Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سازش کے تحت پیپلزپارٹی کیخلاف کردارکشی کی مہم چلائی گئی،بلاول

    سازش کے تحت پیپلزپارٹی کیخلاف کردارکشی کی مہم چلائی گئی،بلاول

    وزیرخارجہ بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کومبارکباد دیتا ہوں ،ایک اورمنصوبہ کامیابی سے عوام کے لیے پیش کررہے ہیں، ہم نے تبدیلی کے نام پرتباہی بھی دیکھی باقی لوگ باتیں کرتےہیں پیپلزپارٹی کرکے دکھاتی ہے، دھابیجی اکنامک زون پیپلزپارٹی کاایک اورکامیاب منصوبہ ہے،سازش کے تحت پیپلزپارٹی کیخلاف کردارکشی کی مہم چلائی گئی، صدرآصف زرداری کی کوشش سے سی پیک کا تحفہ ملا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر ہے۔ سندھ حکومت کی کارکردگی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے جھوٹ کبھی سچ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ ہم نے چین کے دوروں سے ملکی معیشت کو بہتر کیا، آصف زرداری نے چین کے دورے کئے اور ہمیں سی پیک کا تحفہ ملا، آصف زرداری نے گوادر پورٹ چین کے حوالے کیا دھابیجی اکنامک زون سے ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو ملازمت ملے گی

    سی پیک کا آئیڈیا آصف علی زرداری کا تھا،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز کے باوجود سندھ کی معیشت کی ترقی میں اضافے کیلئے آج اکٹھے ہوئے ہیں ،میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے وقت نکالا ،کورونا سے نمٹنے کے دوران اور اسکے بعد پاکستان بالخصوص سندھ معیشت کی بحالی کیلئے ثابت قدم و متحرک رہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے پرعزم ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اس مقصد کیلئے ہماری محنت و لگن کا ثبوت ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاری کے غیر استعمال شدہ مواقع سے بھرا پڑا ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون مقامی اور بین الاقوامی کاروبار کیلئے فائند مند مرکز ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ترقی، اختراع اور خوشحالی کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے،ہم اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ایک اسٹریٹجک ، انفراسٹرکچر اور معاون پالیسیاں پیش کرتا ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کاروبار کو پھلنے پھولنے کیلئے بہترین پلیٹ بنے گا، سماجی شعبے سے لے کر توانائی اور واٹر مینجمنٹ تک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں،سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں نے اس وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون صرف ترقی کی علامت نہیں بلکہ یہ ہمارے صوبے کے بہتر مستقبل کی تعمیر کا ضامن بنے گا،سب کو مل کر جدت و سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ماحول بنانا ہے، سی پیک کا آئیڈیا آصف علی زرداری کا تھا،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی شروعات ہوئی ہے،آج کل لوگ بہت باتیں کرتے ہیں کہ سی پیک کس نے شروع کیا سی پیک کاہرگز یہ مطلب نہیں تھاکہ کچھ سڑکیں بنادو،جب تک اکنامک زونزنہیں بنیں گے ،سی پیک آگے نہیں بڑھے گا،

  • لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے کو بری کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے کو بری کر دیا

    لاہورہائیکورٹ، دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور مواد پھیلانے کے الزام میں قید کی سزا پانے والا لاہورہائیکورٹ سے بری کر دیا گیا

    جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے شک کا فائدہ دے کر رحمت اللہ کو بری کرنے کا فیصلہ دیا ،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کو انسداددہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر دس سال کی سزا سنائی گئی تھی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر اسکے فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے آرٹیکل 13 کے خلاف ہے۔ ہمیں تشویش ہے کہ کسی کے ذاتی فون کا ڈیٹا لینا اچھی روایت نہیں کیونکہ یہ پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے۔ عدالت محسوس کرتی ہے کہ اگر ملزم راضی نہ ہو تو کم از کم مجسٹریٹ سے فون کا ریکارڈ لینے کے لئے اجازت طلب کرنی چاہیے۔اس جدید دور میں ہم اپنے قریبی اور پیاروں سے آڈیو اور ویڈیو کے زریعے بات کرتے ہیں۔ہمارے فونز ہمارے گھر سے کم نہیں۔ اپنے گھر کی چار دیواری میں رکھے جانے والے ہر تعلق کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ انسان کتابیں، گوگل، فیسبک، یو ٹیوب، ٹویٹر دیکھتا ہے جسکی قانون میں ممانعت نہیں۔جبتک انسان اپنی معلومات کو فون میں سیکریٹ رکھنا چاہیے ، اسکی اجازت یا قانونی ہدایات کے بغیر وہ معلومات نہیں نکالی جا سکتی۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر معلومات کا حصول قانون کے خلاف ہے تو اسے قانون کے زریعے روکا جا سکتا ہے۔ قانون کے تحت اگر موبائل فون کا ڈیٹا کسی جرم کا لنک دے رہا ہے تو24 گھنٹے میں عدالت کے نوٹس میں لا کر اسے دیکھا جا سکتا ہے۔استغاثہ کی جانب سے مواد تقسیم کرنے کا الزام کسی شہادت سے ثابت نہیں ہوتا۔موبائل سے ملنے والا مبینہ مواد کسی بھی گواہ کے بیان کے وقت ملزم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

    شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

    عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

    تحریک انصاف کے سربارہ عمران خان 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد روانہ ہوگئے تھے جبکہ جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات بارے سوالات کیے اور ان واقعات کی ویڈیوز بھی دکھائیں جس کے بعد عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، اس موقع پر انکے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی تھی، جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 45 منٹ تک تفتیش کی، اور ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئیں، اور8 مارچ اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اور واپس روانہ ہوگئے۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا، اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو دو بار طلب کیا جاچکا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ڈی آئی جی آفس میں تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ "آج تفتیش میں مجھے کہا گیا کہ 9 مئی کو سازش ہوئی اور آپ اس کا حصہ تھے تو میں نے کہا سازش ہوئی لیکن دیکھا جائے سازش کا نقصان کس کو ہوا اور فائدہ کس نے اٹھایا.”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    علاوہ ازیں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آج کا پورا دھیان اور پوری پلاننگ یہ ہے کہ کسی طرح کسی کو وعدہ معاف گواہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا جائے اور یہ ثابت کریں کہ عمران خان ہی تمام حملوں کے پیچھے ہے۔ تاکہ یہ لوگ اسے میرے خلاف استعمال کرسکیں، علاوہ ازیں چئرمین عمران خان نے نواز شریف زرداری اور ان کے بچوں کو کھلا چیلنج کیا کہ جس طرح میں نے امریکہ میں اسرائیل مخالف بیان دیا اسطرح بیان دے کر دکھائیں.”


    انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک غیر جانبدار حکومت اور یہ سر عام ٹی وی پر بیان دے رہےہیں کہ ہم نے بانٹا تھا کتنے کتنے نمائندے پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی کے ہونگے جبکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش میں آپ ملک کی آزادی، جمہوریت ملک کا آئین سب کچھ ختم کررہے ہیں۔

  • آئی ایم ایف کی  پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کی پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کو ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے تین ارب ڈالرکے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بات چیت میں وزیر اعظم نے حال ہی میں طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون اور مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے ایم ڈی کی قیادت اورپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف غریبوں کے لیے محسوس کرتی ہیں اور ان کی حمایت کو انمول قرار دیا۔ آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بہت ہی قابل اعتماد کیس بنایا، حالانکہ آئی ایم ایف بورڈ ماضی میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے پاکستان کے عزم پر شکوک و شبہات کا شکارتھا۔ تاہم وزیراعظم کے ساتھ اپنی مسلسل مصروفیات کی روشنی میں انہوں نے بورڈ کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا کیونکہ اس نے ذاتی طور پر وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور ان کی سنجیدگی کو دیکھا تھا۔ وزیراعظم کی طرف سے دکھائی گئی قیادت کو تسلیم کرتے ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب دونوں فریقین کے درمیان مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کا اہم رکن قراردیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا جبکہ اس موقع پر پیرس میں وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران ایم ڈی جارجیوا کے مثبت نقطہ نظر اوران کے واضح تبصروں کو سراہا۔ بالآخر، دونوں طرف کی محنت رنگ لائی گئی اوراسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) پر دستخط ہو گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ وہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔یہ حکومت اگست تک ہے جس کے بعد ایک عبوری حکومت سنبھالے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر پاکستان کے عوام نے ان کی حکومت کو دوبارہ منتخب کیا تو وہ آئی ایم ایف اور ترقیاتی شراکت داروں کی مدد سے معیشت کا رخ موڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے بہترین کوالٹی کے آموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی آموں کا تحفہ منیجنگ ڈائریکٹر کو احترام اور گہری تعریف کے طور پر بھیجنا اعزاز کی بات ہوگی۔

  • آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے عزم اور استقلال کی تعریف کی۔


    ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور انہیں دہشت گردانہ کاروائیوں کی اجازت ہونے پر افواج پاکستان کو شدید تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو دوحہ میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف 2 دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جب ژوب اور سوئی میں حملوں میں 12 فوجی شہید ہوئے تھے۔

  • بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آفرین ہے آپ لوگوں پر کس قسم کے مسلمان ہیں، جنت میں جانا چاہتے ہیں اور مرنا بھی نہیں چاہتے، پہلے سزا تو ہو لینے دیں پھر معافی ملتی ہے، لوگ کیا چاہتے ہیں اس ملک میں، خان ایک عیجب لاڈلا ہے، اس نے اپنا بت بنایا ہوا ہے اور خود اسکے چکر لگاتا رہتا ہے، اسکی پرستش کرتا رہتا ہے، پہلے سزا ہو گی،پہلے جیل ہو گی، اسکے بعد معافی تلافی کی باتیں کریں گے، مجرم ہے وہ ، اس نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، کتنا ٹائم لگتا ہے اسکو حقیقت بتانے میں، تیرہ چودہ سال سزا ملے گی پھر اسکی معافی تلافی کی بات کیجئے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں آؤں، آپکے گھر کو آگ لگا دوں، پھر میں کہوں، سوری، میں اسکی مزمت کرتا ہوں.، سارا کچھ اس ملک میں کر دیا اب پھر وہ مزمت کرتا رہا ہے. اسکا مزہبی ٹچ فیل ہو گیا، آئی ایم ایف اسکو ملنے آ رہا ہے، امریکن کاگریس میں پٹیشن دائر ہو رہی ہے،برطانوی تھنک ٹینک اسکے بارے میں باتیں کر رہی ہے، سب کو پتہ ہے کس کا برین چائلڈ ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں گیارہ گیارہ برسوں سے کیس بھگت رہا ہوں، میرے ساتھ کسی نے یکجہتی نہیں کیا،دوران عدت نکاح والا کیس ، اسکا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہئے، کیس ہونے تو دیں، گواہ موجود ہیں، مفتی سعید بھی ہیں، ایک آدمی جس نے غلط کام کیا اسکو کیوں سزا نہ ملے، یا پھر کہہ دیں کہ اسلامی مملکت نہیں، اگر اسلامی مملکت ہے تو پھر سزا ہو گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • عدت کے دوران نکاح،فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    عدت کے دوران نکاح،فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں سول جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول جج کا 13 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ بنی گالا کو واپس بھجوایا جاتا ہے ، درخواست گزار کے مطابق دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا بنتا ہے سول جج نے فیصلہ دیتے ہوئے قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سول جج کی عدالت میں پرائیویٹ شکایت دائر ہوئی درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی نکاح کی تقریب لاہور میں ہونے کے باعث سول جج نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دی سول جج کے فیصلے کے مطابق دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا نہیں بنتا درخواست گزار کے مطابق نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی بنی گالا میں رہائش پذیر رہے جہاں واقعہ ہوا یا اس کے اثرات آئے دونوں جگہوں پر کیس قابل قبول ہے

    عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست کی مخالفت کی اور سول جج کے فیصلے کو درست قرار دیا لہٰذا معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو واپس بھجوایا جاتا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست پر فیصلہ کریں

    سول جج نصرمِن اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا ،سول جج نے کیس کی درخواست کو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا تھا ،درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہناتھا کہ اگرشادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟عدت کےدوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیراعظم بن جائیں گے، جنوری2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، طلاق نومبر میں ہوئیجج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتاہے؟وکیل کا کہنا تھا کہ بنی گالا سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنادیا گیا ہے عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا،

    جے آئی ٹی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کیس، جناح ہاؤس پر حملے معاملے میں طلب کیا ہے عمران خان سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے جے آئی ٹی اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے آج تیسری بار عمران خان کو طلب کیا ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا،عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل 2022 کو ملک کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالی تھی جو اب اگست 2023 کو پوری ہورہی ہے اور ہم اگست میں معاملات نگراں حکومت کوسونپ دیں گے، 15 ماہ میں 4 سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کی ہیں، سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا، 15ماہ میں ایک ناامیدی سے امیدی کی طرف سفر تھا، سب ختم ہوجانے سے کچھ حاصل ہونے کا سفر تھا، 15ماہ کا سفرعوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کا سفر تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت محدود ترین مدت کی حکومت تھی اور مختلف سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف شرائط توڑی تھیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن ہم نے سابق حکومت کی ناپاک خواہشات کو مٹی میں ملا دیا ہے، میں دوست ممالک کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مشکورہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم قرض مانگ مانگ کر اپنی ساکھ مجروح کرچکے ہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، ہم نے معاشی پروگرام ترتیب دے دیا ہے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، ہم اجتماعی دانش سے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ بھی بہتر ہوئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آرہی ہے، زراعت کے لیے کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں، 80 ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے، بلاسود قرض اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کشکول توڑ دیں، ہمیں محتاجی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، محنت سے ہی محتاجی کی زنجیریں کاٹی جاسکتی ہیں، دعا کرتے ہیں کہ 9 مئی جیسا یوم سیاہ پھر نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر لائے تھے، پھر ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے، پہلے کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور امن وامان بحال کریں گے، آئیں نفرتیں مٹائیں اور ایک ہوجائیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے، 15 ماہ کے بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، انہوں نے ترقی کرتی معیشت کو 0.3 فیصد پر پہنچادیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اور بدامنی کے سپرد کیا، موجودہ حکومت میں ساڑھے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، 15 ماہ میں آئین پامال اورنیب سمیت قومی اداروں کوتباہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ڈیل پی ٹی آئی کی حمایت سے میسر ہوسکی، سیاست اور ریاست کوعوام کی منشاء کے تابع کیا جائے۔

  • جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے نشر 2 اسپتال میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہاں آکر دکھ بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی. دکھ اس بات کا کہ ہم نے 2018 میں جب اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سارے لوازمات کو مکمل کیا .جھرلو الیکشن کے بعد چاہیے تھا جو بھی عمران نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ عمران نیازی حکومت سے یہ ہسپتال مکمل کرواتے.یہ ہسپتال ابھی زیر تکمیل ہے وزٹ کے دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ انشاءاللہ یہ 30 ستمبر کو یہ اپنی تکمیل کے مراحل طے کرلے گا یہ عوامی خدمت کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور دکھی انسانیت کیلیے ایک خوشی کا پیغام ہے نوجوان وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں دن رات یہاں کام ہورہا ہے،حمزہ شہباز کی سربراہی میں اس کام کو اگے بڑھانے کا عمل شروع ہوا تھا لیکن جو انکی حکومت کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے،

    وزیرِ اعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا. 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے.

    اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں اور جو قومیں میرٹ سے ہٹ جاتی ہیں سفارش کرپشن اقربا پروری اور دوسری خرافات جب مل جائیں تو وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں لیکن جو قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا. اس ملک میں لاکھوں ایسی بیٹیاں موجود ہیں جن کے والدین کے پاس وسائل نہیں یا جن کے والدین دنیا سے کوچ کرگئے ہیں انکی تعلیم انکا رہنا سہنا ,علاج نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ معاشرے کے ان طبقوں کی بھی ذمہ داری جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں جنہیّ ہم نے ملک میں استحکام کی خاطر برداشت کیا.الیکشن کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو یہ ایک 1 لاکھ لیپ ٹاپ نہیں ہم 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملتان میں مصروف دن گزاریں گے ضلعی انتظامیہ نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ملتان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دئیے، دوسری جانب ضلعی پولیس وزیراعظم کی ملتان امد کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے

    وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیئے جا چکے ہیں جو انہیں اپنے زرعی و دیگر کاروبار سے با اختیار، خودمختار اور دوسرے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں.وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے.

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور