Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی ناٹھنگم میں‌ نماز عید کی ادائیگی، لوگ انگلینڈ کیخلاف فتح اور عید کی مبارکباد‌ دیتے رہے

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی ناٹھنگم میں‌ نماز عید کی ادائیگی، لوگ انگلینڈ کیخلاف فتح اور عید کی مبارکباد‌ دیتے رہے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر کی نماز اٹنگھم کی ایک مسجد میں ادا کی. پاکستانی کھلاڑی وہاں‌ موجود دیگر مسلمانوں سے عید ملتے رہے اور اس موقع پر انہیں‌ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی مبارکبادیں بھی دی جاتی رہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم کی مسجد میں‌ محمد حفیظ، آصف علی، حارث سہیل ، شاداب خان،حسن علی، شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی ،وہاب ریاض، عماد وسیم، امام الحقسمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ سے وابستہ افراد نے نماز ادا کی. پاکستانی کھلاڑی نماز عید کی ادائیگی کیلئے ہوٹل سے بس کے ذریعے مسجد عمر روانہ ہوئے اس موقع پر زیادہ تر کھلاڑیوں نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ نہایت خوشگروا موڈ میں نظر آرہے تھے۔

    قومی ٹیم کی نماز عید کیلئے مسجد آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں عید کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں پہلی جیت پر بھی مبارکباد دی، اس موقع پر وہاں موجود شائقین کرکٹ نے قومی کھلاڑیو ں کو گلے بھی لگایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی مسجد میں‌ عید کی ادائیگی اور لوگوں‌سے ملنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ نمبر ون ٹیم انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں اور عوام کے دل جیت لیے ہیں اور پاکستانی قوم کی جانب سے اس فتح‌کو عید کا تحفہ قرار دیا گیا ہے.

  • کسی بھی فرد یا ادارے کو زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں، ترجمان رینجرز

    کسی بھی فرد یا ادارے کو زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں، ترجمان رینجرز

    رینجرز کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی فردیاادارے کوزبردستی فطرانہ اکٹھاکرنےکی اجازت نہیں ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر مساجد،امام بارگاہوں اورجماعت خانوں کےباہر رینجرزجوان تعینات رہیں گے. چاندرات پراسنیپ چیکنگ، موبائل اورموٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے. لائسنس یافتہ یاغیرقانونی اسلحہ لےکرچلنے اور ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی.

    ترجمان رینجرز نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی.

  • کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں‌ نواز شریف کی طبیعت پوچھنےکیلئےملاقات کی اجازت مانگی گئی مگرانکارکردیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جوہم پرآج گزررہی ہے،کل آپ پربھی گزرےگی. یاددہانی ضروری ہےکیونکہ مکافات عمل اٹل ہے.

    یاد رہے کہ چند دن قبل مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ
    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت پھر خراب ہونے لگی ہے اور انہیں‌ تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ کسی بھی ریلیف کیلئے اُن کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے.

  • امریکی پابندیاں‌ ایران کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جنگ اور بات چیت آپس میں‌ جوڑ نہیں‌ رکھتیں. ایرانی وزیر خارجہ

    امریکی پابندیاں‌ ایران کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جنگ اور بات چیت آپس میں‌ جوڑ نہیں‌ رکھتیں. ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی پابندیاں درحقیقت ایران کے اخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جس سے بے قصور شہری نشانہ بنے ہیں۔ جنگ اور بات چیت خواہ شرائط کے ساتھ ہوں یا ان کے بغیر، یہ آپس میں جوڑ نہیں کھاتیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری پروگرام کے حوالے سے پیشگی شرائط کے بغیر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم واشنگٹن یہ چاہتا ہے کہ پہلے تہران "ایک نارمل ریاست” کی طرح پیش آئے۔

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ امریکی پابندیاں‌ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ ہیں. اگرچہ انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی اور طبی آلات و مشینریز ان سے مشتثنی ہیں تاہم اس کے باوجود تہران کا کہنا ہے کہ پابندیوں نے شہریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں‌ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کا ماحول ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. گزشتہ سال نومبر میں‌ امریکی پابندیوں کے دوسرے دور میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اعلان کے مطابق واشنگٹن نے انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی آلات اور طبی مشینریز کو مستثنی قرار دیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 3 نومبر 2018 کو ایران کے خلاف امریکی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا.

  • وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا جس پر 51 قیدی جیلوں‌ سے رہا ہو گئے ہیں. صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر قیدیوں کی سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سنٹرل جیل لاہور کے 292 ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیو ں کی سزا میں کمی ہوئی، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور 54،لاہور 103، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ 121،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 169قیدیوں ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال 40اورسنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے ۔

    جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

  • نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا،  قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا، قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی 19 جون کو طلب کرلیا ہے۔ ان پر تھری جی اور 4 جی کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تھری جی اور فور جی لائسنس کے ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا ہے. اس موقع پر سابق وزیرانفارمیشن انوشے رحمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا. چیئرمین نیب نے کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    یاد رہے کہ نیب تھری جی اور فور جی کیس میں متعدد بار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے جبکہ اسی طرح انوشے رحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے.

  • جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کا آج عید منانے سے متعلق فیصلہ مناسب نہیں ہے. خیبرپختونخواحکومت کے اس فیصلےسےجگ ہنسائی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ ایسا لگا ہے کہ جیسےجھوٹ کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، حکومت کبھی مسلک اورمقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی. جوجہاں چاہےعید کرے مگرجھوٹ کی بنیادپرنہیں. کل چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں تھا. تھا. مذہبی تہوارکی بنیادبھی جھوٹ پررکھ دی گئی ہے. جہالت کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا- انہوں نے کہاکہ چاند کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا.

    واضح‌رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے بعد خیبر پی کے حکومت نے بھی آج عید کا اعلان کر دیا تھا جس پر 28 روزوں‌ بعد ہی عید کر لی گی ہے اور ایک روزہ عید کے بعد رکھنے کا کہا گیا ہے.

  • رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز پر کہا ہے کہ حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں دے دینی چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام دینا چاہیے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنا دینا چاہیے جس پر مفتی منیب الرحمن بھی میدان میں آگئے اور کہا ہے کہ آپ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں تاکہ تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں. انہوں نے کہاکہ بلکہ آپ کو چاہیے کہ پشاور بی آر ٹی بھی ان کے حوالے کر دیں‌ شاید جلدی مکمل ہو جائے.

    ادھر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت کے مسئلے کے حل کیلئے قمری کیلنڈر اور ایپلی کیشن کو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا اور کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہمارے بزرگ ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں‌عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    سپریم کورٹ‌ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے سوال کیا ہے کہ کیاجس وزیر اعظم نے آپ کو میرے ریفرنس دائر کرنے کے لئے کہا انہوں نے اپنے گوشواروں میں انگلینڈ میں موجود اپنے بیٹوں اور بیویوں وغیرہ کی پراپرٹیز ظاہر کی ہیں؟،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ میرے والد قاضی محمد عیسی نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور یہ آزاد خطہ حاصل کیا۔ عدلیہ کو دباؤ میں‌لانے کیلئے اختیار کئے گئے ہتھکنڈے کسی طور کامیاب نہیں‌ ہوں‌گے اور میں قائداعظم کے نظریات کو کبھی نقصان پہنچنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی کہ آپ وزیر اعظم عمران خان سے پوچھیں‌کہ کیا انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ حکومت نے یہ جو کچھ کیا ہے منصفانہ ٹرائل کے حق کے خلاف ہے۔اگر حکومتی اراکین سمجھتے ہیں کہ مجھ پر دباؤ ڈال کر حلف کی خلاف ورزی پر مجبور کریں گے تو یہ لوگ یہ خیال ذہنوں سے نکال دیں۔ میں‌ کسی قسم کا دباؤ قبول کئے بغیر بلا خوف و خطر آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھوں گا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌نے صدر مملکت کو دوسرا خط لکھ کر اپنے خلاف کی جانےو الی کردار کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے ابھی تک اس کی کاپی نہیں‌دی گئی، مجھے جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک منظم تحریک شروع کر دی گئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میرے خلاف ریفرنس میں جن جائیدادوں‌کا ذکر کیا گیا ہے ان سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ میں‌ نے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے. مجھے بدنام کرنے کی کوششوں‌ پر میں اور میرے اہل خانہ سخت کرب کی کیفیت میں‌ہیں.

  • خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح‌ پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں‌ میں‌ کل عید ہو گی. پشاور میں‌عیدگاہ چارسدہ روڈ‌ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا. مسجد مہابت خان میں‌ بھی شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے بھی عید کی نماز ادا کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ہے کہ ایک روزہ کھا لیا اب یہ روزہ عید کے بعد رکھیں گے. خٰبر پی کے میں آج عید سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ‌گئی ہے.

    پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کی طرف سے چاند نظر آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے رنگ میں رنگ گئی اور مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کے برعکس صوبائی حکومت نے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں مقامی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں اورعید کے اعلان کے پیش نظر آج منگل کے روز عیدمنانے کا اعلان کیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ چونکہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید کا اعلان ہو گیا ہے، اس لئے صوبائی حکومت بھی آج منگل کے روز ہی عید کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر، وزیراعلیٰ اور ساری کابینہ آج عید منائیگی، گورنر اور وزیراعلی گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ صوبائی وزرا اپنے حلقوں میں عید منائیں گے۔

    خٰبر پختونخوا میں‌ پشاور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی اور عید کے اجتماعات میں‌ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

    ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھی گئی، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی اور مختلف علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج چاند دیکھے گی اور پھر عید کا اعلان کیا جائے گا.