Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مسلم لیگ ن نے پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

    مسلم لیگ ن نے پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

    پنجاب میں وزیراعلی ٰکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

    مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ،صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گئی اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی ا سیپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی،

    واضح رہے کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش کی تھی، پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، جس کے بعد گورنر پنجاب نے گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ چکے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے، درخواست پر آج ہی سماعت ہونی ہے، لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے .ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر نےآئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا،گورنر عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے گورنر کی جانب سے آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے،اگر مستقبل میں آئین کی پاسداری کی توقع ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے،

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

  • شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش،دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ

    شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش،دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا،پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،وزیراعظم شہبازشریف نے شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہو رہی تھی،پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکا اور تلاشی لی اسلام آباد پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گاڑی کی تلاشی کے دوران خود کش دھماکا ہوا ،اسلام آباد خود کش دھماکےمیں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،پولیس نے جان کی قربانی دے کر اسلام آباد کو تباہی سے بچایا خدشہ ہے کہ گاڑی کا ہائی لیول ٹارگٹ تھا، گاڑی کے مالک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئی ہے،خیبرپختونخوا والے لاہور میں بیٹھے ہوئے ہیں ملک جل رہا ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کررہے ہیں ،

    ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھی پولیس نے گاڑی روک کر تلاشی لی تولمبے بال والے شخص نے نیچے ہوکر بٹن دبا کر دھماکہ کیا،گاڑی رکتے ہی بمبار نے خود کو اڑا لیا، علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن جاری ہے

    پمز میں اب تک دس افراد کو منتقل کیا گیا، پانچ سولین اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ایک پولیس اہلکار اور ایک سولین کی میت بھی پمز لائی گئی ہے ،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس و سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

  • ریحام خان کی تیسری شادی کس سے ہوئی؟ دولہا کے ساتھ تصویر خود شیئر کر دی

    ریحام خان کی تیسری شادی کس سے ہوئی؟ دولہا کے ساتھ تصویر خود شیئر کر دی

    ریحام خان کی تیسری شادی کس سے ہوئی؟ دولہا کے ساتھ تصویر خود شیئر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے

    ریحام خان نے تیسری شادی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خود دی، ریحام خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے جسٹ میریڈ لکھا ہوا ہے، ریحام خان کی تیسری شادی کس سے ہوئی ہے؟ اسکی تفصیلات بھی ریحام خان نے شیئر کر دی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ مرزا بلال سے نکاح کی تقریب ہوئی

    ریحام خان نے 36 سالہ اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جوہ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں، مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اوراس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے ریحام خان اور مرزا بلال بیگ کا نکاح امریکہ کے شہر سیٹل میں ایک نجی تقریب میں ہوا ہے وہ سابق ماڈل ہیں جبکہ ” دی 4 مین شو“، ” دل پے مت لے یار “ ، ” نیشنل ایلین براڈکاسٹ “ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں

    ریحام خان خاتون صحافی ہیں، انہوں نے 1990 میں پہلی شادی کی تھی اور 2005 میں طلاق ہو گئی تھی، پہلی شادی سے ریحام کے تین بچے ہیں جو برطانیہ میں رہ رہے ہیں

    ریحام خان نے دوسری شادی عمران خان سے کی تھی، عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں تاہم ریحام عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، علیحدگی کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی جس میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کے بارے میں اہم ترین انکشافات کئے،

    ریحام خان کی تیسری شادی کے حوالہ سے خبریں جولائی 2022 میں آنا شروع ہو گئی تھیں کہ وہ تیسری شادی کرنے جا رہی ہیں،ریحام خان نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟جس پر انہوں نے کہا کہ خاندان کے ایک فرد نے میرا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ درحقیقت میں تیسری شادی کرکے رہوں‌ گی انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ میرے بھانجے اپنی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھے تو ان کے والد نے ان سے کہا کہ خدا کے لئے شادی کر لو ورنہ تمھاری خالہ تیسری شادی کرلیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ اب تو میں ضرور کروں گی۔

    ٹوٹے بازو کا پایوڈین سے علاج، ریحام خان کا چودھری پرویز الہیٰ واقعہ پر تبصرہ

    عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

    اسلحہ بردارافراد نے گاڑی کو دو بار روکنے کی کوشش کی،ریحام خان گاڑی واقعہ کا مقدمہ درج

     ریحام خان کی جانب سے عمران خان کے حالات و واقعات پر لکھی گئی کتاب پیپلز پارٹی کے رکن ایوان میں‌ لے کر پہنچ گئے

  • پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

    پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

    پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست،جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لارجر بینچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا جسٹس طارق سلیم شخ ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس چوہدری اقبال لارجر بینچ کا حصہ ہیں

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،جسٹس فاروق حیدر نے بینچ میں شرکت سے معذرت کرلی بینچ کے سربراہ عابد عزیز شیخ نے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ہے،فاروق حیدر پرویز الہٰی کے وکیل رہے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے آج ہی کیس کو سماعت کے لیے لگانے کی استدعا کی جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم لکھ دیتے ہیں آج ہی سماعت کےلیے مقرر کیا جائے،

    پرویز الہٰی ڈی نوٹیفائی کیس کی سماعت کیلئے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لارجربنچ تشکیل دیا جسٹس فاروق حیدر کی جگہ جسٹس عاصم حفیظ بنچ میں شامل کئے گئے،

    لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست 5 صفحات پر مشتمل ہے ،درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی ٰکو خط لکھا ہی نہیں خط اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھا گیا وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو نہیں ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا طلب نہیں کر سکتے ، گورنر کو غیر آئینی طور پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اختیار نہیں ،عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے،

    وزیراعلی ٰ پرویزالہٰی کی لیگل ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی،وکیل عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ جب گورنر نے وزیر اعلی ٰپنجاب کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہا ہی نہیں تو پھر ڈی نوٹیفائی کیسے کردیا،گورنر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھا، پرویز الہٰی کو نہیں،جس آرٹیکل کے تحت پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا اسکا گورنر کو اختیار ہی نہیں، جب عدم اعتماد کی تحریک موجود ہے تو اعتماد کے ووٹ کہا نہیں کہا جا سکتا،اجلاس کے دوران گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی نہیں کہہ سکتے

    دوسری جانب صدر مملکت اور وزیر اعظم کو گورنر کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا صدر مملکت اور وزیر اعظم کومراسلہ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے بھیجا گیا،مراسلے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ،اجلاس ختم ہونے تک دوسرا نہیں بلا سکتے کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا ہے، آئین آرٹیکل 130 سب آرٹیکل7 کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں گورنر پنجا ب نے حلف بھی توڑا ہے،آئین آرٹیکل 101 کے تحت عہدہ سے ہٹایا جائے،

    پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں،پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی،گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف ہم عدالت جائیں گے،اس نوٹیفکیشن کو نہیں مانتے،یہ غیر آئینی ہے،گورنر کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کیلئے وکلا سے مشاورت شروع کر دی،

    ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے،گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لواعتماد کا ووٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھاگھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں ،کیا اب دوبارہ حمزہ شہباز کو منتخب کروائیں گے؟

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر نےآئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا،گورنر عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے گورنر کی جانب سے آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے،اگر مستقبل میں آئین کی پاسداری کی توقع ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے،

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

  • گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    لاہور:گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں ،

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی انہوں نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وزیراعلیٰ نے گورنر کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے اس لیے اب گورنرپنجاب کی طرف سے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کے منصب ہٹایا جاتا ہے

    گورنر کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ڈی نوٹیفائی قرار دیے جانے کے خلاف عدالت جائے گی اور قانونی طور پر پرویز الہیٰ آج کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

    پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پنجاب کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا پے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب کابینہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گےنوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، اس نوٹی فکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے رانا ثنااللہ کہہ چکے تھے کہ آج رات چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آج رات ڈی نوٹیفائی کیلئے ڈیکلریشن جاری کریں گے، لیٹر ایشو ہوتے ہی پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، یہ خبر ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیدیں گے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دے دیا ہے، سبطین خان کو ان کی غلطی کی اصلاح کیلئے دیا گیا ٹائم گزر گیا۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اب اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ آج رات تک گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ڈکلیئریشن جاری کریں گے، لیٹر ایشو ہوتے ہی پرویزالہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔

    وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خبر ہے ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی استعفیٰ دے دیں، پرویز الٰہی کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گورنر ہاؤس پر احتجاج میں 500 سے 700 آدمی تھے، میں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کرنے کی بات نہیں کی تھی۔

     

     

  • سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    راولپنڈی:شدید زخمی سپاہی حلیم خان نے دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا،اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 سالہ سالہ سپاہی حلیم ہجیرہ، ضلع پونچھ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔

    اس سے قبل زیراعظم نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور فوجیوں کی جرات اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی بےمثال قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں اور اُن کے ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔

    یادرہےکہ اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔

    منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور:ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کوہر صورت قائم رکھا جائے گا ، ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں ریاست کی رٹ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا

    ·
    اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہرقسم کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء اور ان کے اہلخانہ نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،

    وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور اور نوجوانوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر شہبازشریف نے ان نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کی قربانیوں کو کبھی نہیں‌بھول سکتی

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے وطن عزیز کی خاطرقربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نے جوانوں کی بہادری، عزم و بلند حوصلے کو سراہا،

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد اصف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے واہلکاروں اور افسروں کی عیادت کی

  • آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

    آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد انہیں خدشہ پیدا ہوا گیا ہے کہ شاید زمان پارک میں جہاں وہ رہائش پذیر ہیں وہاں بھی جاسوسی کے آلات نصب ہیں، اس لئے عمران خان کی ہدایت پر زمان پارک میں جاسوسی کے آلات کی تلاشی کے لئے خصوصی سرچ آپریشن کیا گیا ہے

    زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر جاسوسی آلات نصب ہونے کے خدشے کے پیش نظر آپریشن میں خصوصی ٹیم نے حصہ لیا، آپریشن کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ کو کلیئر قرار دے دیا گیا، ٹیم کے پاس سرویلنس آلات کا پتہ لگانے کے لیے جدید آلات موجود تھے

    عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد پر مبینہ حملے کے بعد زمان پارک آ گئے تھے اور ابھی تک وہیں مقیم ہیں ،عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، کارکنان،سمیت صحافیوں کی بھی زمان پارک میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، پنجاب میں جاری سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے عمران خان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے، تا ہم عمران خان کی رہائشگاہ کی جاسوسی کے حوالہ سے باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان کے "اپنے” ہی اسکی جاسوسی کروا رہے ہیں، عمران خان کے قریبی افراد کو ہی عمران خان کی جاسوسی کروا رہے ہیں، عمران خان جب بنی گالہ میں مقیم تھے تو وہاں بھی ایک ڈیوائش شہباز گل نے دکھائی تھی تو ڈیوائس عمران خان کے کمرے میں انکے قریبی افراد کے علاوہ کوئی بھی نہیں لے جا سکتا تھا، غالب امکان ہے کہ وہ ڈیوائس بھی عمران خان کے کسی انتہائی قریبی بندے نے رکھوائی تھی،

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

  • سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں شمسی توانائی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس کو ملک بھر میں موجود عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کے ویژن پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے سے متعلق فریم ورک منظور کر چکی ہے ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی رواں ماہ کے اختتام تک سولر پراجیکٹس کے ٹیرف کا تعین کر لے گی ،آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں سے بڈز طلب کی جائیں گی، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے تین منصوبے زیر غور ہیں،لیّہ 1200 ، مظّفرگڑھ اور تریموں میں 600 میگا واٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے، وفاقی حکومت کی عمارات کی سولر ائیزیشن سے متعلق ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ،

    ‏اینکر عمران خان نے پلوشہ سے بدتمیزی کی ، انکا رویہ نہایت نامناسب تھا، نوے فیصداینکروں کوصحافتی تربیت کی ضرورت ہے، مونا خان

     اینکر امبر شمسی نے کہا ہے کہ اینکر عمران خان کی خاتون مہمان پر اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھائی باقی اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے،امپورٹ بل میں کمی کے لیے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے ،نجی سطح پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں،شمسی بجلی گھروں کے حوالے سے بڈنگ کا کام تیز ترکیا جائے ،گرمی سے پہلے سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے، شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی بلز میں کمی ہو گی ، شمسی توانائی صاف اور سستی بجلی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،آر ایف پی اور بڈنگ کا کام تیز تر اور شفاف بنانے سے متعلق تمام متعلقہ محکمے ضروری اقدامات کریں،

  • سپیکرسبطین خان کے دھماکہ خیزانکشاف۔ اسمبلی کب تحلیل ہونگی، نئی تاریخ آگئی

    سپیکرسبطین خان کے دھماکہ خیزانکشاف۔ اسمبلی کب تحلیل ہونگی، نئی تاریخ آگئی

    لاہور:گورنرپنجاب نے جواعتماد کو ووٹ لینے کا کہا ہے اس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے گورنر کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا لیٹر ملا اورپھر گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا پیغام بھی آگیا ،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے انکشاف کیا کہ جن وجوہات کی بنیاد پر گورنرپنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے ان وجوہات کا وجود ہی نہیں ، پنجاب میں آئینی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بڑے دلچسپ انکشافات کیے ہیں،

    https://www.youtube.com/watch?v=Aupo1yumN0Y

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھاکہ جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر نے اجلاس بلایا ہے ان میں پہلی وجہ یہ بیان کی گئی ہےیہ چونکہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اب معاملات درست نہیں ہیں ، دونوں ق لیگ کے مرکزی رہنما ہیں اس لیے اب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کو ووٹ لینا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ق لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے،سبطین خان نے انکشاف کرتےہوئے کہا کہ کل سب نے دیکھ لیا کہ ق لیگ کے تمام دس کے دس ارکان صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی پر اعتماد کا بھرپور اظہارکردکھایا،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سنیئرصحافی مبشرلقمان کو گورنر کی طرف سے بھیجی گئی ریکوزیشن کی دوسری خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے ایک صوبائی وزیرہیں جن کی وزارت پر عمران خان خوش نہیں ہیں، اس لیے چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں، اس کا جواب دیتے ہوئے اسپیکرسطبین خان نے کہا کہ اس جگہ پر بھی گورنر پنجاب کو غلطی لگی ، آئینی اور اخلاقی طور پر اس صوبائی وزیرکو کوئی تحفظات ہیں تو وہ چوہدری پرویزالٰہی سے بیان کریں‌،کابینہ میں‌اپنا مسئلہ رکھیں گورنر تو مجاز نہیں کہ وہ اس قسم کے مسائل کو ڈیل کریں‌، یہ پارٹی کا مسئلہ ہے ،پہلے پارٹی سربراہ یا وزیراعلیٰ سے اپنا مسئلہ بیان کریں ، گورنرکسی پارٹی کے اندرونی معاملات کونہیں چھیر سکتے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=Aupo1yumN0Y

    اسپیکر سطبین خان نے کہا کہ تیسرا جواز پیش کیا گیاکہ چونکہ کابینہ اجلاس میں ایک صوبائی وزیرحسنین دریشک اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی تھی اور حسنین دریشک کو چوہدری پرویز الٰہی سے شکوہ تھا ، اس لیے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے ، اس کو جواب دیتے ہوئے اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ یہ بھی کایینہ کے اجلاس کے دوران بدمزگی پیدا ہوئی ، جس کا اسی وقت ازالہ ہوگیا تھا ، چوہدری پرویز الٰہی نے معاملہ رفع دفع کردیا

    اسیکر سبطین خان نے کہا کہ دوسری دلچسپ کہانی یہ ہے کہ پچھلے دنوں گورنرپنجاب نے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا تھا اور ابھی تک وہ اجلاس ریکارڈ پر موجود ہے نیا اجلاس ہی بلایا ، دوسری طرف اس دوران پنجاب اسمبلی میں حکومت کا اجلاس جاری تھی ، وہ اجلاس ختم ہوگیا اور نیا سیشن جاری ہے ، جب تک وہ جاری ہے اس وقت تک گورنر پنجاب نیا اجلاس نہیں بلا سکتے ، یوں یہ سب پہلو ہی غیر آئینی ہیں‌

    سینیئرصحافی مبشرلقمان نے پوچھا کہ اگر گورنر رات کوکچھ کردیں،وزیراعلیٰ‌ کو ڈی نوٹیفائی کردیں تو پھر،اس کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ پھر ملک میں یہی کچھ ہی چلنا ہے توپھرایسے تو صدر گورنر کو ہٹا دیں‌گے اورپھر ملک میں یہی کچھ رہ جائے گا،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چونکہ اب اعتماد کے ووٹ کی ریکوزیشن آچکی ہے اس لیے اب اسمبلی اس معاملے کے بعد تحلیل کردی جائے گی اور یہ یکم جنوری کو بھی ممکن ہے ، کیونکہ گورنر کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کےلیے دس دن کا وقت درکار ہوتا ہے ،

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن اجلاس ہوگا ، کنیٹینرز کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ان کو نہیں پتہ کہ کس نے لگائے ہیں‌مگریہ طئے ہےکہ وہ جمعہ کے دن اسمبلی کا جاری سیشن پھر شروع کریں گے اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے موقف پر موقف دیتے ہوئےسابق صدرسپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ پنجاب میں واقعی آئینی بحران ہے اگریہ اسمبلی کےفورم پر حل نہ ہوا تو پھر عدالتیں ہی اس کو حل کرسکتیں‌ہی