Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    ججز کے خلاف ریفرنس پر مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا جائے گا.اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سینٹر راجہ ظفر الحق نے کی ، اجلاس میں ایاز صادق، رانا تنویر،مریم اورنگزیب ،مشاہد اللہ خان و دیگر شریک ہوئے. اجلاس کے بعد ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے. حکومت کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس پر 14 جون کو سماعت ہو گی

  • ایران امریکہ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں‌ کرے گا. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

    ایران امریکہ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں‌ کرے گا. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو ٹوک الفاظ میں‌ کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. اسی طرح ہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت کرنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے. ایرانی سپریم لیڈر کے اس بیان سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکہ ایران پر عائد پابندیاں‌ ختم کرتا ہے تو اس کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے مگر اب آیت اللہ خامنہ ای نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ان مذاکرات کا فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہی ہوا ہے.

    یاد رہے کہ حسن روحانی کے بیان سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران ایک اور ڈیل کرنا چاہے گا اور اس کا امکان بھی ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کی فضا ہے اور دونوں‌اطراف سے کچھ عرصہ سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں‌ کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں‌ کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں ، کوئی بھی ملک اپنے عوام کی خدمت کر ہی نہیں سکتا اگر وہاں کے لوگ ٹیکس نہ دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ میں‌ آپ کو یقین دلاتا ہوں‌اور گارنٹی دیتا ہوں‌کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور آپ کے ملک پر خرچ ہوگا، یہ بھی گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا. انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپنے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کی سب سے آسان سکیم آئی ہے جو 30 جون تک کیلئے ہے، اس سکیم کے تحت تمام پاکستانی اپنے اثاثے ظاہر کریں کیونکہ اداروں کے پاس تمام معلومات آچکی ہیں اور ہر روز نئی معلومات آرہی ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ آپ پاکستان کی خدمت کریں اور اپنے پیسے کو ڈکلیئر کریں، اس سے ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتر کرسکتے ہیں اور آپ کو فکر نہیں ہوگی کیونکہ پھر آپ کو کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا، ہم معاشی طور پر مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے.

    یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے کی باتیں‌کی جارہی تھیں‌جس کا آج اعلان کر دیا گیا ہے.

  • بھارت میں مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا، انتہا پسندی مزید پروان چڑھنے کا خدشہ

    بھارت میں مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا، انتہا پسندی مزید پروان چڑھنے کا خدشہ

    بھارت میں نریندر مودی نے دوسری مرتبہ ہندوستانی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے. اسی طرح ان کی کابینہ کے کئی سینئر وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی حلف اٹھانے سے پہلے مہاتما گاندھی کی یادگار پر گئے اور اٹل بہاری واجپائی کی سمادھی پر گئے. اس کے بعد انہوں نے حلف اٹھایا. بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ان سے حلف لیا ۔ ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ امت شاہ ، راجناتھ سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، دھرمیندر پردھان سمیت متعدد وزرا نے بھی عہدہ کا حلف لیا ۔ نریندر مودی انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل میں‌ مارے گئے فوجیوں کی یادگاروں پر بھی گئے۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، وزرائے اعلی، گورنروں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کی اہم شخصیات اور کئی غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی ۔

    یا درہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی پارتی بی جے پی بھاری اکثریت سے الیکشن میں‌کامیاب ہوئی ہے. ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انتہاپسندی میں ایک بار پھر مزید اضافہ کا خدشہ ہے.

  • جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزا کی توثیق کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی ہے. ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہے. دو سال میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں سنائی گئی ہیں. دو سال میں دی جانے والی سزاؤں میں‌ ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہے. اسد درانی کا احتساب بھی اسی پالیسی کے تحت عمل میں‌آیا. لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے.

    تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں. آرمی افسران اورسویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی. آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فوج کے افسران چاہے کسی رینک کے ہوں احتساب کے دائرے میں شامل ہیں.

  • وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے، اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے، اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. وہ مکہ مکرمہ میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران کان سعودی عرب کے3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں. وہ روضہ رسول ﷺپر حاضری اور مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کریں گے. اس کے بعد وہ مدینہ منورہ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے.
    او آئی سی اجلاس میں عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں. یہ چودھواں سربراہی اجلاس ہے جو 31 مئی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی سربراہی میں ہوگا.

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کے بعد او آئی سی کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں‌ مسلمان ملک باہم متحد ہو کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے.

  • ڈالر کی قیمت کم ہونے سے عوام کو عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

    ڈالر کی قیمت کم ہونے سے عوام کو عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

    عید الفطر سے قبل عوام کے لئے ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اٹھارہ پیسے کمی کی صورت میں خوشی کی خبر آ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضے بھی کم ہوئے ہیں. انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اٹھارہ پیسے کمی سے 148 روپے 45 پیسے پر بند ہو گیا ہے. ڈالر کی قیمت میں‌ کمی سے آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 536 کی سطح پر پہنچ گیا تھا مگر کچھ دیر بعد یہ پرواز مسلسل جاری نہ رہ سکی اور کمی کا رجحان شروع ہو گیا ۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں‌ کمی سے پاکستان میں‌ مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عید پر بھی خریداری کیلئے لوگوں‌کو مشکلات کا سامنا ہے.

  • محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا عدالت نے ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے گرفتار محسن داوڑ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکےآغا کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکےآغا کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے، ریفرنس پر سماعت 14 جون کو ہو گی اور اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس دو دن پہلے بھجوایا تھا جس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے ،ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے.

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

  • آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

    جعلی اکاؤنٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےضمانت کےعلاوہ باقی تمام مقدمات پرآج سماعت ملتوی کر دی .اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی.زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ کیا نیب کی دستاویزات مل سکتی ہیں، ہمیں وقت دے دیں کہ ہم ریکارڈ دیکھ کرجواب الجواب دیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کم ازکم میں اپنی جانب سےسختی سے مستردکرتاہوں،جو کچھ آچکا اسی کی بنیاد پراب فیصلہ کیا جائےگا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ نہ اپیل ہے نہ ٹرائل،قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قبل ازگرفتاری ضمانت میں بھی کچھ چیزیں ہیں جن پرجواب دیناہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت کےجومروجہ قوانین ہیں ان کے مطابق چلیں، عدالت نے کہا کہ نیب کہہ دے آصف زرداری،فریال تالپورکاتعلق نہیں تودرخواست ویسے نمٹا دیتے ہیں،نیب نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے،دستاویزات پیش کردیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پرتین رپورٹس ہیں، کیس کی سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب کا میں بھی وکیل ہوں،مجھےبھی دلائل دینےدیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دیں یا فاروق نائیک ، ایک سے زیادہ وکلا دلائل نہ دیں، نیب کی طرف سےایک پراسیکیوٹرہیں تو آپ بھی ایک ہی وکیل دلائل دیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ نمر مجید اور غضنفر احسن ابھی نیب کو مطلوب نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ جو مطلوب نہیں ان کی حد تک درخواستیں نمٹا دیتے ہیں. دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران ایک وکیل نے بات کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے شدہد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے کھڑے ہو جائیں ، یہ کوئی مذاکرہ یا ٹاک شو نہیں ۔نیب کے وکیل سمٹ بینک کے منیجر پر دلائل د ے رہے ہیں ۔ تاہم عدالت کے اظہار برہمی پر وکیل نے معذرت کر لی ۔