Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا:::

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ کے میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے سینکڑوں انڈین شائقین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیس کٹ آوٹ میدان کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا۔
    اولڈ ٹریفرڈ کے گروانڈ پر کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے انڈین فین آئے تھے جبکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔
    مانچسٹر آنے والے انڈین کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کے چہرے کے ماسک بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی حکومت نے یہ ماسک خصوصی طور پر بھارت سے بھیجے تھے اور انھیں شائقین کرکٹ میں مفت بانٹا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے مانچسٹر ائرپورٹ پر ایسی دس خصوصی پروازیں آئیں تھیں جن میں صرف بھارتی فین تھے۔ مودی سرکار کی خواہش تھی کہ دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں اس میچ کو دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ بھارتی وزیراعظم عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ ۔
    گراونڈ کے باہر آئی سی سی کے ایک اہلکار جس کے ہاتھوں میں کم از کم کئی ہزار کے قریب ایسے ماسک تھے نے بتایا کہ کسی قسم کے سیاسی نشانات یا پوسٹر اور دیگر اشیا میدان میں لے جانا منع ہے۔
    یاد رہے کہ انڈیا کے سابق کپتان ممندر سنگھ دھونی کو بھی آئی سی سی نے بھارتی فوج کی ایک یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کے حامی شدت پسند ہندو کاروباری شخصیات نے حکومت ہند کی خواہش پر اس میچ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی نیت سے بڑی پیمانے پر فنڈنگ کی تھی۔ جس میں قیمت سے کئی گناہ زیادہ رقم ادا کر کے پاکستانی شائقین سے ٹکٹ خریدنا اور خصوصی پروازوں کا انتظام بھی شامل تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میدان میں اس بار ماضی کے برعکس پاکستانی شائقین کی تعداد بہت کم تھی۔

  • نواز شریف کے مستقبل کا  فیصلہ  سنا دیا گیا

    نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی .نیب کی نوازشریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی درخواست منظور ہو گئی .جسٹس عامر قیوم اور جسٹس محسن کیانی نے فیصلہ سنایا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو تھوڑی دیر بعد سنا دیا گیا . ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ناقابل علاج مرض لگ جائے تو کیا ملزم کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کے مطابق ناقابل علاج بیماری لگنے پر ملزم کو رہا کر دینا چاہیے۔ اگر ملزم کو کینسر ہو جائے تو اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

    تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی کسی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا، صرف سمجھنا چاہ رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت دے کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    اس پر جسٹس عار فاروق نے کہا کہ لیکن آپ کی درخواست میں بیرون ملک جانے کی کوئی تحریری استدعا نہیں ہے، ای سی ایل کا معاملہ چھوڑ دیں، سزا معطلی پر دلائل دیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے معیار طے کیا کہ حالت خراب ہو تو ضمانت ہو سکتی ہے، یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے کہ زندگی بچانی ہے، کیا 2، 3 یا 4 ہفتے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جا سکتی ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کا علاج اچھا ہو رہا ہے، اس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جیل میں علاج اچھا ہے اور باہر ٹھیک نہیں؟

  • منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی جانیے تفصیل میں

    منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی جانیے تفصیل میں

    امریکا میں تاریخ کی سب بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

    تفصیلات کے مطابق فلا ڈیلفیا کی بندرگاہ پر یورپ جانے والے بحری جہاز سے ایک ارب ڈالر مالیت کی 16 ٹن کوکین برآمد ہوئی جو امریکا کی تاریخ میں منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر ایک جہاز سے 16 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

    آسٹریلوی تاریخ میں آئس نشے کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی

    فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے جسے سات کنٹینروں میں چھپایا گیا تھا۔

    منشیات برآمد ہو نے کے بعد بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

  • وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں پہنچے تو اپوزیشن نے کیا کیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں پہنچے تو اپوزیشن نے کیا کیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی‌صدارت ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کر رہے ہیں. اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی شرکت کی تھی، ابھی وزیراعظم عمران خان جو صبح سے پارلیمنٹ میں تھے اب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچ گئے ہیں. وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا .

    قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں ترمیم ہونی چاہیےتاکہ صوبوں کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے، میرے صوبے میں این ایف سی ایوارڈ کا ایک اجلاس تک نہیں ہوا ،حیدرآباد کو تباہ کردیا گیا،پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے،ایک رپورٹ کےمطابق 85 فیصد پینے کےپانی میں فضلہ ملا ہے ،15سال سے زرداری صاحب آپکی صوبےمیں حکمرانی ہے،ذمہ دار کون؟ زرداری صاحب نےجوانی حیدرآباد میں گزاری ،آج عمران خان نے حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا،آپ نےتو 10سال میں لوگوں کوجہالت دی،لوگوں کو روزگار نہیں دیا،عوام کو محروم رکھا ہے

  • امیر قطر کب پہنچیں گے پاکستان؟ شیڈول تبدیل

    امیر قطر کب پہنچیں گے پاکستان؟ شیڈول تبدیل

    امیر قطر کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کر دی گئی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں ، ان کے دورہ کے حوالہ سے حکومت پاکستان نے تیاریاں و انتظامات کر رکھے ہیں. امیر قطر ہفتہ کی شام کو پاکستان پہنچیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان و دیگراعلیٰ حکام امیر قطر کا استقبال کریں گے. انہیں وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، امیر قطر کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیراعظم امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے. وہ ایوان‌ صدر میں صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے .امیر قطر کا نتھیا گلی جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیراعظم پاکستان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی. ان کے دورہ میں بائیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے.

  • اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا دیا

    اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا دیا

    اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا سعودی عرب کوذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معافی مانگے .قوام متحدہ کے حقوق انسانی کے کمیشن نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے پس پردہ حقائق سامنے لانے پرترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    کمیشن کی خصوصی رپورٹر آگنیس کالامارڈ نے اس حوالے سے تیار رپورٹ پر اپنے بیان میں حکومت ترکی کی اس قتل کیس میں شفافیت اور نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 101 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ سعودی عرب اس قتل میں براہ راست ملوث ہے اور جس میں موجود تمام دلائل اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی شخصیات کو زیر تفتیش لیا جائے۔

    مزید برآں ، رپورٹ میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سفارتی آداب کی پامالی اور بیرون ملک اپنی طاقت کے ناجائز استعمال پر ترک حکومت سے معافی مانگے۔

  • کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    مقبوضہ کشمیر میں رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 72 بھارتی فوجی ہلاک ہونے سے بھارتی فوج کے ایک طرف خود کشیاں کرنا شروع کر دیں دوسری جانب بھارت سرکار بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ,مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازوں کا سامنا کرنے کے لئے بھارتی فوج اب روبوٹ کا استعمال کرے گی

    کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے کی اپنی ہی رائفل سے خودکشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں کشمیری عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کو 2005 کے بعد سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، رواں برس بھارتی فوج کے 72 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں. جن میں سے پلوامہ میں کار حملے میں 50 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں گزشتہ دنوں پانچ بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہوئے،پلوامہ کے ہی علاقے آری ہل میں ایک اور کار حملے میں چند دن قبل دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے. اننت ناگ کے علاقے میں عسکریت پسندون کے ساتھ جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا میجر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اننت ناگ میں ہی ایک اور کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا تھا.

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے مودی سرکار پریشان ہے، اس سے قبل 2005 میں بھارتی فوج کے 105 اہلکار ہلاک ہوئے تھے. بھارت سرکار نے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کیا ہوا ہے اس کے باوجود 2019 میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد بھارتی فوجی ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں، بھارتی فوج میں خود کشی کے رجحان میں بھی اضافہ ہو چکا ہے.

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں اور سنگ بازوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روبوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے ہار چکی ہے. ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں گولی کا جواب پتھر سے دینے والے کشمیریوں کے پتھراو سے 12 ہزار سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے. جس کے بعد بھارتی وزرات دفاع نے مقبوضہ کشمیرمیں روبوٹ استعمال کرنے کی تجویز دی جہاں اب 500 کے قریب روبوٹ مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جا رہے ہیں

  • ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ترجیحی موضوعات پرحکومت اوراپوزیشن بیٹھ کرمعاشی پالیسی پربات کرلیں .

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،حکومت کا بجٹ اخباروں میں دیکھا، کل ہم تھے پھر کوئی اور تھا آج کوئی اور ہے. انہوں نے کہا کہ کاٹن کی انڈسٹری کو ہم نے اپنے دور مٰیں چھبیس، ستائیس ملین پر چھوڑا.آج بھی سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اگر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو تو ہم اکنامک پالیسی پر بات کر لیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں، پیپلز پارٹی نے جانوں کا نذرانہ دیا.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

     

    آصف زرداری نے کہا کہ انڈسٹریل کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بچاو اگر اچھا بجٹ ہے تو یہ کیا ماجرا ہے،‌آئی ایم ایف ہمیں پیسے دے رہا ہے پھر بھی غریب رو رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو معاملہ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر ا س سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بہت مضبوط ہے، زرداری صاحب پکڑے جا سکتے ہیں پھرکون بچتا ہے؟ ایسا نہ ہو کہ کل عوام کھڑی ہو جائے پھر ملک کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا، ہمیں نظر آ رہا ہے لیکن انہیں نظر نہیں‌آ رہا ،کل ایسا ہو سکتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ہاتھ سے حالات نکل سکتے ہیں، پہلے بھی اسمبلی میں‌آتا ہرا ہوں آج بھی آیا ہوں، یہ نئی بات نہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں .

  • جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا ، خصوصی رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا ، خصوصی رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں عجیب و غریب اور حیرت انگیز باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب جمال ترکی میں سعودی کونسل خانے پہنچے تو شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ ، ان کے سیکیورٹی آفیسر اور فارینزک ڈاکٹر کے درمیان یہ بات چیت ہوئی کہ ڈیڈ باڈی کو کیسے لے جایاجائے، ڈاکٹر نے یقین دلاتےہوئے کہا کہ فکرمندی کی ضرورت نہیں.لاش کو مختلف حصوں میں کاٹ کر بیگز میں پیک کر کے لےجایا جائے گا.

    ترک انٹیلی جنس کے مطابق آئیڈیومیں یہ سنا گیا جو کہ استنبول میں کونسل خانے سے آئیڈیو انٹیلی جنس ڈیوائسز سے حاصل ہوئی ہیں کہ جب خشوگی پہچنے تو آواز آئی کہ قربانی کا جانور پہنچ گیا ہے.پھرایک ڈاکٹر نے ایک انجکشن کی سرنچ بھری جس پر خشوگی نے کہا کہ کیا تم مجھے ڈرگ دے رہے ہو؟ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پھر مزاحمت اور سانسیں پھولنے کی آوازیں آئیں اور پھر آرا چلنے کی آواز ائی.
    اس رپورٹ کے متعلق سعودی عرب نے سخت رد عمل دیا سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ کو تضادات اور بے بنیاد الزامات کا مجموعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خود عالمی ادارے کی اپنی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا:’’ اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمایندہ کی رپورٹ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اور انھوں نے اپنی غیر پابند رپورٹ میں پہلے سے میڈیا میں شائع اور نشرشدہ مواد ہی کا اعادہ کیا ہے‘‘۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں جمال خاشقجی کیس کی تحقیقات اور ان کے قتل میں ملوّث مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے علاوہ ترکی اور سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمایندوں نے ان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت ملاحظہ کی ہے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’’ سعودی عدلیہ خاشقجی کیس میں مکمل بااختیا ر مجاز اتھارٹی ہے اور وہ مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہی ہے‘‘۔

    اقوام متحدہ نے بدھ کو 101 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے۔اس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے سے حاصل کردہ ریکارڈنگز پر انحصار کیا گیا ہے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رسوائی کے بعد مودی نے دیا خان کے خط کا جواب

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رسوائی کے بعد مودی نے دیا خان کے خط کا جواب

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رسوائی کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا .

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیا ہے. خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک سے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے ،بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ،بھارت نے جوابی خط میں مزید کہا ہے کہ خطے میں امن اورترقی کیلئے پاکستا ن سمیت تمام ممالک کے ساتھ بات چیت تیار ہیں .پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا تھا جس کا جواب بھی موصول ہو گیا ہے.

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو خط لکھا تھا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی،عمران خان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے.

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے شرکت کی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم اور مودی کا استقبال نائب وزیراعظم نے کیا جس پر بھارتی سیخ پا ہیں.شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شرکت کے لئے بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا جبکہ دوسری جانب مودی پہنچے تو کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا.شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی سائیڈ لائن پر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چینی اور روسی صدر کے قریب نظر آئے، گروپ فوٹو میں مودی کنارے پر اور عمران خان روسی صدر کے ساتھ کھڑے ہیں. کھانے میں بھی روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان ایک ساتھ بیٹھے اور بات چیت ہوتی رہی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیخ پا ہو چکے ہیں. بھارتیوں نے خود اسے بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا.