Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان نااہلی،اپیل کی واپسی کی درخواست پر سماعت ویلنٹائن ڈے کے بعد رکھ لیں۔وکلا

    عمران خان نااہلی،اپیل کی واپسی کی درخواست پر سماعت ویلنٹائن ڈے کے بعد رکھ لیں۔وکلا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست واپس لینے کی استدعا پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست واپس لینے کی استدعا کررکھی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ اسلام آباد نہیں آناچاہتے ہیں ؟ یہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہے ؟ لاہور میں بھی کافی دھند ہے بلکہ سموگ ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بارش بھی ہورہی ہے ، وہاں موسم صاف ہے ،

    دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے انگلش فلم Devil advocate کے آخری ڈائیلاگ کا تذکرہ کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ساتھ میں قانونی نتائج بھی لکھ دیتے ہیں،جو بھی قانونی نتائج ہونگے وہ پھر لاہور ہائیکورٹ بھی دیکھ لے گا ،

    لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا ، علی گوہر بھی روسٹرم پر موجود تھے، الیکشن کمیشن کے ڈی جی بھی روسٹرم پر موجود تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سینیئر وکیل ہیں آپ سے یہ توقع نہیں تھی ،وکیل علی ظفر نے کہا کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں ایسا نہیں ہے جس طرح کا تاثر دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیولز ایڈوکیٹ مووی کتنوں نے دیکھی ہوئی ہے ؟ عدالت کے سامنے فریقین کے وکلا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم نے دیکھی ہوئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل محسن شاہ نواز رانجھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے لیے اس لیے کیس رکھا کیونکہ آپ کا اعتراض تھا ، محسن شاہ نواز رانجھا اور دیگر فریقین کے وکلا نے درخواست واپس لینے کی مخالفت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کا حق کہ وہ جہاں جانا چاہے جائے، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ اگر آپ اس کیس کو رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،لاہور میں دو مختلف شہریوں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے کیا کیا وہ ہمیں بتائیں ، آپ نے وہاں درخواست دائر کی ؟ بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ ہمیں ان درخواستوں میں فریق بنایا گیا اور نوٹسز جاری کئے گئے،لاہور ہائیکورٹ میں ہم نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو چیلنج کیا ،

    فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے عدالت کے سامنے پیش کئے گئے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کا حق ہے جہاں وہ چاہے اس کے لیے پٹیشن فائل کر سکتا ہے ، عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے آپ کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ کرنا ہے ،آپ اپنی پٹیشن سے متعلق بتائیں ، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ بتائیں کیا لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر والے فیصلے کو ٹچ نہیں کریں گے ؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ٹچ کریں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح ہے تو پھر دو ہائیکورٹس میں یہ معاملہ زیر التوا تو ہو گا ، آپ کے حق میں یا اپ کے خلاف آرڈر کروں کچھ آرڈر تو کروں گا ، جو سپریم کورٹ کی ججمنٹس آئی ہیں ان کا کیا کروں ، میں جو بھی آرڈر کروں گا وہ چیلنج بھی ہو سکے گا ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بہتر ہے فریقین کے وکلا کو جواب فائل کرنے دیں ، عدالت نے عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رستہ نکال لیں دیکھ لیتے ہیں ، وکلا نے مسکراتے ہوئے استدعا کی کہ
    کیس مزید فروری کے دوسرے ہفتے ویلنٹائن ڈے کے بعد رکھ لیں ،عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی

  • ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کو کینٹ کچہری پیش کردیا گیا

    کینٹ کچہری کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، کینٹ کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت پیشی کے موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا میں توکہتا ہوں 22کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے،مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی جس جرم میں گرفتار کیاگیا اس کا علم نہیں ،پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا،مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دیں

    لاہورکینٹ کچہری میں رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی.فواد چودھری نے کہا کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چودھری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروا دی، فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ، پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،میں بھاگنے والا نہیں ہوں،

    تحریک انصاف کے وکلا نے فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ،وکلا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں فوری کھولی جائیں فواد چوہدری کی حبس بے جا کی درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے ۔جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہی آ جاتا یہ عدالت راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرے ۔لاہورکینٹ کچہری میں فوادچودھری کےراہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فواد چودھری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل کے بعد فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹا دی پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئے

    دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقررہو گئی،چیف جسٹس امیر کچھ دیر میں سماعت کریں گے فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کےتوسط سےدرخواست داٸر کی، درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ،فواد چوہدری کو ایف آٸی آر تک نہیں دکھاٸی گٸی۔
    پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتاٸیں فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر ہیں

    علی ظفر نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجھے ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں اگر آپ کوئی بیان دیتے ہیں تو آزادی رائے کو مدنظر رکھیں سنیں اور برادشت کریں نگران حکومت آزادانہ طور کام کرنا چاہیے آزادانہ طور پر کام کرتے ہوئے نگران حکومت نے شفاف انتخابات کی کروانے ہیں افسوسناک ہے کہ نگران حکومت الیکشن لڑنے والے لیڈران کو گرفتار کرنا شروع کردے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے

    فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا ،حبا فواد
    فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیا گیا ،ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں، فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیا جا رہا ہے، فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا کیا کسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاسکتا ہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لے،

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فیصل چودھری
    فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے،میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،فواد چودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے،

    پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ایڈوکیٹ کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، وکلاء برادری میں پولیس کے اس عمل کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر نمبر 69/23 تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائے فواد چوہدری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو فی الفور رہا کیا جائے

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کے خلاف مقدمہ عدالت میں ہے ،کچھ نہیں کہہ سکتا،قانون کو ہاتھ میں لینےسے گریز کرنا چاہیے ،پی ٹی آئی رہنما وں کے خلا ف کیسز عدالتوں میں ہیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں.معاملہ ای وی ایم سے شروع ہوا، آئینی حدود کو عبورنہیں کرنا چاہیے،الیکشن کمشنر مقرر کرنے میں عمران خا ن کا کردار تھا،عمران خان دورمیں مریم نواز گرفتار ہوئیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سے اپنےدور میں ایک بار بھی ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی والوں نے سیاست کو سیاست ہی نہیں رہنے دیا

    ،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی،عطا تارڑ
    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت توڑی، الیکشن کمیشن ارکان اور افسران کے خاندانوں کو دھمکی دی، اب رو کس بات پر رہے ہیں ،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی، ملک میں کوئی قانون بھی ہے،

    الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے،شیخ رشید
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،
    الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہوگئے ہیں عوام کوسمجھ جانا چاہیے،
    حکمران الیکشن نہیں کچھ اورکرنے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کادورشروع ہوگا،حکومت کا سڑکوں پرکام تمام ہوجائے گا، زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، سیاسی، اقتصادی، معاشی اور توانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے، فواد چودھری کی گرفتاری چلتی پرپیٹرول کا کام کرے گی،اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کے نتائج پرکیا اعتبار کرے گی ،

    آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ، ترجمان اسلام آباد پولیس
    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فرائض منصبی سے روکنے کے لیے دھمکایا،فواد چودھری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ،فواد چودھری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،

    فوادچودھری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں، فواد چودھری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا فواد چودھری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیاکہ فواد چودھری نے کہا حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے،فواد چودھری نے کہا جولوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے،فوادچودھری نے کہا الیکشن کمیشن،ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، الیکشن کمیشن جانبداری کرے اورپسندیدہ شخص کونگران وزیراعلیٰ لگائے، ہم تنقید کرے تو ایف آئی آر اور گرفتاریاں شروع کردے حساب تو دینا پڑے گا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے،فواد چودھری کاکیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے،مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے ہیں گرفتاری اورتشدد سے ہمیں نظریے سے ہٹا یا جا سکتا ہے یہ ان کی بھول ہے ،بار بار بتا چکے ہیں عمران خان عوام کی ریڈ لائن ، کوئی غلطی نہ کرنا، بغیر کسی کال کے ہزاروں لوگ عمران خان کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے،پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے،

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کو دباؤ میں لانا ہے، شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کیئر ٹیکر وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا، نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے، پنجاب میں بھی ہم مثبت طریقے سے چلنے کا ارادہ رکھتے تھے،عدالتوں نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کیا،ہم نے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے تھے ہمارے تحفظات پر توجہ دینی چاہیے تھی،ملک کے حالات کا تقاضا کچھ اور ہےملک معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے ،پورا ملک کئی گھنٹے کے لیے تاریکی میں ڈوبا رہا،مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا؟حکومت کی ترجیحات پرچے،پکڑ دھکڑ ہےجے آئی ٹی کی سفارشات کو مسترد کیا گیا،وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان پر حملے کی نئی جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،عمران خان کے50سے 60جلسے ہوئے، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی،اسمبلیاں آئین کے مطابق تحلیل کی گئیں،ہمارے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا

  • انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ خیال رہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ گورنر کریں گے اور حتمی تاریخ کے تعین کے بعد ہی الیکشن کمیشن انتخابات کاشیڈول جاری کرے گا۔ تاہم ایک خط کے ذریعے الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو اپنی تجویز بھج دی ہے.

    اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں ہونے والے اہم اجلاس میں حکام نے بتایا تھا کہ پولنگ اسٹیشنزاورووٹرزلسٹیں تیارکرلی ہیں جبکہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے انتخابی تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ممبران ، صوبائی الیکشن کمشنرز اورتمام ونگزکے حکام شریک ہوئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہےElection Commission Notice
    اجلاس میں پنجاب ، کے پی کے اورضمنی انتخابات سے متعلق تیاریوں پرغورکرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پریزائڈنگ افسران اور دیگرپولنگ عملے کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا تھا قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

    وفاق کی جانب سے الیکشن کمیشن انتخابات کی مد 5 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے، مزید فنڈ کے لئے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 297 اورخیبر پختونخوا کی 115جنرل نشستوں پرانتخابات کرانے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پربھی انتخابات کرانے ہیں ۔

  • فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے

    فواد چودھری کو گھر سے گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی ٹریننگ سنٹر چوہنگ منتقل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اس بات کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ جس مقام پر فواد کو لے کر گئے میں وہان پہنچ چکا ہوں

    فواد چودھری کیخلاف مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول ہو گئی ہے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف بیان پر درج مقدمے میں فواد چودھری کو گرفتار کیا گیا ہےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پہ گذشتہ رات فواد چوہدری پہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درج ایف آئی آر میں فواد چودھری کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ لکھا گیا ہے جس میں فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی

    فواد چودھری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف آج عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فواد کو رہا کیا جائے۔

  • عمران خان کی گرفتاری کا شوشہ، کارکنان کو سخت سردی میں زمان پارک بلا لیا گیا

    عمران خان کی گرفتاری کا شوشہ، کارکنان کو سخت سردی میں زمان پارک بلا لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کو زمان پارک بلا لیا

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا شوشہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ذریعے چھوڑا گیا ۔ جس کے بعد اپیل کی گئی کہ کارکنان زمان پارک پہنچیں۔ سخت سردی میں پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک پہنچ گئے عمران خان ہیٹر میں بیٹھ کر کارکنان کو دیکھتے رہے ۔ عمران خان کی گرفتاری کا شوشہ پہلی بار نہیں چھوڑا گیا بلکہ اس سے قبل بنی گالہ میں بھی دو بار ایسا ہی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو آج گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے کارکن پہنچے مگر گرفتاری نہیں ہوئی۔ اب لاہور زمان پارک میں بھی ایسا ہی چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی چند ٹویٹس کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک بلا لیا۔ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے عمران خان حقیقت میں اتنے بزدل نکلے کہ خود قانون کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ میں جان دینے کو تیار ہوں کا نعرہ لگانے والے کپتان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ کہ کارکنان کو ہمیشہ ڈھال بنا لیتے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما زبیرنیازی نے عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے خدشہ کا اظہار کیا اور مسرت جمشید چیمہ نے کارکنان کو حفاظت کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی۔

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر کارکنان سمیت زمان پارک لاہور پہنچے، فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رات 2 بجےاطلاع ملی ہے کہ پولیس کی کوشش ہے وہ عمران خان کو گرفتار کرلیں، پولیس عمران خان کوگرفتارکرسکتی ہے عمران خان کی گرفتاری ملک کے خلاف سازش ہوگی، عمران کو گرفتار کیا تو ملک بھرمیں پہیہ جام احتجاج ہوگا، ہزاروں کارکن پیغام ملنے پر آدھے گھنٹے میں زمان پارک پہنچ گئے، کارکن زمان پارک میں موجود، آؤ گرفتار کرکے دکھاؤ۔ پولیس میں ہمت ہے توعمران خان کو گرفتار کریں، پولیس قانون میں رہ کر اپنا کام کرے، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو آپ کی بھول ہوگی،

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلیے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلیے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ ہمارے قائد زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔

  • ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسرعہدوں سے فارغ

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسرعہدوں سے فارغ

    لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسروں کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا، جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے زمان پارک لاہورمیں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سےکل رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

  • پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جو نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے،ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی،ہمارے نوجوانوں نے 99فیصد قرضے واپس کیے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل مہیا کیے گئے توہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے،یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں،5لاکھ تک بلا سود نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے، 5لاکھ سے 15لاکھ تک5 فیصد سود پر 7 سال کیلئے نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے ،15لاکھ سے 75لاکھ تک 7فیصد سود پر نوجوانوں کیلئے قرضے فراہم کئے جائیں گے،بڑی مشکل سے وسائل اکٹھے کر کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ پروگرام بھی بنایا ہے، آئی ایم ایف کو ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں،ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، نوجوان ہمارے سروں کے تاج ہیں،آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں،ہم ملکر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے،انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ حکومت سنبھالی ہے،تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں،

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کیلئے ہمیں اپنی سیاست کو قربان کرنا ہوگا،میں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کر لوں گا، ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا، راستے میں مشکلات آئیں گی، ہم نے 40ارب بلا سود پنچاب کے بچوں اوربچیوں کو وظائف دیئے، پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے کی ذمہ دار حکومتیں ہیں۔ملک کے جو حالات ہیں سب کو اس کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

    وزیرآباد حملہ کیس ،سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کروا دیا گیا

    چالان ممبر جے آئی ٹی انور حسین شاہ نے جمع کروایا ،انور حسین شاہ کو چالان جمع کروانے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چالان میں مرکزی ملزم محمد نوید، محمد وقاص، طیب جہانگیر اور احسین علی کو نامزد کیا گیاہے.:چالان میں 35 سے زائد گواہاں کو شامل کیا گیا ہے،چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کینٹینرپر دیگر قائدین کے ساتھ گاڑیوں پر جلوس کی شکل میں آرہے تھے،قافلہ مولانا ظفر علی چوک سے اللہ والا چوک وزیرآباد آرہا تھا، ریسکیو 1122 دفتر وزیرآباد قافلہ 4 بجے پہنچا،کنٹینر کی بائیں جانب سے نامعلوم شخص نے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کرنے والا کا نام محمد نوید ولد بشیر وزیر آباد کا رہائشی معلوم ہوا، جلوس میں شامل معظم ولد نواز فائرنگ کے باعث دم توڑ گیا،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، احمد چھٹہ، حمزہ الطاف، فیصل جاوید زخمی ہوئے، میاں اظہر حسین، عمران یوسف، راشد محمود، محمد لیاقت بھی زخمی ہوئے، زاہد حسین، عمر فاروق، اریب حسین اور کچھ نامعلوم افراد زخمی ہوئے جلوس میں شامل کارکن حسن ابتسام نے فائرنگ کرنے والے شکص کو پکڑنے کی کوشش کی، کارکن کے پکڑنے کے باعث ملزم مزید فائرنگ نہ کرسکا، عمران خان بعدازاں طبی امداد کے لیے لاہور روانہ ہوگئے، معظم کو ریسکیو 1122 کے ذریعے سول ہستال وزیر آباد منتقل کیا گیا، ڈیوٹی افسر سلمان کو بذریعہ فون واقعے کی رپورٹ درج کروائی گئی،وقوعہ حساس نوعیت کا ہے جس کے باعث عوام میں بےچینی اورخوف و ہراس پھیلا، وقوعہ کی نوعیت سنگین دہشتگردی کی ہے، مقدمہ میں دفعہ 302،324،440اور 7اے ٹی اے شامل کی گئی، موقع پر پہنچ کر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ، اور پی ایف ایس اے کے بیانات قلمبند کیے گئے، 11 ستمبر کو 33 پارسل نمونہ جات کے لیے پی ایف ایس اے بھجوائے گئے،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قاتلانہ حملے کا ڈرامہ لانگ مارچ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا,،ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس

     گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

  • سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں 60 لاکھ افراد کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ فوڈ سیکیورٹی اَپ ڈیٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 9.4 ملین ایکڑ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اور سندھ میں ہوا ہے۔

    دہلی دہل گیا ،زلزلے کے جھٹکوں نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

    رواں سال جون کے وسط سے پاکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور دیگر آفات نے شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سیلاب کے بعد صوبہ سندھ میں کچھ کسانوں کو اپنے مال مویشی کم قیمت پر فروخت کرنا پڑے ہیں کیونکہ وہ مویشی پالنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، 14 جون سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے، پاکستان بھر میں 930000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ صرف صوبہ سندھ میں ہی 208000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے ہیں، ملک بھر میں 800000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر فصلیں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں۔ پاکستانی حکومت کے ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات 10 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    منشیات نہیں، بلکہ پارٹی کی تصاویر والدین کو بھجوانے پر تشدد کیا گیا،انکوائری رپورٹ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد ملک میں اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اکتوبر2021 میں اشیاء خوراک کی مہنگائی کی شرح 8.3فیصد تھی جو مارچ 2022میں 15.3فیصد اور سیلاب کے بعد ستمبر میں 31.7فیصد ہوگئی۔

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی و موسمیاتی عوامل، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مقامی کرنسیوں کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اشیا خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ بنگلا دیش میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 7.9فیصد، نیپال میں 7.4فیصد اور پاکستان میں 35.5فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا جبکہ سری لنکا میں یہ شرح 64.4فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مون سون کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے کے بعض علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں جبکہ بعض میں کم ہوئیں جس کی وجہ سے خوراک کی پیداوار میں تعطل آیا ہے جس کے اثرات اب سامنے آرہے ہیں۔

  • کسی نےجیل میں‌ڈالنا ہےتوڈال دے،پیمرا پرکیس کروں گا:سچ بولنےپرروکتے ہیں‌:مبشرلقمان

    کسی نےجیل میں‌ڈالنا ہےتوڈال دے،پیمرا پرکیس کروں گا:سچ بولنےپرروکتے ہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرسینئرصحافی مبشرلقمان خاموش نہ رہ سکے ، عوام کو حکمرانوں کی چکی کے دوپاٹوں میں مسلسل پستے ہوئے دیکھ کرچپ نہ رہ سکے ، ان کا کہنا ہے کہ اس گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے ، اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار غریب عوام نہیں ، اس ملک پر جبر کے ساتھ حکمرانی کرنے والے حکمران ہیں‌، جواپنی جائیدادیں باہر بنا رہے ہیں اور باہر کے ممالک کی شہریتیں لے رہے ہیں ان کا پاکستان میں مال بنانے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں‌

    مبشرلقمان نےآج پاکستانیوں کی بےبسی کا جو نقشہ کھنیچا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پرماتم کرنے کو دل کرتا ہےکہ کس طرح یہ اشرافیہ اس ملک کو لوٹ رہاہے ، اس ملک کے ساتھ جو یہ کھلواڑ کررہے ہیں اس سے تو بہت ہی خطرناک صورت حال محسوس ہوتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں‌ کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ، پینے کے لیے پانی نہیں اور اب توصورت حال اس سے بھی بدتر ہوگئی ہے ،جس طرح پچھلے دو دن سے ملک اندھیروں میں‌ڈوبا ہوا ہے، اس صورت میں تو ملک وقوم کا بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے، کوئی کسی کو پرواہ نہیں ، اب تو صورت حال یہ ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے ، جوان بوڑھے سب پانی پینے سے محروم ہوگئے ، دور دورتک پانی نہیں مل رہا تھا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ سب نے کھلواڑ کیا پچھلی چار دہائیوں سے اس ملک پر حکومت کرنے والوں نے اس ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ، ، اب تو صورت حال اس قدر خراب ہے کہ ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ان کا معاوضہ دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں،

    ان کا کہنا تھا ن لیگ ، پی پی ، اے این پی پی ٹی آئی اور دیگرجماعتوں کے پچھلے بیانات کو دیکھیں کہ ان میں سے کون پاکستان میں‌ڈیم بنانے کے حوالے مخلص تھا ، کس نے کوشش کی اور کس نے کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا ، ان کہنا تھا کہ ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں ایسے پروٹوکول ہیں جیسے دنیا کو ہم ہی گندم فراہم کرتے ہیں، دنیا کو پٹرول اوران کی ضروریات ہم ہی پوری کرتے ہیں، ان حکمرانوں نے ہمیں کہیں کا نہیں‌ چھوڑا ، ہمیں رسوا کردیا ، ہمارے نام پر مانگتے ہیں اور اپنے بینک بھر رہے ہیں‌،

     

    پاکستان کی بگڑتی ہوئی سیاسی ،معاشی اور اقتصادی صورت حال پرخون کے آنسو روتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں وہ کڑوا سچ بول رہا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ پیمرا یہ سچ سننے کی ہمت نہ کرسکے ، لیکن میں اگر پیمرا نے ایسی حرکت کی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹکاوں گا،

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹ کرکھا گئی ، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈاکومنٹس یہ ثابت کرتے ہیں کہ 15 ہزار کے قریب اس ملک کے غریب حکمران بار بار قرض لے کرکھا گئے ، لوٹ کرلئے گئے ، لندن اوردیگرملکوں میں بڑے بڑے محلات ہیں‌ اورغریب ان کی عیاشیوں کا کفارہ ادا کررہا ہے اور اس کی قیمت بھوک افلاس اورتنگدستی کی صورت میں ادا کررہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سب کے حقائق ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھےلندن میں ایک پاکستانی کہتا ہے کہ اپ عمران خان کے خلاف اتنے کیوں ہیں توان کا کہنا تھاکہ میں اس بات پر خاموش نہیں رہ سکا اوراس سے پوچھا کہ آپ کب سے لندن میں قیام پزیرہیں تو وہ کہنے لگا کہ تیس سال سے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے کہا کہ پاکستان آپ نے جانا نہیں اور پاکستان کے بارے میں بڑے فکرمند ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے ایک مرتبہ مجھے کہا کہ میں سعودی عرب اورایران کی صلح کروانےجارہا ہوں تو ان کا کہنا تھا میں نے کہا کہ اچھی بات ہے مگرپہلے اپنے گھر میں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تو صلح کروا لیں ،وہ پچھلے تیرہ سال سے آپس میں ناراض ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک وقوم کا خدا ہی حافظ ہے اور اگر خدانخواستہ یہی صورت حال رہی تو اس کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی