Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایران امریکہ تنازعہ، عمران خان او آئی سی اجلاس میں‌ شریک ہوں‌ گے یا نہیں؟ اہم اعلان کر دیا

    ایران امریکہ تنازعہ، عمران خان او آئی سی اجلاس میں‌ شریک ہوں‌ گے یا نہیں؟ اہم اعلان کر دیا

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ملاقات کی اور انہیں‌ رواں‌ماہ سعودی عرب میں‌ ہونے والی او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ گورنر تبوک نے انہیں‌ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ہم آپ کے منتظر ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں. ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

    یاد رہے کہ ایران امریکہ تنازعہ کے پیش نظر سعودی عرب کی طرف سے مکہ میں رواں‌ماہ کے اختتام پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حوثیوں کے سعودی شہریوں‌پر حملوں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا.

  • کانگریس نے انتخابات میں‌ شکست تسلیم کر لی، مودی کو دی مبارکباد

    کانگریس نے انتخابات میں‌ شکست تسلیم کر لی، مودی کو دی مبارکباد

    کانگریس صدر راہل گاندھی نے حالیہ لوک سبھا الیکشن میں‌شکست تسلیم کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی اور نریندر مودی کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسے وہ قبول کرتے ہیں اور بی جے پی کو اس کارکردگی کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بی جے پی اس وقت واضح‌ اکثریت سے جیت رہی ہے جبکہ کانگریس کو شکست کا سامنا ہے. بی جے پی تنہا تین سو سے زائد سیٹیں‌ جیتنے کی پوزیشن میں‌جاتی نظر آرہی ہے. الیکشن میں‌جیت پر عالمی رہنمائوں‌نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے.

  • نریندر مودی وزارت عظمیٰ کا حلف کب اٹھائیں گے، بڑی خبر آگئی

    نریندر مودی وزارت عظمیٰ کا حلف کب اٹھائیں گے، بڑی خبر آگئی

    بھارتی لوک سبھا الیکشن میں‌ کامیابی کے بعد نریندر مودی 26 مئی کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی اس وقت تنہا 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں‌جاتی دکھائی دے رہی ہے. اس حوالہ سے بی جے پی میں‌ جشن کا سماں‌ہے. 17ویں لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کے بعد نریندر مودی نے جمعہ کو مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔

    کابینہ کا اجلاس میں نئی حکومت کے قیام کے لئے راستہ ہموار کرنے کے لئے کابینہ کےاستعفی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی حکومت کے قیام کے لئے مسٹر مودی اپنا استعفی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے۔ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہوگی۔

    واضح‌ رہے کہ بھارت میں‌ الیکشن کے حالیہ نتائج کو دیکھتے ہوئے نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ بنتی دکھائی دے رہی ہے اور اس بات کی توقع ہے کہ چند دن بعد وہ دوبارہ برسراقتدار ہوں‌گے اور نئی کابینہ تشکیل دیں گے.

  • بھارتی الیکشن میں ای وی ایم مشینوں سے کیسے دھاندلی ہوئی؟ کانگریس نے بتا دیا

    بھارتی الیکشن میں ای وی ایم مشینوں سے کیسے دھاندلی ہوئی؟ کانگریس نے بتا دیا

    کانگریس نے حالیہ الیکشن میں‌ بی جے پی کی کامیابی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی نہیں نریندر مودی کی جیت ہے. کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ بننے کا نتیجہ ہے۔

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ای وی ایم کے حوالہ سے نریندر مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی معتبریت برقرار رکھنے کے لئے کوئی قدم اٹھائے جائیں گے یا ای وی ایم کو بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ ہی رہنے دیا جائے گا۔

    کانگریس ترجمان نے کہاکہ مسٹر مودی کی یہ جیت ’انتخابی ضابطہ اخلاق کا مودی ضابطہ اخلاق‘ میں تبدیل ہونے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے
    ووٹوں کی گنتی کے رجحانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جس طرح کے رجحانات سامنے آ رہے ہیں اور جو سبقت بی جے پی کو مل رہی ہے وہ بی جے پی نہیں بلکہ براہ راست مسٹر مودی کی جیت ہے۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی واضح اکثریت سے جیت رہی ہے.

  • الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.

  • نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد ہو گی نواز شریف کو عیدالفطر کوٹ لکھپت جیل میں کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 جون کو ہو گی .اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ اس سلسلے میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور نیب کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے دوسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کی۔ سپریم کورٹ کے ضمانت دینے اور نظرثانی درخواست مسترد کرنے کی اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا اور ضمانت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ چھ ہفتے ٹیسٹ کروائے گئے علاج نہیں کروایا گیا.

  • آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہاں کا دورہ کیا، بڑی خبر آ گئی

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہاں کا دورہ کیا، بڑی خبر آ گئی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاسٹاف کورس کرنیوالےطلباواساتذہ سےخطاب کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیکورٹی صورتحال سے متعلق خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نےحال ہی میں ایک مشکل چیلنج کاسامنا کیاہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان افسرملک کودرپیش چیلنجزکاسامنا کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں .آرمی چیف نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کوسراہا ہمیں پرعزم رہناہوگا انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھناہوں گی

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں پچھلے ایک ماہ میں دہشت گردی کی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کرکے ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے امن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی آنکھ نکال دی جائے گی.

  • بھارتی الیکشن شوبزسے تعلق رکھنے والے کون کون جیتے؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی الیکشن شوبزسے تعلق رکھنے والے کون کون جیتے؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی الیکشن کے نتائج میں بے جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے بھارتی الیکشن میں شوبز ،اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے حصہ لیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ آج تمام نشستوں کے نتائج آنا شروع ہوئے جس میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے. بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی اور کامیابی حاصل کی۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی شہر وارانسی میں کامیاب ہوئے۔ راہول گاندھی ایک سیٹ سے ہار گئے جبکہ دوسری سے جیت گئے. راہول گاندھی کو سمرتی ایرانی نے مات دے دی البتہ راہول گاندھی کیرالہ کے ضلع ویاناڈ میں جیت گئے۔ سونیا گاندھی کو رائے بریلی میں کامیابی ملی، بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والی پراگیہ سنگھ ٹھاکرنے بھوپال میں جیت گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سرینگرمیں جبکہ حیدرآباد دکن سے اسد اللہ اویسی کامیاب ہوگئے۔ انڈیا کے معروف اداکار شترو گنج سنہا نے کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔اداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں جنہون نے اپنی نشست پر کامیابی حاصل کی ۔اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے اپنی نشست جیت لی ۔بھارتی سیاستدان اور اداکار سنی دیول نےشہرگرداسپورسے الیکشن جیت لیا.سابق کرکٹر اور بی جےپی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنےوالےگوتم گمبھیرنے مشرقی دہلی میں کانگریس کے اروندر سنگھ لولی کوشکست دی ہے .
    واضح رہے کہ نتائج آنے کے بعد مودی نے بھارتی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے بھارتی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا،جس میں نئی حکومت کی نئی کابینہ کے لئے پرانی کابینہ کو مستعفی ہو نا پڑے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنا استعفیٰ دیں گے وہ اپنا استعفیٰ بھارتی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے .واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 340 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی

  • اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

    اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

    وزیراعطم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمسن فرشتہ جیسے واقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے.

    فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کمسن فرشتہ کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،فرشتہ صرف اس خاندان کی نہیں ہم سب کی بیٹی تھی،وزیراعظم سمیت ہم سب اس دکھ میں برابرکےشریک ہیں .فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہماری روایات کوکمزورکرنےکی نشاہدہی کرتا ہے ،اس قسم کےواقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے،مستقبل میں ایسےواقعات کوروکنےکی کوشش کرنی ہے، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں متعلقہ قوانین کی کمزوریوں کودورکرنا ہے اللہ مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانےمیں ہماری مددکرے،ادارے کسی صورت بھی پیٹی بندی کا حصہ نہیں ہوں گے.

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

    فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج

    فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق

    معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا 

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • داتادربارخودکش حملے کے سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ

    داتادربارخودکش حملے کے سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ داتا دربار میں خود کش حملہ کے سہولت کار کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا. کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے بارودی مواد، ریکوری اور دیگر ملزمان کے حوالہ سے تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزم کا 60 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.جس پر عدالت نے ملزم کا 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم کو سی ٹی ڈی کے حوالہ کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا. ملزم کی عدالت پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے .

    داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟          حساس اداروں کی بڑی کاروائی، داتا دربار حملے کے مبینہ سہولت کار گرفتار    داتا دربار،خود کش حملہ آور نے کس ملک کا جوتا پہنا تھا، اہم خبر آ گئی

    واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہواتھا.