Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مبینہ ویڈیوز کو پبلک کرنے سے روکا جائے، سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے،پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات تک کام سے روکا جائے،پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے،عدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں مبینہ ویڈیو کلپس غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جاسکے،طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے،سیاسی افراد کی مداخلت کے باعث شفاف تحقیقات ممکن نہیں،درخواست میں وفاق،پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میں گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عیب ثابت ہوگیا تو خود بیٹے کو گھر سے نکال دوں گا، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آئے اپنے صاحبزادے ولی داد چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک واقعہ ہوا یہ کیسی صحافت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

  • پٹرول 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر، ڈیزل  19 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا

    پٹرول 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، پٹرول 19روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 دن میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں چڑھاؤ ہوا، پچھلے 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں، کل رات 12 بجے کے بعد قیمتوں کا تعین ہوا،وزیراعظم نے کہا جو کچھ بہتر ہوسکتا ہے عوام کیلئے کرنا چاہیے، ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے ،

    سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حكومت کا جاتے ہوئے عوام کیلئے آخری تحفہ ، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ نامناسب اور زیادتی ہے یہ اضافہ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ عوام کو مزید مارنے کا پروگرام ہے ان حالات میں الیکشن میں جانے کے انتہائی خطرناک نتائج ہونگے

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ایک دفعہ پھر 20 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ اس پٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے،غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، آئی ایم ایف کیلئے قانون سازی ،آئی ایم ایف کیلئے ٹیکسوں کا نظام، آئی ایم ایف کیلئے مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں اور قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں.
    حکومت مفت پٹرول، مفت بجلی ، مفت گیس اور ججز، سیاستدانوں، اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام بوچھ برداشت کرتے رہیں گے۔ کب تک عوام پر یہ ظلم برداشت کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے، ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لئے ہم نے مشکل فیصلے کئے،اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کے لئے فیصلے نہیں کئے، 15 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا، آج ہم سر اونچا کر کے کہہ سکتے ہیں کہ جو فیصلہ کیا ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے کیا، جب ہم اقتدار میں آئے تھے ملک دیوالیہ کی نہج پر تھا، نااہلوں اور چوروں نے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے، نواز شریف آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ چکے تھے،پی ٹی آئی نے اپنے ہی دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی اور اسے معطل کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ساکھ بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کے لئے دوبارہ بات چیت شروع کی،ہم معیشت کے اندر ان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا خاتمہ کریں گے، ہم ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر جائیں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ میں ہیں، ہم اس انسٹرومنٹ کو استعمال نہیں کر سکتے، نگران سیٹ اپ کا فیصلہ وزیراعظم اور اتحادی جماعتیں کریں گی،

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جو بدنیتی پر مبنی تھا،عمران خان

    اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جو بدنیتی پر مبنی تھا،عمران خان

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی،

    ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مقررہ وقت 9 بجے تک عدالت پیش نہیں ہوئے ،معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کورٹ میں پیش ہونا ہے کچھ وقت دیا جائے ،عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا

    عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، معزز جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو روسٹرم پر بلا لیا ،چئرمین پی ٹی آئی نے اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروانا شروع کردیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ فردجرم میرے یا میرے کونسل کی موجودگی میں نہیں عائد کی گئی ۔جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں سوالات سنا رہا ہوں، جوابات دینا چاہیں تو دیں،عدالت سوالات آپ کو پڑھ کر سنائےگی، باقی اپ کی مرضی، کیا آپ نے شکایت کنندہ کے الزامات پڑھے؟ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں نے شکایت کنندہ کے بیانات نہیں سنے کیونکہ میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوئے، میری موجودگی میں فردجرم عائد نہیں کیا گیا،مجھے فردجرم پڑھ کر نہیں سنایا گیا،میں نے کسی کو نمائندہ مقرر کیا ہی نہیں کیس میں، سیشن عدالت نے خود ہی میرا نمائندہ مقرر کردیا، سیشن عدالت نے میرا نمائندہ مقرر کرکے گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے، میں نے نمائندہ مقر کرنے کی کوئی درخواست عدالت جمع نہیں کروائی، میرے وکلاء نے سیشن عدالت کی جانب سے نمائندہ مقرر کرنے کی مخالفت بھی کی، توشہ خانہ کیس میں ملزم صرف ایک ہے،سیشن عدالت خود سے میرا نمائندہ مقرر نہیں کرسکتی،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت کی جانب سے مہیا کیے گئے سوالنامے کے جوابات عدالت میں تحریر کروا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے گواہان کے بیانات قلمبند کرتے وقت ہر ماعت پر استثنا دیا گیا، سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق میرے مقرر نمائندہ کا موقف ٹھیک طرح نہیں لکھا گیا، میری غیر موجودگی میں گواہان کا بیان ریکارڈ کرنے کا قانون اجازت نہیں دیتا،میری غیر موجودگی میں قلمبند کیا گیا گواہان کا بیان میرے سامنے نہیں پڑھا جاسکتا،عاشورہ کی چھٹیوں کے دوران گواہان کے بیانات مجھے مہیا کیے گئے،17 جولائی کو مجھے گواہان کے بیانات کی کاپی فراہم کی گئی،31 جولائی کو مکمل دن میں عدالت رہا اور گواہان کے بیانات پڑھے،الیکشن کمیشن نے شکایت دائر کرنے کے لیے کسی کو نامزد نہیں کیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر شکایت 120 دنوں کے بعد دائر کی گئی،میں نے 2018-17 کے اپنے اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،میں نے 2018-19 کے اپنے اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،میں نے 2019-20 کے اپنے اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے، میں نے 2020-21 کے اپنے اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جو بدنیتی پر مبنی تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنس میں قانون کو غلط طریقہ کار سے سمجھا گیا تھا،مجھ پر ریفرنس میں 2017-18 اور 2018-19 کے اثاثہ جات کا زکر کیا گیا،الیکشن کمیشن نے اگلے سالوں کے بھی اثاثہ جات تک رسائی حاصل کی جو پی ڈی ایم کی بدنیتی ظاہر کرتی ،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں درج تحائف کے حوالے سے دستاویزات کا کبھی مجھ سے پوچھا ہی نہیں گیا،کیبینٹ ڈویژن کی جانب سے کوئی گواہ شکائت کنندہ عدالت میں نہیں لایا،دستاویزات 160 صفحات پر مشتمل ہیں لیکن شکائت کنندہ اس حوالے سے کوئی گواہ سامنے نہیں لایا،شکایت کنندہ نہ کوئی ایسا گواہ سامنے لایا جس کے سامنے تحائف کے حوالے سے دستاویزات تشکیل دیے گئے ہوں،تحائف کے حوالے سے دستاویزات کو بطور ثبوت عدالت میں شامل نہیں کیا جاسکتا،جنوری 2019 میں کوئی توشہ خانہ کاچالان میں نے جمع نہیں کروایا،22 جنوری2019 سے 30 جون2019 کے دستاویزات شکائت کنندہ نے جمع نہیں کروائے،دستاویزات سے 30 ملین روپے کا ڈیپازٹ ظاہر ہوتا جو شکائت کنندہ نے بطور ثبوت پیش نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے خود ہی بینک اکاؤنٹ کے دستاویزات کو اخذ کرلیا اور مجھ سے تصدیق بھی نہیں کی،2018-19 میں 58 ملین روپے کی وصول رقم بینک میں جمع نہ کرنے کی بات الیکشن کمیشن نے خود سے اخذ کرلی،تحائف بیچنے کے بعد میرے پاس وصول رقم صرف 28 ملین روپے رہ گئی تھی،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے تحائف رکھنے کی قیمت 20٪ ہوا کرتی تھی جو پی ٹی آئی حکومت نے 50٪ کردی تھی،کیبینٹ ڈویژن کو توشہ خانہ تحائف کا بتایا جن کو الیکشن کمیشن میں ظاہرکیا گیا ہے،ذاتی استعمال کے لیے تحائف کا ذکر فارم بی میں کہیں نہیں،الیکشن کے لیے امیدوار کو اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنا ضروری ہوتےہیں،شکایت کنندہ نے مجھ ہر الزام سیاسی بنیادوں پر لگایا جو جھوٹا ہے،شکائت کنندہ نے جھوٹا الزام لگایا کہ میں نے اثاثہ جات کے حوالے سےجھوٹا بیان الیکشن کمیشن میں دائر کیا،

    چیئرمین پی ٹی آئی نے حلف پر بیان دینے سے انکار کر دیا ،عمران خان نے عدالت میں کہا کہ میں اپنی طرف سے شواہد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہوں گا

    چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی قانونی ٹیم نے 342 کے دیے گئے بیان پر نظرثانی کرلی ،توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیا آپ نے جو جوابات دیئے اس سے مطمئن ہیں ؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جی میں سوالات کے دئیے گئے اپنے جوابات سے مطمئن ہوں، جج ہمایوں دلاور نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ رات گئے جاگتے رہے ہیں؟ تیری زلف کہہ رہی ہے تیری رات کا یہ حال ہے، جج ہمایوں دلاور کے شعر پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا ہی آج کل یہ حال ہے سر، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ گواہان کو پیش کرنا ہے تو تھوڑا سا ٹائم دیا جائے، عدالت نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ
    کیا آپ کو نہیں پتہ کہ کیس کس کو بلانا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی لسٹ تیار نہیں کی ، لسٹ تیار کرنی ہے اسی لیے ٹائم چاہیئے،متعلقہ گواہان جن کا تعلق بنتا ہے ان کو بلائیں گے،دو دن کا ٹائم دیا جائے،3 اگست کا ٹائم دے دیں ہم گوہان کی لسٹ دے دیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ گواہان دو اقسام ہیں،ایک سرکاری اور ایک پرائیویٹ گواہ ہوتے ہیں،جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل ایسا کریں کل پرائیویٹ گواہان کی لسٹ فراہم کر دیں،عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح 9:30 تک ملتوی کردی

    دوسری جانب احتساب عدالت: 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،نیب پراسیکویشن ٹیم احتساب عدالت پہنچ گئی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کی سربراہی میں نیب ٹیم احتساب عدالت پہنچی تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت پہنچ گئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کرینگے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • سی پیک  سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. نائب وزیر اعظم چین

    سی پیک سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. نائب وزیر اعظم چین

    چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ ان دنوں پاکستان کےدورہ پر ہیں اور انہوں ایک تقریب میں کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے جس سےخطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ اسلام آباد میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی 10 سالہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےسی پیک کی دس سالہ تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کاحصہ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبے ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے مفاد کو نئی جلا بخشی ہے، اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان ، چین اچھے پڑوسی ،دوست اور پارٹنر ہے۔ ہی لیفنگ نے کہا نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے سی پیک کے تحت اربن ریلوے،فائبر آپٹیکل کے منصوبوں کو عمل جامہ پہنائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے میں پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) نے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا، سی پیک کے تحت منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا۔

    سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے میں اہم کردار ادا کیا، آج دونوں ممالک کے لیے یاد گار دن ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے باعث سی پیک کی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں، اب ہم سی پیک کے دوسرے مراحل میں داخل ہورہے ہیں، صدر شی چنگ پنگ نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔

  • پاکستان اور چین کے مایبن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے مایبن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا

    ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوؤں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،وزیراعظم نے ہی-لیفینگ کو مارچ میں چین کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز بالخصوص آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا، چین کے نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ نے پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری اور دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا ،چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں چین کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،

    ملاقات میں دونوں ممالک کے راہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پاکستان اور چین کی مشترکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں مرکزیت پر زور دیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازسر نو توسیع دینے کا ایک سنہری موقع ہے، ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا.ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی، صنعتی اور مواصلاتی سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا

    پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا، 

    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    دوسری جاب وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کردیا گیا ،سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ یہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے، لہذا کلچر شو منعقد نہ کیا جائے ،باجوڑ ، خار میں گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دہشت گردی سے 44 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے

  • پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

    پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

    پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا، صدر مملکت عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہوئی، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے،چیئرمین سینیٹ،آرمی چیف بشمول تینوں افواج کے سربراہان تمام وزراء ایک ہی ہال میں موجود تھے .۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دیا۔

    چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا چینی وفد بھی ہمراہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس دوران وزرا کا تعارف کرایا۔ شبہاز شریف نے چینی نائب وزیراعظم سے کابینہ کے ارکان بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی کا تعارف کرایا

    پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اورنائب وزیراعظم چین تقریب میں موجود تھے،وفاقی وزرا اور چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تقریب میں موجود تھا.وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی تقریب میں شریک ہوئے ،

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی نائب وزیراعظم اور وفد کی پاکستان آمد پر خوشی ہوئی مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کا مرحلہ خوش آئند ہے 10سال قبل سی پیک منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا تھا ،سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی پاکستان اور چین نے اس معاہدے پر 10سال قبل دستخط کئے تھے ،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام میں رشتہ مضبوط ہوا ،سی پیک میں روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی شامل ہیں سی پیک کے دوسرے فیز میں ایگری کلچراورآئی ٹی سیکٹر شامل ہے سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا آج اہم دستاویز پر دستخط ہوئے جس سے معاشی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا

    حکومت پاکستان کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔

    چینی نائب وزیراعظم کی آمدپر اسلام آباد میں ریڈ زون کو ہر طرح کی آمد رفت کے لیے بند کیا گیاہے ۔شہر اقتدار کے تمام راستوں اور ریڈ زون میں پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے،شاہراؤں پر پاکستان اور چائنہ کے پرچم بھی لہرا ئے گئے ہیں ۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہو گئے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے چین کے نائب وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے

     ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دراصل پاک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔

  • خدیجہ شاہ،یاسمین راشد،صنم جاوید،اعجازچودھری کے ریمانڈ میں توسیع

    خدیجہ شاہ،یاسمین راشد،صنم جاوید،اعجازچودھری کے ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کردی

    عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر کو 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ،خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ مقدمہ کا چالان کی تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے

    اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
    انسداد دہشت گردی عدالت ،نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے اور توڑ پھوڑ کا معاملہ .پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ پر سماعت ہوئی ،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے سماعت کی اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے ملزمان نے نو مئی کو تھانہ شادمان کو جلایا اور توڑ پھوڑ کی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
    شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کا معاملہ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پرعدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے یاسمین راشد کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، دیگر مقدمات کو ساتھ ملانے کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کی گئی ،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • دوران عدت نکاح کیس،وکلا کی عدم موجودگی،سماعت ملتوی

    دوران عدت نکاح کیس،وکلا کی عدم موجودگی،سماعت ملتوی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی

    چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی تھی وکیل شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات سیکشن 496 کے تحت نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح بالکل شرعی ہے، شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے الزامات درست بھی ہیں تب بھی سیکشن 496 کے تحت جرم میں نہیں آتا، ایسی صورتحال میں غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل قانون کی خلاف وزری ہو گی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • توشہ خانہ کیس، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آخری مہلت دے دی

    توشہ خانہ کیس، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آخری مہلت دے دی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہو گئی

    الیکشن کمیشن کے وکلاء سعدحسن اور امجد پرویز عدالت پہنچ گئے ،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے کیس کی سماعت کی ،معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ مصروف ہیں کچھ دیر تک پہنچ جائیں گے،جج ہمایوں دلاورنے استفسار کیا کہ کس ٹائم تک پہنچیں گے،معاون وکیل نے کہا کہ ٹائم کنفرم نہیں لیکن فری ہوتے ہی پیش ہو جائیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کردیا

    دوبارہ سماعت ہوئی تو کمرہ عدالت میں وکلا کی زیادہ تعداد پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،وکیل شیر افضل نے کہا کہ عاشورہ میں وکلا کام نہیں کرتے ،توشہ خانہ کیس کے بیان ریکارڈ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ،ریکارڈ کرنے کا مناسب وقت دیا جائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 35سوالات پوچھے ہیں،تحریری جواب بھی دینا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سوالنامہ مہیا کرنا ملزم کیلئے ایک طرح کا ریلیف ہے،وکیل شیر افضل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے کوئی ریلیف نہیں لیا جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ریلیف کا لفظ استعمال کرنے سے گریز کریں

    وکیل شیر افضل نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیان ریکارڈ کروائیں گے ، وکیل الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کا آج 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی استدعا کی، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب ! آپ کو وقت دیا گیا ،آپ نے بیان ریکارڈ نہیں کروایا ، 3 بجے تک آپ کے پاس بیان ریکارڈ کروانے کا وقت ہے ، خواجہ حارث نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں میں نے ابھی دستاویزات مکمل نہیں پڑھیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو کل سوالنامہ دیا گیا ابھی تک تو میں نے ایک ایک سوال پڑھ کر جواب دینا ہے، میرے نام سے بیان ہوگا میں مطمئن ہو کر دوں گا، آپ جو مثالیں دے رہے ہیں وہ عام کیسز میں تو ٹھیک ہے لیکن میں 180 مقدمات کی تفتیش بھگت رہا ہوں، یہ کوئی معمولی بات نہیں،جج ہمایوں دلاور نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم آپ کیساتھ زیادتی کررہی ہے، عمران خان نے کہا کہ 35 سوالات دیے، میں کوئی وکیل تو نہیں ہوں،مجھے تو بیانات کو خود پڑھنا ہے ابھی، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اگر خواجہ حارث چاہیں تو ایک ایک سوالات آپ کو بتایا اور سمجھایا جا سکتا ہے، خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا اور شیرافضل کے ہوتے کیا فکر ہے؟ عمران خان نے کہاکہ مجھے کوئی ڈر نہیں، میں سب پڑھ کر بیان ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں،

    جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب وکلاء کو کمرہ عدالت سے رخصت کردیں، چیرمین پی ٹی آئی کو سمجھائیں اور بیان ریکارڈ کروائیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گن پوائنٹ پر کیسز نہیں سنے جاتے، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ سو سے زائد کیسز ہیں، شاملِ تفتیش بھی ہونا، معمول کے مطابق حالات نہیں،میں مطمیئن ہوں گا تو بیان ریکارڈ کرواؤں گا نا، جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کافی وقت دیا آپ کو،آج عدالت آپ کو مزید وقت نہیں دےگی، 3 بجے تک کا وقت ہے، عدالت نے 3 بجے تک چیرمین پی ٹی آئی کو بیان ریکارڈ کروانے کی مہلت دےدی

    توشہ خانہ کیس کی سماعت تیسری بار شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 342 بیان کی کارروائی ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہائیکورٹ میں معاملہ پنڈنگ تھا اور یہاں کاروائی چلائی جاتی رہی،چیئرمین پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ سے نیب نے اٹھایا،اگلے دن پولیس لائن میں عدالت لگا کر پیش کر دیا گیا،مجھے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور اس عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس لائن پیشی پر فرد جرم عائد کی گئی،فرد جرم کی کارروائی پر ہمارے تین اعتراضات ہیں،،جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ یہ اسی دن کا واقع ہے جب فرد جرم عائد ہوا اور آپ کی جانب سے کہا گیا کہ اٹھیں اٹھیں ،وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویزنے تصدیق کی اور کہا کہ اسی دن کا واقعہ ہے جب فرد جرم عائد کی گئی تھی،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سیشن عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کے سامنے فردجرم بھی نہیں پڑھا، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ یہ وہی دن ہے جب فردجرم پڑھایا گیا اور آپ نے کہا اٹھیں اور چلیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فردجرم عائد کرتے وقت جرم چیرمین پی ٹی آئی کو پڑھایاگیا، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے کبھی سماعت کی بائیکاٹ نہیں کی، ایسا کہہ بھی کیسے سکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر کوئی فردجرم عائد نہیں ہوا، میں بار بار کہتا ہوں،

    جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا افیڈیوٹ جمع کروائیں گے کہ فردجرم عائد نہیں ہوا؟ کیا افیڈیوٹ جمع کروا سکتے ہیں کہ فردجرم آپ کے سامنے نہیں پڑھا گیا، وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ تین اپیل کی درخواستیں اعلی عدلیہ میں زیر التوا ہیں، فرد جرم کبھی چیرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر ہی نہیں سنایا گیا،نہ فردجرم پڑھا، نہ سیشن عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کا جواب لیا گیا تھا،

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ جاری کرنا ہوتا تو پہلے لکھا جاتاہے، آپ نے زبانی فیصلہ سنا دیا، کیا عدالت نے پہلے سے مائنڈ بنایا ہوا کہ دلائل سنائیں تاکہ جلد فیصلہ سنایاجائے؟ اس عدالت سے کیس منتقل کرنے کی درخواست بھی دی لیکن عدالت نے اپنی کاروائی موخر نہیں کی،تاثر آرہا ہے کہ یہ عدالت بائسڈ ہے گواہ ان اوتھ عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں،اگر گواہ عدالت میں بتا دے کیس سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت موجود ہے،میں نے گواہ کو کہا وہ ریکارڈ عدالت میں دیکھائے جو ملزم کیخلاف ہے،آپ کی عدالت نے کیس قابلِ سماعت ہونے کے معاملے پرتین روز میں فیصلہ سنا دیامیں نے کہا پانچ روز میں فیصلہ سنا دیں، ہماری آپ نے نہیں سنیاسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس قابلِ سماعت ہونے پر 7 روز کا وقت تعین کیا، آپ تین دن میں فیصلہ سنا رہے،آپ ہمیشہ تاریخیں گنتے ہیں، چھٹیوں کو کون گنتا ہے، عید اور عاشورے کی چھٹیوں میں کیسے وکلاء سے کام کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے؟

    وکیل خواجہ حارث سیشن عدالت کے قابلِ سماعت ہونے کے فیصلے کے مختلف پہلوؤں پر اعتراض پڑھ رہے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا توشہ خانہ کیس میں جانبداری نظر نہیں آ رہی ؟چیئرمین پی ٹی آئی کے دماغ میں عدالت کی جانب سے ایسا تاثر بنا دیاگیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی حق متاثر کیا جارہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ایک تاثر ہے کہ سیشن عدالت جلد فیصلہ سنا کر چاہتی ہےکہ تمام اپیلیں غیر موثر ہو جائیں،آپ کہتےہیں آج فیصلہ سنا دوں گا، کل نہیں سنوں گا، کل فیصلہ ہوجائےگا،سیشن عدالت نے خودہی مجھے گواہان کے بیان ریکارڈ کرتے وقت نمائندہ مقرر کردیایسے حالات میں سیشن عدالت سے انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے،ملزم کو حق دیاجاتا ہےکہ وہ خود اپنا نمائندہ مقرر کرے،سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا حق ہی نہیں دیاسیشن عدالت کے فیصلوں پراعتراضات کو اعلیٰ عدلیہ میں درخواستیں دائر کی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی 342 کے بیان ریکارڈ کروانےسے قبل کچھ وقت چاہتے ہیں،

    جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کا 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے سماعت مقرر تھی، آج تیسرا دن 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تعین تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے 342 کے بیان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیان قلمبند کرنے کے لیے کچھ وقت مانگنے کی درخواست دائر کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق آج کل 180 کیسز میں پیش ہورہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عاشورہ کی چھٹیوں کے باعث 342 کا بیان نہیں بنایا جاسکا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے 342 کے بیان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے مطابق سیشن عدالت تیزی سے ٹرائل چلا رہیچیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے مطابق تیزی سے ٹرائل چلنے پر غیر جانبداری سے ٹرائل نہیں چل رہا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی سیشن عدالت پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کامقصد تاخیری حربے استعمال کرنا تھا،چیرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء عدالت کو مزید مایوس کرنا چاہتے تھے

    توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے خواجہ حارث کی 342 کا بیان ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی، سماعت کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آخری مہلت دے دی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح نو بجے بیان ریکارڈ کرانے کے طلب کر لیا

    سماعت سے قبل جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سیکیورٹی چیک کیا گیا،اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر تعینات ہے، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے متعلقہ وکلاء کو عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی، توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران مخصوص صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی،جج ہمایوں دلاور نے غیر متعلقہ افراد کو توشہ خانہ کیس کے دوران کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی چیئرمین پی ٹی آئی آج توشہ خانہ کیس میں عدالت پیش ہوں گے

    توشہ خانہ، ٹرائل کورٹ کو کاروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے،عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے
    دوسری جانب توشہ خانہ ٹرائل کیس،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کاروائی سے نہیں روکا حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائے گی۔ ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے ٹرائل کورٹ کو کاروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے، چیئرمین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کردی

    دوسری جانب اسلام آباد احتساب عدالت ،چئیرمین پی ٹی آئی اور بُشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ کیس ،چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نیب انکوائری کیس کی آج سماعت ہونی تھی تا ہم احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر چھٹی پر ہیں

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کے لئے سپریم کورٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا

    باجوڑ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق جے یو آئی کے کنونشن میں 300 سے 350 افراد شریک تھے، دوران پروگرام چار بج کر 10 منٹ پر خود کش دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں اور مرنیوالوں کو ہسپتال بھجوایا گیا

    باجوڑ دھماکہ ، واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل
    باجوڑ دھماکہ ، واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکر کنونشن کا سیکیورٹی آڈر نہیں جاری ہوا تھا،ورکرز کنونشن میں سیکیورٹی لیپس کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی، سیاسی اجتماع سے متعلق اعلی پولیس حکام کو اطلاع نہیں دی گئی،ورکرز کنونشن کی اجازت ،سکیورٹی پلان میں غفلت پر بھی تحقیقات جاری ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی

    دوسری جانب باجوڑ دھماکے کی تحقیقات کے لئے قائم تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ایس پی سی ٹی ڈی باجوڑ امجد خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے

    علاوہ ازیں کور کمانڈر پشاور نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیں ،کور کمانڈرٔ پشاور اور آئی جی ایف سی نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کو کل ہونیوالے دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی کور کمانڈر پشاورکا کہنا تھا کہ غم کی گھڑی میں ہم باجوڑ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    باجوڑ دھماکہ،حکمرانوں کو استعفیٰ دینا چاہئے، سراج الحق
    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے خار ہسپتال باجوڑ کا دورہ کیا،اور ہسپتال میں بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھماکوں سے کوئی جلسہ، مسجد، بازار اور جنازے محفوظ نہیں، ایک عرصے سے تسلسل سے یہ واقعات ہو رہے ہیں،سوال یہ ہے کہ پاکستان کے شہریوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟نگران انتظامیہ اپنے سیکرٹریٹ تک محدود ہے،وفاقی حکومت بھی اپنے آخری دنوں کی وجہ سے اپنے معاملات سمیٹنے میں مصروف ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت اس پورے ریجن میں شدید بد آمنی اور پریشانی ہے۔نہ مسجد محفوظ ہے نا پولیس لائن، پشاور کے بعد باڑہ میں بھی پولیس لائن پر حملہ ہوا،افسوس کی بات ہے کہ ان واقعات پر نہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بات ہوئی، نہ کابینہ میں، وزیراعظم نے ذمہ داری قبول کی نہ ہی وزیر اعلیٰ اور گورنر نے اپنی نا اہلی تسلیم کی، کسی اور ملک میں اتنا بڑا واقعہ ہوتا تو حکومت استعفیٰ دے دیتی، قوم سے معافی مانگتی اور ذمہ داری کا احساس کرتی،یہاں کسی لحاظ سے بھی حکومت نظر نہیں آ رہی، حکمران خود کو اور اپنے دفاتر کو محفوظ بنا رہے ہیں، صوبے کے گورنر اور وزیر اعلیٰ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے،وہ اپنے صوبے کے تحفظ میں سو فیصد ناکام ہوگئے ہیں۔ انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے،خار ہسپتال کے عملے کو شاباش اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سعملے نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری