Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

    بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

    بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں، حکمران جماعت بی جے پی الیکشن جیتنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے تو وہیں کانگریس بھی اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کی خواہاں ہے، دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہیں،ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھارتی انتخابات پر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی انتخابات بارے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ غیر متوقع ہو سکتا ہے، پہلی بار بھارتی وزیراعظم مودی اور انکی جماعت بی جے پی بے چین ہیں، انہیں احساس ہو گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج جیسے وہ چاہتے ہیں ویسے نہیں ہوں گے جس طرح وہ توقع کر رہے تھے، اس طرح نتائج نہیں آ رہے، کئی ریاستوں میں انہیں سرپرائز ملے گا، ایک بات یقینی ہے، کہ بی جے پی کو اکثریت نہیں مل رہی جس کے مزے انہوں نے پچھلی بار لئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بی جے پی زیادہ سیٹیں جیت جائے گی تا ہم اسے سادہ اکثریت نہیں مل رہی جو انکے سیاسی نعرے کے لئے بہت ضروری ہے، اگر 272 سیٹیں نہیں ملتیں تو مودی اتنے متعلقہ نہیں ہوں گے جتنے وہ پچھلے انتخابات کے بعد تھے۔انتخابی مہم میں اب بی جے پی کا اچانک موڈ بدل گیا ہےاور ایک بار پھر بی جے پی نے مسلم مخالف نعرے شروع کر دیے ہیں حالانکہ انتخابات سے قبل انہوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے پرانے آزمائے ہوئے حلقوں پر قائم ہے۔انکے لئے کوئی نیا ووٹ نہیں ہے، بھارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت اہم ہے۔ اگر 67% سے زیادہ ووٹرز ووٹ دیتے ہیں تو مودی جیت سکتے ہیں۔ کم ٹرن آؤٹ مودی کے خوابوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔ بہت سے ہندوتوا لیڈروں کو انتخابات سے پہلے ہی باہر کردیا گیا۔ یہ بین الاقوامی برادریوں کو مطمئن کرنے اور پیراڈائم شفٹ کی عکاسی کرنے کی ایک کوشش تھی۔ تاہم اب مودی نے خود ہی شور مچانا شروع کر دیا ہے اور وہ پرانا منتر پرواپس آ گیا ہے۔ یہ پہلی بار حکمران اشرافیہ میں خوف و ہراس کی عکاسی کرتا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں بھارتی الیکشن کمیشن کو کریڈٹ جاتا ہے، جو مضبوط اور یقینی طور پر غیر جانبدار ہے۔ حسن یہ ہے کہ بھارت کو عبوری حکومت کی ضرورت نہیں ہے اور پھر بھی کوئی حکومت پر دھاندلی کا الزام نہیں لگاتا۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • ” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں زرتاج گل کو دھمکی

    ” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں زرتاج گل کو دھمکی

    قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے مابین تلخ کلامی ہوئی، اس دوران طارق بشیر چیمہ نے مبینہ طور پرزرتاج گل کو گالی دی، جس پر زرتاج گُل سپیکر کے سامنے رو پڑیں

    اسمبلی میں تلخ کلامی، طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
    سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو زرتاج گل سے معافی مانگنے پر آمادہ کر لیا، حکومتی رہنماؤں نے طارق بشیر چیمہ سے درخواست کی کہ آپ بڑے ہیں بڑے پن کا مظاہرہ کریں، طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں ، زرتاج گل نے بھی طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی،ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے،

    پی ٹی آئی رکن شاھد خٹک کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل کو گالیاں دی ہیں، یہ گالیاں دہرائی نہیں جاسکتیں. زرتاج گل اسپیکر کے پاس موجود ہیں اور رو رہی ہیں ، پیپلز پارٹی اراکین اور ن لیگی اراکین نے بھی طارق چیمہ کی بات کو ناپسند کیا ہے.دیگر اراکین نے بھی گالیاں سنی ہیں اور وہ بھی گواہی دے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق زرتاج گل قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ کے اظہار خیال کے دوران مسلسل بہاولپور یونیورسٹی کے سیکنڈل کا ذکر کر رہے تھے اسوقت طارق بشیر چیمہ انکی جانب لپکے اور زرتاج گل کو کہا کہ ” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”

    دوسری جانب طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ میں جب تقریر کررہا تھا تو اس وقت زرتاج گل عجیب و غریب اشارے کررہی تھی تقریر کے بعد میں زرتاج گل کی طرف گیا تو پی ٹی آئی ارکان نے مجھے گالیاں دی۔

    سُنی اتحاد کونسل کے اراکین کی اسپیکر کیساتھ ملاقات ہوئی ہے، زرتاج گل اسپیکر کو حقائق سے آگاہ کرتے آبدیدہ ہوگئیں، زرتاج گل نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے غیر اخلاقی نازیبا گالیاں دیں،پی ٹی آئی اراکین نے کہا،بنیادی رکنیت معطل کی جائے،طارق بشیر چیمہ کیخلاف کاروائی کے بغیر ایوان نہیں چلنے دیں گے،معافی مانگیں،

    طارق بشیر چیمہ کیخلاف مقدمہ کا سوچ رہے ہیں، شیرافضل مروت
    سنی اتحاد کونسل کے رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، بات گالی تک پہنچ گئی اس میں اخلاقی بات تو رہ نہیں گئی، پھر یہ پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں، یہ ضابطہ فوجداری کے تحت ایک جرم ہے، اسپیکر کے ساتھ ہماری ٹیم بیٹھی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ لپکے ہیں اور گالیاں دی ہیں، یہ حملہ ہے، اسمبلی کا بائیکاٹ تو نہیں بنتا، میری رائے میں ان کا اسمبلی میں آنے کا انتظار کیا جائے.

    طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل کو ماں بہن کے کپڑے اتارنے کی دھمکی نہیں دی.آسیہ اسحاق
    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایوان میں موجود تھی، تلخ کلامی ضرورہوئی ہے لیکن طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل کو ماں بہن کے کپڑے اتارنے کی دھمکی نہیں دی.

    حکومتی رکن اسمبلی دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ میں بطور پاکستانی شہری خواتین کے جو حقوق ہیں، برے الفاظ کے استعمال کی، اس کی مذمت کرتا ہوں، سپیکر امید ہے اس پر ایکشن لیں گے، سپیکر کی صوابدید ہے، ایسی زبان خواتین کے لئے استعمال کرنامناسب نہیں.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شدید تلخی ہوئی ہے، زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی جانب لپکے ,اپوزیشن کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی جانب دوڑ پڑے ,سیکیورٹی اہلکار اور حکومتی اراکین بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے, آغا رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے ،اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اس کو واپس لے کے آؤ اس کو نہیں چھوڑیں گے،اس نے ہماری خاتون رکن کو گالی دی ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کے خلاف شکایت لیکر سپیکر آفس پہنچ گئے،پی پی پی کے آغا رفیع اللہ اور سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی،سیکیورٹی عملہ درمیان میں آگیا ،قومی اسمبلی اجلاس شورشرابہ دیکھتے ہوئے کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور ان کی کابینہ نےآزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ ”حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ آپ نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے۔“ آج آپ کا یہاں تشریف لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئیے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتےہیں کہ پچھلے دنوں جوایک بہت تشویشناک دن تھے،جہاں پرایک تحریک چل رہی تھی،یقینا اس میں ایسے افراد تھےجواپنے جائز مطالبات کےلیے جمہوری انداز میں اپنافریضہ اداکررہےتھے، آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب کا پیکیج کاغذوں تک محدود نہیں رہے گا، عملی جامہ پہنایا جائے گا ،مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے، جو تحریک چلی تھی اس میں کچھ شہری جاں بحق ہوئے جس کی مذمت کرتا ہوں،کشمیریوں کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے، یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے،ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے،حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،حریت رہنمائوں نے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمّت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے 23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا. وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا اس پر ہم شکرگزار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک دن میں پیدا نہیں ہوا, منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے علاوہ نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات ابھی تک التواء میں ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی. انہوں نے کہا کہ 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت آزادکشمیر میں بیوہ, یتیموں, بے سہارا, طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کیلیے 3 ارب روپے کی لاگت سے آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی روزگار حاصل کر سکیں اور اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا. اجلاس میں وفاقی وزراء امیر مقام, رانا تنویر حسین،محسن نقوی، محمد عطاء اللہ تارڑ, موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق،ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چوہدر ی اظہر صادق،سردار میر اکبر، نثار انصر ابدالی، چوہدری قاسم مجید،عاصم شریف، سردار محمد حسین، فہیم اختر ربانی، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلاق،اکبر ابراہیم، محترمہ امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،سردار احمد صغیر، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی لاڈلے ہیں کھل کر بتارہا ہوں یہ کوئی بڑا پلان ہے،شرجیل میمن

    بانی پی ٹی آئی لاڈلے ہیں کھل کر بتارہا ہوں یہ کوئی بڑا پلان ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے خوش آئند بات ہے، جب پیٹرول کے ریٹ بڑھائے گئے تھے ہم نے بس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا تھا

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن “اورینج لائن اور گرین لائن” کے درمیان فری شٹل سروس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،میڈیا سے بات چیت کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہے، حکومت نے اورنج لائن بی آر ٹی عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کی ہے، ہماری کوشش ہے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کیا جا سکے، نئی بسیں شروع کی ہیں،نئے روٹس بھی شروع کریں گے،حکومت سندھ عبدالستار ایدھی، اورنج لائن بی آر ٹی کو گرین لائن سے جوڑنے جا رہی ہے، اورنج لائن کے مسافر بی آر ٹی اسٹیشن پر اتریں گے اور پیدل پل کراس کر کے گرین لائن میں بیٹھ جائیں گے،اورینج لائن بی آر ٹی اور گرین لائن کا کچھ حصہ منقطع ہے جو عوام کی سفری دشواری کا سبب ہے، آج دونوں کا انضمام کر رہے ہیں۔

    شرجیل میمن کا مزیدکہنا تھا کہ کل جو کے پی کے میں ہوا یہ چھوٹی سوچ والے افراد اس طرح کر سکتے ہیں،عمران خان چھوٹی سوچ کا شخص ہے،عمران خان نے کبھی برداشت نہیں سکھائی، اسلام آباد میں گورنر کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اس سے زیادہ گری ہوئی حرکت کوئی نہیں ہو سکتی، عمران خان نے کبھی سمجھداری والا کام نہیں کیا، عمران خان نے قوم کو انتشار کی سیاست سکھائی ہے کےپی کے حکومت کو معافی مانگنی چاہیے سیاستدان آسان ترین فٹبال ہے، جس کا جی کرتا ہے لات مارتا ہے،عمران خان کی لانچنگ سے آج تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے، ایک ماسٹر پلان کہیں بنایا گیا جس کے تحت اس کو چلایا جا رہا ہے، عمران خان پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں ڈکٹیٹر کو ووٹ کرتا ہے، لاہور میں جلسہ ہوا، بچہ بچہ جانتا ہے کہ لوگ کہاں سے گئے،بانی پی ٹی آئی لاڈلے ہیں کھل کر بتارہا ہوں یہ کوئی بڑا پلان ہے، کے پی حکومت کو گورنر سے متعلق کیے فیصلے پر معافی مانگنی چاہیئے،

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل میمن

    حکومت سندھ صحافی برادری کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

  • نیب ترامیم کیس، عمران خان کے دلائل نہ ہو سکے، سماعت ملتوی

    نیب ترامیم کیس، عمران خان کے دلائل نہ ہو سکے، سماعت ملتوی

    نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنماوں ، وکلا کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میں موجود ہے،عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں،‏وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ ، فیصل چودھری ،بیرسٹر علی ظفر بھی موجود ہیں،اظہر صدیق ایڈووکیٹ،نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ سمیت پی ٹی آئی کے 15 کے قریب وکلاء و رہنما سپریم کورٹ میں موجود ہیں،سینیٹر فیصل جاویدخان ،سابق سینیٹر اعظم سواتی ،سینیٹر شبلی فراز ،رکن قومی اسمبلی علی محمد خان بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں.

    عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض زیب تن کر رکھی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر بلا لیا۔‏سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس پر ہوئی سماعت کا حکم نامہ طلب کرلیا،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے کہا کہ کیا بطور وکیل آپ نے فیس کا بل جمع کرایا،خواجہ حارث نے کہا کہ مجھے فیس نہیں چاہیے،

    وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی نے دلائل دیئے،‏، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ آپ اصل کیس میں وکیل تھے،آپ کے نہ آنے پر مایوسی تھی، ہم آپ کے موقف کو بھی سننا چاہیں گے، عمران خان مخدوم علی خان کے دلائل سنے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل مخدوم علی سے کہا کہ ‏مخدوم علی خان اونچی آواز میں بولیں تاکہ عمران خان سُن سکیں،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کا معاملہ زیر التواء ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ‏کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں وہ درخواست سماعت کے لیے منظور ہوچکی تھی،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ جی وہ درخواست سماعت کےلیے منظور ہوچکی تھی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس کا مکمل ریکارڈ منگوا لے،

    کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں وکالت کریں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ جی میں عدالت کی معاونت کروں گا، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ترمیم کیس پر ہوئی سماعت کا حکم نامہ طلب کر لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا نیٹ چل رہا ہے؟مخدوم علی خان اونچا بولیں تا کہ عمران خان سن سکیں،

    imran supreme

    ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہوتے ہوئے یہ کیس سپریم کورٹ میں کیسےقابل سماعت ہوا؟چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے استفسار کیا کہ چند ترمیم سے متعلق کیس سننے میں اتنا زیادہ عرصہ کیوں لگا،مخدوم علی خان آپ کیس میں موجود تھے اتنا عرصہ کیوں لگا دیا،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کیس قابل سماعت ہونے کی بحث میں ہی کافی وقت لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 4جولائی2022کوآئی ،سپریم کورٹ میں 6جولائی 2022کو کو نمبر لگا ،سماعت 19جولائی کو ہوئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے کہا کہ مرکزی کیس پر اتنا زیادہ عرصہ کیوں لگا تھا،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ 2022کا پورا سال درخواستگزاڑ کے وکیل نے دلائل میں لیے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب کا پورا آرڈیننس بنانے میں کتنا عرصہ لگا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف نے 12 اکتوبر کو اقتدار سنبھالا اور دسمبر میں آرڈیننس آچکا تھا،مشرف نے دوماہ سے کم عرصے میں پورا آرڈیننس بنا دیا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہوتے ہوئے یہ کیس سپریم کورٹ میں کیسےقابل سماعت ہوا؟کیا مرکزی کیس کے فیصلے میں عدالت نے اس سوال کا جواب دیا تھا؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ جی ہاں عدالت نے فیصلے میں اس معاملے کا ذکر کیا تھا، مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا متعلقہ پیراگراف عدالت میں پڑھ دیا، جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ مرکزی کیس کی کل کتنی سماعتیں ہوئیں؟وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ مرکزی کیس کی مجموعی طور پر 53 سماعتیں ہوئی تھیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چند ترمیم سے متعلق کیس سننے میں اتنا زیادہ عرصہ کیوں لگا،مخدوم علی خان آپ کیس میں موجود تھے اتنا عرصہ کیوں لگا دیا،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کیس قابل سماعت ہونے کی بحث میں ہی کافی وقت لگا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مارش لاء کے فوری بعد ایک ماہ کے اندر نیب قانون بن گیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ تو بڑا تعجب ہے کہ نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق پشاور ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں کیسز زیر التوا تھے،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے براہ راست ہائیکورٹس میں کیس زیر سماعت ہونے کے باجود الیکشن کیس بھی سنا ،

    الیکشن کیس میں تمام بنچ کی رائے تھی نوے روز میں الیکشن ہوں،عدالتی فیصلے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا، جسٹس اطہرمن اللہ
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کا آرڈر آف کورٹ کدھر ہے،جب ایک آرڈر آف کورٹ ہی نہیں تو اسے فیصلہ کیوں کہہ رہے ہیں، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ میں پھر اسے سات جج کی رائے کہوں گا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بنچ دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے براہ راست درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سوال آئینی تشریح سے متعلق ہے،اگر ایک جج اپنی رائے دے تو وہ دوبارہ کیسے بنچ میں رہ سکتا ہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ 2023میں الیکشن کیس میں ایسی ہی وجوہات پر ہم دو ججز نے ناقابل سماعت کردیا تھا،ہم نے کہا تھا جو کیس ہاٸیکورٹ میں زیر التوا ہے اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،اگر تب لاہور ہاٸیکورٹ کے فیصلے پر عمل ہوتا تو الیکشن بروقت ہو جاتے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بنچ سے الگ ہوجانا الگ معاملہ ہے،اگر پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ بھی کہہ دیا جائے تب بھی یہ سوال ہے کہ آرڈر آف دی کورٹ کہاں ہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ الیکشن کیس میں تمام بنچ کی رائے تھی نوے روز میں الیکشن ہوں،عدالتی فیصلے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا، جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس زیر التو ہونے کے باجود سپریم کورٹ براہ راست کیس سننے پر ججز میں اختلاف آیا،

    دوران سماعت عمران خان نے ورزش کے انداز میں سر کے پیچھے ہاتھ باندھ کر سٹریچنگ کی،بازوؤں کو ورزش کے انداز میں ہلایا اور گردن کو دائیں بائیں حرکت دیتے رہے،عمران خان نے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلا لیا اور اپنے چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی کہ اسکو سہی کرو جس پر اہلکاروں نے فوراً لائٹ کو ایڈجسٹ کر دیا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس اطہر من اللہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا اور کہا کہ آپ جب میرے ساتھ بینچ میں بیٹھے ہم نے تو 12 دن میں الیکشن کروادیے،آپ جس بینچ کی بات کررہے ہیں اس میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے میں نہیں تھا، کیا چیف جسٹس کسی بھی جج کو بنچ سے الگ کرسکتا ہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سات رکنی بنچ نے کہا نوے دونوں میں الیکشن ہوں مگر نہیں ہوئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میری سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صرف بارہ دونوں میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا ہم نے آرڈر آف دی کورٹ دیا،

    ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالتی کارروائی لائیو نہ ہونے کا نکتہ اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ عدالتی کاروائی براہ راست نشر نہیں ہو رہی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کو اپنی جگہ پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی

    ایسے پھر پارلیمنٹ کو ہی کیوں نہ معطل کریں، ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے،چیف جسٹس
    وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیس جیسے مختلف فیصلے بھی موجود ہیں،ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست سپریم کورٹ نہیں سن سکتی، نیب ترامیم کیس بھی سپریم کورٹ میں قابل سماعت نہیں تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمرہ عدالت میں سرگوشیوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ جس نے باتیں کرنی ہیں کمرہ عدالت سے باہر چلا جائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا نفاذ کب سے ہوا؟ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد نیب ترامیم کی کتنی سماعتیں ہوئیں؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد کئی سماعتیں ہوئیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پلوں کے نیچے سے بہت پانی گزر چکا،پریکٹس اینڈ پروسیجر معطل کرنا درست تھایا غلط مگر بہر حال اس عدالت کے حکم سے معطل تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک قانون کو معطل کرنے پھر اس کیس کو سناہی نہ جائے تو ملک کیسے ترقی کرے گا ،آپ کو قانون پسند نہیں تو پورا کیس سن کر کالعدم کردیں ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بل کی سطح پر قانون کو معطل کرنا کیا پارلیمانی کارروائی معطل کرنے کے مترادف نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایسے پھر پارلیمنٹ کو ہی کیوں نہ معطل کریں، ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے،ہم کب تک خود کو پاگل بناتے رہیں گے،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اچھا تھا یا برا تھا لیکن پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو عدالت نے معطل کر رکھا تھا، ایکٹ معطل ہونے کے سبب کمیٹی کا وجود نہیں تھا،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ بنچ کے ایک رکن منصور علی شاہ نے رائے دی کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کو طے کیے بغیر نیب کیس پر کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ قانون درست نہیں ہے تو اسے کلعدم قرار دے دیں،اگر قوانین کو اس طرح سے معطل کیا جاتا رہا تو ملک کیسے ترقی کرے گا،ہم کب تک اس بے وقوفانہ دور میں رہتے رہیں گے،اگر مجھے کوئی قانون پسند نہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانتداری ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کمرہ عدالت میں درخواست گزار موجود ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے کہا کہ لیکن پہلے مخدوم علی خان کو سن لیتے ہیں۔ اس کے بعد ان کو سن لیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے وکیل مخدوم علی سے سوال کیا کہ مخدوم علی خان ابھی کتنا وقت دلائل دینگے، مخدوم علی خان نے کہا کہ مجھے ابھی وقت لگے گا، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اپیل متاثرہ فریق دائر کر سکتا ہے اور وہ کوئی بھی شخص ہو سکتا ہے،حکومت اس کیس میں متاثرہ فریق کیسے ہے؟پریکٹس ایند پروسیجر کے تحت اپیل صرف متاثرہ شخص لائے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صرف متاثرہ شخص نہیں قانون کہتا ہے متاثرہ فریق بھی لاسکتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ دو تشریحات ہو سکتی ہیں کہ اپیل کا حق صرف متاثرہ فریق تک محدود کیا گیا،متاثرہ فریق میں پھر بل پاس کرنے والے حکومتی بنچ کے ممبران بھی آسکتے ہیں،

    آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ کو بند کر دیں،کیا ایسا کرنا جمہوریت کے خلاف نہیں۔چیف جسٹس
    وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں وزیراعظم خود آرڈیننس جاری کرواتے رہے، پی ٹی آئی ارکان نے پارلیمنٹ میں نیب ترامیم کی مخالفت نہیں کی تھی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل مخدوم علی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس حکومت کے سیاست دانوں کو مجرم ٹھہرا رہے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے کہا کہ آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ کو بند کر دیں۔آرڈیننس کے زریعے آپ ایک شخص کی مرضی کو پوری قوم پر تھونپ دیتے ہیں۔کیا ایسا کرنا جمہوریت کے خلاف نہیں۔ کیا آرڈینس کے ساتھ تو صدر مملکت کو تفصیلی وجوہات نہیں لکھنی چاہیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانا سیاستدانوں کا ہی کام ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگلے ہفتے بنچ دستیاب نہیں ہوں گے، عمران خان کی موجودگی آئندہ سماعت پر بھی ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے عمران خان کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان سے مخدوم علی خان کے سوالوں کے جواب لیں گے، عمران خان یہ نکات نوٹ کر لیں، عمران خان بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی مسکراہٹ دیکھ کر منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرا دیے

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج کی سماعت میں دلائل نہ دے سکے ،مخدوم علی خان کے دلائل جاری ، سپریم کورٹ کو بتایا کہ انہیں دلائل کے لئے مزید کچھ گھنٹے درکارہونگے، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی.

    سپریم کورٹ، عمران خان کی تصویر لیک ہونے پر تحقیقات شروع،پولیس کی دوڑیں
    سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردیں،پولیس نے انتظامیہ اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کر دی،پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی،تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی،عمران خان کی کمرہ عدالت سے تصویر وائرل ہونے پر سپریم کورٹ میں دوڑیں لگ گئیں ،عدالتی عملہ اور پولیس پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تصویر کس نے کھینچی ہے ،عمران خان کی کمرہ عدالت میں تصویر بنانے والے کی تلاش شروع کردی گئی،کمرہ عدالت میں نصب بڑی سکرین سے عمران خان کی تصویر چند لمحوں کیلئے ہٹا دی گئی تھی پھر دوبارہ لگا دی گئی،سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون جانے والے افراد کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی، کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی،کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

    نیب ترامیم کیس میں کمرہ عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ ،شوکت بسرا کا تصویر لیک ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے کوئی تصویر لیک نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی ، سوشل میڈیا پر میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،اگر میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا ،

    سپریم کورٹ میں سیکورٹی سخت،موبائل فون لے جانے پر پابندی
    سپریم کورٹ نے کورٹ رپورٹر، صحافی ، اینکر پرسن اور کسی بھی فرد کو کورٹ میں موبائل فون لے جانے سے منع کر دیا تاکہ کوئی کیمرے سے بھی عمران خان کی تصویر نہ بنا سکے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سپریم کورٹ میں آج عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات مکمل کیے گئے تھے، جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل اتھارٹیز کے مابین ویڈیو لنک کے کونیکشن بارے رابطہ بھی کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے

    نواز شریف جیل میں قید تھے انہیں مچھر کاٹنے کی شکایت پر بلایا گیا،بابر اعوان
    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عدالتی قتل کے بعد یہاں سنا گیا، نواز شریف جیل میں قید تھے انہیں مچھر کاٹنے کی شکایت پر بلایا گیا، آئین کے آرٹیکل 10 کے مطابق فئیر ٹرائل کا حق دیا جائے،

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سپریم کورٹ کی آج کی سماعت بھی لائیو نشر ہونی چاہیئے،

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں سائفر کیس، توشہ خانہ کیس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی تھی، توشہ خانہ کیس کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر رکھی ہے تا ہم سائفر اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہو رہی ہے، عمران خان کی گزشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت ہوئی ہے، عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان کو مقامی عدالتوں نے پیشی کا حکم دیا تھا تاہم کسی بھی عدالت میں عمران خان کو پیش نہیں کیا گیا، بلکہ عمران خان کے مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے، اب سپریم کورٹ نے عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی.

    عمران خان کی سزاؤں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے،علیمہ خان
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اِنہوں نے نہیں دکھانا اس وقت تک عمران خان کو جیل میں رکھیں گے جب تک سارے آپشنز ختم نہیں ہوتے ججز بھی پریشان ہیں کہ کیسے فیصلہ کریں،عمران خان کو القادر میں رہا کرنے کا حکم دیا تو کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا،عمران خان کی سزاؤں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے، یہ اب بھی چاہتے ہیں کہ القادر کیس میں سزا دے دی جائے، عدت کیس میں کچھ بھی نہیں پھر بھی اسے گھسیٹا جا رہا ، بشری بی بی کے حوالے سے ان کی بیٹیوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا ہے، اس کیس پر سزا دینے والے جج کو بھی شرمندگی محسوس ہورہی ہو گی، اس وقت ججز بھی پریشان ہیں انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کیسے فیصلے کریں، ہم اپنی عدلیہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید رکھتے ہیں،عمران خان نے کہا کہ اپنے تمام مقدمات کا سامنا کروں گا،اب عدلیہ پر ہے عمران خان کو کیسے انصاف دیں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں ججز اب چھٹی پر چلے جائیں گے

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت منظور

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی تھی، آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے،عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا.

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو سابق وزیر اعظم نے 190 ملین کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، اس کیس میں 27 فروری کو احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فردجرم عائد کی تھی،اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہو رہی ہے، کئی گواہوں کے بیان بھی ریکارڈ ہو چکے ہیں.

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،نیب نےعمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکیا تھا،ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر شامل ہیں،ملزمان میں زلفی بخاری، بیرسٹر ضیاء اللہ مصطفٰی نسم ،ملک ریاض اور علی ریاض شامل ہیں، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا

    واضح رہے کہ نیب نے 23 نومبر کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،نیب نے عمران خان سے جیل میں تحقیقا ت کی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے،ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے،

    القادر ٹرسٹ میں عمران خان اور بشری کا کردار بطور ٹرسٹی ہے،وکلاء

    بطور وزیراعظم اکیلا ذمہ دار نہیں تھا کابینہ کا فیصلہ اجتماعی ہوتا ہے،عمران خان

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملک کے معروف بزنس ٹائیکون نے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے جہلم میں 458کنال 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی جس کے بدلے میں مبینہ طور پر عمران خان نے بزنس ٹائیکون کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔

    گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں نیب نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019ء کو عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں بزنس ٹائیکون کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ رقم این سی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ضبط کی گئی تھی۔

    عمران خان نے ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کے چند ہفتوں کے اندر القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا تھا جو بعد میں یونیورسٹی کے لیے ڈونر بن گیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کی رجسٹریشن سے صرف 3 ہفتے پہلے عمران خان کی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو ملنے والی رقم واپس ملک ریاض کو بالواسطہ طور پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب راولپنڈی نے اس معاملے میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا نوٹس لیتے ہوئے نیب آرڈیننس 1999 کے تحت پرویز خٹک، فواد چوہدری اور شیخ رشید سمیت 3 دسمبر 2019 کی کابینہ اجلاس میں موجود تمام ارکان کو علیحدہ علیحدہ تاریخوں پر طلب کیا تھا۔2019 میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے بزنس ٹائیکون کے خلاف تحقیقات کیں اور پھر تحقیقات کے نتیجے میں بزنس ٹائیکون نے تصفیے کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم این سی اے کو جمع کروائی۔ اس تصفیے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی 190 ملین پاؤنڈز کی رقم ریاستِ پاکستان کی ملکیت ہے جسے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

    تاہم پاکستان میں پہنچنے پر کابینہ کے فیصلے کے تحت رقم قومی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ تک پہنچی جس میں بزنس ٹائیکون کراچی کے مقدمے میں سپریم کورٹ کو 460 ارب روپے کی تصفیے کے ذریعے قسطوں میں ادائیگی کر رہے ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم سے ضبط شدہ رقم واپس اسی کو مل گئی جبکہ یہ رقم ریاستِ پاکستان کی ملکیت تھی مگر اسے ملک ریاض کے ذاتی قرض کو پورا کرنے میں خرچ کیا گیا۔2019 میں عمران خان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا اور معاملے کو حساس قرار دے کر اس حوالے سے ریکارڈ کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

  • پاک فوج کا 400 کلومیٹر کی رینج والے فتح 2 گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک فوج کا 400 کلومیٹر کی رینج والے فتح 2 گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک فوج نے 400 کلومیٹر کی رینج والے فتح 2 گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آج 400 کلومیٹر رینج کے ساتھ فَتح- II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جو ہدف کو عین نشانہ بنانے اور میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ہماری روایتی جنگی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس، فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، الفتح -II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے،چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا.

    صدرمملکت، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوج کے جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج و سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پر امید ہوں کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا. فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے. پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت دن بہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی جا رہی ہے.

    پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

    واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔فتح ون میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

  • کچھ لوگ اسکولوں کو تباہ کر کے کہہ رہے ہیں ہم اسلام کی خدمت کررہے ہیں،چیف جسٹس

    کچھ لوگ اسکولوں کو تباہ کر کے کہہ رہے ہیں ہم اسلام کی خدمت کررہے ہیں،چیف جسٹس

    ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بیٹھے افسران کیا مکھیاں مار رہے ہیں؟یونیورسٹیز پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے پاکستان کے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے، ملک میں سب کچھ آہستہ آہستہ زمین بوس ہورہا ہے، ٹی وی چینلز میں بیٹھ کر سیاسی مخالفین کا غصہ نظر آتا ہے، تعلیم کے معاملے پر ٹی وی چینلز میں کوئی پروگرام نہیں ہوتے ہیں،گالم گلوچ کے اعدادوشمار میں پاکستان کی پہلی پوزیشن ہوگی، کچھ لوگ اسکولوں کو تباہ کر کے کہہ رہے ہیں ہم اسلام کی خدمت کررہے ہیں، اسکولوں کو تباہ کرنے والوں سے حکومتیں پھر مذاکرات بھی کرتی ہیں،جس طرح پی آئی اے میں تباہی ہوئی اسی طرح یونیورسٹیز میں بھی ہورہی ہے،

    پاکستان میں 154 سرکاری یونیورسٹیز،66 میں وائس چانسلرز کو اضافی چارج یا عہدے خالی
    ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 154 سرکاری یونیورسٹیاں ہیں،66 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کو اضافی چارج دیا گیا یا عہدے خالی ہیں، اسلام آباد کی 29 یونیورسٹیز میں سے 24 پر مستقل وائس چانسلرز تعینات ہیں،بلوچستان کی 10 یونیورسٹیز میں سے 5 میں وائس چانسلرز تعینات ہیں، بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیز میں 5 میں قائم مقام وی سی موجود ہیں، خیبرپختونخوا کی 32 سرکاری یونیورسٹیز میں سے 10 پر مستقل وی سی موجود ہیں،خیبرپختونخوا میں کچھ سرکاری یونیورسٹیزمیں 16 پر اضافی چارج اور 6 خالی ہیں، پنجاب کی 49 سرکاری یونیورسٹیز میں سے 20 پر مستقل اور 29 پر قائم مقام وی سی ہیں،سندھ کی 29 سرکاری یونیورسٹیز میں سے 24 پر مستقل اور 5 پر اضافی چارج پر وی سیز تعینات ہیں،

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جو پاکستانیوں کو بیرون ملک جائیداد بنانے سے روکتا ہو، ہمارے پاس یہ قانون ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جرم کرے تو اسے پاکستان میں سزا ہو ، یہ جرم ہے کہ آ پ کے پاس کوئی جائیداد ہے اور اسے آپ نے ڈکلیر نہیں کیا ہوا، پاکستان اگر رول آف لا اوراستحکام مہیا کرے تو پاکستانی یہاں انوسٹ کریں گے ، ہم لوگوں کو ماحول دیں گے تو پاکستانی پاکستان میں انویسٹ کریں گے

    عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، شبلی فراز
    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اکانومی تباہ ہوگئی، ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ملک کے اندر افراتفری کا عالم ہے، وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، چوری کا سارا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا

    جماعت اسلامی کا دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات سے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات سے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمرانی یہاں، سرمایہ کاری وہاں، یہ نہیں چلے گا۔ ایسے تمام افراد کو اب اعلی عہدوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔ سیاستدان، اور بیوروکریٹ بتائیں کہ یہ دولت کہاں سے کمائی، اور کیسے باہر بھیجی۔ منی ٹریل سامنے لائی جائے، قوم کو جواب چاہیے۔

    دبئی لیکس،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح گوگی کا نام بھی سامنے آ گیا،دبئی لیکس میں پاکستانی افراد کی اربوں کی دبئی میں پراپرٹیز کا انکشاف ہوا ہے، جن پاکستانیوں کی دبئی میں‌پراپرٹی ہے ان میں‌فرح گوگی بھی شامل ہے،فرح گوگی بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین رہی ہیں اور عمران خان حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان سے دبئی فرار ہو گئی ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا نام بھی دبئی لیکس میں شامل ہے تا ہم انہوں نے وضاحت جاری کی ہے،

    عمران خان کی فرنٹ پرسن اور سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آیا تھارپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا،دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا اور اس پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کئے، 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کےخفیہ پاسپورٹ سےممکن بنایا دبئی کےبعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کےپاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں-

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

  • بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی، تین دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 33 سالہ میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں آپریشن کرنے والی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے میانوالی کے 33 سالہ میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    میجر بابر نیازی شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے میجر بابر نیازی شہید نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ،میجر بابر نیازی شہید اس وقت فرنٹیر کوربلوچستان میں اپنے فرائض سر انجام دےرہے تھے میجر بابر نیازی شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے

    میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں،مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا،

    وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کو خراج عقیدت
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژوب، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر بابر خان نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر بابر خان نے جرات اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر شہید میجر بابر خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میجر بابر خان نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔