Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گیس کی قیمتوں کے ہوالے سے بری خبرآگئی،

    گیس کی قیمتوں کے ہوالے سے بری خبرآگئی،

    اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،جو صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکر دی گئی جبکہ 400 یونٹ سے زائد والے صارفین گیس کی قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا رکریں گے۔ بڑھائی گئی ان قیمتوں کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا ،واضح رہے کہ گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ بھجوایا جائے گا۔

    ماہانہ 200 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 553 روپے، 300 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 275 روپے سے بڑھا کر 738 روپے، 400 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 780 روپے سے بڑھا کر 1107 روپے کردی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر گیس کی قیمت 1460 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے، کھاد کارخانوں کیلئے بطور فیڈ گیس کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بجلی کارخانوں، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت 31 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

  • نواز اور زرداری کو پیسے لے کر چھوڑنا چاہیے یا نہیں؟ جانیے باغی ٹی وی  پول رپورٹ

    نواز اور زرداری کو پیسے لے کر چھوڑنا چاہیے یا نہیں؟ جانیے باغی ٹی وی پول رپورٹ

    باغی ٹی وی کے اہم پول میں 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑے جانے پر 60 فیصد کا ہاں میں ووٹ اور 40 فیصد کا نہیں میں ووٹ، قارئین کے دلچسپ اور اہم کمنٹس آ گئے. پول کا لنگ درج ذیل ہے

    باغی ٹی وی ویب سائٹ پر 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑے جانے پر پول کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان تھا ” کیا حکومت کو 25 بلین ڈالرز کے عوض نواز شریف اور زرداری کو چھوڑ دینا چاہیے” اس پول میں اب تک 29,028 وزٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جن میں سے 60 فیصد نے "ہاں” اور 40 فیصد نے” نہیں” کہا.اس سلسلے میں کافی اہم تبصرے بھی دیکھنے کو ملے جن میں سے چند ایک اہم اور دلچسپ کمنٹس پیش خدمت ہیں.
    شاہد پرویز پنوار نےلکھا کہ
    ہاں اس طرح ان ڈرامہ پارٹیز سے جان چھوٹے ، جنرل مشرف کی طرح پیسے لے کر ملک سے باہر بھیج دیا،

    نزیر احمد لکھتے ہیں
    اس طرح کیا ان لوگوں کو یہ فیصلہ تسلیم ہوگا کہ جن کے عزیز قتل کیے اور کیا اس پیسے میں ان کا خون بہا بھی شامل ہوگا؟ اور کیا ان مقتولین کے رشتہ دارں کو انصاف مل جائے گا.

    تارڈ لکھتےہیں.
    ان کو چھوڑنا ہے تو جیل سے باقی سب چھوٹے چوروں کو بھی چھوڑنا ہو گا۔
    https://twitter.com/aatarar2
    عارف شاہ لکھتے ہیں
    مقدمات کا سامنا کریں اور پلی بارگین کے تحت سب کچھ قبول کر کے پیسے واپس کردیں۔ پھر جدھر جانا چاہیں چلے جائیں۔
    https://twitter.com/sacredmashah
    آمنہ بٹ لکھتی ہیں
    پیسے25 بلین کم ہیں .کم از کم 40 سئ 50 بلین ہونا چاہیے

    ارشد گجر لکھتےہیں
    لتر مار کے پیسہ نکالو اور دفعہ کرو

    خالد لکھتےہیں
    اقبالِ جرم کروانے اور لائیو ٹی وی پر عوام سے معافی کے بعد انہیں ملک بدر کر دینا چاہئے
    https://twitter.com/KhalidRadical1
    سیدہ بشریٰ شاہ لکھتی ہیں
    پیسے لیکر یں کمینو کو دفع کیا جا یے اور اوپن کورٹ ڈیل کا حرف حرف عوام کے سامنے ہو ۔۔ساتھ انکی معافی
    نامے بھی۔۔اس غلاظت کو یہاں رکھ کر سرکاری خرچے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔

    حمید لکھتے ہیں
    خدا کا خوف کرو جتنا انہوں نے لوٹا ہے اُتنا ہی واپس لینا چاہئے یہ غریبوں کا حق کھایا ہے انہوں نے اگر ایسا ہو تو ظلم ہی ہو گا۔

    مریم پشیرہانسی لکھتی ہیں
    ان کو کہا جائے کہ تما م پیسے دو اورپھر ان کو واپس آنے کی اجازت نہ دی جائے
    https://twitter.com/
    زپیر طالب لکھتےہیں
    اس طرح تو پھر پاکستان کے ہر چور سے چوری والے پیسے لے کر چھوڑ دینا چاہے۔
    اگر تو یہ چور ہیں تو پھر چوری والی رقم بھی واپس لی جائے، سزا بھی دی جائے تا کہ عبرت بن سکیں اور اچھا خاصہ جرمانہ کیا جائےکہ جس دلدل میں ان چوروں نے ڈالا ہےانہیں صرف سزا دینا اور پیسے واپس لینا کافی نہیں۔

    طیبہ اکرم لکھتی ہیں
    آج پاکستانی جو کچھ بھی جھیل رہے ہیں وہ صرف ان کی وجہ سے ہیےان کو سزا دیے بنا نہیں جانے دینا چاہیے

  • ‘اقتدار کی پچ پر کھیلنےوالے ایسےتڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کےبغیر’ طنزیہ ٹویٹ جانیے تفصیل میں

    ‘اقتدار کی پچ پر کھیلنےوالے ایسےتڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کےبغیر’ طنزیہ ٹویٹ جانیے تفصیل میں

    فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اقتدار کی پچ پر کھیلنےوالے ایسےتڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کےبغیر’

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اقتدار کی پچ پر کھیلنےوالے ایسےتڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کےبغیر’اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی

    سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔

  • بھارت نے کھیل کو بھی نہ چھوڑا،میدانوں کو بھی گندی سیاست  سے آلودہ کر دیا، اہم رپورٹ

    بھارت نے کھیل کو بھی نہ چھوڑا،میدانوں کو بھی گندی سیاست سے آلودہ کر دیا، اہم رپورٹ

    بھارت نے کھیل کو بھی نہ چھوڑا میدانوں کو بھی گندی سیاست ڈرٹی پولیٹکس سے آلودہ کر دیا ، پاکستان مخالف مہم جاری رکھی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کھیل کو بھی نہ چھوڑا میدانوں کو بھی گندی سیاست ڈرٹی پولیٹکس سے آلودہ کر دیا بھارت نے ورلڈکپ کو بھی اپنی گھٹیا سیاست سے آلودہ کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان لیڈز میں کھیلے گئے میچز کو اپنی گھٹیا سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیڈز میں کھیلے جا رہے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے گراونڈ کے اوپر ایک طیارہ مسلسل پرواز کرتا رہا۔ اس طیارے کے ساتھ سیاسی نعروں والے 2 بینرز آویزاں تھے۔

    طیارے کے ساتھ ‘آزاد بلوچستان’ اور ‘پاکستان میں جبری گمشدگیاں بند کی جائیں’ کے نعروں والے بینرز آویزاں تھے۔ اس واقعے پر آئی سی سی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کو ایسی سیاست سے آلودہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

  • پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم ،مختلف شعبوں سے بھرپورشرکت ،سلیبرٹیزکی  نمائندگی

    پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم ،مختلف شعبوں سے بھرپورشرکت ،سلیبرٹیزکی نمائندگی

    پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے. وزیراعظم عمران خان کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور عثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔ کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات کونسل میں شامل ہیں۔ بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہے، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے۔

    کرکٹرحسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان بھی کونسل میں شامل ہیں، جبکہ ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کے لئے انتہائی اہم ہے، نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جارہاہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز کونسل کا حصہ بنادیا گیا ہے، کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا، نوجوانوں کو قومی سطح پرفیصلہ سازی میں شامل کیاجائےگا۔

    عثمان ڈار نے کے مطابق نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کی اصولی منظوری دی ہے، چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کونسل میں شامل ہوں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہوگا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل ارکان پالیسی گائیڈ لائن اورفریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

  • ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی کے ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری

    ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی کے ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری نے مزید نون لیکی اراکان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونےکا عندیہ دے دیا.انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
    انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے، مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ن لیگ کے بعض‌ اراکین اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں‌ شہباز شریف اور مریم نواز کے باہمی اختلافات کی خبریں‌ بھی زیر بحث رہی ہیں. مریم نواز نے چند دن قبل لاہور میں‌ کی جانے والی پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کی مخالفت کی تھی ۔ ن لیگی اراکین اسمبلی اس بات پر بھی پریشان ہیں‌ کہ اس وقت پارٹی کی قیادت کون کر رہا ہے؟ کیو نکہ نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم نواز، ۔شہباز شریف کے بیانیے الگ الگ ہیں ۔ مریم نواز حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں جبکہ شہباز شریف میثاق معیشت کر رہے ہیں ۔

    یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ مریم نواز کے نارووال جلسہ میں احسن اقبال کے گروپ نے شرکت نہیں کی تھی ۔ ان باتوں‌ سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور بعض‌آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف جانے کی حامی بھری ہے۔

  • برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

    برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

    ‌شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن روان سال پاکستان کا دورہ کریں گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں جو پاکستان کے دفتر خارجہ کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ برطانوی شاہی محل کے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا نی دفتر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں

    شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم برطانیہ کے دوسرے ولی عہد ہیں، جو پاکستان آئیں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔

  • ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت آج ختم،پوشیدہ اثاثوں والے ہوجائیں ہوشیار

    ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت آج ختم،پوشیدہ اثاثوں والے ہوجائیں ہوشیار

    ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت آج ختم ہورہی ہے جس کے سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سےاشتہار جاری کیا گیا،بے نامی جائیداد اور پوشیدہ اثاثوں کی خبر دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ٹیکس ایمنسٹی کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور اس میں توسیع کا بھی کوئی امکان نہیں جب کہ ایف بی آر کی جانب سے آگہی کے لیے اسکیم کے آخری دن سے متعلق اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کے تحت پوشیدہ اثاثے ظاہر کرنےکا آج آخری دن ہے۔
    ایف بی آر نے اشتہار میں کہا ہے کہ کسی کے چھپے اثاثے بتانے والے کو 5 فیصد انعام بھی ملے گا۔
    وفاقی کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 14 مئی 2019 کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی تھی۔
    اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک موجود رقوم اور جائیدادیں ظاہر کرنے پر 4 فیصد رقم جمع کرانی ہوگی، رقم ہر صورت میں بینکوں میں جمع کرانی ہوگی، پیسا پاکستان نہ لانے پر 6 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

  • پتریاٹہ : 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے باحفاظت اتار لیا گیا۔

    پتریاٹہ : 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے باحفاظت اتار لیا گیا۔

    مری پیٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے بامحفاظت اتار لیا گیا۔

    تفصیل کے مطابق پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی بارہ کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اچانک تیز آندھی شروع ہوگئی اور کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا۔

    بارہ کی بارہ کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگیں، آندھی اور بارش رکنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔

    ریسکیو اہل کاروں نے مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو نکالا اور اس طرح کیبل کار میں پھنسے خواتین، بچوں سمیت تمام 90 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیبل سروس معطل کردی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گرمیوں میں اسکولوں کی چھٹیوں کے موسم میں جب ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے تو کیبل کار سروس کی مناسب دیکھ بھال کیوں نہیں کی جارہی۔
    واضح رہے کہ ہر کیبل کار میں 8 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا البتہ اب بارش رکنے کے بعد امدادی کاروائیاں‌ جاررہی 12 کیبل کاروں سےسیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو رات گئے تکمیل کو پہنچا.

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.