا خاصہ جرمانہ کیا جائےکہ جس دلدل میں ان چوروں نے ڈالا ہےانہیں صرف سزا دینا اور پیسے واپس لینا کافی نہیں۔

    طیبہ اکرم لکھتی ہیں
    آج پاکستانی جو کچھ بھی جھیل رہے ہیں وہ صرف ان کی وجہ سے ہیےان کو سزا دیے بنا نہیں جانے دینا چاہیے