Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد  35 ہوگئی

    باجوڑ؛ جے یو آئی کنونشن دھماکہ میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی

    باجوڑ کے صدر مقام خار میں خود کش دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد اللہ سمیت 44 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختوانخوا اختر حیات خان نے ”آج نیوز“ کو تصدیق کی ہے کہ خار میں جے یو آئی ورکرز کنونش میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد خودکش بمبار کے اعضا مل گئے ہیں، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن جے یو آئی فاٹا خالد جان داوڑ کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا اور مولانا ضیاء اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ مولانا ضیاء اللہ جان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا تھا، وہ کالعدم داعش کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ جے یو آئی کے مطابق اس سے قبل دہشت گرد جے یو آئی کے 22 رہنماؤں کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ، مولانا شفیع اللہ اور قاری عبدالسلام شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پسماندگان سے افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے واقعہ پر افسوس کرتے ہیں، شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطاء فرمائے۔

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے۔ جبکہ بم دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) فضل الرحمان نے کہا کہ جےیوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاء گو ہیں، کارکنوں کو پیغام ہے کہ جلد ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان پر امن رہے، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی کے مطابق باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے نادرہ آفس کے سامنے دھماکے کے باعث 35 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام سٹاف ہسپتال میں موجود ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جمعیت کے حکام نے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خون دینے کے لیے خار ہسپتال پہنچ جائیں۔ تاہم دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دھماکے کے بعد جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمارے پاس جو اطلاع ہے اس کے مطابق ہمارے 10 سے 12 ورکرز شہید ہو چکے ہیں اور کئی درجن زخمی ہیں۔دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، اس کنونشن میں مجھے بھی جانا تھا لیکن میں ذاتی مصروفیت کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ نے کہا کہ میں حملہ کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اسے جہاد کہتے ہیں تو یہ جہاد نہیں ہے، یہ فساد اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے، یہ انسانیت پر حملہ ہے، پورے باجوڑ اور ریاست پر حملہ ہے۔میں ریاست اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس دھماکے کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہوتا رہا ہے، اس سے پہلے بھی باجوڑ میں ہمارے مختلف سطح کے عہدیداروں کو شہید کیا گیا جس پر ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اُٹھائی لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد سب کے دشمن ہیں، سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

    علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل ہے، دھشت گرد اور ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ، پوری قوم دھشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، دھشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے دھماکے میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے.

    ایران نے باجوڑ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ جے یو آئی کے کنونشن میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ناصر کنعانی نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور قوم سے تعزیت کرتے ہوئے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سینکڑوں افراد شدید زخمی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردوں نے ایک بار پھر ایک نئی مجرمانہ کارروائی کا ارتکاب کرکے ہمسایہ اور برادر ملک پاکستان میں اپنے پیاروں کے لیے بہت سے خاندانوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کنعانی نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اس دہشت گردی کی کارروائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔


    اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ شمال ضلع باجوڑ میں ہونے والے المناک دھماکے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچا۔ پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • چینی نائب وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے

    چینی نائب وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے

    چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ چینی نائب وزیراعظم پاکستان پہنچے تو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور طارق فاطمی نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا ہے، علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دراصل پاک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔


    ترجمان دفتر خارجہ نے چینی نائب وزیراعظم کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی اہم کڑی اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس قرار دیا ہے۔ ادھر دوسری جانب غیرملکی وفد کی پاکستان آمد کے باعث اسلام آباد میں 31 اور یکم اگست کوعام تعطیل کی سفارش کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دو چھٹیوں کی سمری وزرات داخلہ کو بھجوا دی ہے.
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    حکام کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف غیرمعمولی انتظامات کئے جائیں گے، وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ سرکاری دفاتر یوم عاشور کی دو چھٹیوں کی وجہ سے جمعہ کے روز سے بند ہیں۔ پیر اور منگل کی چھٹیوں کی صورت میں تعطیلات 5 یوم جائیں گی۔

  • نگران وزیراعظم،پانچ نام شارٹ لسٹ کر لئے،وزیر دفاع

    نگران وزیراعظم،پانچ نام شارٹ لسٹ کر لئے،وزیر دفاع

    کون بنے گا نگران وزیراعظم، اس حوالہ سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، پانچ نام کون سے ہیں وہ نہیں بتائے البتہ یہ کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے سیاستدان کو ہی منتخب کیا جائے گا

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت پی پی اور ن لیگ نے ملکر چار سے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لئے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے میں نام فائنل کر لیں گے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہو گی، یہ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہوں، میرے خیال سے اسمبلیاں مدت پورے ہونے سے دو روز قبل تحلیل کردی جائیں گی

    وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے خود ایسی کوئی خواہش ظاہر کی ہےاسحاق ڈار نے کسی بھی فورم پر ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر آیا تو پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی تھی، نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے،راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی، لاہور کے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے،

    موجودہ حکومت کی مدت اگست میں ختم ہو رہی، وزیراعظم شہباز شریف اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت وقت پر ختم ہو گی، اسمبلی وقت پر یا کچھ دن قبل تحلیل ہو جائے گی، ایسے میں نگران وزیراعظم کے لئے سیاسی جماعتوں نے مشاورت شروع کر رکھی ہے، سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تا ہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

    اسحاق ڈار کا گزشتہ روز نام سامنے آیا تو پیپلز پارٹی نے علی الاعلان کہہ دیا کہ اس نام پر اتفاق نہیں ہو سکا،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا، نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پربات چیت ہورہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آجائےگی، دو چار روز میں پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کرلے گی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کہتے ہیں کہ اسحق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے سے الیکشن کے پراسس پر سوالیہ نشان آجائے گا۔ میڈیا میں ایک معتبر صحافی نے خبر لیک کی اس کے علاوہ کچھ نہیں ،اسحاق ڈار کو نگران وزر اعظم بنانے کیلئے کام بھی شروع نہیں ہوا، خواہش ہے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے تو اچھی بات ہے ،معلومات کے مطابق اسحاق ڈار کے نام پر اعتراضات شروع ہوگئے ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ نگران وزیراعظم پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تین رکنی کمیٹی بنائی ہے مخدوم یوسف رضا گیلانی خورشید شاہ سید نوید قمر اس میں شامل ہیں

    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

  • دس محرم، جلوس برآمد، سیکورٹی سخت

    دس محرم، جلوس برآمد، سیکورٹی سخت

    دس محرم،ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس نکل رہے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    کراچی یوم عاشور ،10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا،جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ کررہا ہے ،مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ،جلوس کے عزادار نماز ظہرین تبت سینٹر پر ادا کریں گے،یوم عاشور کا جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔لاہور میں 15ہزار سے زائد افسران و اہلکار مرکزی جلوس اور مجالسوں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ بارش اور نامساعد حالات کو فرائض کی بجا آوری میں ہرگز حائل نہ ہونے دیں،ڈیوٹی پوائنٹس پر انتہائی الرٹ رہیں،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنائیں۔خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں،عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز،روٹس پر آنے والی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں ۔صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے نکلے گا، جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی،پنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، 1000کے قریب ٹریفک اسٹاف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے،سی پی او کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا

    لاہور۔ دسویں محرم کا مرکزی جلوس محلہ شیعاں سے گزر گیا،مرکزی جلوس تھوڑی ہی دیر میں رنگ محل چوک پہنچے گا ،نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی جائے گی،چوک نواب صاحب، چوٹہ مفتی باقر، چوک پرانی کوتوالی،مسجد وزیرخان، کشمیری بازار پہنچے گی،سوہا بازار، تحصیل بازار، بازار حکیماں سے ہوتی ہوئی فقیر خانہ،اونچی مسجد سے بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے گی،نماز ظہرین بھاٹی چوک میں ادا کی جائے گی،مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گی

    کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے محرم مرکزی جلوس کا جائزہ لینے کیلیے دہلی دروازہ اور رنگ محل کا دورہ کا،ایم ڈی واسا غفران احمدو ایل ڈبیو ایم سی۔لیسکو ۔ایم سی ایل افسران بھی ہمراہ تھے،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ
    نثار حویلی تا کربلا گمے شاہ مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ چکا ہے۔روٹ خشک اور مکمل کلیئر ہے۔۔نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا لاہور کا مرکزی جلوس آج مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔

    کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور کے سب سے بڑے مرکزی جلوس کے روٹ پر نکاسیئ آب آپریشن کا جائزہ لیا اور کہا کہ واسا ۔اور ایم سی ایل کی خصوصی ٹیمیں مرکزی جلوس کے ہمراہ ہیں۔بارش کیصورت میں فوری راستہ کلیر ہورہا ہے۔آج کی بارش کی نکاسی ہوچکی ہے۔واسا و میونسپل ٹیمیں روٹ کو مکمل کلیر کرچکی ہیں نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ مرکزی جلوس کے ہمراہ انتظامی افسران و تمام محکموں کے افسران موجود ہیں۔ ریسکیو 1122,ایمبولینسز۔میونسپل محکمے۔ٹریفک پولیس۔ضلعی پولیس اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔نثار حویلی سے جلوس بروقت برآمد ہواہے۔اپنے مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہوجائیگا۔

  • توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کے وارنٹ معطل،ذاتی حیثیت میں طلب

    توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کے وارنٹ معطل،ذاتی حیثیت میں طلب

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف والیکشن کمیشن کیس میں 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے ،توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دو اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کرلی ، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے جاتے ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش ہو گئے تھے جس کے بعد انکے وارنٹ معطل کر دیئے گئے تھے ،ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش پون، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارت پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے ہنگامی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے،وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے دبئی کے لئے اپنے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے سٹاف کے اراکین بھی روانہ ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے دوپہر 2 بجے کے قریب روانہ ہوا،دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے

    ن لیگی ترجمان ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ یو اے ای کے عزت مآب صدر محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی اور سعودی عرب میں قیام کے بعد ایک دن قبل یورپ روانہ ہوئے ہیں اور آج ہی پاکستانی وزیراعظم دبئی روانہ ہو گئے،

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • تحریک انصاف حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا،شبر زیدی

    تحریک انصاف حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا،شبر زیدی

    تحریک انصاف کی حکومت کے دوران چیئرمین ایف بی آر رہنے والے شبر زیدی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا

    نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو مشورے دیتے تھے مگر وہ کچھ بھی سننے کے موڈ میں نہیں ہوتے تھے، ہم سے ن لیگی اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں، شبرزیدی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آئے نصراللہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو،یہ تمہارے بس کا کام نہیں

    شبر زیدی نے عمران خان حکومت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جس پر خیبر پختونخوا سے ارکان اسمبلی نے کہا آپ ہمارے علاقے میں نہیں آ سکتے، ہمیں کہا گیا کہ اس کو ختم کریں، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آکر بیٹھ گئے کہ شبر زیدی کو روکیں ،میں نے نہیں مانا اور کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا،

    عمران خان کو کہا تھا کہ یہ پوزیشن ہے اور حکومت ڈیفالٹ کی طرف جا رہی ہے، جس پر عمران خان نے اسد عمر کو فون کیا، اور کہا کہ شبر یہ کہہ رہا ہے، جس پر اسد عمر نے کہا کہ صحیح کہہ رہا، تو عمران خان نے کہا بتایا نہیں،اس وقت عمران خان کچھ بھی سننے کے موڈ میں نہیں تھے

    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

  • فوج کو بدنام کرنے یا اس کیخلاف نفرت انگیزی پھیلا نے پر 2 سال قید ،ترمیمی بل منظور

    فوج کو بدنام کرنے یا اس کیخلاف نفرت انگیزی پھیلا نے پر 2 سال قید ،ترمیمی بل منظور

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا گیا،بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف لرنے والے شخص کو 5 سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی،آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا  قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفی ، برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سخت سزا ہو گی، آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکڑنک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کاروائی کی جائے گی ،آرمی ایکٹ کے تحت شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائے اسے 2سال تک قید اور جرمانہ ہو گا

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دو منٹ کے اندر 54 بل پاس کیے گئے، جنہوں نے چند منٹ میں اتنے بل پاس کیے وہ ہمیں درس نہ دیں، سینیٹ سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور ،رضا ربانی اور طاہر بزنجو نے واک آؤٹ کیا،رضا ربانی نے کہا کہ کچھ بلز ہمیں آج صبح ملے ہیں، ان بلز کا تعلق آرمی ایکٹ، کنٹونمنٹس، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ سے ہے ،بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہم سب کو آرمی سے محبت ہے لیکن ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے، بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے،

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز سے متعلق کیا کچھ کہا،وہ مریم سے معافی مانگیں،خواجہ آصف
    سینیٹ اجلاس: وزیر دفاع خواجہ آصف کے پی ٹی آئی خواتین سینیٹرز بارے ریمارکس کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ خواجہ آصف کے ریمارکس پر میں اپنی بہنوں سے معذرت کرتا ہوں،خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین بارے ریمارکس پر معانی مانگنے سے انکار کردیا اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز سے متعلق کیا کچھ کہا،یہ پہلے مریم نواز سے معافی مانگیں،میں نے خواتین بارے کوئی ریمارکس نہیں دئیے،میرے ریمارکس مخصوص جنس کے لئے نہیں تھے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر معذرت کرنے سے انکار کردیا ،تحریک انصاف کے سینیٹرز خواجہ آصف کے معافی نہ مانگنے پر ایوان سے آؤٹ کرگئے۔ آرمی ایکٹ میں ترامیم شامل نہ کرنے پر رضاربانی اور طاہر بزنجو واک آؤٹ کرگئے

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نے خواتین کے حوالےسے کوئی تضحیک کی کوئی بات نہیں کی،اگر کوئی میرے بیان کو اپنی طرف سمجھتا ہے تو سمجھتے رہیں،پی ٹی آئی کی قیادت نے مریم نواز شریف کے حوالے سے بات کی اس پر معافی مانگیں میں بھی معافی مانگ لوں گا ،سینیٹ میں خواجہ آصف کی وضاحت پر شور شرابہ ہوا

    بورڈ آف انوسمنٹ ترمیمی بل 2023ء کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا،بورڈ آف انوسمنٹ ترمیمی بل وفاقی قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا تھا

    پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرے گا، اسحاق ڈار
    سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی ایگزم بینک نے پاکستان کا 2.4 بلین ڈالر قرض رول اوور کر دیا،پاکستان کو اگلے 2 سال میں2.4 بلین امریکی ڈالر قرض ادا کرنا تھا، مالی سال 2023-24 اور 2024-25 میں 1.2 بلین ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرے گا،

    ثبوت کی کمی کے باعث 1 ہزار 606 نیب کیسز کو بند کیا گیا
    وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب میں 2013 سے 4 ہزار 142 کیسز اور انکوائری کا آغاز کیا گیا،ثبوت کی کمی کے باعث 1 ہزار 606 نیب کیسز کو بند کیا گیا ،نیب راولپنڈی میں 261 انکوئری کا آغاز کیا گیا ،175 کیسز بند ہوئے،نیب لاہور میں 304انکوئری کا آغاز کیا گیا ، 124 کیسز بند ہوئے، نیب ملتان میں 445 انکوئری کا آغاز کیا گیا ، 114 کیسز بند ہوئے،نیب کے پی میں 1178 انکوئری کا آغاز کیا گیا،565 کیسز بند ہوئے،نیب کراچی میں 820 انکوئری کا آغاز کیا گیا182 کیسز بند ہوئے،نیب سکھر میں 608 انکوئری کا آغاز کیا گیا114 کیسز بند ہوئے،نیب بلوچستان میں 526 انکوئری کا آغاز کیا گیا ، 332 کیسز بند ہوئے،

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا،ترجمان دفتر خارجہ

    آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متعدد ہم. منصبوں, عالمی راہنماوں اے ٹیلیفونک رابطے کیے، ان میں ایران, ترکیے، امریکہ، روس، او آئی سی، اقوام متحدہ و دیگر شامل تھے،ان رابطوں میں اسلامو فوبیا، باہمی تعلقات، بحر اسود میں خوراک کے تنازع پر بات چیت شامل تھی، یوکرینی وزیر خارجہ کے دورے میں بلاول بھٹو زرداری نے بحر اسود خوراک کے تنازع میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانہ کے باہت قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں ہیں،پاکستان ڈینش انتظامیہ سے اس حوالے سے کاروائی کی توقع کرتا ہے، عالمی برادری کو مل کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے،وزیر خارجہ نے ایران, ترکیہ او آئی سی اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے رابطوں مین انسداد اسلاموفوبیا پر بات کی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی براے افغانستان نے 24 ,25 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا،

    پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید ترین مذمت کرتا ہے، یہ بیان بھارت کے ہمسایہ ممالک کی جانب مخاصمانہ و جارحانہ رویے کی عکاسی ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے بھرپور تیاریوں باوجود پاکستان بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے،آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پالستانیوں کی باقیات پاکستان پہنچ گئی ہیں، یونانی انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ لاشوں کی ًڈی این اے کی میچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا یے،ان کے علاوہ کسی اضافی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی، ہم بھارتی منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں،اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے یحفظ کو یقینی بنایا جائے،

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس ،ٹرائل کورٹ کے کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت میں ہماری چار مختلف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بک پوسٹ کا ایشو ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے پوسٹیں میری نہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلے سائبر کرائم ونگ دیکھے گا ، اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا ،

    وکیل نے کہا کہ آج عدالت کے سامنے چار کیسز عدالت کے سامنے ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق میڈیا سے سنا تھا،خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان سارے کیسسز کو پھر اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، آپکی چار اپیلیں اج زیر سماعت ہیں اور دو پرانے ہیں؟ میڈیا سے جو سنا ضروری نہیں کہ وہ ٹھیک ہو، آپ بتائیے آرڈر کیا ہوا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں ،عدالت نے بغیر کوئی کارروائی آگے بڑھائے سماعت ملتوی کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ آنے کے بعد سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب سپریم کورٹ کا آرڈر ہمارے پاس آ گیا ہے ، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور پر اعتراض کی درخواست بھی سننے کا کہا، ہمارے پہلے کیسز تو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو یہ کُل چار کیسز ہو گئے ہیں، خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے کہا کہ کیس قابلِ سماعت ہونا کسی بھی کیس میں بنیادی نکتہ ہوتا ہے، کیس کا ٹرائل چلنے سے پہلے اِس نکتے پر فیصلہ ہونا لازم ہے،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی،خواجہ حارث نے کہا کہ جب تک ہائیکورٹ سے اپیلوں پر فیصلہ نہیں ہو جاتا ٹرائل روک دیا جائے، عدالتی دائرہ اختیار کا فیصلہ ابتدائی طور پر ہونا چاہئے، جب تک ہماری درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ٹرائل روک دیں ، اگر ٹرائل جاری رہتا ہے تو ہماری درخواستیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر جاری کروں گا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں مقرر کر لیتے ہیں،عدالت نے توشہ خانہ اپیلوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،توشہ خانہ کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، حکم امتناع ملے گا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ،کیس سے متعلق مزید سماعت عدالت نے ملتوی کردی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کے لئے سپریم کورٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے