Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ وزارت ایوی ایشن بتانے میں ناکام

    یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ وزارت ایوی ایشن بتانے میں ناکام

    اسلام آباد(محمداویس)یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازیں کب بحال ہوں گئیں وزارت ایوی ایشن قائمہ کمیٹی کو واضح طور پر بتانے میں ناکام ہوگئی، سینیٹ کمیٹی کے ارکان نے وزرات ایوی ایشن کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 4 سال ہوگئے مگر اس کے باوجود پتہ نہیں کہ یورپ کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی.

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا چیئرمین عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمیٹی میں سینیٹر شیری رحمان نے پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کی 4 سال سے یورپین یونین کے لئے فلائیٹس معطل ہیں،یورپین یونین کی کلیئرنس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے،بحالی کے لیے کیا گیا ہے؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ ان کے سیفٹی کنسرن تھے، شیری رحمان نے کہاکہ ایئرلائن نجکاری پر جارہی ہے،اس سے پہلے اسے بحال کرنا چاہئے، اس کا کوئی احتساب نہیں ہوا،اس کا کلیئر آڈٹ ہوتا۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ جو سوال پوچھا جارہا ہے اس کی سپرٹ کو نہیں سمجھا جارہا ،کیا سول ایوی ایشن نے ان لوگوں کا احتساب کیا جن لوگوں کی وجہ سے ایئر لائن گراؤنڈ ہوچکی ہے،بچوں والی کہانی سنائی جارہی ہمیں بتایا جائے کہ فلاں شخص ذمہ دار ہے اس کا کیس چل رہا ہے،کوئی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تو کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟اس میٹنگ کو معطل کردیں کیوں کہ یہ یوز لیس میٹنگ ہو رہی ہے،

    کہیں دنیا میں نہیں سنا کہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر وزیر کہہ رہا ہو کہ یہاں جعلی لائسنس ہیں،سلیم مانڈوی والا
    سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہر کوئی ایک دوسرے کو بچا رہا ہے، پانچ سال پابندی لگی ہو تو یہ شرمناک ہے۔پہلی مرتبہ ہم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف تحریک استحقاق لائی تھی۔کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کرلیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ میں نے سابق وزیر ہوابازی غلام سرور نے پوچھا آپ کو کس نے بتایا کہ لائسنس جعلی ہیں؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ یہ سب سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے والوں نے کہاتھا کہ پائلٹ کی لائسنس جعلی ہیں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ کہیں دنیا میں نہیں سنا کہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر وزیر کہہ رہا ہو کہ یہاں جعلی لائسنس ہیں، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا مجھے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے نے کہا ہے،یہ سارا پلان تھا۔

    پائلٹس کو بھی بلائیں، ان کی اسٹوری سنیں،کبھی سنا ہے سٹوڈنٹ پائلٹس کو جیل میں ڈال دیا ہو؟ سلیم مانڈوی والا
    سینیٹر کامل علی آغا نے پائلٹس کے خلاف کی گئی کاروائی سے متعلق استفسار کیا ۔وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایاکہ 83جعلی پائلٹ سائسنس تھے جن میں سے 50منسوخ اور 33لائسنس معطل ہوئے تھے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایک بریفنگ ہم سے بھی لیں، ایف آئی آرز سول ایوی ایشن کی ہدایات پر کاٹی گئیں ،پائلٹس کو بھی بلائیں، ان کی اسٹوری سنیں،کبھی سنا ہے سٹوڈنٹ پائلٹس کو جیل میں ڈال دیا ہو؟ ساری پرائیوٹ ایئرلائنز باہر سے پائلٹس لا رہی ہیں کیونکہ یہاں پائلٹس نہیں ہیں،پائلٹس کی وجہ سے پابندی نہیں لگی،ایک سال پہلے پابندی لگ چکی تھی۔

    پی آئی اے تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے،یورپی کمیشن

    یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

    پروازوں کی بحالی بارے یورپین سیفٹی ایجنسی آیاسا کا اجلاس ختم

    یورپ کیلیے پروازوں کی بحالی بارےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،سول ایوی ایشن

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

    پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

  • 9 مئی کے مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت خارج

    9 مئی کے مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت خارج

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی گئی

    سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی،عدالت نے بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ،انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور ، صداقت عباسی، شیریں مزاری پیش ہوئے،سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،

    سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے ، ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی.

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • گھریلو تشدد،بچوں سے زیادتی،پنجاب کا پہلا نمبر، خیبر پختونخواہ سے بھی آگے نکل گیا

    گھریلو تشدد،بچوں سے زیادتی،پنجاب کا پہلا نمبر، خیبر پختونخواہ سے بھی آگے نکل گیا

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن ان رائٹ آف چائلڈ کی کمیٹی میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کو اگلے اجلاس میں لازمی آنا چاہیے،

    چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق بتائے کہ گھریلو تشدد ،بچوں سے زیادتی اور شہریوں کےقتل پر کتنے مجرموں کو سزا ہوئی ہے زیادتی کے کتنے مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے کمیٹی کو اس کی تفصیلات فراہم کریں۔ وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق نے کمیٹی کو بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے ہمیں انسانی حقوق کے حوالے سے کیسوں کی تفیصلات مہیا نہیں کرتے ہیں صوبوں کے آئی جیز کو کمیٹی میں بلاکر ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ ہمیں معلومات فراہم کریں۔کمیٹی میں پیش کئے گئے عدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ سب سے زیادہ بچوں سے زیادتی کے واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے ہیں جن کی تعداد 999ہے ۔

    پیرکوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا ۔کمیٹی نے نیشنل کمیشن ان رائٹ آف چائلڈ کے چیرپرسن کے کمیٹی میں نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چیئرپرسن کو ہر صورت کمیٹی میں آنا چاہیے ۔چیئرپرسن کمیٹی نے نیشنل کمیشن فار سٹیٹ آف وومین کی بریفنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگلے اجلاس میں جو تفصیلات مانگی گئی ہیں وہ تمام چیزیں بریفنگ میں شامل کی جائیں ۔

    پاکستان کے انسانی حقوق وفد کو اقوام متحدہ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،قائمہ کمیٹی میں انکشاف
    چیئرپرسن انسانی حقوق کمیٹی کی سیکریٹری انسانی حقوق کی سخت سرزنش نے کہاکہ پاکستان کے انسانی حقوق وفد کو اقوام متحدہ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،وزارت انسانی حقوق کے پاس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ڈیٹا ہی مکمل نہیں تھا ، آپ کے ذیلی اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا،دو ہزار بائیس میں بھی وہی کیس ہیں اور دو ہزار چوبیس میں بھی وہی ہیں، کوئی درست ریکارڈ نہیں، وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق نے کہاکہ ہمارا ڈومین ہی نہیں ہے کہ کیس دیکھیں، چیئرپرسن کمیٹی سینیٹرثمینہ نے کہاکہ آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے ہم یہاں کمیٹی خانہ پوری کر رہے ہیں ؟ کم عمر میں شادی کا کوئی کیس آپکے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے ہم یو این کو کیا جواب دیں ؟سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ ہیومین رائٹس اداروں میں رائٹ پرسن فار رائٹ جاب موجود نہیں، سینیٹ کمیٹی نے نیشنل کمیشن فار سٹیٹس آف ویمن کی بھرتیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا آپ نے جو تفصیلات دیں ہیں ان کے مطابق ماسٹرز کے ڈگری ہولڈرز کو کمیشن میں تعینات کیا جائے گا مگر زیادہ تر بھرتیاں بیچلر پاس ہیں، وفاقی سیکرٹری نے بتایاکہ یہ بھرتیاں چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو کی منظوری سے ہوتی ہیں، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ2012 سے اب تک کوئی نئی بھرتی کرائٹیریا کے مطابق نہیں ہوئی ڈیپارٹمنٹ کیا کر رہا ہے؟ کمیٹی چیئرپرسن نے کہاکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے ساتھ زیادتی، زبردستی کی شادی، کم عمری میں مزدوری اور قتل جیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، آپ کے پاس کوئی شکایات کیوں نہیں آتیں؟ چیئرپرسن کمیٹی نے نیشنل کمیشن فار سٹیٹ آف وومین کی بریفنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگلے اجلاس میں جو تفصیلات مانگی گئی ہیں وہ تمام چیزیں بریفنگ میں شامل کی جائیں ۔اور ایجنڈا موخر کردیا

    وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق نے کمیٹی کے بتایا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہمارے پاس مکمل ڈیٹا نہیں ہے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے ہمیں ڈیٹا نہیں دیتے ہیں ۔ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو کمیٹی میں بلایا جائے اور ان کو پابند کیا جائے کہ وہ ہمارے ساتھ ڈیٹا شیئر کریں ۔چیئرپرسن نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت معلومات لی جاسکتی ہیں ۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 2021سے 2023 تک گھریلوتشدد ،زیادتی،معصوم شہریوں کے قتل کے کل 13ہزار 904 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں یہ تفصیلات دیں کہ ان کیسوں میں کتنے لوگوں کو سزا ہوئی ہے زیادتی کے کتنے مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے آپ کی رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے آپ نے صرف عدادوشمار دے دئے ہیں ۔ اگلے اجلاس میں اس کی تفصیل فراہم کریں کہ سزائیں کتنے مجرموں کو ہوئی ہیں ۔پنجاب میں سب سے زیادہ 4376کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے گھریلوتشدد 131بچوں سے زیادتی کے 999اور معصوم شہریوں کے قتل کے 3256کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔سندھ میں 3781کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے گھریلوتشدد 219بچوں سے زیادتی کے 266اور معصوم شہریوں کے قتل کے 3296کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختون خوان میں 4008کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے گھریلوتشدد43 بچوں سے زیادتی کے 59اور معصوم شہریوں کے قتل کے3906 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان میں1649 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے گھریلوتشدد521 بچوں سے زیادتی کے 107اور معصوم شہریوں کے قتل کے1021 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں 90 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے گھریلوتشدد 32بچوں سے زیادتی کے10 اور معصوم شہریوں کے قتل کے 48کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔(محمداویس)

    گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

    کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

  • سپریم کورٹ،3 ن لیگی اراکین اسمبلی بحال

    سپریم کورٹ،3 ن لیگی اراکین اسمبلی بحال

    سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    سپریم کورٹ کا فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے جاری کیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلہ دیا،فیصلے میں جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 پانچ کے مطابق ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کروا سکتا ہے،الیکشن ایکٹ کے مطابق کل کاسٹ کیے گئے ووٹوں میں پانچ فیصد فرق پر دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے،قومی اسمبلی کیلئے آٹھ ہزار اور صوبائی اسمبلی کیلئے چار ہزار ووٹوں کے فرق پر دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے،مسترد ووٹوں کی تعداد جیت کے تناسب سے زیادہ یا برابر ہو تو بھی دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو نظرانداز کیا،

    ہر آئینی ادارہ اور آئینی عہدے دار احترام کے مستحق ہیں،سپریم کورٹ
    سپریم کورٹ نے ن لیگی ارکان اسمبلی اظہرقیوم ، عبد الرحمان کانجو،ذوالفقار احمد کو بحال کردیا ، لیگی امیدواروں کی این اے 154، این اے 79 اور این اے 81 سے کامیابی برقرار رکھی گئی، تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی نے فیصلےسے اختلاف کیا، سپریم کورٹ نےن لیگی امیداروں کی اپیلیں منظور کر لیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ مجموعی طور پر 47 صفحات پر مشتمل ہے، سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ 24 صفحات اوراختلافی نوٹ 23 صفحات پرمشتمل ہے،اکثریتی فیصلہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران احترام کے حقدار ہیں،بدقسمتی سے کچھ ججز اس پہلو کو نظر انداز کرتے ہوئے تضحیک آمیز ریمارکس دیتے ہیں،ہر آئینی ادارہ اور آئینی عہدے دار احترام کے مستحق ہیں،ادارے کی ساکھ میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب وہ احترام کے دائرہ فرائض سر انجام دے، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں 9 اور دس فروری کو آ گئی تھیں، 5 اگست 2023 کو الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار دیا گیا،جب ہائیکورٹ میں کیس گیا اس وقت یہ ترمیم موجود تھی، ہائیکورٹ نے سیکشن 95 کی ذیلی شق 5 کو مدنظر ہی نہیں رکھا،

    لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی یا حقائق کی غلطی نہیں، جسٹس عقیل احمد عباسی کا اختلافی نوٹ
    جسٹس عقیل احمد عباسی نےاختلافی نوٹ میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی یا حقائق کی غلطی نہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں،لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کی جاتی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا، الیکشن کمیشن نے متعدد مقدمات میں انتخابی نتائج حتمی ہونے پر درخواستیں خارج کیں، ہائیکورٹ کی ان مثالوں سے سپریم کورٹ میں کسی نے بھی اختلاف نہیں کیا،

    قبل ازیں سپریم کورٹ،ن لیگی اراکین قومی اسمبلی عبدالرحمان کانجو، اظہر قیوم ناہرا اور ذوالفقاراحمد کی درخواستیں منظور کر لی گئیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا،این اے 154 لودھراں ،این اے 81 اور این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا کیس،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کی تھی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔

    ہائیکورٹ کے کچھ ججز الیکشن کمیشن کے احترام سے انکاری، تمام ججز کو الیکشن کمیشن کا احترام کرنا چاہیے.سپریم کورٹ
    سپریم کورٹ نے ن لیگی امیدواروں کی اپیلیں منظوری کر لیں، عدالت نے محفوظ فیصلہ2:1 کی اکثریت سے سنایا،جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی ارکانِ اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبد الرحمٰن کانجو اور ذوالفقار احمد بحال ہو گئے ہیں،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اور الیکشن کمیشن کے ممبران احترام کے مستحق ہیں، ہائیکورٹ کے کچھ ججز الیکشن کمیشن کے احترام سے انکاری ہیں، تمام ججز کو الیکشن کمیشن کا احترام کرنا چاہیے.ججز نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ممبران سے متعلق غیرضروری ریمارکس دئیے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا،

    واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ، این اے 79 گوجرانوالہ کے لیے دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • آگے بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔ارشد ندیم

    آگے بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ لوگوں کا پیار دیکھ کر مجھے نیند نہیں آرہی

    اپنے آبائی علاقے پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ2016 میں پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا، 8 اگست کو محنت کا پھل ملا، ٹوکیو اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے بھرپور محنت کی،سرجری کے بعد انجری کا بھی شکار ہوا تھا، لوگوں سے ملا رہا ہوں، اتنا پیار دیا تو لوگوں کا بھی حق بنتا ہے، جب رن اپ اسٹارٹ کیا بہت اچھا محسوس کر رہا تھا، انجری سے بچنے کےلیے بھی کوشش کرتا رہا، دوسری تھرو کے وقت ذہن میں تھا کہ لگ جائے، اگر دوسری تھرو نہ لگتی تو تیسری میں پریشر ہوتا ہے، میرے کوچ نے ٹریننگ پر بہت محنت کی، ڈاکٹر نے ری ہیب میں مدد کی،

    کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم
    ارشد ندیم نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، میدان میں اپنے اپنے ملک کے لیے پرفارم کرتے ہیں، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،2012ء میں کافی ایونٹس کھیلے، کامیابیاں بھی حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی نوکری فراہم کی، سب کا شکریہ اد ا کرتا ہوں، جیسے وطن واپس پہنچا سب نے بہت اچھے سے استقبال کیا، جب اپنے گاؤں پہنچا آس پاس کے گاؤں اکٹھے تھے، دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، میڈل جیتنے کے بعد امی اور گھر والوں سے فون پر بات کی،میری صحت تندرستی کے لیے دعائیں کرتے رہیں، آگے بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔

    دوسری جانب ارشد ندیم کے والدکا کہنا ہے کہ میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگی ،دوران انٹرویو ارشد ندیم کے والد جذباتی ہو گئے اور انکی آنکھوں میں آنسو آ گئے، ارشد ندیم کے والد کا کہنا تھا کہ یہ میری اوقات کے آنسو ہیں.

    گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

  • وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔

    وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ عز یر محمود ملک، جو کہ ضلع اٹک کے رہائشی اور صرف 24 سال کے نوجوان افسر تھے، نے آج سی ایم ایچ پشاور میں شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔ 9 اگست کو خیبر ضلع کی تیرہ وادی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں سے ایک مقام باگھ میں تھا، جہاں لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی فوج کی قیادت کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا اور چار خوارج کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    تاہم، اس شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو شدید زخم آئے اور انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ وہاں ان کا علاج جاری تھا، لیکن افسوس کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی یہ عظیم قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
    لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جیسے بہادر اور جانباز افسران کی قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ان کی شہادت قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اور ہم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔شہید عزیر محمود ملک کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی اور سول حکام سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پاک فوج کے سپاہیوں اور افسران کی جانب سے ملک کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دی جانے والی قربانیاں قوم کی سلامتی کے لیے ایک مضبوط دیوار کی مانند ہیں، اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

  • اقلیتوں کا قومی دن: صدر ،وزیر اعظم  ، پاک فوج اور وزیر داخلہ کا پیغام

    اقلیتوں کا قومی دن: صدر ،وزیر اعظم ، پاک فوج اور وزیر داخلہ کا پیغام

    پاکستان میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا، جس کے موقع پر ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے، جو قائداعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947 کے تاریخی خطاب کی یاد دلاتا ہے، جس میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی ریاست پاکستان کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور قیام پاکستان سے لے کر آج تک، تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتی برادریوں کے لیے برابر کے حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، اور حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں ان حقوق کو یقینی بنا رہی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
    صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں قائداعظم کے 11 اگست 1947 کے وعدے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ صدر نے واضح کیا کہ اقلیتوں کو آئین پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ صدر زرداری نے حکومت کے مختلف اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا، جن میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مخصوص نشستیں، غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کے لیے گرانٹس، اقلیتی برادریوں کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور ان کی عبادت گاہوں کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا دین اور آئین اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حضرت محمد ﷺ اور قائداعظم کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کا حوالہ دیا۔ نقوی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
    پاکستان کی مسلح افواج نے بھی اس موقع پر اپنا پیغام جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ پیغام ملک کی دفاع میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا ایک اہم اشارہ ہے۔اقلیتوں کا قومی دن پاکستان میں ایک اہم موقع ہے جو ملک کی تنوع اور یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ دن حکومت اور عوام کو یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہر شہری کا کردار اہم ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا نسل سے تعلق رکھتا ہو۔ حکومتی رہنماؤں کے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مزید بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
    یہ دن پاکستان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی متنوع آبادی کی طاقت کو پہچانے اور اس کا جشن منائے۔ یہ ملک کی بنیادی اقدار – برداشت، مساوات اور انصاف – کی یاد دہانی کراتا ہے۔ آئندہ، یہ امید کی جاتی ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائے گا، تاکہ ملک کی ترقی میں ہر شہری کا مکمل تعاون حاصل کیا جا سکے۔

  • گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے، پاکستان کے قومی ہیرو ،گولڈ میڈل کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

    جس طیارے میں ارشد ندیم سوار تھے جیسے ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، طیارہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، طیارے میں سوار مسافروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،طیارہ لاہور ایئر پورٹ پہنچا توارشد ندیم کے جہاز کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا،ارشد ندیم فرانس سے براستہ ترکی لاہور پہنچے، لاہور ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کا بھر پور استقبال کیا گیا، ارشد ندیم کے لاہور پہنچنے پر ایئر پورٹ پر شاندار آتش بازی کی گئی.پاکستانی عوام کا جم غفیر ائیرپورٹ پر! ارشد ندیم کے باہر آتے ہی والہانہ پرجوش استقبال کیاگیا.

    tayara
    ارشد ندیم کے والد،بھائی،دوست ایئر پورٹ پر موجود تھے، والد ارشد ندیم کا ماتھا چوما گلے لگایا،پیار کیا، تو بھائی نے گلے لگ کر مبارکباد دی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ارشد ندیم ایئر پورٹ پر پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،ارشد ندیم کے لیے لاہور ائیرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں زبردست تیاریاں کی گئی تھیں،ارشد ندیم کے 4 بھائی ، والد اور ارشد ندیم کے دوست اویس طاہر کو اسٹیٹ لاؤنج تک جانے کی اجازت ملی تھی،میاں چنوں سے بھی ارشد ندیم کے دوست لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے موجود تھے.پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر ایئر پورٹ پرموجود تھی.

    ارشد ندیم کے استقبال کے لئے وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایئر پورٹ پر موجود تھے،پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر کھیل،پنجاب سپورٹس بورڈ کے حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے.ارشد ندیم کو لاہور ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جیولین تھرو کے پلئیر یاسر بھی ارشد ندیم کا استقبال کرنے لاہور ائیر پورٹ پر موجود تھے،احسن اقبال،عظمیٰ بخاری اور دیگر وزراء نے ارشد ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر رانا مشہود احمد نے ارشد ندیم کے کان میں سرگوشی بھی کی.ارشد ندیم کے لاہور ائیر پورٹ پر اسقبال کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نےپاکستان کے نوجوانوں کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔ارشد ندیم کی کامیابی انشااللہ پاکستان میں کھیلوں کےاحیا کے لیے ٹرنگ پوائنٹ ثابت ہوگا

    شیزا فاطمہ نے ارشد ندیم کے استقبال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا ہر بچہ ہیرو بنے گا ،قوم کے ہر بچے کو سپورٹ کرکے آئندہ اولمپکس مقابلوں میں بھیجیں گے۔ انشاء اللہ


    ارشد ندیم کے استقبال کے لئے سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی لاہو ر ایئر پورٹ پر موجود تھے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے،پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین بھی ارشد ندیم کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ موجود تھے.ارشد ندیم کے استقبال کے لئے شہری سبز ہلالی پرچم لے کر ایئر پورٹ پہنچے ہوئے تھے،شہریوں نے ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں.

    lahore

    دعائیں کرنے پر پورے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں : ارشد ندیم کی ایئرپورٹ پر گفتگو
    ارشد ندیم نے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے بھی بات کی، ارشد ندیم نے اس دوران حکومت کا شکریہ ادا کیا،ارشدندیم کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتا ہوں، والدین کا،پاکستانی قوم کا،دیکھا جائے تو اسکے پیچھے بہت محنت تھی، پیرس اولمپکس میں میری کارکردگی کے پیچھے ایک طویل سفر تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد قوم کی جانب سے ملنے والی حمایت اور تعاون نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا کہ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھاؤں۔ارشد ندیم نے ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے آنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا.ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کوچ صاحب کی بہت محنت تھی، باجوہ صاحب کا بھی شکر گزار ہوں،پاکستانی قوم کی دعاؤں سے اللہ نے مجھے عزت دی ہے،ارشد ندیم نے اپنے والد، جنرل (ر) اکرم ساہی اور کوچ کو اپنی جیت کا سہرا پہنا دیا.

    عمران خا ن کی طرح آپ سیاست میں آئیں گے؟ ارشد ندیم نے سوال کا کیا جواب دیا
    ارشد ندیم سے وطن واپس پہنچنے پر سوال کیا گیا کہ پہلے بھی ایک قومی ہیرو سیاست میں آئے تھے کیا آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟ جس کے جواب میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں، میرا جو کام ہے وہ میں کررہا ہوں اور وہی کرونگا۔میں شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہوں ، میں اُن کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اُنہوں نے پنجاب میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں میں نے حصہ لیا تھا،

    ارشد ندیم لاہور ایئر پورٹ سے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوئے، پی ٹی وی کے علاوہ کسی میڈیا سے ارشد ندیم کو بات نہیں کرنے دی گئی، لاہور کے صحافی ایئر پورٹ پر ارشد ندیم سے بات کا انتظار کرتے رہے، ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہونے کے بعد ارشد ندیم چلے گئے، اس موقع پر انہوں نے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور نعروں کا جواب بھی دیا،ارشد ندیم بعد ازاں ڈبل ڈیکر سے اترے اور کار میں سوار ہو کر میاں چنوں روانہ ہو گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو پروٹوکول دیا گیا ہے.

    چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے سینکٹروں کارکنان نےجنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سیدحسن مرتضی کی قیادت میں لاہور ائیر پورٹ پر گولڈ میڈل جیتنے والےپاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیااور میڈیا سے گفتگو کی

    صحافی محمد عمیر نے ایکس پر لکھا کہ دو گھنٹوں سے ائیر پورٹ ہوں۔ اتنے بڑے ایونٹ کو ن لیگ نے اپنے سیاسی ساکھ بچانے کے لئے ضائع کردیا۔ ڈبل ڈیکر بس سے لیکر ہر جگہ مریم نواز کی تصاویر، لیگی رہنما اندر موجود پیپلز پارٹی کے رہنماؤں تک کو اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔ ائیرپورٹ کے اندر شدید بدنظمی ہوئی۔ ارشد کے گاؤں سے آئے لوگوں پر تشدد ہوا۔

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی Monopoly ختم ! آج سے پوری قوم کا ایک ہی ہیرو ارشد ندیم ! ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر دیکھ کر یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ آج سے نوجوانوں کا سپورٹس ہیرو ارشد ندیم ہے۔۔

    ارشد ندیم کا پی ٹی آئی حکومت پر تنقید ایک بار پھر وائرل
    ستمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے کے فیصلے کو ارشد ندیم نے کھیلوں کےلیے نقصان دہ قرار دیا تھا،ارشد ندیم نے 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے پر اُس وقت کے وزیر اعظم سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل بھی کی تھی، نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے سے ملک میں اسپورٹس ختم ہوجائے گا، بہت نقصان ہوگا، کھلاڑی کو روزگار ملتا ہے تو وہ مقابلوں پر فوکس کرتا ہے، آگے بڑھتا ہے، انہوں نے 2015 سے 2021 تک جو بھی میڈل حاصل کیے وہ ڈپارٹمنٹ کی مہربانی سے حاصل کیے ہیں


    ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب
    ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق اسپتال کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال ارشد ندیم رکھ دیاگیا ہے، ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایف بی آر ارشد ندیم کو ملنے والے انعام سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اب ایف بی آر کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، ایف بھی آر حکام نے نے ٹیکس معاملات میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے،ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامی رقم پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے،ہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، قومی ایتھلیٹ کو ملنے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا،قبل ازیں یہ کہا جا رہا تھا کہ ارشد ندیم سے انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگے گا، ارشد ندیم کےلیے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ ہے، یوں کھلاڑی کی انعامی رقم پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے،ایف بی آر حکام کے مطابق ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلر ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے،کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر 20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے، ایف بی آر ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، انعامی رقم پر معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہے

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

  • نیتن یاہو پر کرپشن کے کیس، کئی لوگوں کا خیال ہے وہ جیل جائے گا،خورشید محمود قصوری

    نیتن یاہو پر کرپشن کے کیس، کئی لوگوں کا خیال ہے وہ جیل جائے گا،خورشید محمود قصوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مقبول ترین پروگرام کھرا سچ 365 نیوز پر شروع ہو گیا ہے

    کھراسچ جمعہ سے اتور شام آٹھ بجے نشر ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پروگرام کھراسچ کے میزبان ہیں،مبشر لقمان نے 365 نیوز پر اپنے پہلے پروگرام کا آغاز قومی ہیرو ارشد ندیم کو شاندار خراج تحسین پیش کر کے کیا،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اہل پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم کو مبارکباد ، 32 برس بعد پاکستان کو یہ خوشی ملی، ارشد ندیم فیڈریشن کی علامت بن چکے ہیں، ہر فرد انکے لئے دعا گو ہے کہ انکو مزید کامیابی ملے،

    پروگرام کھراسچ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری شریک ہوئے اور انہوں نے میزبان مبشر لقمان کے سوالات کے جواب دیئے، خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے پاس چوائس ہے کہ جیل جائے یا وزیراعظم ہاؤس جائے، اگر بڑا آدمی ہوتا تو ملک کا سوچ لیتا ،فلسطینیوں کا نہیں اپنا اسرائیل کا سوچ لیتا، اسکی حماقت اسرائیل کے لئے بہت بڑا دھچکا ہو گا، ایران کی بھی خواہش ہے کہ جنگ نہ ہو،

    اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایران ملوث؟ بنگلہ دیش میں حکومت کا تختہ ISI نے الٹا؟اس پر خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا، کوئی کہہ رہا آئی ایس آئی نے کروایا، لیکن میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا،اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قتل کرنے پر ایران کی بہت ناکامی ہوئی، ایران کو اس کا جواب دہ ہونا پڑے گا،دعا کرنی چاہئے کہ عقل یا فہم سے کام لیا جائے، نیتن یاہو پر کرپشن کے کیس ہیں کئی لوگوں کا خیال ہے وہ جیل جائے گا،

    خورشید محمود قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی کرن ڈویژن بنگال تھی، مسلم لیگ وہاں زیادہ مضبوط تھی، مسلم لیگ کو وہاں کامیابی ملی، دوقومی نظریہ کو دفن کرنے کا ریمارکس احمقانہ تھا، یہ چیز انکی فطرت، گھٹی میں ہے، وہاں کے لیفٹسٹ بھی نمازیں پڑھتے تھے،

    ٹیم کھرا سچ کا دورہ لبنان کیوں ملتوی ہوا؟ ایک اور مسلمان ملک نشانے پر

    لبنان بارے سفری ایڈوائزری،365 نیوز کی "کھرا سچ”ٹیم کی لبنان روانگی مؤخر

    یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرنا تو پھر کوئی اور نظام لے آئیں،جسٹس منصور علی شاہ

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرنا تو پھر کوئی اور نظام لے آئیں،جسٹس منصور علی شاہ

    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرنا تو پھر کوئی اور نظام لے آئیں، اپنے اختیارات کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد کراؤں گا،

    جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،یہ نہیں ہو سکتا کہ سپریم کو رٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد ر آمد نہ ہو ،فیصلوں پر کسی قسم کا ایگزیکٹو اوور ریچ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک بات ذہن نشین کر لیں یہ ہو نہیں سکتا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو ،، عدالتی فیصلے سے انحراف آئین کے بنیادی ڈھانچے کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے یا ٹھیک، یہ طے بھی سپریم کورٹ نے کرنا ہے،ایگزیکٹو کو سپریم کورٹ کے فیصلے ہر صورت عمل کرنا ہے یہی آئینی ذمہ داری ہے،

    جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے اچھے دوست ہیں، سپریم کو رٹ اپنا اختیار آئینِ پاکستان سے لیتی ہے، فیصلوں پر عمل کرنا لازمی آئینی تقاضہ ہے، کسی کے پاس کوئی چوائس نہیں کہ وہ بیان کرے یہ ٹھیک ہے یا غلط، نیا نظام بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں، معاملات ایسے نہیں چلیں گے،میں نے دیکھا کہ2014کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہوا ہے،

    ہر مذہب ایک دوسرے کو جگہ دے رہا ہے لیکن ہم کیوں اتنے تنگ نظر ہیں،جسٹس منصور علی شاہ
    جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ پاکستان میں رہنے والے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی پر مباحثے کی ضرورت ہے، تمام مذاہب دوسرے مذاہب کو جگہ دیتے ہیں تو ان کے ماننے والے کیوں نہیں دیتے؟ہر مذہب ایک دوسرے کو جگہ دے رہا ہے لیکن ہم کیوں اتنے تنگ نظر ہیں،اقلیتوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے بات کرونگا،بطور شہری کہہ رہا ہوں تحمل سے معاشرے میں امن آئے گا، تحمل کے سبب نہ صرف معاشرہ ترقی کرے گا بلکہ اس سے نوکریوں میں اضافہ ہوگا، عدم برداشت کے سبب معاشرے میں بدامنی آتی ہے اور تقسیم پیدا ہوتی ہے، تشدد سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوگا ترقی رک جائے گی

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم