Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیور کے علاوہ اور کون تھا، بریک کیوں نہ لگی؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیور کے علاوہ اور کون تھا، بریک کیوں نہ لگی؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوےآفتاب اکبرنے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں جناح ایکسپریس اورمال گاڑی کاحادثہ انسانی غفلت ہے، جناح ایکسپریس کے انجن میں ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیور کے علاوہ 2غیرمتعلقہ افرادموجودتھے. جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں ریلوےٹریک کاموڑہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے حوالہ سے حتمی رپورٹ کل آ جائے گی جس میں حادثے کی وجوہات کا تعین ہو جائے گا، مال گاڑی حیدرآباداسٹیشن کاآوٹرسگنل کراس کرکےہوم سگنل کی جانب جارہی تھی. جناح ایکسپریس کے ڈرائیورنےآوٹرسگنل کونظرانداز کیا، مال گاڑی لوپ لائن کی جانب جا رہی تھی صرف تین ڈبےمین لائن پرتھے،لگتاہےیہ افرادباتیں کر رہے تھےاس لیےڈرائیورسگنل نہ دیکھ سکانہ ایمرجنسی بریک لگاسکا

    ان کا کہنا تھا کہ شواہد بتاتےہیں ڈرائیورنےبریک ضرورلگائی لیکن تاخیرسے،جوحادثےکاسبب بنی.جناح ایکپریس کاڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیوراورریٹائرڈڈرائیورموقع پرجاں بحق ہوئے،غیرمتعلقہ افرادمیں ایک ریٹائرڈ ریلوے ڈرائیوراورایک نامعلوم شخص تھا. آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ جناح ایکسپریس کاڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیور،ریٹائرڈڈرائیورموقع پرجاں بحق ہوئے، یہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، ابتدائی تحقیقات میں‌ کہا گیا ہے کہ مسافر ٹرین کے تمام مسافر خیریت سے ہیں.مال گاڑی کےگارڈنےجناح ایکسپریس کوآتادیکھ کرچھلانگ لگاکرجان بچائی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کی ڈاؤن لائن کلیئر کردی گئی.

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ٹرین کے پٹریوں‌ سے اترنے کے واقعات میں‌ تیز ی سے اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت پر تنقید کی جارہی ہے کہ آج یہ حادثہ پیش آگیا ہے.

  • ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے. چوبیس گھنٹے میں اس کی تحقیقات مکمل کر لی جائے گی اور ہفتہ کے دن ایک بجے میں فیصلہ بھی سناؤں‌ گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں‌ کہاکہ سی ای او کو میں‌نے آرڈر کر دیا ہے وہ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے جارہے ہیں. یہ واقعہ آج شام ساڑھے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب جناح ایکسپریس نے حیدر آباد کے قریب ایک کھڑی مال گاڑی کو ٹکر دے ماری.

    ان کا کہنا تھا کہ لائن کلیئر کر دی گئی ہے. مسافر الحمد للہ محفوظ ہیں اور ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے. وہ اپنی منزل کی جانب رواں‌دواں‌ ہے. پاکستان ریلوے اس تکلیف پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے.

    واضح رہے کہ اس حادثہ میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

  • ٹرین حادثہ، نالائق اعظم اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے جو ہر حادثہ پرنالہ لئی میں‌ چھپ جاتا ہے. رانا ثناء اللہ

    ٹرین حادثہ، نالائق اعظم اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے جو ہر حادثہ پرنالہ لئی میں‌ چھپ جاتا ہے. رانا ثناء اللہ

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے حیدر آباد میں جناح ایکسپریس اور مال گاڑی میں ہونے والے تصادم پر وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے استعفیٰ لیں. اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں‌ کے قتل کی ایف آئی آر شیخ رشید کے خلاف درج ہونی چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں جب سے وزارت ملی ہے ٹرینوں‌ کے حادثات بہت بڑھ گئے ہیں. آئے دن ٹرینیں‌ پٹری سے اتر رہی ہیں. ہوتا یہ ہے کہ ہر حادثے پر راولپنڈی کا شیطان برساتی مینڈک کی طرح نالہ لئی میں چھپ جاتا ہے، اپوزیشن کے خلاف مراثی پن کے بجائے ریل اور مسافروں پر توجہ دی ہوتی تو حادثہ نہ ہوتا، نالائق اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے اپنے چپڑاسی سے استعفیٰ لے.

    رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا قاتل شیخ رشید ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے قتل کی ایف آئی آر شیدے ٹلی کے خلاف درج ہونی چاہیے. واضح رہے کہ ٹرینوں‌ کے بڑھتے ہوئے حادثات پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر سخت تنقید کی جارہی ہے. رانا ثناء اللہ کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں‌نے بھی شیخ‌رشید کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے، عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں‌ کریں‌ گے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے، عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں‌ کریں‌ گے

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ پانچ روزہ بتایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ اپنے دورہ لندن کے دوران برطانیہ کی سول اور ملٹری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی اور دفاع کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی برطانوی حکام سے جیو اسٹریٹجک ماحول اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ میں عسکری قیادت سے ملاقاتیں‌ کریں گے.

  • وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں‌ گے، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں‌ گے، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا خطاب جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ خطاب ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق ہو گا اور وہ اس حوالہ سے اب حتمی خطاب کریں‌ گے. حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان متعدد بار قوم سے خطاب کرچکے ہیں تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے اس حوالہ سے قوم کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ چند دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے رات بارہ بجے خطاب کیا تھا تاہم اس دوران ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے کچھ تکنیکی خرابیاں بھی پیش آئیں‌ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھااور مختلف اپوزیشن لیڈروں‌کی جانب سے سخت بیانا ت دیے گئے تھے.

  • ٹرین حادثہ، رینجرز نے امدادی کاروائیاں‌ شروع کر دیں، دو جاں بحق افراد کی شناخت نہیں‌ ہو سکی، ڈاکٹر امین

    ٹرین حادثہ، رینجرز نے امدادی کاروائیاں‌ شروع کر دیں، دو جاں بحق افراد کی شناخت نہیں‌ ہو سکی، ڈاکٹر امین

    ایم ایس سول ہسپتال حیدر آباد ڈاکٹر امین نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ میں‌ دو لاشوں اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے. 7 ایمبولینس حادثے کی جگہ بھیجی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کا کہنا تھا کہ ایک شدید زخمی کو بھی سول اسپتال لایا گیاہے. سول اسپتال میں دو لاشیں لائی گئی ہیں. ادھر پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کی طرف سے فوری ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں. رینجرز کی امدادی ٹیمیں ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں.

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں‌ ہو سکا ہے کہ یہ حادثہ کس طرح پیش آیا. وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک گھنٹے میں بریفنگ دیں‌ گے.

  • ٹرینوں کے ٹکرانے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹہ میں‌ بریفنگ دیں گے، شیخ رشید احمد

    ٹرینوں کے ٹکرانے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹہ میں‌ بریفنگ دیں گے، شیخ رشید احمد

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حیدر آباد سندھ میں‌ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ایک گھنٹے میں بریفنگ دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ‌ رشید احمد نے کہاکہ یہ حادثہ حیدرآباد سےباہر سگنل کراسنگ پر پیش آیا ہے. حادثہ میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا.

    ریل گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کا ذمہ دار کون؟ کئی اعلیٰ‌ سطحی اجلاس ہوئے، دعوے ہزار نتیجہ صفر رہا

    واضح رہے کہ ایک ہی ٹریک پر چلنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں. کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مکی شاہ تھانے کی حدود میں مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

  • ریل گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کا ذمہ دار کون؟ کئی اعلیٰ‌ سطحی اجلاس ہوئے، دعوے ہزار نتیجہ صفر رہا

    ریل گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کا ذمہ دار کون؟ کئی اعلیٰ‌ سطحی اجلاس ہوئے، دعوے ہزار نتیجہ صفر رہا

    پاکستان میں‌ ریل گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے حادثات پر مسافر خوف کا شکار ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بھی اس پر پریشانی کا اظہار کیا جارہا ہے. ریلوے کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں‌ میں بھی ریل گاڑیوں کے پٹری سے اترنے اور حادثات کے واقعات زیر بحث رہے ہیں. آج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر دو گاڑیوں‌ کے آپس میں ٹکرانے سے بھی ریلوے انتظامیہ کی ناہلی ثابت ہوتی ہے.

    ریل گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ریلوے انتظامیہ بھی پریشان ہے اور اعلیٰ‌ افسران کے سر چکرا کر رہ گئے ہیں. اگر ہم صرف ریل کے پٹڑیوں سے اترنے کے واقعات کا جائزہ لیں تو صرف ایک ماہ میں‌ ایسے کئی واقعت پیش آئے اور ٹرینوں‌ کا شیڈول بری طرح‌ متاثر ہوا ہے. پچھلے ایک ماہ میں‌ سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ سے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا تو گوجر خان میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو ٹریک نے قبول نہ کیا۔ کراچی سے لاہور آنیوالی شاہ حسین ایکسپریس بھی فیصل آباد کے قریب لڑکھڑا گئی اوراس کی بوگیاں نیچے اترگئیں۔ سکھر ڈویژن میں پڈعیدن اسٹیشن کے قریب سندھ ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی. اسی طرح کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس فیصل آباد میں اور بھکر کے قریب تھل ایکسپریس پاور وین پٹری سے اتر گئیں۔

    باغی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 16 جون کو روہڑی ریلوے اسٹیشن میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتریں۔ ریل گاڑیوں‌ کے پٹری سے اترنے اور مختلف نوعیت کے حادثات کے سبب ٹرینوں پر سفر کرنےو الے مسافروں‌ میں خوف پایا جاتا ہے. ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ریلمنٹ کے بڑھتے واقعات نے ریلوے پر سفر کرنے والوں کی حفاظت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثات کی بڑی وجہ ناقص ٹریک ، ٹرینوں کی مسلسل آمدورفت اور ریسٹ نہ دینا بھی ہے ۔

    وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد اور محکمہ ریلوے کی جانب سے کارکردگی بہتر بنانے کے ہزار دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریل کی کارکردگی بہتر نہیں‌ ہو سکی. ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے بڑھتے واقعات بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کی بھی نفی کر رہے ہیں. ریل‌ کے ناقص ٹریک فی الفور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے. آج کا حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والا حادثہ بھی ریل انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ نظر آتا ہے. سوال پیدا ہو تا ہے کہ دو ٹرینیں‌ ایک ہی ٹریک پر کیسے آ گئیں. اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی بنیادوں‌ پر تحقیقات ہونی چاہئیں.

  • حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب دو ٹرینیں‌ ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق

    حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب دو ٹرینیں‌ ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق

    سندھ کے شہر حیدر آباد کے قریب دو ٹرینوں‌ کے آپس میں ٹکرانے کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ایک ہی ٹریک پر چلنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں. کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مکی شاہ تھانے کی حدود میں مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

  • ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    جماعت اسلامی پاکستان نے سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے. یہ قراردار جمعرات کو جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی .

    باغی ٹی وی کیر پورٹ کے مطابق قرارداد میں میں کہا گیا کہ سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں موت کے خلاف اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. جمہوریت کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور جمہوریت پسند اس کو یاد رکھیں گے. وہ عرب سپرنگ کے لیڈر تھے حکومت پاکستان مصر میں سیاسی قیدیوں کے منصفانہ ٹرائل کے لیے کردار ادا کرے. یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرلی گئی.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق قائد حزب اختلاف نے کہاکہ مرسی سچے مسلمان تھے مصر میں جمہوریت اس لیے چلنے نہیں دی گئی کہ وہ مذہبی لوگ تھے اس لیے مغرب نے ساتھ نہیں دیا. مرسی کی وفات سانحہ ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے. سینیٹر مولانا فیض محمد نے ایوان بالا میں ان کے لیے دعا کرائی.

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی وفات پر پورے ملک میں‌ غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور مظاہرے بھی کئے گئے .