Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یہاں پر آئین کی تو کسی کو پرواہ ہی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    یہاں پر آئین کی تو کسی کو پرواہ ہی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    یہاں پر آئین کی تو کسی کو پرواہ ہی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    سوشل میڈیا پر ٹویٹس کی وجہ سے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت 24جون تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں 24 جون تک توسیع کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا یہ آپ کی ٹویٹ ہے ؟ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ایف آئی اے کو میری کس ٹویٹ پر اعتراض ہے ،عدالت نے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا وہ آئین کے مطابق ہوا ہے آپ کو پتہ ہے آئین کیا ہے ؟ ریاست آئین پر چلتی ہے اگر کوئی چیز پارلیمنٹ میں ہو تو آپ کیسے اعتراض کر سکتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر آئین کی تو کسی کو پرواہ ہی نہیں ہے ، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ درخواست گزار نے ٹویٹس میں پورے ملک کو کہا کہ ریاست کے خلاف کھڑے ہو جائیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ادارے اصل میں عوام کی وجہ سے ہیں عوام میں کچھ لوگ نا سمجھی سے یہ کر دیتے ہیں، ریاست کے اور بہت سے کام ہیں یہ ادارے ان ٹویٹس سے بہت اوپر ہیں کسی کی ٹویٹس یا کہنے پر بغاوت نہیں ہوتی فوج ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، میرے بارے میں کتنی تنقید ہورہی ہے تو کیا یہ میری آزادی کو متاثر کر سکتا ہے؟ مجھ پر کیا کیا الزام لگائے گئے پتہ نہیں فلیٹ بھی دلوا دئیے ،ہو سکتا ہے درخواست گزار نے بھی یہ کہا ہو ،ریاستی ادارے اپنے عمل اور کردار سے اپنا عزت و وقار بناتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ ٹویٹس سے اداروں کو کیا فرق پڑتا ہے ؟سوشل میڈیا پر جتنا جھوٹ ہے کیا آپ سب کے پیچھے پڑ جائینگے ،اگر میرے بارے میں کچھ لکھنے سے میں خوفزدہ ہو گیا تو یہ میرے حلف کی خلاف ورزی ہو گی،ایک ناسمجھی کی ٹویٹ ہے اس پر جرم کیا بنتا ہے ؟ اگر سوشل میڈیا سے پبلک آفس ہولڈر خوفزدہ ہو جائیں تو یہ ان کے حلف کی بھی خلاف ورزی ہو گی، عدالت نے درخواست گزار کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

  • عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کے ساتھ نازیبا ویڈیو میں موجود خاتون سامنے آگئی

    سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کو ویڈیو میں موجود خاتون نے انٹرویو دیا ہے، اس انٹرویو میں طیبہ گل نے انکشاف کیا کہ میں نے ویڈیو چیئرمین نیب کا اصل روپ دکھانے کیلئے بنائی مجھے انصاف تو نہیں ملا لیکن وزیر اعظم عمران خان وہی ویڈیو چیئرمین نیب کو دیکھا کر بلیک میل کرتے رہے اور عمران خان نے نیب سے ہیلی کاپٹر کیس اور مالم جبہ کیس ختم کروا لئے

    خاتون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم کے شکایتی سیل ” سٹیزن پورٹل” پر داد رسی کے لئے شکایت اپلوڈ کی تھی۔ جس کے بعد اس سے وہ ثبوت لے کر ٹیلیویژن چینل پر چلائے گئے اور چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا۔ وہ ویڈیو امانت تھی، میں ویڈیو کو ٹی وی پر نہیں دینا چاہتی تھی، عمران خان اور اسکے حواریوں نے اس ویڈیو کو استعمال کیا اور ٹی وی پر چلوا دیا، اعظم خان نے کہا تھا کہ جو چیزیں آپ کے پاس ہیں وہ ہمیں دیں، میں نے تو ویڈیو تحقیقات کے لئے دی تھی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ہماری ویڈیو ٹی وی پر چلوا دی گئیں، وہ ویڈیو عمران نیازی نے News one پر چلوا دی ، میرے ساتھ چیرمین نیب کی اور بھی ویڈیوز تھیں وہ ویڈیوز یو ایس بی میں تھی اور وہ یو ایس بی میں نے وزیر اعظم عمران نیازی کے سیکرٹری اعظم خان کو دے دیں تھیں

    ‏چیئرمین نیب کے ساتھ ناذیبا ویڈیو میں موجود طیبہ گل نے مزید بتایا کہ شاہزیب خانزادہ نے پروگرام کیا تھا میں نے کچھ حقائق بتائے تھے، نیب کے کیس کے خلاف چارج شیٹ بنتی ہے، میں اور میرا شوہر ڈیڑھ ماہ وزیر اعظم ہاؤس رہے اور کہیں آتے جاتے تھے وہ سب خرچہ وزیر اعظم عمران خان نے اٹھایا،

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    سلیم صافی نے سوال کیا کہ لوگ کیسے یقین کر کیں کہ عمران خان نے آپ کو انصاف دینے کی بجائے، آپ کے دیے ہوئے مواد کو اپنے حق میں استمعال کیا ، جس پر خاتون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے میسج کا ثبوت موجود ہے، ہم نے تو حکومت سے انصاف مانگا تھا لیکن انہوں نے کوئی انصاف نہیں دلوایا، ،عمران خان اور اعظم خان کیا میری بات سنتے، انہوں نے اسی ویڈیو کو استعمال کیا، پرویز خٹک، مالم جبہ کیس ختم ہو گئے،انہوں نے اس ویڈیو سے بے شمار فائدے اٹھائے، ایک کیس اٹھا کر بتا دیں جو انکے خلاف چلا ہو، چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا، ہماری عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، وعدہ کیا جاتا تھا کہ انصاف ملے گا لیکن میں تین سال سے انصاف کی جنگ لڑ رہی ہوں، مجھے کیا انصاف دیتا تھا اپنے کیس بند کروا دیئے، یہ تقاضا ہوتا تھا کہ کچھ اور ہے تو دیں، میں پھر ان پر ٹرسٹ نہیں کر سکی اور ملنا چھوڑ دیا

  • وزیر داخلہ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

    وزیر داخلہ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

    وزیر داخلہ ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کیا لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وکلا اور کارکنوں پر تشدد کا معاملہ سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا،عدالت نے حکم دیا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد بھی کیا گیا تھا، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا، اور اہم اعلان کروں گا،

    قبل ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا معاملہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سیشن جج نے 5،5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے 2 مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظورکی۔ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت 13 جون کو طلب کرلیا۔

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

  • شوکت ترین کےحوالےسےسوشل میڈیا پرلگائےالزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں:آئی ایس پی آر

    شوکت ترین کےحوالےسےسوشل میڈیا پرلگائےالزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں:آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات کی تردیدکی ہے۔

    ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردیدکردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

    اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ اسٹیبشلمنٹ میں سےکسی نے مجھے عمران کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں جانےکا نہیں کہا۔

    شوکت ترین کا کہنا ہےکہ میں واضح طورپراس بات کی تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کی گئی۔

  • قطری فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

    قطری فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

    راولپنڈی:قطر امیر فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل جاسم محمد احمد المنائی نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرینگے۔

    آرمی چیف کی ہدایت پرچولستان میں امدادی کیمپ قائم

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    بیان کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس دوران سپہ سالار نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

    آرمی چیف نےجیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

    پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ کے طور پر پوری کرے گی۔

  • توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی
    ‏وزیراعظم شہباز شریف کے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاظری کے موقع پرشوروغوغا کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے پاکستانی اور پی ٹی آئی کے سپورٹر محمد طاہر کو سعودی عرب کی مدینہ منورہ کی تین ججز پر مشتمل عدالت کی طرف سے تین سال قید اور دس ہزار ریال کی سزا سنا دی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران نازیبا واقعہ پیش آیا تھا مسجد نبوی میں نعرے لگائے گیے مریم اورنگزیب شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی کی گئی واقعہ کے بعد سعودی حکام نے ایکشن لیا اور چند شرپسندون کو گرفتار کیا ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام سے ان افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے ،

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر پاکستان میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر پر مقدمے درج کئے گئے تا ہم تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضمانت کروا لی اور کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا، ان کیسز میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید ابھی بھی ضمانت پر ہیں،

    مسجد نبوی کی توہین کے واقعہ پر پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کیا تھا ،جے یو آئی نے کراچی مین ایک بڑا جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا تھا جس میں مسجد نبوی کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، واقعہ کے اگلے روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ واقعہ میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

     سابق وزیراعظم عمران خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فواد چودھری قاسم سوری شہباز گل کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل اسمبلی میں پیش

    کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل اسمبلی میں پیش

    قومی اسمبلی میں قومی یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز کے قیام کا بل پیش کر دیا گیا

    رکن اسمبلی حامد حمید نے کہا کہ ملک میں جرائم کے بعد جائے وقوعہ سے سائنسی بنیادوں پر ثبوت اکٹھے کرنے کا کوئی نظام نہیں، پوری دنیا میں لوگ آرٹیفشل انٹیلی جینس کی طرف چلے گئے ہیں ،ہمارے ہاں اس موضوع پر ڈگری دینے والی یونیورسٹی موجود نہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ یہ بڑا اچھا آئیڈیا ہے معزز رکن ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے پراسیس کروا لیں ،حامد حمید نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جو بھی ضروریات ہیں ہم پوری کریں گے،

    قومی اسمبلی،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش کر دیا گیا بل مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے پیش کیا،حکومت نے بل کی مخالفت کر دی، وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ بل پر غور کیا جا رہا ہے اسے واپس لیا جائے،ایوان میں بل پیش کرنے کیلئے رائے شماری کرائی گئی اکثریت نے مخالفت کر دی، اکثریت نے بل پیش کرنے کیخلاف ووٹ دیا جس کے بعد بل کو مسترد کر دیا گیا

    کالا جادو کرنے والوں کے لئے سزا بڑھانے سے متعلق بل ایوان میں پیش کر دیا گیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا بل مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری فقیر احمد کی جانب سے پیش کیا گیا ,قومی اسمبلی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل نو کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کی جانب سے پیش کیا گیا

    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفی دینے کا طریقہ کار ہے جن حضرات نے استعفے دیے ہیں ان کے دستخط نہیں ملتے وہ ہاتھ سے لکھ دیں سیکرٹریٹ نے استعفی دینے والوں کی تنخواہیں اور مراعات روکی ہیں کچھ لوگ آئے اور کچھ نہیں کچھ لوگوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    ٹرائل کورٹس میں زیرالتواء منشیات کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب

  • توانائی کی بچت،صوبوں کا  بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پراتفاق

    توانائی کی بچت،صوبوں کا بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پراتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کیا ہے۔

    قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔

    اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی، وزراء اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں لگنے والے چار پاور پلانٹس میں سے 1250 میگاواٹ کا سستا ترین پاور پلانٹ 2020ء میں فعال ہو جانا چاہئے تھا تاہم یہ منصوبہ ابھی تک فعال نہیں ہو سکا، اس کی تاخیر کا ذمہ دار کون ہے، قوم کو اس کا حساب کون دے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جتنے اچھے منصوبے بنائیں اگر ان پر عملدرآمد نہیں ہو گا تو بے سود ہیں، افسر شاہی کا یہ رونا جائز ہے کہ انہوں نے کام کیا اور انہیں پکڑ کر نیب کے عقوبت خانوں میں ڈالا گیا، ان بیورو کریٹس نے پاکستان کے اربوں روپے بچائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت جس میں ٹیکسٹائل کا اہم کردار ہے وہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایگری انڈسٹریل انویسٹنمٹ کی طرف جائیں گے،

    گلف میں ٹیولپ کے بھرے جہاز پڑوسی ملک سے آتے ہیں، ہمارے پاس انڈسٹری اور ٹیکنالوجی ہو تو ہمارے پھل دنیا کی مارکیٹوں میں بہترین جگہ بنا سکتے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں،

    اس کیلئے ترکی، چین اور جاپان سے بات کی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کے چھوٹے چھوٹے کاموں کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں، اگر نگرانی اور تڑپ ہو تو پاکستان آگے بڑھے گا، آج ترکی، چین اور جاپان ہم سے ناراض ہیں، گذشتہ حکومت نے دوست ممالک اور سرمایہ کاروں کو ناراض کیا، دوست ممالک سے تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دے کر برآمدات کو 15 ارب ڈالر زتک لے جانے کا وزارت آئی ٹی کو ہدف دیا ہے اس کیلئے میں بھی وزیر آئی ٹی کے ساتھ بیٹھوں گا، بھارت کی آئی ٹی کی برآمدات 200 ارب ڈالرز ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں ہماری برآمدات 4 ارب ڈالرز سے بھی کم ہیں، بھارت میں بھی بیورو کریسی کیلئے ہم سے زیادہ سرخ فیتہ ہے تاہم اتنی زیادہ برآمدات کیسے ممکن ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خصوصی صنعتی زونز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،

  • نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی نیب نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ احسن اقبال پر ریفرنس میں الزامات کیا ہیں؟ احسن اقبال پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں تو پھر کیس کیا ہے؟ وکیل ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ احسن اقبال پر اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے،نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کی منظوری سی ٹی ڈبلیو پی سے لی گئی، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سی ٹی ڈبلیو پی کیا ہے اور اس ادارے کا کیا کردار ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرتی ہے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس ادارے کا کردار اور قانونی حیثیت کیا ہے؟ کیا سی ٹی ڈبلیو پی کے چیئرمین کے علاوہ دیگر ممبرز بھی ریفرنس میں ملزمان ہیں؟ نیب نے منظوری دینے والے بورڈ میں سے محض ایک شخص کو ملزم کیسے بنا دیا؟ نیب نے پک اینڈ چوز کیسے کیا؟ منظوری تو پورے بورڈ نے دی تھی، احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

     

  • چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی الیکشن کمیشن سے چھپانا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی وکیل

    چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی الیکشن کمیشن سے چھپانا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی وکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے بریفنگ دی درخواست گزار اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں موجود تھے،نجم شاہ نے کہا کہ اکبر ایس بابر کی جمع کرائی گئی جائزہ رپورٹ حقائق کیخلاف ہے،انور منصور نے کہا کہ اکبر ایس بابر وہ حقائق بھی سامنے لانا چاہتے ہیں جو اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں نہیں،گلبرگ لاہور کے ایک بینک اکاؤنٹ کا 2014 میں علم ہوا، ریکارڈ نکلوانے پر علم ہوا کہ بعض ٹرانزیکشنز 2013 سے پہلے کی بھی ہیں،متعلقہ اکاؤنٹ کی تفصیلات ازخود کمیشن کو پیش کر رہے ہیں،چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی الیکشن کمیشن سے چھپانا نہیں چاہتے،

    پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ذرائع آمدن میں ڈونرز کی تفصیل نہیں مانگتا تھا، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد سے مکمل ریکارڈ رکھا اور فراہم کیا جاتا ہے،اکبر بابر کی رپورٹ میں ایک الزام کیش جمع کرانے کا بھی تھا،چیئرمین آفس میں آنے والے فنڈز بنک میں جمع کرائے گئے،آڈٹ رپورٹ میں نقد رقم جمع کرانے کی تمام تفصیل موجود ہے،عمران سعید نامی شہری پر زیادہ فنڈنگ دینے کا اعتراض کیا گیا ہے، قانون کے مطابق کسی پر پابندی نہیں کہ کتنے فنڈز دے سکتا ہے کتنے نہیں، ممبر سندھ نثار درانی نے استسفار کیا کہ عمران سعید کا شناختی کارڈ نمبر کیوں نہیں لکھا گیا؟ نجم شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اُس وقت شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنے کی پابندی نہیں تھی،ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی نے اتنے زیادہ اکاؤنٹ کھولے ہی کیوں تھے؟انور منصور نے کہا کہ بہت سے اکاؤنٹس مقامی طورپر تنظیموں نے کھلوانے تھے،پی ٹی آئی نے علم ہونے پرآڈٹ فرم سے مسئلہ حل کرنے کیلئے تجاویز مانگیں،ایسے تمام اکاؤنٹس کو بند کیا گیا جو فنانس ٹیم کے علم میں نہیں تھے،ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق کئی چیک کے نمبرغلط ہیں،نجم شاہ نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں کئی انٹریزکو 2 بارظاہرکیا،

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے سے متعلق درخواست مضحکہ خیز ہے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں بار بار التوا مانگ کر مقدمہ کو طول دینے کے حیلے بہانے اور تاخیری حربے استعمال کرتی آ رہی ہے الیکشن کمیشن فیصلہ سنانے کے قریب ہے تو فیصلہ روکنے کیلئے درخواست دے دی گئی ہے، فارن فنڈنگ نہیں لی کے دعوے کرنے والے اب حقائق سامنے آنے سے خوفزدہ کیوں ہیں اور اگر فارن فنڈنگ نہیں لی تو فیصلے کو روکنے کے لئے مختلف تاخیری حربے کیوں استعمال کئے جا رہے ہیں تحریک انصاف کی فیصلہ روکنے کی درخواست سے ثابت ہوتا ہے کہ انکی چوری ثابت ہو چکی ہے