Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایران ہیلی حادثہ،پاکستان کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

    ایران ہیلی حادثہ،پاکستان کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

    ایرانی صدر کے ہیلی حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پاکستان نے پیشکش کی ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلو چ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے ہیلی حادثے کی تحقیقات کے لئے پاکستان معاونت کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عبوری صدر محمد مخبر تعزیت اور تسلیت کا پیغام پیش کیا، ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ ایران اس دلخراش حادثے کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور تحقیقات کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ایران کی درخواست کی صورت میں اس واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہیں،وزیر ِاعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے ایران کا دورہ کر کے ایرانی صدر کی وفات پر تعزیت کی، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کا دورہ کر کے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے سربراہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یو اے ای کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

    آزر بائیجان کے وزیر خارجہ 29 سے 30 مئی تک پاکستان کا دورہ کر یں گے،ترجمان دفترِ خارجہ
    ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل سارک غلام سرور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ ہوتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 13 ویں جے سی سی پر بریفنگ دے رہے ہیں،آزر بائیجان کے وزیر خارجہ 29 سے 30 مئی تک پاکستان کا دورہ کر یں گے۔ آزر بائیجان کے وزیر خارجہ یہاں پر مختلف ملاقاتیں کرینگے،

    پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آئرلینڈ،ناروے اور سپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے کاخیرمقدم کرتا ہے،پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین القدس دارالحکومت کے تحت آزادریاست کی حمایت کرتاہے،

    ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

  • مار خورکا عالمی دن،پاکستان میں کتنے ہزار مارخور؟ تفصیلات آ گئیں

    مار خورکا عالمی دن،پاکستان میں کتنے ہزار مارخور؟ تفصیلات آ گئیں

    آج دنیا کا پہلا “عالمی دن برائے مارخور” منایا جا رہا ہے جو ہر سال 24 مئی کو منعقد ہو گا۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے 24 مئی کو عالمی مارخور کا دِن منایا جا رہا ہے۔ آج پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مارخور کا دِن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاکستان میں مارخور کی کم ہوتی نسل پر لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنورزیشن آف نیچر کے مطابق پاکستان میں مارخور کی تعداد 5 سے 6 ہزار کے درمیان ہے۔ مارخور زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے، پاکستان کے علاوہ مارخور بھارت، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے یوم ماخور پر نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ آج ہماری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج یوم مارخور منایا جا رہا ہے ،رومینہ خورشد عالم کا کہنا تھا کہ مارخور ہمارا قومی جانور ہے ، مارخور قدرتی ماحول کا ایک اہم باسی ہے،پاکستان کو اللہ تعالٰی نے بیش قیمتی وسائل سے نوازا ہے ،بہترین موسم، جانور، گلیشیئرز اور بہترین مقامات موجود ہیں ،ہمارے گلگت بلتستان میں 12 قسم کی بکریاں پائی جاتی ہیں ،مارخور کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں ،مارخور ایک انتہائی خوبصورت اور متاثر کن جانور بھی ہے ،پہاڑی علاقوں کے عوام کیلئے یہ آمدن کا بھی ذریعہ ہے ،پاکستان کی تمام تنظیمیں ان جانوروں کے تحفظ پر کام کر رہی ہیں ،عوام اپنے جنگلی حیاتیات کا خیال رکھیں،

    تین سے پانچ ہزار مارخور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔آئی جی فارسٹ قادر شاہ
    آئی جی فارسٹ قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مارخور کے لئے ایک مخصوص علاقہ ہے۔اس علاقہ میں مارخور سمیت دیگر جانور ہوتے ہیں ۔مارخور کی 1990 میں تعداد بالکل گر گئی تھی۔پاکستان کا 18% علاقہ مارخور اور برفانی چیتے کے لئے ہے ۔سن 2000 میں ٹرافی ہنٹنگ کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ۔شروع میں 6 اور بعد میں 12 مارخور کے شکار کا کوٹہ ہوا۔یہ شکار کا کوٹہ بین الاقوامی درجہ پر جاتا ہے۔گزشتہ برس مار خور کا سب سے مہنگا شکار پرمٹ 1 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا بکا ۔اس رقم کا بیس فیصد حصہ محکمہ جنگلی حیات کو گیا ۔تین سے پانچ ہزار مارخور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔منسٹری اس سب پر کارڈنیشن کا ادارہ ہے۔صوبائی وائلڈ لائف تمام کام دیکھتی ہے ۔

    مارخور کی معدومیت سے لیکر اسکی آبادی میں اضافے کے سفر کی کہانی امید کی کہانی ہے،صدر مملکت
    قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم مارخور جیسی نایاب اور قیمتی جنگلی حیات کی بقا ہی نہیں بلکہ اس جذبے اور مجموعی عمل کی اہمیت کو بھی منارہے ہیں جو اسکی نسل کو محفوظ بنانے اور بڑھانے کے لئے درکار ہے۔ مارخور کوپاکستان کا قومی جانور ہونے کی علامت کی حیثیت سےنہایت اہمیت حاصل ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 24 مئی کو مارخور کے عالمی دن کے طور پر یہ منایا جانا مارخور کی شاندار نسل اور اس کے تحفظ اور اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے ۔ مارخور کی معدومیت سے لیکر اسکی آبادی میں اضافے کے سفر کی کہانی امید کی کہانی ہے اور یہ وہ عملی ثبوت ہے جو اسکے کامیاب تحفظ کے لئے قومی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مارخور کے تحفظ کے لئے کوششوں میں نہ صرف حکومتی اقدامات شامل ہیں بلکہ مقامی ابادی اور بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی بڑا کردار ہے ۔ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ ہمیں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش کا حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کی خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت پر کنوینشن کے دستخط کنندہ کی حثیت سے درجہ اول میں ترقی پاکستان پر فخر کرتا یہ ترقی مسلسل کوششوں ، قانون سازی اور قوانین پر عمل درآمد کے باعث حاصل کی اور یہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں ہمارے مخلصانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتی ہے ۔ ہم اس دن کی مناسبت سے اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے جنگلی حیات اور اسکے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مارخور پاکستان کے پہاڑوں میں پھلے پھولے اور ہمارا ماحول مارخورکی نسل کے لئے صحت مندانہ اور شاندار رہے

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

    چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری اور سینئر صحافی حامد میر بھی عدالت میں موجود تھے،احمد فرہاد کیس میں احمد فرہاد کو پیش نا کیا جا سکا،وفاقی حکومت نے احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ لیا،اٹارنی جنرل منصور اعوان روسٹرم پر آگئے۔ اور کہا کہ کچھ سی ڈی آرز ملی ہیں، ان کے زریعے ٹریسں کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں ریاست ناکام ہو چکی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی اس کو ریاست کی ناکامی نا کہیں، اگر ہم نا پیش کر سکے تو مان لوں گا کہ ریاست ناکام ہو گئی ،جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ احمد فرہاد کی بازیابی کا کیس نہیں رہا، یہ پوری قوم کی بازیابی کا مقدمہ ہے،

    آئی ایس آئی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور بجٹ سمیت تمام تفصیلات طلب
    جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری دفاع سے آئی ایس آئی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور بجٹ سمیت تمام تفصیلات مانگ لیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے، سیکٹر کمانڈر کا کیا کام ہے؟ طے کرنا ہے کہ ایجنسیاں چھپ کر نہیں بلکہ ایک واضح طریقہ کار کے تحت کام کریں گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکریٹری دفاع کو کہیں کہ پیش ہو کر ان سوالات کا جواب دیں کہ کیسے کسی شخص سے متعلق آئی ایس آئی تحقیق کرتی ہے؟ کون کون سی سطح پر کام کیا جاتا ہے؟ آئی ایس آئی عوامی پیسے پر ہی کام کر رہی ہے، ہر ادارہ عوام کو جواب دہ ہے،ہم ججز بھی جوابدہ ہیں،اگر ادارے قابل احتساب نا ہوں اور ان کے احتساب کا کوئی طریقہ کار بھی نا ہو تو ہم کیا کریں گے؟”احمد فرہاد کا بازیاب ہونا پیچھے رہ گیا اب پورے پاکستان کے لاپتہ افراد سے متعلق گائیڈ لائن اس کیس میں طے ہو گی،آئی ایس آئی اور ایم آئی کا دائرہ اختیار کیا ہے؟ میں تو ابھی بھی یہی مانتا ہوں کہ متعلقہ ادارہ صرف پولیس کا ہے، ایف آئی اے تحقیقاتی ادارہ ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی پولیس کی ہی معاونت کرنا ہوتی ہے،”ایسی کوئی ایجنسی پاکستان میں کام نہیں کر سکتی جس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نا ہو، ہم ایجنسیز کے طریقہ کار سے متعلق judge made law بنائیں گے،

    طے کرنا ہے ایجنسیاں چھپ کر نہیں واضح طریقہ کار کے تحت کام کرینگی،جسٹس محسن اختر کیانی
    کانگریس میں کئی کئی گھنٹے سی آئی اے ایجنٹ جواب دیتا ہے، آپ بھی ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا لیا کریں ،جسٹس محسن اختر کیانی
    اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی ایس آئی تو وزیر اعظم آفس کے ماتحت ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ تو اور آسان ہو گیا، کل کو وزیراعظم کو بلا کر پوچھیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے کام کرنے کا اندرونی طریقہ کار کیا ہے یہ واضح ہونا چاہئے، ان ایجنسیوں نے کئی اچھے کام کیے ہیں، بندہ برآمد کر لینا حل نہیں ہے بلکہ قانونی طریقہ کار بنانا ہے کہ آئندہ پولیس خفیہ ایجنسیوں والوں کو بلا کر پوچھ سکے، ایجنسیوں کے رول آف بزنس بتانا ہوں گے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انٹیلے جنس اہجنسیوں کا سیکیورٹی کے حوالے سے طریقہ کار تو طے ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکانگریس میں کئی کئی گھنٹے سی آئی اے ایجنٹ جواب دیتا ہے، آپ بھی ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا لیا کریں ،دس دن ہو گئے، پتا نہیں اس بیچارے کا کیا حال ہو گا، اس کیس میں صحافیوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور سابق آئی جیز کو معاون مقرر کروں گا، دیکھیں نا ایجنسیوں پر الزام لگا ہے، موجودہ کیس میں واضح الزام آئی ایس آئی پر ہے، جن کا بندہ مرا ہو یا غائب ہو انہیں پتا ہوتا ہے کہ براہ راست کون ملوث ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں اس الزام کی واضح نفی کر چکا کہ احمد فرہاد آئی ایس آئی کے پاس نہیں ہے، ابھی احمد فرہاد کی بازیابی کی امید ختم نہیں ہوئی، ہو گی تو عدالت کو خود بتا دوں گا۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ احمد فرہاد سے وڈیو بیان لینا چاہ رہے ہیں کہ وہ باہر آ کر ویسے نہیں بولے گا جیسے بولتا تھا، مشروط رہائی کا کہا جا رہا ہے، احمد فرہاد کی جان کو خطرہ لاحق ہے،

    تحفظ قانون دے گا، کسی سے دشمنی کی بات نا کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی
    صحافی احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے سامنے حامد میر پیش ہو گئے اور کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد حکومت نے پیمرا کے ذریعے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ شروع کردیا ہے۔ جو سوال آپ نے ایجنسیز سے پوچھے ہیں کیا ہم ان کی کوریج کر سکتے ہیں؟جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بالکل آپ اس عدالت کی کارروائی کور کریں، اس پر کوئی پابندی نہیں، میں اس کیس کی آئندہ سماعت براہ راست دکھانے کا حکم دوں گا اور آئندہ جو بھی لاپتہ افراد کا کیس اس عدالت میں ہوگا وہ براہ راست دکھایا جائے گا، پیمرا کی پابندی عدالت پر تو نہیں ہے، پیمرا کا نوٹیفکیشن تو میرے سامنے نہیں ہے مگر آرڈر کروں گا سماعت براہ راست ہو، ہر دور میں کچھ صحافیوں کی آواز کسی کو ناپسند ہوتی ہے، یہ چلتا ہوا سلسلہ ہے۔وزیر قانون نے جو بھی پریس کانفرنس کی وہ تو اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے، یاد رکھیں گے یہ صرف وقت کی بات ہے کل کو آپ دوسری جانب کھڑے ہوں گے،، تحفظ قانون دے گا، کسی سے دشمنی کی بات نا کریں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پولیس کو جانتے ہیں، ایجنسیوں کو نہیں، یا تو ایجنسیوں کے بھی تھانے بنا دیں تا کہ لوگ سیدھا انہی کے پاس جائیں، یا قانون بنا دیں کہ ایجنسیاں 90 یا 100 دن کسی کو تحویل میں رکھیں گی،احمد فرہاد کیس میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنا طریقہ کار بتایا تو جسٹس محسن اختر کیانی نے کہامجھے ایسی کوئی مثال دیں کہ پولیس نے انٹیلی جنس افسر کو مس کنڈکٹ پر پکڑا ہو۔یہ حکومت تو جبر کے دور سے گزر کر آئی ہے اسے تو سمجھنا چاہیے، صحافیوں کی خبر سے اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ جو اخبار بھی اپنے اینگل سے جبر چھاپتا ہے تو لوگوں کو پتا چلتا ہے،کوئی پارلیمنٹ میں ہمارے متعلق بات کر کے گا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اب سے براہ راست دکھائیں گے تا کہ سب خود ہی فیصلہ کر لیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ احمد فرہاد کیس کی آئندہ سماعت پر سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی سیکریٹری دفاع کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکٹر کمانڈر کی حیثیت ایک ایس ایچ او سے اوپر نہیں، وہ ایک کھرا انسان ہے، پہلے بیان دیں پھر پیش ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی.

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    احمد فرہاد کی بازیابی درخواست ،سیکرٹری دفاع و داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

  • پی ٹی آئی  کامرکزی سیکرٹریٹ کے خلاف کاروائی پر عدالت جانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کامرکزی سیکرٹریٹ کے خلاف کاروائی پر عدالت جانے کا اعلان

    تحریک انصاف نے سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ کے خلاف کاروائی پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا،ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا کوئی آرڈر ہے تو دکھائیں مگر وہ نہیں دکھا سکے، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتاتے ہم خود انہیں گرا دیتے،عمارت زمانے سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ، سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو ہمیں بتاتی، سی ڈی اے کی جانب سے 2023-24 میں کوئی نوٹس نہیں ملا،

    اگر سی ڈی اے کو کوئی ایشو تھا تو ہمارے پاس آتے ہم لوگ خود ان تجاوازت کو ختم کردیتے ،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کرکے، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا، اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی، جس طرح غزہ میں آپریشن ہوتا اسی طرح رات کے اندھیرے میں تحریک انصاف کے دفتر میں کیا گیا، سی ڈی اے سے پوچھا کہ رات کے اندھیرے میں آپریشن کیوں کیا، کیا نوٹس جاری کیا گیا؟ اگر آپ کو بلڈنگ کی کسی جگہ پر اعتراض تھا تو صبح آتے اور کہتے کہ تجاوزات کو ہٹائیں، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی، یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے،یہاں پر سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا انتظامیہ کا کام ہی ہے جھوٹ بولنا، سی ڈی اے نے غیر قانونی آپریشن کیا، اگر سی ڈی اے کو کوئی ایشو تھا تو ہمارے پاس آتے ہم لوگ خود ان تجاوازت کو ختم کردیتے ، انہوں نے خوف وہراس پھیلانے کیلئے یہ سب کچھ کیا،پرامن لوگ ہیں اور عدالت کے ذریعے ان کا مقابلہ کریں گے ،کیا قانون ان لوگوں کو رات 12 بجے ہی یاد آتا ہے ،شہباز شریف اور محسن نقوی سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، شہباز شریف اور محسن نقوی فاشسٹ ہیں ایک دن خمیازہ بھگتنا پڑیگا، پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجود حکومت نے آج مرکزی سیاسی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا ،ہم کل بھی پورا دن مرکزی دفتر میں موجودتھے ،ہم آج بھی پورا دن مرکزی دفتر میں موجود رہے ،معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ، آئی جی سے جواب طلبی کرینگے ، قومی اسمبلی میں آج تحریک استحقاق لائیں گے اور جواب طلب کریں گے ،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا.

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب بھی کیا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیرِ اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،جام کمال خان، خواجہ آصف اورطارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے وزیرِ اعظم نے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون …

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 30 برس کے درمیان ہیں، یہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس بات کی عکاس ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں، میں یہاں آکر اور اس سیشن کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون اور نالج شیئرنگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوسکتا ہے ہم حقیقت میں اپنی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرانسفارم کرچکے ہیں، یہ صرف پہلا قدم ہے، طویل راستہ طے کرنا ہے، ہم یہاں ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھے ہیں-

    شہباز شریف نے کہا کہ میں کہوں گا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید اپنے والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے میں بہت سخی رہے ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ہم اور میں کبھی بھی ان کا مشکل وقت پاکستان کے لیے تعاون اور سخاوت کبھی بھول نہیں سکتا۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، میں یہاں آیا ہوں، کئی میٹنگز ہوں گی، آج مجھے ان سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ نے اپنے عظیم والد کی طرح ایک خاندان کے رکن کےطور پر، ایک بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کی، لیکن آج میں آپ سے قرض مانگننے نہیں آیا بلکہ جوائنٹ کولیبریشن مانگنے آیا ہوں، مشترکہ سرمایہ کاری طلب کرنے آیا ہوں، جس کے باہمی فوائد ہوں گے۔

  • عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

    عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ نے سنگین غداری کے مقدمے سے متعلق درخواست خارج کردی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پٹیشن امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔عدالت عالیہ بلوچستان نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست کو نمٹانے ہوئے خارج کردی۔

  • ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم  صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم

    ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم

    تہران: وزیرِاعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ امام خامنہ ای سے ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر، رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ امام خامنہ ای سے آج تہران میں ملاقات کی۔

    سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ صدر رئیسی ایک وژنری رہنماء تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا،طلال چودھریv

    مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابلِ تعریف کردار کو اجاگر کیا،وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔

    وزیرِاعظم نے تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا امتِ مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے محصور عوام کے لیے صدر رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    https://x.com/PMLNDigital/status/1793293895163314176
    ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف کیے گئے جذبات کے اظہار کو محسوس کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

    نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات …

  • ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے

    افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز کے دوران 29 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ہیں، پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر پاک افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے،آپریشن بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 21 اپریل کے بعد کیے گئے، ایک ماہ کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

    پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو مؤثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے،آئی ایس پی آر
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم بنا رکھا ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو مؤثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی،دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • کرغزستان  کے وزیرخارجہ نے کہا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے،اسحاق ڈار

    کرغزستان کے وزیرخارجہ نے کہا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اور کرغزستان دورہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں اجلاس میں شرکت کی،ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی تیاری تھی،کرغستان میں پاکستانی سفیر کو آستانہ جانے سے قبل ہی بشکیک دورہ سے آگاہ کیا تھا،کرغز وزیر خارجہ کو کہا تھا کہ میری بشکیک کا دورہ کیے بغیر تسلی نہیں ہو گی، کرغز وزیر خارجہ نے رات گئے کرغز صدر سے بات کر نے کے بعد بشکیک جانے کا کہا، کرغز وزیر خارجہ کو ہسپتال لے جانے کےلیے کہا تھا، زخمی پاکستانی جو بشکیک میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتا ہے، ہسپتال پہنچنے پر پاکستانی سفیر کو زخمی پاکستانی شاہ زیب کو وطن واپس لانے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا کہا،غیر متوقع تصادم ہواتھا کئی ممالک کے طلبہ زخمی ہوئے، بشکیک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ،صرف پاکستان کے طلبہ پر حملہ نہیں کیا گیا،کرغزستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف تہران جارہے ہیں میں بھی ہمراہ ہوں گا، سفیر نے بتایا کہ 1100ہمارے ورکرز ایجنٹ کے ذریعے کرغزستان پہنچے ،ہم نے کرغزستان حکومت سے گزارش کی کہ ان کو گوں کو ڈیپورٹ نہ کریں ،کرغزستان حکام سے گزارش کی کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو ویزادے دیں،آج رات تک 4ہزار 290کے قریب طلبا پاکستان پہنچ چکے ہوں گے ،اب تک 3ہزار 233پاکستانی طلبہ وطن واپس آچکے ہیں،کرغزستان میں 1100افراد غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں،کرغزستان سے واپس آنے والے طلبہ کی تعلیم سے متعلق امورپرزیر غور ہیں،بچوں کو سوچ سمجھ کر پڑھنے کے لیے دوسرے مُلکوں میں جانا چاہیے۔

    اسحاق ڈار کی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات
    نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار بشکیک پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے ہسپتال میں پاکستانی زخمی سے ملاقات کی، اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز سے بھی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار گزشتہ شب بشکیک پہنچے، انہوں نے بشکیک پہنچنے پرنیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ زیب بشکیک میں حالیہ تشدد کے واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے،اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران شاہ زیب نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی درخواست پر کرغز حکام نے شاہ زیب کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا،

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز سے بھی ملاقات
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز سے بھی ملاقات کی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو اٹھایا، کرغز رہنما نے ویزا کی حیثیت سے متعلق مسائل کا جلد حل تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود یقینی بنانے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

    ہم 4 دن سے گھر میں تھے، بشکیک میں طلبہ بہت پریشان ہیں،واپس پہنچنے والے طالب علم کی گفتگو
    دوسری جانب بشکیک سے مزید 290 طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز رات دو بجے بشکیک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچی، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان اور ایم این اے فیصل امین گنڈاپور سمیت دیگر نے پاکستان واپس پہنچنے والے طلبا کا استقبال کیا،مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت پورے پاکستان کے طلبہ کو ترجیح دی ہے، اس موقع پر پشاور ایئرپورٹ پر ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ہم 4 دن سے گھر میں تھے، بشکیک میں طلبہ بہت پریشان ہیں۔

    بشکیک طلبا کی واپسی کیلئے بلوچستان حکومت نے وزرات دفاع سے ہوائی جہاز طلب کرلیا

    ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

    اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

    طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

    سوشل میڈیا پر بشکیک میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو رات گئے سے وائرل ہو رہی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے مقامی طلبا اور مصری طلبا کا آپس میں تصادم ہوا لیکن الزام پاکستانی طلبا پر لگا دیا گیا جس پر مقامی طلبا نے پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا، اس حملے میں درجنوں طلبا زخمی ہیں، حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں،واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے ہیں،ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • ایرانی صدر کی  تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،ہر آنکھ نم ، ہر دل غمزدہ،رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،تہران میں عوامی سمندر امڈ آیا،نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے غزہ سے آئے ہیں وہ فلسطینی عوام اور استقامتی فسطینی محاذ میں شامل تمام گروہوں کی طرف سے شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیںوہ فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کی جانب سے رہبر انقلاب، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں،فلسطینی عوام بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے اس غم میں شریک ہیں۔

    ایرانی صدر کے نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں‌گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا،ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی،گزشتہ روز قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا؟
    دوسری جانب ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں کے درمیان رابطوں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے تفصیلات سامنے آئی ہیں،صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکارغلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تینوں ہیلی کاپٹروں کے کانوائے کا انچارج تھا، جب ہیلی کاپٹروں نے تبریز کیلئے دوپہر ایک بجے پرواز شروع کی تو اس وقت موسم ٹھیک تھا،” پرواز کے 45 منٹ بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے دیگر ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کو احکامات دیئے کہ وہ قریب موجود بادل سے بچنے کیلئے اپنے ہیلی کاپٹروں کو مزید بلندی پر لے جائیں”ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دیگر دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان میں تھا، بادلوں کے اوپر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ،ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ہیلی کاپٹر سے فضا میں چکر لگائے اور صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرے تاہم کئی کوششوں کے باوجود ریڈیو آلات سے رابطہ نہ ہوسکا، ہمارا پائلٹ پرواز کو نیچے اس لیے نہیں لا سکتا تھا کیونکہ بادل موجود تھا، چنانچہ پرواز جاری رکھی گئی اور قریبی تانبے کی کان پر اسے اتار لیا گیا، وزیرخارجہ حسین امیر اور صدر کے حفاظتی یونٹ کے سربراہ کو کئی بار فون کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، صدر کے پائلٹ کیپٹن مصطفوی سے بھی رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی جواب نہ دے سکے،رابطے کی کوشش کے دوران جنہوں نے کال اٹھائی وہ تبریز میں نماز جمعہ کے پیش امام محمد علی آل ہاشم تھے، آل ہاشم کی حالت اچھی نہیں تھی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وادی میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے، اس پر انہوں نے بھی آل ہاشم کو فون کیا اور آل ہاشم نے یہی بات دہرائی کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے،جب حادثہ کی جگہ کا معلوم ہوا تو میتیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ صدر اور دیگر اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے تاہم آل ہاشم کی موت کئی گھنٹے بعد ہوئی.

    ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے

    ایران میں صدارت انتخابات 28 جون کو، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
    دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے،ایران کے قائم مقام صدر کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.کاغذات نامزدگی30 مئی سے جمع کروائے جائیں گے،3 جون کو حتمی فہرست لگائی جائے گی.12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جائے گی.

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس