Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسلامی سربراہی کانفرنس کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے لامحدود حمایت کا اعلان

    اسلامی سربراہی کانفرنس کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے لامحدود حمایت کا اعلان

    اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنی قومی سلامتی اور تیل کی ترسیل کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے تمام تر اقدامات کے لیے لا محدود سپورٹ کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق او آئی سی کے ہفتہ کے دن ہونے والے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ سعودی عرب کے شہروں دوادمی اور عفیف میں تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں اور امارات کے پانیوں میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جن کا مقصد خطے کے ممالک کے مفادات اور تیل کی عالمی ترسیل کو نشانہ بنانا ہے۔

    مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سمندری جہاز رانی کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمے داری قبول کرے۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں‌ اوآئی سی کے اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے پانی میں چار تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا گیا ہے جو بین الاقوامی جہاز رانی کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور جہازوں‌ پر حملوں‌ کے بعد اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلایا گیا تھا.

  • ایرانی جہازوں‌ کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں‌ پر ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت

    ایرانی جہازوں‌ کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں‌ پر ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت

    ایران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں‌ کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنیوں‌ کے مسافر طیاروں‌ کو ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی عہدیدار مرتضیٰ‌ دھقان جو کہ شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر بھی ہیں‌، نے کہا ہے کہ ایران نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے سبب غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں دیا جا رہا۔ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایندھن فراہم نہ کئے جانے سے انقرہ میں‌ ایرانی پرواز چار گھنٹے لیٹ ہوئی. اسی طرح جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایران کی پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی. ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھاکہ انقرہ میں‌ تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی جس کے بعد گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔

    یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں‌ کے بعد ایران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایم این ایز ہیں دہشت گرد نہیں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ تمہارا لیڈر جب دہشتگردوں کو بھائی کہتا تھا تو میں اپنے فوج پرحملے کی مذمت کررہا ہوتا تھا. اسپیکرقومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں. ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اسی کو تسلسل کہتے ہیں جس کی آپ کو سمجھ نہیں آتی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اب اس کومزید بہتراورگراس روٹ لیول پرکرناہے.

  • کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن الیون کےکھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل رہےہیں. خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرمگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اگست سےاب تک پٹرولیم مصنوعات پر60ارب سبسڈی دی جا چکی ہے. اپوزیشن عوام کواشتعال دلانے کیلئے منافقت کی سیاست کررہی ہے. اپوزیشن عوام کی ہمدردہوتی توآج یہ حالات نہ ہوتے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس نہ بھرتےتوملکی معیشت مستحکم ہوتی. ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ’’مال بچاؤ تے جلدی جلدی نس جاؤ‘. انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو ملکی خزانے کو بے دردی سے نہ لوٹتے. پاپڑ اور ریڑھی والوں کے اکاﺅنٹس نہ بھرتے تو آج معیشت مستحکم ہوتی. اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا اور قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا گیا. ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اکسا رہی ہے۔

  • ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی، مارٹن کے 73 رنز

    ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی، مارٹن کے 73 رنز

    کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 30 ویں اوور میں 136 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی. کپتان کرونا رتنے 52 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے. فرگوسن اور ہینری نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. نیوزی لینڈ نے 136 رن کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا اور فتح حاصل کر لی. مارٹن گپٹل 73 اور کولن منرو 58 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.2 اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے. سری لنکا کے اوپپنگ بلے بازوں نے محتاط اندز میں اننگز کا آغاز کیا مگر وہ بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے۔تھری مانے کیوی باؤلر ہنری کی گیند کا شکار بنے جو صرف ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز ہی بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی ٹیم ک طرح مشکلات کا شکار ہے، پچاس رنز پر سری لنکا کے تین کھلاڑی آوٹ ہو ئے ،سری لنکا کی مکمل ٹیم 136 رنز پر آوٹ ہو گئی ،کپتان دمیوتھ کرونارتنےنےبیٹ کیری کیا ،کرونارتنےاوپنرجاکر52رنزپرناٹ آؤٹ رہے ،نیوزی لینڈ کےمیٹ ہینری اورلوکی فرگوسن نے تین تین کھلاڑی آوٹ کئے .

    کرکٹ کے گذشتہ 11 عالمی مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 10 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں چھ مرتبہ فتح سری لنکا کے نام جبکہ چار مرتبہ نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شریف خاندان سے مشورہ کے بعد پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو دن قبل سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھاکہ ان کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے اور انہیں جیل میں تین مرتبہ انجائنا کا اٹیک ہو چکا ہے. ان خبروں‌کے بعد سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو باضابطہ درخواست دی ہے۔

    ڈاکٹر عدنان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت پنجاب انہیں‌ نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے ان سے ملنے کی اجازت دے. اس درخواست کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پنجاب حکومت انہیں‌ ملاقات کی اجازت دے دے گی.

  • پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر بالاکوٹ اور منکوٹ علاقوں میں جنگل میں‌ آگ بھڑکنے سے بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے زوردار دھماکے ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہفتہ کے دن لائن آف کنٹرول کے قریب جنگل میں اچانک پراسرار طور پر آگ نمودار ہوئی جو تیزی سے پھیل گئی جبکہ اسی دوران علاقے میں‌ موجود زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں یہاں زور دار دھماکے سنے گئے۔ مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی گونج دور دور کے علاقوں‌ تک سنائی دی.

    رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے بھارتی فوج کی طرف سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے تھے جو یہاں‌ نصب کی گئی تھیں. بھارتی قابض انتظامیہ پونچھ کے جنگل میں‌ بھڑکنے والی آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہے. بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے بھارتی فورسز میں‌ تشویش کی لہر دوڑ‌گئ ہے.

  • شمالی وزیرستان،پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان،پاک فوج کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ شہہید ہو گیا ہے .پچھلے ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو چکے ہیں. سہولت کاروں کی گرفتاری کےبعد خارکمرمیں 25مئی کاواقعہ ہوا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا. جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا.

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی ایم نے ملک دشمنوں کے مطالبے کو دوہراتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پاک فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے حالانکہ پاک فوج نے وزیرستان کو امن کا گہوارہ بنایا تھا اب وزیرستان میں پھر دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے .

  • کشمیر و فلسطین کا مسئلہ اوآئی سی حل کروائے،دہشتگردی کا اسلام سے تعلق نہیں، عمران خان

    کشمیر و فلسطین کا مسئلہ اوآئی سی حل کروائے،دہشتگردی کا اسلام سے تعلق نہیں، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، مغربی دنیا مسلمانوں کے احساسات کا احترام کرے اور اسلامو فوبیا سے باہر نکلے۔ او آئی سی بین الاقوامی سطح پر اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی معصوم کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ۔ نائن الیوان سے قبل 80فیصد خودکش حملے غیر مسلم انتہا پسند کرتے تھے ۔ او آئی سی کے فورم سے ہمیں دنیا کو بھرپور پیغام دینا چاہتے کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، نیوزی لینڈ واقعے نے ثابت کیا دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، او آئی سی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف اٹھائے. وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے عالمی فورم پر زوردیا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق اور ان کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لئے موثرکردار ادا کرے، مغرب میں اسلام مخالف سرگرمیوں اورگستاخانہ مواد کواوآئی سی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے غیرموثرکردارکے باعث مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد آزادی کو غیرقانونی اور اسلامی انتہا پسندی قرار دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام آزادی کے حصول کی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں اور نائن الیون کے حملوں کے بعد کشمیریوں کی اس منصفانہ جدوجہد کو بھی اسلامی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا نام دے دیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل نے بھی فلسطینیوں پرمظالم ڈھاتے ہوئے ان کی تحریک آزادی کو اسلامی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کاکوئی حل ممکن نہیں اورفلسطین کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے خصوصی توجہ دے ، اسی طرح دیگر صنعتوں کی طرح مصنوعی ذہانت کی صنعت بھی توجہ چاہتی ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ ہمیں نہ صرف تعلیم بلکہ معیاری تعلیم، یونیورسٹیوں کے قیام اور وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیاں فلسطین کی ملکیت میں واپس دی جائیں اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

    او آئی سی کے 14ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سےعمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔

    وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران مسلم امہ کو درپیش مسائل باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے.

  • عید کے موقع پر نواز شریف کی سزا کتنی کم ہوئی؟ بڑی خبر آ گئی

    عید کے موقع پر نواز شریف کی سزا کتنی کم ہوئی؟ بڑی خبر آ گئی

    عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان ہوا ہے تا ہم سابق وزیراعظم رہنے والے قیدی کی سزا کم نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ قتل، اغوابرائےتاوان، نیب، دہشت گردی اورغداری کیسزمیں کسی بھی قیدی کی سزاکم نہیں ہوسکتی،سابق وزیراعظم نواز شریف نیب قانون کےتحت سزاپانےکی وجہ سےاس سہولت سےمحروم ہیں.

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 45 سے 90 روز کی کمی کر دی ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی ، سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے رہا کیا تھا بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی. نواز شریف نے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کے لئے رجوع کر رکھا ہے .