Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ گوادر کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال ،،پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی گوادر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے-

    بھارتی فوجی افسران کی سرکاری فنڈزپرعیاشیاں اور شاہ خرچیاں، نوجوان نالاں،عام فوجیوں سے امتیازی سلوک …

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی منتخب نمائندوں اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلا ن کیا۔

    الیکشن کمیشن کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے،راناثنا اللہ

  • زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    لاہور: زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زمان پارک آج دوپہر کے بعد سے میدان جنگ بنا رہا ۔ تحریک انصاف نے ریلی نکالنی چاہی تو حکومت نے ریلیوں پر سات یوم کے لئے پابندی عائد کر دی ۔

    ریلی میں شرکت کے لیے آنیوالے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا پولیس نے بھی آنسو گیس اور پانی کی شیلنگ کی دو طرفہ تصادم کے نتیجے میں دو ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او سمیت 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی سبزہ زار، ڈی ایس پی ٹاون شپ، ایس ایچ او ہنجروال،پولیس اہلکار عرفان 976 ندیم 1622 بلال 20881 وقار 12602 عبدالستار 5217 علی عاصمد 19538 سکندر 9857 علی حمزہ 20948 شامل ہیں

    تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ اس کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک کارکن کی پولیس حراست میں موت ہوئی ہے عمران خان نے ملک بھر میں مرنیوالے کارکن کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنےکا پارٹی رہنماون کو حکم دیا ہے۔ عمران خان نے آج ہونیوالی ریلی ملتوی کر دی ۔ پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ پی ایس ایل میچزہو رہے ہیں عورت مارچ بھی تھا اورعدالت نے سیکورٹی دینے کا حکم دیا تھا اسی وجہ سے ریلیوں پر پابندی لگانی پڑی پی ایس ایل ختم ہو گا تو پابندی ختم کر دیں گے

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک کی جانب جانے والے سب راستے بند کر دیئے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کی جانب جانے والے راستوں پر تعینات ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ آج شب پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائیگی بلوچستان پولیس بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ چکی ہے۔

    عمران خان کے بارے میں یہ بھی مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ زمان پارک اپنی رہائشگاہ پر موجود نہیں۔ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد آج پہلے کی نسبت کم ہےتحریک انصاف نےکئی بار آج شام اپیل کی کہ کارکنان زمان پارک پہنچیں لیکن پولیس نےراستے بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے کارکنان پہنچ نہیں پا رہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بحث جاری یے کہ آج رات عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ پولیس کی تیاری اس طرز کی ہے۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو امکان ہے کہ انہیں بلوچستان منتقل کیا جائے گا کیونکہ بلوچستان پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے آئی ہے

    تحریک انصاف کے رہنماوں نے عمران خان کی ضمانت کے لیے آج شام لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کو عدالت لائیں پھر سماعت ہو گی کیونکہ سماعت کے وقت ملزم کا عدالت ہونا ضروری ہے۔ تحریک انصاف کے وکلا کی کوششوں کے باوجود عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئی

    تحریک انصاف کے رہنماون نے ایک کارکن کی موت کا ذمہ دار پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ عمران خان سمیت دیگر رہنماوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اظہار مذمت کیا ہے۔ یہ واضح رہے کہ آج دن بھر زمان پارک چلنے والی آنکھ مچولی میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما گرفتار یا زخمی نہیں ہوا-

    زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی بند نہیں کی خرابی آئی ہے ٹھیک کر رہے ہیں زمان پارک میں انٹرنیٹ بندش کی اطلاعات تھیں لیکن انٹرنیٹ چل رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک ہیں ۔

  • دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

    دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ،دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشت گرد مارے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا،علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • سپریم کورٹ نے نیب رضا کارانہ واپسی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

    سپریم کورٹ نے نیب رضا کارانہ واپسی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

    سپریم کورٹ نے نیب رضا کارانہ واپسی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے رقم کی واپسی کے بعد عہدیداران کی بحالی پر از خود نوٹس لیا تھا 2022 نیب کے سیکشن 25اے کو بھی اب جرم تصور کیا جائے گا جو سزا پلی بارگین میں تھی وہی اب رضاکارانہ واپسی میں بھی ہے، رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد سرکاری عہدہ پر 10سال کیلئے پابندی ہوگی ،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ موجودہ کیس کو نیب ترامیم کے بعد سنا جائے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ از خود نوٹس کا مقصد پورا ہو چکا ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ساری ترامیم کو چیلنج نہیں کیا گیا ،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ 25 بی کا ذکر نیب ترامیم کیس میں کیا گیا تھا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم پیسے دے کر کلین چٹ لیتا تھا پھر وہی کرتا تھا قانون میں جو سقم تھا وہ دور کردیا گیا،یہ اچھی ترمیم ہے،کیس کے ساتھ منسلک کیے گئے کیس کو علیحدہ سنا جائے گا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • وزیراعظم اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مدد کو سراہا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب میں بھی پاکستان کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی امداد کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لیے وزیرصحت اوران کی ٹیم کی کوششوں سے آگاہ کیا وزیراعظم شہباز شریف نے فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنےکی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 میں پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پولیوکا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اپنی فاؤنڈیشن سے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا ،ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

  • خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،وزیراعظم

    خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی و مذہبی قیادت کی جانب سے پیغامات جاری کئے گئے ہیں

    وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا اور پاکستان کی خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارک پیش کرتا ہوں آج کے دِن اپنی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،علامہ اقبال نے درست فرمایا کہ وجود زَن سے ہی تصویر کائنات میں رنگ ،خواتین کی عزت واحترام اور حقوق کا تحفظ ملک اور قوم کی عزت کی علامت تصور ہوتے ہیں اسلام نے خواتین کو مثالی مقام اوروراثت سمیت تمام حقوق دئیے ہیں ،خواتین کا عزت واحترام اور اُن کے حقوق کی پاسداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے آئین پاکستان نے خواتین کو حقوق کی ضمانت دی ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اوراسپیکر کا تعلق پاکستان سے ہے ،دفاع، سفارت کاری، کاروبار سمیت تمام شعبوں میں خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں کھیتوں کھلیانوں سے لے کر محنت مزدوری تک ہر شعبے میں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں تحریک پاکستان میں مادرملت مفاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین نے بڑا کلیدی کردار ادا کیا پاکستان کی سیاست میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز و دیگر نے تاریخی کردار ادا کیا،آج بھی پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،

    خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.وزیر خارجہ
    وفاقی وزیر خارجہ ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی مساوی شراکت کے بغیر پاکستان کو ترقی پسند سوچ کا گہوارہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا، تعلیم و تربیت سے لے کر ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں پیپلز پارٹی خواتین کی قدر و منزلت کے حوالے سے منفرد تاریخ رکھتی ہے، مسلم دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم پیپلزپارٹی کا اعزاز ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرخارجہ بنانا بھی پیپلزپارٹی کاطرہ امتیاز ہے،سیلاب متاثرہ خواتین کو رہائشی پلاٹوں کی مالکانہ حقوق جیسے کامیاب پروگرامز متعارف کرائےہیں اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائمز کا قانون اور پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس جیسی قانونسازی کی،چائلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ، سندھ میٹرنٹی بینیفٹس ایکٹ، ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ جیسے قوانین بنائے،پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں خواتین کے حقوق سے متعلق کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی،

    عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما، وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی جرات مند، محنتی بہادر خواتین کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں ،یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور حقوق تسلیم کرنا ہے،خواتین ہمارے خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کرنا مساوی حیثیت سے متعلق لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے پاکستان کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے ہماری عورتیں زندگی کے ہر شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ،ملک بھر کی عورتوں کو صحت تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات، براری کا ماحول ملنا چاہئے آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی آئینی قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن بنایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث کئی خواتین بیوہ ہو چکی ہیں مقبوضہ کشمیر کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں کشمیری خواتین چیخ چیخ کر بھارتی ظلم بربریت کا پردہ چاک کر رہی ہیں،حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،بھارت خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،1989سےاب تک بھارتی فوجیوں نے 2 ہزار 348 سے زائد خواتین کو شہید کیا، بھارتی افواج نے مقبوضہ علاقے میں 11 ہزار 256 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی بھارت ریاستی دہشت گردی کے دوران 22 ہزار 952 سے زائد خواتین بیوہ ہوئی ہیں،آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناپید نسرین سمیت دو درجن سے زائد کشمیری خواتین نظر بند ہیں

    ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب
    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خواتین کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،آج ملک کے ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے، کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیئے گئے ہیں، پاکستانی خواتین زندگی تمام شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،عالمی دن پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بااختیار اور معاشرہ میں قابل تکریم بنایا، پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں میں خواتین کی خدمات قابل ستائش ہیں اسکول سے لے کر جامعات تک نمایاں پوزیشن خواتین کی ہی آرہی ہیں ،ملک و قوم کی تعمیر و ترقی خواتین کے کردار کے بغیر نا ممکن ہے ،

    خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،امین الحق
    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ،اگر خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آئی ٹی خواتین کو کامیابی اورمعاشی استحکام کی جانب گامزن کرسکتی ہے،اس شعبے میں خواتین باعزت آمدنی حاصل کرسکتی ہیں،مردوں کو بھی خواتین پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جائز آزادی ضرور دینا چاہیے،خواتین کو صحت مند ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پوراظہار کرنےکا پوراحق ہے،خواتین بھی مذہبی، ثقافتی اورسماجی اقدارکے تحت خود کو رول ماڈل کےطو پرپیش کریں،

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے انہیں معاشرے میں جائز مقام دلایا جائے، خواتین رسم و رواج کی زنجیروں میں بندھی، اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،جب تک خواتین کو برابری کی بنیاد پر حق نہیں دیا جاتا ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں،خواتین کا عالمی دن ہمدردی ظاہر کرنے کی بجائے انہیں بااختیار بنانے کیلئے استعمال کیا جائے،

    خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے، مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے ہی قوموں کی عزت ہوتی ہے پاکستانی خواتین نے ہمیشہ اپنے عزم و ہمت اور جرات کی لازوال داستان لکھی ہے،خواتین اپنے والدین کی طاقت ہیں خواتین اپنی صلاحیتوں سے ہر شعبے میں اس سچائی کو ثابت کر رہی ہیں،1947 سے 2023 تک پاکستان کی تاریخ خواتین کی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے ،قیام پاکستان کے جذبے سے خواتین کو اب تعمیر پاکستان کے سفر کا ہراول دستہ بنائیں گے،خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے،خواتین کی تعلیم ہمارا اولین ایجنڈا، انہیں پڑھانا اورپوری نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہے مادرملت فاطمہ جناح،بیگم کلثوم نواز،محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملالہ یوسفزئی سمیت آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

    باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

    میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

    عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

  • سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو سپریم کورٹ کے بجٹ کا آڈٹ کرنے، تنخواہوں، مراعات و سہولیات اور عدالتِ عظمیٰ کے ججوں کو الاٹ کیے گئے پلاٹوں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
    پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے اے جی پی محمد اجمل گوندل کو 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
    چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے اجمل گوندل کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ججز کتنی تنخواہ لے رہے ہیں“، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا احتساب فورم ابھی تک جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
    انہوں نے استفسار کیا کہ اے جی پی صاحب، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پوچھنا چاہتی ہے کہ عوام اور سرکار کا پیسہ کہاں اور کتنا خرچ ہو رہا ہے، کتنی تنخواہ (ججوں کو) دی جا رہی ہے اور انہیں کیا مراعات اور سہولیات دی جا رہی ہیں۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ، ”میں نے بارہا یہ تفصیلات مانگی ہیں“، ہر جج کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور بتائیں کہ انہیں کتنے پلاٹ دیے گئے ہیں۔ آپ کو ہمیں رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور ہم اس میں مزید تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔رپورٹ جمع کرانے کے لیے 30 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کے آڈٹ کے حکم کے بارے میں کھس پھساہٹیں سنتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ کسی نے تو ایسا کرنا ہے، تو ”میں یہ آڈٹ شروع کر رہا ہوں۔“اس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر حکم دیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہدایت دیتی ہے کہ سپریم کورٹ کا آڈٹ کیا جائے- ۔سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق ہدایات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آڈٹ پیراگراف کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے پی اے سی کے اجلاس کے دوران سامنے آئیں۔

  • توشہ خانہ کی گھڑی؛ عمران خان کی عمرفاروق ظہور کیخلاف دی گئی درخواست خارج

    توشہ خانہ کی گھڑی؛ عمران خان کی عمرفاروق ظہور کیخلاف دی گئی درخواست خارج

    تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال 17 دسمبر 2022 کو ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی سے متعلق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی وجہ سے اس کے میزبان شاہزیب خانزادہ اور اس میں شامل مہمان عمر فاروق ظہور کیخلاف ہتک عزت کا کیس کریں گے. جبکہ انہوں نے اپنی اس ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کے وکیل حسن شاد یہ ہتک عزت کا کیس متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت درج کریں گے.


    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے عمر فاروق ظہور کیخلاف برشا پولیس اسٹیشن دبئی میں ہتک عزت کا کیس درج کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی وہ شکایت تفتیش کے مرحلے کے بعد خارج کردی گئی ہے کیونکہ عمرفاروق ظہور نے جس بنیاد پر عمران خان کی توشہ خانہ کی گھڑی کا خریدار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اس پر ان کے پاس وہ تمام ثبوت موجود تھے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ اس قیمتی گھڑی کے مالک ہیں جسے عمران خان نے توشہ خانہ سے بطور وزیر اعظم سستے دام خرید کر مہنگا بیچا تھا.

    باغی وی ذرائع کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر فاروق ظہور کے نجی ٹی وی پر کیئے گئے دعوے کی صداقت کو جاننے کے لیئے نیب ٹیم نے اس گھڑی والے معاملے کی انکوئری کے سلسلہ میں عمر فاروق ظہور سے دبئی کے پاکستانی قونصل خانہ میں ان کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں کا بغور جائزہ لیا ہے اور اس سلسلہ میں ٹیم کے سامنے عمر فاروق ظہور بزات خود بھی اس گھڑ ی کے ہمراہ پیش ہوئے ہیں.

    نیب ٹیم چھان بین کرتے ہوئے

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے عمر فاروق ظہور سے طلب کیئے گئے ثبوتوں کی مکمل چھان بین کی اور ان سے ان کی نقول بھی لیں تاکہ انہیں اس کیس میں ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکے. خیال رہے کہ اس سے قبل نیب ٹیم نے عمر فاروق کو ایک نوٹس کے ذریعے اس انکوئری کیلئے 3 فروری کو بھیجے گئے نوٹس میں شامل تفیش ہونے کیلئے بلایا تھا.

  • ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی کہتا ہے ان کا کورٹ مارشل کرو مگر جنرل باجوہ کی نوکری تک کہتا تھا کبھی ایساجنرل نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوچن چن کرنشانہ بنایاگیا، نوازشریف کےخلاف سازش کا سب اعتراف کررہے ہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکارہے، بیماری کا بہانہ کرناتھا تو عمران خان عزت والی بیماری کا کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ کل ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا، ثاقب نثار کہتا ہےعمران کوصادق وامین کا پوراسرٹیفکیٹ نہیں دیاتھا، کیا صادق وامین کا کوئی آدھا سرٹیفکیٹ بھی ہوتا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ جب سےمقدمات شروع ہوئےعمران خان گھرسے نہیں نکلا، کیاایک بہادرقوم کالیڈرگیڈر ہوسکتاہے؟ نوازشریف نےکارکنوں اورخواتین کواپنی ڈھال نہیں بنایا،کہا چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں مگر عمران کی ٹانگ کا پلسترنہیں اُترا۔

    چیف آرگنائزرن لیگ کا کہنا تھا کہ قوم کےبچےرل گئے،اس کابیٹالندن میں عیش کررہاہے، کہتا ہے اپنے بچوں کے مستقبل کا خیال ہے انٹرویو کیوں دوں؟ قوم کے بچوں کے مستقبل خیال کیوں نہیں آیا؟ مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کروڑعوام کی قسمت منشیات زدہ شخص کے حوالے کیوں کی؟ کروڑوں عوام کی قسمت بدعنوان اور نااہل شخص کے ہاتھکیوں دی؟ ڈیم والے بابابتاؤ!عمران کوالیکشن جیتنےمیں کیسے مدد کی، تمہاری وجہ سے پاکستان کی ترقی ہیک ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ اب پول کھلنے والے ہیں تو کہتاہے واٹس ایپ ہیک ہوگیا، جب واٹس ایپ پرجے آئی ٹی بنی،اس وقت ہیک نہیں ہواتھا، بابازحمت انصاف کی کرسی پربیٹھ کرلوگوں کی پگڑیاں اچھالتاتھا، کل کہہ رہاتھاکچھ لوگوں کاخیال تھانوازشریف کونااہل کرناضروری ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جنرل(ر) فیض حمید جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ نوازشریف کو ضمانت دی تو2 سالہ محنت ضائع ہوجائے گی، نوازشریف اور اس کی بیٹی کوضمانت نہ دینا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ذلت اور رسوائی سے نہیں بچا، نوازشریف نے کہا تھا اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتاہوں، کوئی رہ تونہیں گیا جس خودنہ کہا ہو نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جورہ گیا وہ خود سوچ بولے گا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کی۔

  • گھڑی سے متعلق انکوئری:  عمرفاروق ظہور نے ثبوت  پیش کردیئے

    گھڑی سے متعلق انکوئری: عمرفاروق ظہور نے ثبوت پیش کردیئے

    گھڑی سے متعلق انکوئری: عمرفاروق ظہور نے ثبوت پیش کردیئے

    عمران خان کو جو قیمتی گھڑی تحفہ میں دی گئی تھی اس گھڑی کی فروخت سے متعلق انکوئری میں عمرفاروق ظہور دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ میں حکام کے سامنے انکوئری کیلئے پیش ہوئے۔ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ نے اپنے ایک دستاویز میں بتایا کہ عمر فاروق ظہور انکوئری کیلئے پیش ہوئے اور انہوں نے وہ تمام ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے اس قیمتی گھڑی کی خریداری کا دعویٰ تھا.

    جبکہ اس دستاویز میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس انکوئری کے سامنے جو ثبوت پیش کیئے گئے ہیں انہیں معزز عدالت کو فراہم کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک پاکستانی نژاد اماراتی بزنس مین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کی جانب سے فون پر پیشکش کے بعد یہ گھڑی فرح گوگی دبئی لے کر پہنچی تھیں جہاں اسے انہوں نے خریدا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    لیکن اس دعوے کے بعد پی ٹی آئی نے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔ جبکہ تاجرعمرفاروق کوگھڑی فروخت نہیں کی گئی،نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے کیونکہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیراعظم کو تحفہ میں نہیں دی گئی ہے.