Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • مسلح افواج  دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں،آرمی چیف

    مسلح افواج دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشتگردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشتگرد سرغنہ کو جہنم واصل کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا

    آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ؛ ”دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں“”پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے“ ”مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انشاء اللہ“

    افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،بریفنگ
    فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، فورم کو بریفنگ دی گئی کہ؛”کس طرح افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں“فورم کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ؛”یہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری(CPEC) کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں“
    فورم نے غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا، فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛”پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا“

    سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ،مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کور کمانڈر کانفرنس
    فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی،فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ؛”اگر فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے“فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا،فورم نے اس بات پر زور دیا کہ؛”قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے ،ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہےہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اِس کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا“

    فورم نےملک میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا،پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں؛”غیر قانونی اسپیکٹرم، بالخصوص سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری اور تمام غیر قانونی تارکین کی محفوظ وطن واپسی کے خلاف بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا گیا”آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری اور مورال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنائیں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں“

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی،یاسمین راشد نے چیلنج کر دی

    نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی،یاسمین راشد نے چیلنج کر دی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دی گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے،انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نواز شریف کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا

    واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 120 میں نواز شریف کے مقابلے میں‌یاسمین راشد امیدوار تھیں،ابتدائی نتائج میں یاسمین راشد جیت رہی تھیں تا ہم پھر نتائج رک گئے اور نواز شریف جیت گئے، نواز شریف کی جیت کا فارم 47 بھی دو بار جاری کیاگیا، پہلے فارم 47 میں غلطیوں کی نشاندہی ہوئی تو دوبارہ نیا فارم جاری ہوا جس میں نواز شریف کے ووٹ مزید بڑھ گئے اور یاسمین راشد کے کم ہو گئے تھے،نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑے تھے تا ہم نواز شریف مانسہرہ سے ہا رگئے تھے،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

    سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر و دیگر عدالت پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی اور پارٹی قیادت کمرہ عدالت موجود تھی.بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر اعظم خان کی کسٹڈی میں تھا ، اعظم خان نے سائفر وصول کیا ، کہا گیا ہے پرنسپل سیکرٹری کو جاری کی گئی سائفر کاپی واپس نہیں آئی ،سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،اعظم کی خان کی بنیادی ڈیوٹی تھی کہ وہ کاپی کی حفاظت کرتے ،ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں سائفر کاپی اس وقت کے وزیراعظم کے حوالے کی گئی بلکہ کاپی اعظم خان کے حوالے کی گئی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آفیشل موؤمنٹ میں اعظم خان کو ملی چیز، وزیر اعظم کی ذمہ داری سمجھی جائے گی یا نہیں ، سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان نے اگر وصول کی تھی تو واپس کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کی تھی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اعظم خان نے کاپی آپ کو دی ؟ آپ کی پوزیشن کیا ہے ؟ سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر دیا گیا یا نہیں ؟ وزیر اعظم نے لیا یا نہیں ؟ یہ پراسیکوشن کے ثبوت میں نہیں آیا ، میرے پوزیشن یہ ہے کہ سائفر کاپی وزیر اعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی ،جب سائفر کاپی نہیں ملتی تو وزرات خارجہ کو آگاہ کیا جاتا ہے ، سرکار کے اپنے 4 گواہ ہیں جو کہتے ہیں کہ سائفر کی کاپی اعظم خان کو دی گئی،جب سائفر کاپی وزیراعظم کو سپرد ہوئی ہی نہیں تو جس کے سُپرد ہوئی اس کو آپ نے گواہ بنا دیا تو آپ بھگتیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وزیراعظم یا اس طرح کی پوزیشن پر کوئی ڈاکومنٹ سیکرٹری کی پوزیشن میں ہو تو کیا ہو گا ؟اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کاپی وزیراعظم کو دے دی تھی واپس نہیں آئی ، اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ 9 مارچ کو سائفر کاپی وزیر اعظم کو ڈیلیور ہوئی ،بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ آج تک یہی پوزیشن رہی ہے یہ کہتے رہے ہیں آپ یہ کتاب نہیں دیکھ سکتے ، میکانزم کے مطابق اگر سائفر گم ہو جائے وزارتِ خارجہ کو رپورٹ کرنا ضروری ہے جو 28 مارچ کو ہوا ، میکانزم کے مطابق محکمانہ انکوائری وزارت خارجہ کے اعلی افسران نے کرنی ہے جو نہیں ہوئی ، وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی ریمائنڈر نہیں آیا جو آنا چاہیے تھا،28 مارچ کو وزارت خارجہ کو وزیراعظم آفس نے بتا دیا تھا ، وزارت خارجہ نے فوری آئی بی کو مطلع کرنا تھا جو نہیں کیا گیا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران خان کا کیس کیا ہے کہ اعظم خان نے سائفر دیا نہیں یا انہوں نے اپنے پاس نہیں رکھا؟ ہم سمجھنا چاہتے ہیں کہ آپکی اس معاملے پر پوزیشن کیا ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے سائفر لے کر پڑھا لیکن واپس یا گُم کرنے سے متعلق شہادت میں کچھ نہیں آیا، عدالت نے استفسار کیا کہ ہم یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اس متعلق آپکا موقف کیا ہے، اعظم خان تو اپنے بیان میں کہتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سائفر کاپی گُم ہوئی،وکیل عمران خان نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ سائفر کاپی وزیراعظم آفس کی جانب سے گُم ہوئی اور اس متعلق وزارتِ خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان پر سائفر کاپی جان بوجھ کر اور کوتاہی سے گُم کرنے کے دونوں چارج ایک وقت میں نہیں ہو سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہاں، اِن دونوں میں سے ایک ہی چارج ہونا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سائفر کیس کے چارج کو دیکھا جائے تو اعظم خان کو کیوں ملزم نہیں بنایا ، سلمان صفدر نے کہا کہ یہی تو میرا کیس ہے یہاں ملزم کو ہی گواہ بنا دیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ اگر سائفر کی دستاویزات گم ہوجائے تو اس کے لیے دفتر خارجہ کا میکنزم موجود ہے کہ وہ آئی بی وغیرہ سے انکوائری کروائیں ،لیکن اگر دستاویزات گم بھی ہو جائے تو یہ ایک مجرمانہ غفلت نہیں

    سائفر کیس، سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی،پراسیکیوشن کو تین چار دینے کی استدعا مسترد
    سائفر کیس،عمران خان کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے،پراسیکیویشن نے تیاری کے لیے تین چار دن مانگ لیے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم سزا معطل کر دیتے ہیں ،پھر آپ ایک ماہ لے لیں،تین چار دن دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے کل سے دلائل دینے کا حکم دے دیا،سائفر کیس کی سماعت کل دوبارہ ہو گی،

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

    پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،التوا کی درخواست مسترد

    سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل قابل سماعت ہی نہیں، پراسیکیوٹر

    پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے،شہباز شریف

  • پاکستانی عوام  محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے،وزیراعظم

    پاکستانی عوام محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے،وزیراعظم

    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی عرب کو پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کردی ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی وفد نے ایپکس کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ اس دوران ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی نے سعودی وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی، سعودی وفد کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی ہے ، سعودی وفد کو اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلزکی نجکاری میں بھی جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی، ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے کی ہوگی جب کہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کرےگی، وفد کو تجویز دی گئی کہ سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے، اجلاس میں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی،سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئند قراردیا

    برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلیے بہترین مواقع فراہم کرے گا، پاکستان میں سونا، تانبا اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر ہیں ، مائننگ سیکٹر سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکاہے، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کے لیے مفید ہے

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
    سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری عزت مآب انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے،

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی. سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا. عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہء پاکستان خوش آئند ہے. دورہ، پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے. پاکستان، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے. پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے. پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے.وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا.سعودی وزیرِ خارجہ عزت مآب شہزاد فیصل بن فرحال آل سعود نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا. ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور اسکے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام اداروں کے تعاون اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی.

    سعودی وفد کا دورہ پاکستان، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہءِ سعودی عرب کے تناظر میں ہو رہا ہے.ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، سید محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور حکومتی حکام بھی شامل تھے

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

    صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میں ملاقات ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعلقات کو طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین کے لئے انتہائی احترام کے جذبات رکھتے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے،صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت اور ویژن 2030 کے تحت ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا،اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط تعلقات ہیں ، کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا،فریقین نے علاقائی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا،فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،سعودی وزیر خارجہ
    ملاقات میں سعودی وزراء برائے پانی و زراعت، صنعت و معدنی وسائل، سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈعبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل مصدق مسعود ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
    sadar

    سعودی اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے اپنا مشترکہ بیان میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے دو روزہ دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ سے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا اور زراعت،تجارت،توانائی،معدنیات،آئی ٹی،ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف معاہدوں اور مفاہمی یاداشتوں پر دستخط ہونگے، سعودی ارب کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہار املے گا، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ پیاف رہنماؤں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن کی کوششوں سے سعودی عرب ملک کے اندر بھاری سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفا ق نے کہا کہ پاکستان سعودیہ میں باہمی شراکت داری کو مزید متحرک کرنے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقعوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

    تنازعات کی ضرورت نہیں، کشیدگی کو کم اور بات چیت پر زور دیا جائے۔سعودی وزیر خارجہ
    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیشرفت ہوگی،اسلام آباد میں و زیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس بریفنگ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی وفد کی شاندار مہمان نوازی کرنے پر مشکور ہیں، آج کی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک ایشوز پر بات چیت کی گئی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیشرفت ہوگی،ایس آئی ایف سی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ،نئی اپروچ ہمیں پسند آئی ہے، جس سے ہمیں اعتماد ملا ہےدورہ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے، محمد بن سلمان کی ہدایت پر ہی دورہ پاکستان کررہے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، ہم معاشی ترقی اور علاقے کی سیکیورٹی کے لئے ملکر کام کریں گے، ہم اس دورے سے پرامید ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی اس کا فالو اپ کریں گے، پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا گیا ،ایران کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ایک غیر مستحکم خطے میں ہیں، ہمیں مزید تنازعات کی ضرورت نہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور بات چیت پر زور دیا جائے۔
    saudi pc

    پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گا،اسحاق ڈار
    اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی آمد پر انتہائی خوشی ہوئی، اتنا اعلیٰ سطح کا سعودی وفد 35 برس میں پاکستان آیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کا احترام ہے،سعودی قیادت کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی پر شکر گزار ہیں، ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے،پاکستان سرمایہ کاری کا مرکز بننا چاہتا ہے، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گا،

  • سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران ریکوڈک، ریفائنری، زراعت اور کان کنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انکے وفد کا حصہ تھیں، اس دوران وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پریشان کن صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے بعد سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ہے، وہ مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے انکی ملاقاتیں ہوں گی،جس میں کئی معاہدے کئے جائیں‌گے، پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کی جی ڈی پی 2022 میں 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ابھی سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم وفد اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا اور کارروائی مکمل کرے گا، سعودی عرب کی اعلیٰ کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں اور حکام نے پاکستانی تاجروں کو معیشت کے تمام شعبوں میں ہم منصبوں سے ملنے اور مشترکہ منصوبوں کی شکل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بی ٹی بی کے کاروباری معاہدے کرنے کے لیے تیار رکھا ہے، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا تھا، سعودی وفد میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی.

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے،سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن، فیض حمید کو ملی کلین چٹ

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن، فیض حمید کو ملی کلین چٹ

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا جانے والا بیان سامنے آ گیا ہے

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا کہ 2017 میں حکومت نے وزیراعظم کی سربراہی میں دھرناختم کرنےکی ذمہ داری دی تھی اور معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے کیونکہ تحریک لبیک معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھی،معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی،انہوں نے دھرنا منظم نہیں بلکہ ختم کرایا تھا جب کہ تحریک لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں تھا

    قبل ازیں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ 149 صفحات پر مشتمل ہے۔نجی ٹی وی جیو ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر 3 رکنی انکوائری کمیشن سابق آئی جی سید اخترعلی شاہ کی صدارت میں قائم تھا، سابق آئی جی طاہر عالم اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر خوشحال خان کمیشن کے ارکان تھے، انکوائری کمیشن نے تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے سے جڑے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ، پنجاب حکومت، آئی ایس آئی اور آئی بی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں سابق وزیرقانون زاہد حامد سے متعلق معاملات کی تفصیلات بھی درج ہیں۔

    حکومتی پالیسی میں خامیوں کی وجہ سے فیض آباد دھرنے جیسے واقعات کو ہوا ملتی ہے،فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ
    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ فیض حمید نے بطور میجر جنرل ڈی جی (سی) آئی ایس آئی معاہدے پر دستخط کرنے تھے، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے فیض حمید کو معاہدے کی اجازت دی تھی،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کے مطابق فیض حمید کے دستخط پر وزیراعظم شاہد خاقان، وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی اتفاق کیا تھا،رپورٹ میں کمیشن نے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدر آمد یقینی بنانے پر زوردیا اور کہا کہ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں کمزوریوں کا بھی احاطہ کیا جائے،رپورٹ میں کہا گیا کہ پالیسی سازوں کو فیض آباد دھرنے سے سبق سیکھنا ہوگا، حکومتی پالیسی میں خامیوں کی وجہ سے فیض آباد دھرنے جیسے واقعات کو ہوا ملتی ہے، پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی مارچ کو لاہور میں روکنے کے بجائے اسلام آباد جانے کی اجازت دی، جڑواں شہروں کی پولیس میں رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے مظاہرین کی قیادت تک رسائی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات حاصل کیں، 25 نومبر 2017 کو ایجنسی کے تعاون سے معاہدہ ہوا جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے، دھرنے کے دوران فوجی افسروں، نوازشریف اور وزرا کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئیں، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف حکومت نے ایکشن لینے میں کوتاہی برتی، فیض آباد دھرنے کے دوران شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، اس وقت کی ملکی قیادت نے کسی ادارے یا اہلکار کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، سویلین معاملے میں فوج یا ایجنسی کی مداخلت سے ادارے کی ساکھ شدید متاثر ہوتی ہے، فوج کو تنقید سے بچنے کے لیے عوامی معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، عوامی معاملات کی ہینڈلنگ آئی بی اور سول ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب غافل اور کمزور رہی جس کے باعث خون خرابہ ہوا، عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کیلئے امن کواسٹریٹجک مقصد بنانا ہوگا، ریاست آئین، انسانی حقوق،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرے،کمیشن نے تجویز دی کہ اسلام آباد تعیناتی سے قبل پولیس افسران کو دشوار علاقوں میں تعینات کیا جائے، امن عامہ حکومت کی ذمہ داری ہے،دیگر شعبوں کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی لازمی ہے

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

  • بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کے کمرے اور واش روم میں جو کیمرے لگائے گئے ہیں انہیں فوراً اتارا جائے،ریاست گراوٹ کا شکار ہے، نئے طریقے سے عدالتی امور کو تباہ کیا جا رہا ہے، جج صاحب نے آج کہا تھا کہ رضوان عباسی نہ آئے تو فیصلہ دیں گے، رضوان عباسی دلائل دینے کے دوران ہی فرار ہو گئے، اس کیس میں عدالت نے 24 اپریل کا وقت دیا ہے۔،حکومت وقت جوڈیشری کے ساتھ کھلواڑ کرنے جا رہی ہے.چیف جسٹس کی مدت فکس کرنے کی تیاریاں جاری ہیں،انکی مدت ملازمت تین سال کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ سے پرپوزل دیا جائے گا، ہم اسے پوری طاقت سے روکنے کی کوشش کریں گے، ہمارے اوپر 9 مئی کی تلوار لٹکائی ہوئی ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اس کو جوڈیشل انکوائری کروائیں، کوئی انکوائری نہیں ہورہی لیکن سزائیں سنا دی گئی ہیں،چیف جسٹس کی آنکھوں کے سامنے جو کھلواڑ ہو رہا ہے وہ انکو نظر نہیں آتا،جو طے شدہ اصول ہیں انکو نہ چھیڑا جائے، یہ جعلی حکومت ہے انکے پاس مینڈیٹ نہیں انکو حق نہیں پہنچتا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے، یہ ہم نہیں ہونے دیں‌گے،

    قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور وکیل نعیم حیدر بھی اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں

    بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سب جیل کے واش روم میں ایک دو نہیں متعدد خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں ،کمرے کی کھڑکیاں تک کھولنے کی اجازت نہیں،سب جیل میں مردوں کی بھاری نفری تعینات ہے.

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

  • بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے قاتل عامر تانبا کے قتل میں "را” ملوث

    بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے قاتل عامر تانبا کے قتل میں "را” ملوث

    بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالے شہری عامر تانبا کی موت کا سبب پتہ چل گیا

    عامر تانبا کو تین گولیاں‌لگی ہیں اور اسکی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی،عامر تانبا کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،عامر تانبا کو سینے اور ٹانگ میں گولیاں لگی تھیں، پولیس نے عامر تانبا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میرا بڑا بھائی عامر سرفراز اور میں گھر پر موجود تھے، عامر اوپر والے پوشن پر جبکہ میں نیچے والے پوشن پر تھا،مین گیٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا،دو نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر آئے جنہوں نے ماسک پہن رکھا تھا،ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، دونوں اوپری منزل پر گئے اور گولیاں چلا دیں،ایف آئی آر میں ملزمان کا حلیہ بھی لکھا گیا ہے، حلیے کے مطابق ایک ملزم کی عمر تقریبا 26 سال ،قد درمیانہ اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، دوسرے ملزم کی عمر تقریبا 24 سال، قد لمبا اور ماسک پہنا ہوا تھا،

    واقعہ لاہور میں پیش آیا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر 2013 میں جیل میں حملہ کرنے والےعامر سرفراز تانبا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ سنہ 1990 میں پاکستان میں داخل ہوا اور لاہور اور فیصل آباد میں مختلف بم دھماکوں میں ملوث تھا ان دھماکوں میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے،عامر سرفراز عرف تانبا پر بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگ کے قتل کا الزام تھا، تاہم سیشن کورٹ نے عامر تانبا اور مدثر کو قتل کیس سے بری کر دیا تھا، بھارتی دہشتگرد کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013میں قتل کیا گیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر تانبا کے قتل میں ممکنہ طور پربھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملوث ہے،بھارتی حکومت پاکستان میں 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر چکی ہے، اس حوالہ سے برطانوی جریدے نے رپورٹ شائع کی جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو ایک بار پھر دھمکی لگائی تھی،

    عامر سرفراز عرف تانبا کی عمر 45 برس تھی اور وہ لاہور کے علاقے اسلام پورہ کی گنگا سٹریٹ میں واقع 5 مرلہ کے ڈبل سٹوری مکان میں رہتا تھا،عامر تانبا مصالحوں کا کاروبار کرتا تھا اس کے دو بھائی بھی اس کے ساتھ گھر کے نچلے پورشن میں رہتے تھے۔ عامر سرفراز عرف تانبا غیر شادی شدہ تھا اور گھر کی دوسری منزل میں رہتا تھا

    واضح رہے کہ  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان میں گھس کر ماریں گے تاکہ جو بھی ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے سرحد پار سے فرار ہو جائے اسے وہیں ختم کر دیا جائے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان اسوقت سامنے آیا جب برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

    اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے .ایرانی صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی، صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کریں گے،دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا، صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران دونوں فریقین افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو