Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ معلوم ہےعوام مہنگائی، بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہے، 21 اکتوبر مینارپاکستان جلسے میں بجلی بلوں پرکافی گفتگوکی تھی، میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدربڑھ گیا ہے، ہمارے دورمیں بجلی کےبل بہت کم آتے تھے، ہمارے دورمیں آمدنی اخراجات سے زیادہ تھین لیگ کےپیچھلے دورمیں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں،ہ 2013میں ہم نےمعیشت کوٹھیک کیا، ماضی کےاخباردیکھ لیں توکہا جاتا تھا پاکستان معاشی قوت بننے والا ہے، 2013 کی ن لیگ دور میں ہم ڈالر کو 95 روپے پر لیکر آئے تھے، ڈالر 104 روپے 4 سال تک رکھاجب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔میں اقتدار میں رہتا تو ڈالر 104پر ہی رہتا، نہ بجلی مہنگی ہوتی نہ سبزیوں کے ریٹ بڑھتے،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، عوام مجھے بتائے کیا یہ وجہ سمجھ میں آتی ہے جس کی بنا پر ایک وزیر اعظم کو نکال دیا جائے،جنہوں نے مجھے نکالا انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟ مجھے کیوں نکالا، یہ دن دیکھنے کے لئے جو آج سب دیکھ رہے ہیں، اس لئے نکالا کہ غریبوں کا بجلی کا بل زیادہ آئے، 104 والا ڈالر 250 پر پہنچا دیا جائے، اسلئے نکالا کہ لوگ بچوں کو سکول نہیں بھیج پا رہے، مجھے پتہ لگے کیا یہ وجہ مناسب تھی وزیراعظم کو نکالنے کی، کوئی پوچھنے والا نہیں، جنہوں نے ملک کو اس حالت میں پہنچایا، غریبوں کا جینا مشکل کر دیا،مجھے یہ سب دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، سمجھ نہیں آتی ان لوگوں کو کیا کہوں، یہ بہت بڑا جرم کیا ان لوگوں نے، ملک کے ساتھ زیادتی کی، مریم جب سے وزیراعلیٰ بنی، شہباز شریف وزیراعظم بنے میں متواتر کہہ رہا ہوں پاکستان سے مہنگائی کا طوفان ختم کریں،مریم نواز نے آتے ہی آٹے کی قیمت کم کی جس کی وجہ سے روٹی سستی ہوئی ہے۔ یہ دن رات تعلیم، صحت، صفائی، ترقی کیلئے دن رات محنت کرتی اور سوچتی ہیں اسکو کیسے بہتر کیا جائے عوام کی حالت بہتر کی جائے،دھوکے میں نا آنا، دکھ میں ہوں اور اپنا دکھ آپ سے کہتا بھی نہیں،2017 میں جو وزیر اعظم کو نکالا گیا تو عوام کو آواز اٹھانا چاہئے تھی،

    پاکستان کی تباہی و بربادی کا سامان کرنے والے قابل معافی نہیں، نواز شریف
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی جواب دے گا عمران خان کس طرح پاور میں آئے؟ یہ سب باتیں سوچنی چاہئیں، میں اقتدار کا خواہشمند انسان نہیں، پلیز آپ سے درخواست کرتا ہوں ان لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں یہ ناقابل معافی لوگ ہیں، جو 1600 والے بل کو 18,00 اور پاکستان کی تباہی اور بربادی کرکے چلے گئے ہیں، آج میرا دل دکھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیا کیا گیا، کون تھے وہ لوگ، پاکستان کی تباہی و بربادی کا سامان کرنے والے قابل معافی نہیں، ان لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں،ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا پھر آئی ایم ایف کو کون لےکر آیا جیل میں بیٹھ کر باتیں کرنے والے آئی ایم ایف کو لے کر آئے آج بدترین مہنگائی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2017 میں اس ملک کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی قوم کو چاہیے ان لوگوں کو پہچانیں ان کا حساب ہونا چاہیے۔

    اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف، نواز شریف نے اعلان کر دیا
    پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم،ن لیگ کے صدرنواز شریف نے اگست اور ستمبر کے دو مہینوں میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ سولر سکیم کیلئے 700 ارب رکھے جائیں گے،عوام کو فوری ریلیف دینے کی کوشش کی ہے اگست اور ستمبر میں پنجاب کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کم قیمت پر دیا جائے گا،لوگوں کو ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا،پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات کو کم کیا ہے، ترقیاتی فنڈ زمیں کٹوتیاں کی ہیں،شاباش مریم، یہ بہت اچھی بات ہے ،جو ہو سکا انہوں نے کیا،انہوں نے آئندہ لوگوں کے لئے مزید ریلیف دینےکا بھی سوچا ہے،

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق

    پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق

    کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی قیادت میں ایم پاکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ایگزیکٹو ڈایریکٹر این آئی ایچ اور دیگر ماہرین بھی شریک تھے،ویڈیو لنک پر صوبوں کے نمائندگان بھی شریک تھے،ڈایریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز نے ایئر پورٹس اور پوائنٹس آف انٹریز پر اقدامات بارے آگاہ کیا ،پاکستان میں ایم پاکس کا پہلا کیس کنفرم ہوگیا ہے،خیبرپختونخوا ضلع مردان میں ایم پاکس مشتبہ کیس کا رزلٹ پازیٹو آیا ،متاثرہ شخص خلیجی ملک سے آیا ہے ،متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں

    ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کردی ھے ،لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ھے،پاکستان میں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے اقدامات تسلی بخش ہیں ،ملک بھر میں صحت کا عملہ ایئرپورٹس پر سکریننگ اور سرویلنس کے نظام کی مانیٹرنگ کیلیے ایئرپورٹس کا وزٹ کرے گا ،اس اقدام سے ائیر پورٹس کے حکام کے ساتھ ساتھ صوبوں کے ساتھ کوارڈینیشن بھی مضبوط ہو گی ،ایئر پورٹس پر سکریننگ کا موثر اور جامع نظام موجود ھے ،وزارت صحت بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،صوبائی حکومتیں بھی تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہیں،وزارت صحت عوام کو بیماروں اور وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے

    ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

    منکی پاکس عالمی ایمرجنسی قرار،پاکستان بھی متحرک، اقدامات

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

     پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

     اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

    کانگو وائرس کے مریض کی موت

  • پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر

    پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر

    تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا ڈویژن سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے

    22جولائی 2024کو سیاسی جماعت کے سنٹرل میڈیا ڈویژن سے ملنے والے شواہد نے اس جماعت کے رہنماؤں کی غیرملکی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطوں کی قلعی کھول دی ،ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل کے فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے ، سیاسی جماعت کے رکن رؤف حسن اور ”بین الاقوامی جریدے انٹرسیپٹ کے صحافی رائن گرِم(Ryan Grim)“ کے مابین واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے،رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِم سے باقاعدہ رابطہ جنوری2024کو قائم ہوا، 21جنوری 2024کو رؤف حسن نے رائن گرِم کو سیاسی جماعت کے ورچوئل کنونشن میں شرکت اور خطاب پر داد دیتے ہوئے رابطہ قائم رکھنے کا کہا، ذرائع کے مطابق رؤف حسن اور رائن گرِم کے درمیان یہ رابطے مختلف اُمور پر وقتاََ فوقتاََ جاری رہے ،8جون 2024کو رائن گرِم نے رؤف حسن کو بذریعہ پیغام، بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھے گئےمواد کی تصدیق کرنا چاہی،

    رائن گرِم نے رؤف حسن سے حملے میں بچ جانے سے متعلق پوچھااور سوال کیاکہ؛ ”کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے، ہم آپ کا نام ظاہر نہیں کریں گے؟ جواب کے لئے رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِ م کے ساتھ بذریعہ وٹس ایپ کال پر رابطہ کیا گیا،

    واضح رہے کہ رائن گرِم گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تاریخوں میں سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے،ان آرٹیکلز کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے ، رائن گرِ م نے 9 اگست2023کو سائفرکو بنیاد بنا کر بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ پر "Secret Pakistan Cable Document – US Pressure to remove Imran Khan”تحریر کیا تھا ،16اگست2023کو "Pakistan confirms Secret Diplomatic Cable showing US Pressure to remove Imran Khan” میں سائفر کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈہ کیا تھا ،18دسمبر2023کو رائن گرِ م کا تحریر کردہ”Secret Pakistan Document undermines espionage case against Imran Khan” منظرِ عام پر آیا ،رائن گرِ م کی جانب سے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے گئے ان آرٹیکلز میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ،9فروری2024کو رائن گرِم نے "Historic Turnout in Pakistan is swamping the Military’s effort to rig the Election”کے ذریعے افواجِ پاکستان کے الیکشن میں ملوث ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ،رائن گرِ م نے 11فروری2024کو "Pakistan’s Elections latest update – PTI’s Surge”آرٹیکل کے ذریعے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،26فروری2024کو رائن گرِ م نے "Members of Congress Demand Biden withhold recognition of coalition claiming power in Pakistan” آرٹیکل کے ذریعے امریکی صدر سے پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا، رائن گرِم اور مرتضیٰ حسین نے 27جون2024کو "From Prison, Imran Khan says Top Pakistani General betrayed secret deal to stay out of Politics”کے نام سے بین الاقوامی جریدے انٹرسیپٹ پر پروپیگنڈہ کیا

    رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِ م کو پیغامات اور سیاسی جماعت کے21جنوری 2024 کے ورچوئل جلسے میں شرکت ریاست مخالف منظم پروپیگنڈہ مہم کا واضح ثبوت ہیں، یہ ناقابلِ تردید شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ؛ ”سیاسی جماعت کا سنٹرل میڈیا ڈویژن منظم انداز میں ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم چلا رہاتھا“یہ واٹس ایپ میسجز اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ؛”کس طرح سیاسی جماعت کے اراکین براہ راست ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے مسلسل رابطوں میں ہیں“یہ تفصیلات یہ بھی ثابت کرتی ہیں کے کس طرح غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اور پاکستان مخالف سر گرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا،ذرائع کے مطابق ”ملکی اور غیر ملکی بااثر شخصیات سے رابطوں کا مقصد پارٹی ایجنڈے کی تکمیل اورریاست مخالف سرگرمیاں ہیں“قومی سلامتی اس بات کی متقاضی ہے کہ ان حقائق اور شواہد کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور اس معاملے کی مزید تفتیش کر کے معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہے، چار افسر ابھی مزید پکڑے گئے ہیں، فیض حمید کے کیس کے حوالے، جب سے فیض حمید کی گرفتاری کی خبر آئی دو لوگ بہت خوش ہیں خلیل الرحمان قمر اور عمر عادل کیونکہ انکی سٹوری اب پیچھے رہ گئی ہے

    مبشر لقمان ڈیجیٹل میڈیا پر وی لاگ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیس میں جو لوگ پکڑے گئے وہ چکوال سے ہیں اور فیض حمید کے گرائیں ہیں،جب سے فیض حمید کی گرفتاری کی خبر عمران خان پربجلی بن کر گری ہے،عمران خان تڑپ رہا ہے،اڈیالہ جیل کا ڈپٹی سپریڈنڈنٹ اکرم بھی گرفتار ہو گیا ہے، اسکے بعد اسکے اور ساتھی بھی گرفتار ہوئے ہیں انکے واٹس ایپ ڈیٹا موبائل سے شواہد ملے کہ وہ عمران خان کا یورپین کنٹریز سے رابطہ کرواتا رہا،یہ بھی قیاس آرائی ہے کہ جو دو آرٹیکل باہر نکلے تھے اڈیالہ جیل سے وہ اسی اکرم کی وجہ سے نکلے تھے، ابصار عالم کہہ رہے تھے کہ 52 کے قریب افسران کو گرفتار کیا گیا میں نے اسکو کراس چیک کیا اتنے افسران گرفتار نہیں ہوئے،یہ کوئی معمولی ڈیولمپنٹ نہیں ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی میڈیا اس پر فوکس ہوا ہوا ہے.جن کو یہ نہیں پتہ ریاست پاکستان کی سروائیول کے لئے ایسے لوگوں کو پکڑنا، سزا دینا بہت ضروری ہے، فیض حمید کے تو بہت جرائم ہیں کئی سو صفحات پر کتاب شائع ہو سکتی ہے یہ جتنا کرپٹ تھا ہر آدمی کو پتہ ہے،نہ صرف کرپٹ بلکہ کینہ پرور انسان ہے، چڑیل ایک اور مخبری لے کر آئی ہے چڑیل کا یہ کہنا ہے کہ اب ہو سکتا ہے کچھ دن میں یہ پردہ بھی ہٹ جائے کہ ارشد شریف کے قتل کے پیچھے کون کون لوگ تھے ،جب ہائی پروفائل قتل ہو تو یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ اسکا فائدہ کس کو ہوا، ارشد شریف ہمارا کولیگ، اچھا بندہ، بے دردی سے مارا گیا، مجھے وہ حادثہ نہیں لگتا جب پتہ چلے گا کہ شاید ان میں سے ہی کوئی ایک ہوکوئی اور بھی ہو سکتا سب کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے، کیا اس میں عمران خان، فیض حمید کوئی اور ملوث ہے یہ آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فوج میں کوئی ہلچل نہیں ہے وہ ملک کی خدمت کر رہے ہیں، فوج ،ریاست کے خلاف کوئی سازش کر کے بچنا ناممکن ہے، اب یہ تصور بھی کیا جا رہا ہے کہ اگلے مہینے کے آخر سے پہلے سزا ہو جائے گی، انکا رینک،پنشن ضبط ہو سکتی ہے، غیر قانونی جائیدادیں جو بنائیں وہ بھی ضبط ہو سکتی ہے، ٹاپ سٹی کیس صرف ایک کیس ہے جس میں پکڑا گیا،یہ ایک سرا نظر آ رہا ہے نیچے بہت لمبی فہرست ہے، ایک کتاب چھپ سکتی ہے، فلم بن سکتی ہے اسکے کالے کرتوتوں کے اوپر، عمران خان نے فیض حمید سے خود کو الگ کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،حالانکہ عمران خان کی لڑائی ہی فیض کی وجہ سے ہوئی تھی.

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت  کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، سلیمان شہباز، وفاقی وزراء عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور احد خان چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے،نوازشریف نے فیض حمید کیس اور اس سے متعلق معاملات پر پارٹی رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے متعلق انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیا،نواز شریف نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا،

    مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی،نواز شریف نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے پلان بھی مانگ لیا،نواز شریف نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی، نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف کا ٹاسک دیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پلان پر بریفنگ دی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اہم مشاورت کی گئی، نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کے منصوبوں اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے،اجلاس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال زیر بحث لائی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیض حمید کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی۔

    وفاقی وزیراویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے ایف بی آر کی سفارشات بھی پیش کی گئیں،

    پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ، ہم عوامی ریلیف کی توقع کرتے ہیں،نواز شریف
    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے،مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں،پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم عوامی ریلیف کی توقع کرتے ہیں،یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، مملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے،

    وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا،قومی معاشی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پارٹی صدر محمد نواز شریف کو بریف کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے،200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لئے ریلیف دیا ہے،ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 86 فی صد عوام کو ریلیف دیاگیا، ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • ارشد ندیم پر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں انعام کی بارش،پانچ کروڑ کا چیک،والدہ کیلیے گاڑی

    ارشد ندیم پر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں انعام کی بارش،پانچ کروڑ کا چیک،والدہ کیلیے گاڑی

    پاکستان کے قومی ہیرو، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر استقبال کیا،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بریک کر کے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو 50 ملین (پانچ کروڑ) روپے کا چیک انعام میں دیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو خصوصی شیلڈ کے ساتھ اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپ کیلئے پیغام دیا ہے کہ ارشد ندیم کو اگلے اولمپکس کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہے،ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیرس میں گولڈ میڈل ملنے سے پہلے کال کر کے مبارک باد دی تھی، مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے

    ارشد ندیم کو گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے جو نمبر چاہیے وہ دیں گے۔شرجیل میمن
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری 24 کروڑ آبادی ہے، 24 گولڈ میڈل ملک میں ہونے چاہئیں، سندھ حکومت آپ کی بھرپور سپورٹ کرتی رہے گی، آپ صرف ایک فون کال کریں میں آپ سے بات کروں گا،وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کے کوچ کے لیے بھی 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا ، انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ارشد ندیم کو گاڑی دینے کا اعلان کیا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ارشد ندیم کو کہا کہ آپ کو گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے جو نمبر چاہیے وہ دیں گے۔

    ارشدندیم کے نام پر اکیڈمی،کراچی میں سڑک ،وزیر کھیل نے بھی چیک دیا
    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے شہر کراچی میں سڑک کا نام ارشد ندیم رکھنے کا اعلان کیا،وزیر کھیل محمد بخش مہر نے بھی اپنی طرف سے ارشد ندیم کو چیک پیش کیا،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ارشد ندیم کے نام پر اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ارشد ندیم کی والدہ کے لیے گاڑی دینے کا اعلان کردیا

    سال گزر گیا،ارشد ندیم کے جونیئر یاسر سلطان کو وزیراعظم کا اعلان کردہ انعام نہ ملا

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

    ارشد ندیم کی کامیابی پر پورے ملک میں ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اور مختلف حکومتی ادارے اور شخصیات انہیں انعامات سے نواز رہی ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کے آبائی علاقے میاں چنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک خصوصی نمبر پلیٹ والی گاڑی بطور تحفہ پیش کی۔ اس کے علاوہ، ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد مدعو کیا گیا، جہاں انہیں اسٹیٹ پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو بھی ارشد ندیم کے نام سے منسوب کیا جائے گا، تاکہ ان کی کامیابی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کے لیے انعامات اور عزت افزائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز بھی ہے،

  • فیض حمید کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید تین  ریٹائرڈ فوجی  افسران گرفتار

    فیض حمید کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار

    جنرل ر فیض حمید سے تعلق کی بنا پر 3 سابق فوجی افسران کو بھی فوجی تحویل میں لے لیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے ساتھ تین دیگر ریٹائرڈ افسران بھی فوج نے تحویل میں لیے ہیں۔ تین ریٹائرڈ افسران فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سلسلے میں گرفتار کئےگئے ہیں ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے، کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں،ریٹائرڈ افسران نے ملی بھگت سے سیاسی مفادات کے لیے عدم استحکام کو ہوا دی،ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے۔

    گرفتار دو ریٹائرڈ بریگیڈیئر کا تعلق چکوال سے، تھے فیض حمیدکے کار خاص
    فیض حمید کیس میں کن ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے نام ظاہر نہیں کئے،دوسری جانب صحافی عامر الیاس رانا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے،گرفتار افسران میں دو بریگئڈیر ایک کرنل شامل ہیں ،بریگیٖڈیئر ر غفار ،ر نعیم گرفتار فسران میں شامل تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے ،تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کےدرمیان رابطہ کاری میں شامل تھے،دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئر کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے

    واضح رہے کہ فیض حمید کو کچھ دن قبل فوج نے حراست میں لیا تھا اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کی گئی تھی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی، انکوائری پاک فوج نےفیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتا لگانے کیلئے کی گئی، فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    پانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے تفتیش کررہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے مجھےاس سے کیا ہے،جنرل فیض حمید کا احتساب کررہے ہیں اچھی بات ہے،لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں ،آئی بی کی رپورٹس تھیں موجودہ اسپیکرپنجاب اسمبلی ہروقت جنرل باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے ،جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پرجنرل فیض حمید کو ہٹایا تھا،جنرل فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی، وزیردفاع نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے موقف کی تائید کی ہے، خواجہ آصف نے کہا ہے جنرل ریٹائرڈ باجوہ ایکسٹینشن چاہتے تھے، یہ میرے موقف کی تائید ہے،جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے میری حکومت گرائی،

    اگر 9 مئی فیض حمید نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیں،9مئی دراصل لندن پلان کا حصہ تھا،عمران خان
    مخصوص نشستوں کے فیصلہ پرعمل نہ کرکے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرینگے ،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اورآئین کی خلاف ورزی پرمیں پارٹی کوابھی سے تیارکررہا ہوں،خواجہ آصف نے کہا ہے فیض حمید کا 9 مئی کے واقعات سے براہ راست تعلق ہے، سارا معاملہ میری گرفتاری سے شروع ہوا، اس کی تفتیش کیوں نہیں کی جا رہی؟ اگر 9 مئی فیض حمید نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیں،9مئی دراصل لندن پلان کا حصہ تھا،جہاں جہاں آگ لگی، وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائیں اور ہمیں قصوروار ثابت کریں،جس نے میری گرفتاری کا آرڈر دیا وہی سازش میں ملوث ہے،چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لندن پلان کا حصہ تھے،قاضی فائز عیسیٰ کو فیض آباد کمیشن اور بھٹو کا کیس یاد آگیا، ہماری پٹیشن نہیں سن رہے، ان کا مسئلہ یہ ہے 8 فروری کو پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی،چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن اب فراڈ الیکشن کوچھپا رہے ہیں،پنڈی کے سابق کمشنر نے ایک ایک بات ٹھیک کہی تھی،یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اور یہ آئینی ترمیم کر سکیں، یہ اب تیسری دفعہ آئین شکنی کر رہے ہیں،پہلے 90 روز میں انہوں نے الیکشن نہیں کروائے، پھر اکتوبر میں بھی الیکشن سے بھاگ گئے، اب یہ تیسری دفعہ آئین میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں،سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں پارٹی کو تیار رہنے کو کہا ہے،

    گفتگو سے قبل جیل عملے نے عمران خان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اور عمران خان کی آپس میں تلخی ہوئی، عمران خان نے کہا کہ مجھے نہ روکو، یہ اوپن کورٹ ہے، مجھے میڈیا سے بات کرنے دو،

    فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخی ہوئی تھی،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی شرط تھی کہ فیض حمید کو ہٹائیں،فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخی ہوئی تھی،فیض حمید کو اس لیے میں نہیں ہٹانا چاہتا تھا کیونکہ وہ طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ انگیج تھا،وہ پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے کا سنہری موقع تھا،جنرل فیض نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا مکمل پلان بنا کر اپوزیشن کو دیا تھا،فیض حمید کے طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، وہ 3 سال تک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا،میں بار بار جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو کہتا رہا فیض حمید کو نہ ہٹائیں،باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے کیلئے فیض حمید کو ہٹایا اور آئی ایس آئی کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگا دیا،یہ کہتے ہیں کہ ہم نے طالبان کے ساتھ معاہدے کیے اور انہیں واپس لا کر ٹھہرایا اگر ایسی بات ہے تو اب کراس بارڈر دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے؟ ہمارے دور میں کیوں دہشت گردی نہیں ہوئی؟ جنرل فیض زلمے خلیل زاد اور طالبان کو میرے پاس لے کر آیا تھا، اب جتنی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو ٹھہراتا ہوں،آج تمام طالبان ہمارے خلاف ہو چکے ہیں، روزانہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں،آپ جو مرضی آپریشن کر لیں یہ سرحد کراس کر کے دوسری جانب چلے جائیں گے اور دوبارہ واپس آ جائیں گے،

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • پیسے پکڑ کر ججز کو گالیاں اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،چیف جسٹس

    پیسے پکڑ کر ججز کو گالیاں اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور چئیرمن وائلڈ لائف بورڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےسیکرٹری کابینہ کامران علی افضل پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیوں نہ آپ پر فرد جرم عائد کریں، سچ بتائیں چئیرمن وائلڈ لائف بورڈ کے نوٹی فیکیشن کے پیچھے کون ہے؟ کس کے کہنے پر نوٹی فیکیشن جاری ہوا، سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ میرے علم میں نہیں،چئیرمن وائلڈ لائف کی تبدیلی کے احکامات وزیر اعظم نے جاری کئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ نے الزام وزیر اعظم پر لگا دیا ہے، سیکرٹری کابینہ نے بھائی کو بچانے کیلئے الزام وزیر اعظم پر عائد کردیا ہے،سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم کو بس کے نیچے دھکا دیدیا ہے، مارگلہ ہلز سے متعلق حکم کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف پروپیگنڈہ شروع ہوگیا، فریقین کی رضامندی سے حکم جاری ہوا پھر پروپیگنڈہ کون کر رہا ہے، آپ کے بھائی لقمان علی افضل کدھر ہیں، سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ نہیں معلوم وہ کدھر ہیں،

    2018 میں بھی مارگلہ ہلز کا کیس چلا،لوگوں کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے پھر یہ کیس دبا دیا گیا،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے کہا کہ پروپیگنڈہ وار سپریم کورٹ کیخلاف کیوں چل رہی ہے، اسلام آباد میں کئی جگہوں پر ہاوسنگ سوسائٹی کےاشتہارات لگے ہیں،وکیل نجی ہاؤسنگ نے کہا کہ ہماری سوسائٹی خیبر پختونخوا میں ہے،ہماری سوسائٹی کے درجنوں اشتہارات اسلام آباد میں لگے ہیں، سی ڈی اے کے افسر نے رابطہ کرکے سوسائٹی کے مالک سے سپانسر مانگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے کس افسر نے رابطہ کیا،وکیل نے کہا کہ یہ مجھے نہیں معلوم ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰیٰ نے کہا کہ مارگلہ ہلز میں آپ سوسائیٹی کیسے بنا رہے ہیں،وکیل نے کہا کہ میرے موکل کی اپنی ملکیتی اراضی ہے اس پر منصوبہ شروع کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملکیتی دستاویزات کدھر ہے،وکیل نے کہا کہ ملکیتی دستاویزات میرے موکل کے پاس ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ شاہ صاحب اپنے موکل کو بلالیں،2018 میں بھی مارگلہ ہلز کا کیس چلا،لوگوں کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے پھر یہ کیس دبا دیا گیا،مارگلہ ہلز کے معاملہ پر وزارت داخلہ وزارت کابینہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے ملوث ہیں،

    آپ کے موکل نے اپنے ایڈریس میں جی ایچ کیو کیوں لکھا،تاثر دے رہا کہ ہاوسنگ منصوبہ فوج کا ہے،چیف جسٹس
    وکیل شاہ خاور نے کہا کہ میرا موکل ڈیڑھ گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پہنچ جائینگے،میرا موکل صوابی سے نکل آیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے موکل کا نام کیا ہے، وکیل نے کہا کہ میرے موکل کا نام صدیق انور ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ موکل کا پورا نام بتائیں، وکیل نے کہا کہ موکل کا پورا نام کیپٹن صدیق انور ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا آپ کے موکل کو بھی توہین عدالت کو نوٹس جاری کریں،آپ کے موکل نے اپنے ایڈریس میں جی ایچ کیو کیوں لکھا،آپ کے موکل نے نام کیساتھ ریٹائرڈ بھی نہیں لکھا،کیا آپ کا موکل تاثر دے رہا ہے کہ ہاوسنگ منصوبہ فوج کا ہے،اس ملک میں ہر ایک کا اپنا ایجنڈا ہے،ساری حکومت آج عدالت میں کھڑی ہے لیکن معلوم کچھ نہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیشنل پارک کو مجموعی طور پر بچانا ہے، خوبصورتی ساری مارگلہ ہلز کی ہے،

    ملک اب لینڈ مافیا کے حوالے ہے، چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملک اب لینڈ مافیا کے حوالے ہے، سپریم کورٹ پر سب سے پہلے ہم نے انگلی اٹھائی،10,10 سال سے خلاف قانون بیٹھنے والوں کو واپس بھیجا، ڈیپوٹیشن والوں کو واپس کرنے پر بھی شور مچا،کہا گیا کہ چیف جسٹس نے یہ کردیا وہ کردیا،ذاتی حملہ کرا لو، گالی گلوچ کرا لو بس،میں آزادی اظہار رائے ہر یقین رکھتا ہوں،آج تک کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی،سیکریٹری کابینہ نے سچ نہ بولا تو نتائج بھگتیں گے، زندگی میں کبھی ایک پلاٹ نہیں لیا جو خریدا اپنی کمائی سے خریدا،ایک کیمرہ پکڑو اور ہوگیا یوٹیوب چینل شروع،ہر بندہ یہاں ایک ایجنڈے پر چل رہا ہے،چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی ہوں تو آزادی اظہار رائے آجاتی ہے،ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں جو دفاع کر سکے،

    عوام کے190ملین پاؤنڈزکسی اورکو دے دیئے گئے،ایک توچوری پھرحکومت بھی اس چوری پرپردہ ڈال دیتی ہے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی طر ف سے 190 ملین پاؤنڈزکیس کا تذکرہ بھی کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوام کے190ملین پاؤنڈزکسی اورکو دے دیئے گئے،ایک توچوری کروپھرحکومت بھی اس چوری پرپردہ ڈال دیتی ہے،ان 190 ملین پاؤنڈزوالوں سے کوئی کیوں نہیں پوچھتا،اس وقت کی حکومت نےبرطانیہ سے ملنے والے پیسے طاقتورشخص کو دے دیئے،برطانوی حکومت نےپیسے واپس بھجوائے مگراسی چوری کرنے والے شخص کوواپس کردیئے گئے،شکرہے کہ بیرون ممالک کی ایسی ایجنسیاں ہیں جوفعال ہیں،ججزکوگالیاں دینے کیلئے کرایہ کے بندے رکھ لیتے ہیں،اگرہمت ہے توہمارے سامنے آکربولیں ہم جواب دیں گے

    پلاننگ اور ہاؤسنگ کا وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے،ایسا ہی ہے توپارلیمنٹ بند کر دیں، چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف بورڈ کو وزاردت داخلہ کے ماتحت کیوں کیا گیا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کو درخواست آئی کہ وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ تصوراتی بات لگتی ہے وزارت ہاؤسنگ سی ڈی اے کے ماتحت ہے یہ بات سمجھ بھی آتی ہے،پلاننگ اور ہاؤسنگ کا وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے،ہم تو کہہ رہے ہیں سی ڈی اے کو بھی وزارت داخلہ سے نکال دیں،اگر ایسی بات ہے تو وزارت تعلیم کو وزارت ریلویز میں ڈال دیں،کیوں نہ وزارت داخلہ کو نوٹس کریں سارا گند ہی ختم ہو جائے گا،پارلیمان کس لیے ہوتا ہے پارلیمان میں ایسے موضوعات پر بحث کیوں نہیں ہوتی،اگر ایسا ہے تو پارلیمنٹ کو بند کردیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کا نہیں آرٹیکل 99 کے تحت رولز آف بزنس بنتے ہیں جس سے معاملات چلائے جاتے ہیں،

    جرمنی ،فرانس،امریکہ،بھارت سمیت کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہو رہا ،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر بات تو کر سکتے ہیں،کوئی طاقتور آیا ہو گا اور اس نے کہا ہو گا سی ڈی اے کو میری وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں پلاٹس وغیرہ کے بھی معاملات ہوتے ہیں، ،جسٹس نعیم اختر افغان نے چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے،کیا سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت رہنا چاہیے،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ سے عملدرآمد کرنے کیلئےپاور مل جاتی ہے،پولیس اور انتظامیہ بھی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیئرمین سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی طبعیت ٹھیک ہے،آپ اتنے اہل نہیں ہیں کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروا سکیں ،اگر ایسی بات ہے تو ایف بی آر کو بھی وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں،پھر ٹیکس نہ دینے والوں کو پولیس پکڑ لے گی،جرمنی ،فرانس،امریکہ،بھارت سمیت کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہو رہا ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ رولز آف بزنس کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ڈویژنز کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کرتی رہتی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزارت داخلہ وزیر اعظم آفس سے بھی زیادہ طاقتور ہے،

    سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم پر الزام لگایا، بیان واپس نہ لیا یا بات سچ نہ ہوئی تو نتائج بھگتنا ہونگے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم پر الزام لگایا،سیکرٹری کابینہ نے بیان واپس نہ لیا یا بات سچ نہ ہوئی تو نتائج بھگتنا ہونگے،طاقتور شخصیات نے اپنی مرضی سے کام کروائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اسلام آباد کی سب سے قیمتی جگہ کونسی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ قیمتی جگہ شاید ون کانسٹیٹیوشن ایونیو ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلڈنگ کی بات نہیں کر رہے جگہ کا پوچھ رہا ہوں،اسلام آباد میں سب سے مہنگی جگہ ای سیکٹر ہے،آپکو پتا ہے ای سیکٹر کس نے بنوایا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بارے علم نہیں،وکیل عمر گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد کا ای سیکٹر ضیا الحق کے دور میں بنوایا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جی بالکل ضیا الحق کے حکم پر ای سیکٹر بنایا گیا، مارگلہ ہلز کے سامنے ہونے کی وجہ سے ای سیکٹر سب سے مہنگا ہے،چاوپر سے حکم آیا ضیا الحق کا تو کسی نے آگے سے اعتراض نہیں کیا ہوگا،

    لقمان افضل عدالت نہیں آئے؟ کسی یوٹیوب کو انٹرویو دے رہے ہوں گے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے مارگلہ میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا کہا نوٹیفکیشن نکلنے لگے، یہاں کہا جاتا ہے مارگلہ میں پودے لگا رہے ہیں،کوئی آدھے دماغ والا آدمی بھی ایسی بات نہیں بولے گا، جنگل میں پودوں کی افزائش خود ہوا کرتی ہے، چیف جسٹس نےضیا دور میں پولن کا باعث بننے والے درختوں کی شجرکاری کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ چار دہائی پہلے ایک صاحب آئے اور پیپر میلبری لگاتے رہے، کسی ایکسپرٹ سے پوچھا بھی نہیں کیا ہو گا،مونال کے مالک نے سپریم کورٹ کیخلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا، کہتے ہیں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے،اپنے کسی اور ریستوران میں انہیں ملازمت دے دیں،لقمان افضل عدالت نہیں آئے؟ کسی یوٹیوب کو انٹرویو دے رہے ہوں گے،

    سات ہزار کی تنخواہ پر آپ نے 35 کروڑ کی زمین کیسے خریدی؟چیف جسٹس کا پائن سٹی کے مالک سے استفسار
    ڈی جی گلیات اور پائن سٹی کے مالک کیپٹن رصدیق انور پیش ہو گئے ، ڈی جی گلیات نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پائن سٹی کوتعمیرات سے روکا یہ اسٹے لے آئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدیق انور سے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیاں بنانا چاہتے ہیں؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ مجھے معاف کر دیں میں کچھ نہیں بناؤں گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کیا اب بھی فوج میں ہیں؟ نام کیساتھ ریٹائرڈ کیوں نہیں لکھا؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں 1999 میں ریٹائرڈ ہو گیا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پائن سٹی کے ساتھ آپکا ایڈریس جی ایچ کیو کا کیوں ہے؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ جب یہ رجسٹرڈ کروایا تب ایڈریس یہی تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا آپ سروس میں ہوتے ہوئے بزنس کر سکتے تھے؟جب آپ ریٹائرڈ ہوئے آپ کی تنخواہ کیا تھی؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ اس وقت کم تنخواہیں تھیں میری سات ہزار روپے تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سات ہزار کی تنخواہ پر آپ نے 35 کروڑ کی زمین کیسے خریدی؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں نے گاؤں کی زمین بیچی تھی، میں نے پھر یہ زمین نواب آف خان پور سے خریدی، مارگلہ پہاڑ بھی نواب آف خان پور کے تھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیایہ اللہ کے نہیں؟ کیپٹن ر صدیق انور نے کہاکہ اللہ نے ہی انہیں دیئے تھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ فوجی ہیں کس طرح کی بات کر رہے ہیں؟آپ مارگلہ کو تباہ کر رہے ہیں، کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں تو مارگلہ کو بنا رہا ہوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بنا قدرت نے دیا ہے آپ اسے چھوڑ دیں، کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ چھوڑ دیتا ہوں، میں صرف نیچر ایڈونچر پارک بنانا چاہتا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پائن سٹی نام سے تو لگتا ہے یہ رہائشی منصوبہ ہے، کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں نے اس نام سے نقصان اٹھایا ہے سوچتا ہوں نام بدل دوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نام نہیں کام ہی بدل دیں، یہاں تعمیرات نہیں ہو سکتیں، کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں نے وہاں نئے درخت بھی لگائے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہ آپ کا صدقہ جاریہ رہے گا ثواب آپ کو ملے گا،نیشنل پارک میں تعمیرات نہیں ہو سکتیں ہمارا فیصلہ ہے، کیپٹن ر صدیق انور نے کہا کہ میں نیشنل پارک میں نہیں ہوں یہ میری ملکیتی زمین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ ملکیت رکھیں مگر اس پر تعمیرات نہیں کر سکتے، خاور شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپنی زمین پر قانونی کاروبار ہو سکتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا اپنا پلاٹ بھی ہو سی ڈی اے باونڈری وال کے اندر ایک حد تک آپ کو تعمیرات نہیں کرنے دیتا،

    محسن نقوی کو بڑا جھٹکا،وائلڈ لائف کوموسمیاتی تبدیلی سے وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن واپس
    سپریم کورٹ نے سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی، اٹارنی جنرل کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی حکومت نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،عدالت نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل نے سپریم کورٹ کیخلاف مہم چلائی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ملازمین بے روزگار ہو گئے، بادی النظر میں لقمان علی افضل کا عدلیہ مخالف مہم چلانا توہین عدالت ہے، لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا،

    مونال کے مالک لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    سپریم کورٹ، مونال ریسٹورینٹ توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں،سپریم کورٹ کے مقدمات کو کور کرنے والی خاتون صحافی مریم نواز خان نے ایکس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پوسٹ کئے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاونڈز عوام کا چوری ہو جائے کوئی خبر نہیں چلتی مگر پیسے پکڑ کر ججز کو گالیاں دینے اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،

    موبائل پکڑو اور ہو گیا یوٹیوب چینل شروع،ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں ہے جو ہمارا دفاع کر سکے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مونال ریسٹورنٹ توہین عدالت کیس میں 190 ملین پاونڈز اور ملک ریاض کا نام لیے بغیر تذکرہ کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا 190 ملین پاونڈ حکومت اسی شخص کو دے دے جس نے لوٹے تو کوئی خبر نہیں چلتی لیکن پیسے دے کر اخبارات خرید کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، آج کل بس موبائل پکڑو اور ہو گیا یوٹیوب چینل شروع،ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں ہے جو ہمارا دفاع کر سکے ، دس دس سال سے بیٹھے ڈیپوٹیشن پر ملازمین کو واپس بھیجا تو یہ دو نمبر کے لوگ کہتے ہیں چیف جسٹس نے پتا نہیں کیا کر دیا ،

    چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی ہوں تو آزادی اظہار رائے آجاتی ہے،چیف جسٹس
    مونال ریسٹورنٹ توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاایک کیمرہ پکڑو اور ہوگیا یوٹیوب چینل شروع،ہر بندہ یہاں ایک ایجنڈے پر چل رہا ہے،چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی ہوں تو آزادی اظہار رائے آجاتی ہے،زندگی میں کبھی ایک پلاٹ نہیں لیا جو خریدا اپنی کمائی سے خریدا،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع ہوٹل مونال 11 ستمبر 2024 کو بند ہونے جا رہا ہے، ہوٹل انتظامیہ نے باقاعدہ اعلان کر دیا،مونال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم 11 ستمبر 2024 سے مونال کو بند کر رہے ہیں،سپریم کورٹ کے حکم پر مونال کو بند کیا جا رہا ہے،مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کوبند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے،مونال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپ کے اعتماد کے لیے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق آپ کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے، ہمیں پہچان، تعریف اور آپ کے دل میں جگہ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ،2006 کے بعد سے مونال کے لیے پاکستان اور اس کے خوبصورت لوگوں کی ایک مثبت انداز میں خدمت اور نمائش کرنا بے حد خوشی کی بات ہے، یہ سفر ہم سے وابستہ ٹیم کے لیے کامیابی کی کہانیوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا لیکن اب الوداع کہنے کا وقت ہے، جوکہ واقعی بہت مشکل ہے۔

    مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

    مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

  • شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کیلئے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    آرمی چیف نے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جعلی خبروں اور پراپیگنڈے کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکا م بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی و داخلی سکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید