Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اورکل دوسرا ہوگا

    ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اورکل دوسرا ہوگا

    ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اورکل دوسرا ہوگا ،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ بابر اعوان سمیت دیگر وکلا کو بھی گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی ماضی میں بھی ایسے حالات پیدا ہوئے لیکن ایسا نہیں جو اس بار ہوا،وکیل نے کہا کہ اطلاع آئی کہ انہوں نے شاہراہوں پر شیشے توڑ کر ڈالے گئے حکومت نے یہ اندازہ کرلیا کہ احتجاج کیسے روکیں گے،ہماری درخواست کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے نہیں انتظامیہ نے ان کو بھی ہراساں کیا جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا دیگر ہائیکورٹس میں کوئی درخواستیں داخل ہوئی ہیں،

    جسٹس منیب اختر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات کو ہم سمجھتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آگر آپ احتجاج کا حق مانگتے ہیں تو آپ بھی کسی ضابطے کے پابند ہیں کچھ عرصہ قبل ایک سیاسی جماعت نے احتجاج کیا ،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت چاہتے ہیں،آپ نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 15 پر عمل در آمد کی بات کی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آپ یہاں موجود ہیں ،کیا کہیں گے؟ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے احتجاج کی درخواست کی ہے،یہ کہا جا رہا ہے کہ ایک خونی مارچ ہے

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک عام شہری جس کو مسائل کا سامنا ہوگا اس کا کیا ہوگا ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پریس کے مطابق اسکول بند ہوگئے ہیں، امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی لگائی گئی ،ایسی صورتحال میں عام آدمی کیا کرسکتا ہے؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کا سب کو علم ہے،اگر لاک ڈاون ہوجائے تو کیا ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں مزید معلومات لے کر عدالت کو بتاونگا

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی احتجاج کیلئے جگہ مختص کی گئی تھی،میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتظامیہ سے معلوم کرتا ہوں کہ درخواست پر کیا فیصلہ ہوا،بار کے صدر نے کہا کہ پولیس وکلاء کو بھی گھروں میں گھس کر گرفتار کر رہی ہے، سابق جج ناصرہ جاوید کے گھر بھی رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا،مظاہرین اور حکومت دونوں ہی آئین اور قانون کے پابند ہیں،
    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار کسی کو نہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مسلح افراد کو احتجاج کی اجازت کیسے دی جا سکتی؟ شعیب شاہین نے کہا کہ ابھی تو احتجاج شروع ہی نہیں ہوا تو مسلح افراد کہاں سے آ گئے؟ مولانا فضل الرحمان دو مرتبہ سرینگر ہائی وے پر دھرناُدے چکے ہیں، بلاول بھٹو بھی اسلام آباد میں لانگ مارچ کر چکے ہیں اب بھی مظاہرین کیلئے جگہ مختص کی جا سکتی ہے،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے عدالت کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے،معیشت کے حوالے ریمارکس میڈیا کو چلانے سے روکا جائے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال تو ہر انسان کو معلوم ہے،

    دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جی اٹارنی جنرل بتائیں کیا ہدایات لی ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی اجازت مانگی،سیکیورٹی صورتحال کے باعث سری نگر ہائی وے کی اجازت نہیں دی گئی، سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،سیکیورٹی اداروں نےعمران خان پر خود کش حملہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،

    عدالت نے کہا کہ کیا حکومت نے جلسے کیلئے کوئی متبادل جگہ آفر کی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے جمہوری پارک سمیت کچھ جگہوں کی آفر کی تحریک انصاف صرف سری نگر ہائی وے پر جلسے کیلئے بضد ہے سری نگر ہائی وے بلاک ہونے سے پورا اسلام آباد متاثر ہوتا ہے, جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سری نگر ہائی وے تو پہلے بند کر دی گئی ہے سیکریٹری داخلہ بتائیں سڑکیں بند کیوں ہیں گرفتاریاں کیوں کی گئیں، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ آئی جی پولیس اور صوبائی افسران گرفتاریوں کا جواب دیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہے عوام کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملے کے حل کی ہدایت کر دی

    سپریم کورٹ نے کہا کہ جلسے کیلئے ڈھائی بجے تک متبادل جگہ کا بتایا جائے،چیف کمشنر اسلام آباد متبادل پلان پیش کریں ،سپریم کو رٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو اپنی جماعت سے ہدایت لینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی یقینی بنائے کہ جلسے سے عوامی حقوق متاثر نہیں ہونگے، سپریم کو رٹ نے کیس کی سماعت میں ڈھائی بجے تک وقفہ کردیا اور کہا کہ سری نگر ہائی وے کے علاوہ کسی اور جگہ کا تعین کیا جائے، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے لیے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،کہا لانگ مارچ کے لیے مناسب جگہ فراہم کریں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مظاہرین کو رسائی دینے کے لیے ٹریفک پلان بنایا جائے،مظاہرین اپنا احتجاج کریں اور گھروں کو جائیں،پی ٹی آئی سے یقین دہانی بھی لیں گے کہ احتجاج پر امن ہوگا،املاک کو نقصان نہ پہنچے، تشدد ہو نہ ٹریفک بلاک ہو،سیکریٹری داخلہ ،چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آئی جی اور اٹارنی جنرل معاملے کا حل نکالیں پی ٹی آئی کے وکیل ہدایات لیکر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں، سب بہاریں پاکستان کے ساتھ ہیں،اگر پی ٹی آئی کو گرفتاری کا خدشہ تو لسٹ دے دیں،جنھیں گرفتاریوں کا خدشہ ہے انھیں تحفظ دینگے،سیاسی جماعتوں کے بھی مفادات ہیں،عوام اورملک کے سامنے سیاسی مفادات کی حیثیت نہیں،ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اور کل دوسرا ہوگا

    لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف کیس کی تیسری بار سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوگئے ،بابر اعوان نے کہا کہ 23مئی کو جلسے کی اجازت مانگی گئی عدالت حکومت کو چند احکامات جاری کرے،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکلا کو دوبارہ بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ایک گھنٹے میں عدالت کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا جائے،ایک گھنٹے بعد دوبارہ کیس سنیں گے،دونوں فریقین ہدایات لیکر آگاہ کریں، سپریم کور ٹ نے کیس کی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کردیا

    عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سے متعلق حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا جائے،عدالت نے پی ٹی آئی اور حکومت کو ایچ نائن گراونڈ میں جلسے کی اجازت پر مشاورت کر کے آگاہ کرنے کا حکم دیا، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے ایچ نائج گراونڈ دینے کی استدعا کر دی،بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے چار مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو دھرنے کیلئے ایچ نائن گراونڈ دیا تھا، تمام گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، تمام کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں چادر اور چار دیواری کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، وکلا کے چیمبرز پر ریڈ اور گرفتاری کو فوری روکا جائے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پوچھ کر بتائیں احتجاج کب تک رہے گا ؟ فیض آباد یا موٹروے بندکرنے سے کام نہیں ہوگا، کوئی فوڈ چین نہیں ٹوٹے گی ،

    پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی اجازت دینے کی استدعا کر دی وکیل نے کہا کہ جہاں جے یو آئی نے دو مرتبہ دھرنا دیا وہاں ہی احتجاج کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے پرامن دھرنے اور امور زندگی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعاپر وزیراعظم سے ہدایات لینے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل ایک گھنٹے میں وزیراعظم سے ہدایات لیکر آگاہ کریں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ توقع ہے ایک گھنٹے میں فریقین کا اتفاق رائے ہو جائے گا، سپریم کورٹ سیاسی معاملات میں نہیں پڑے گی سیاسی معاملات کے لیے آئین نے اجازت دی ہے، سیاسی معاملات سے ہمارا لینا دینا نہیں، لیکن ہم نے آئنیی معاملات کو دیکھنا ہے،دونوں فریقین میں رابطے کا فقدان ہے، شائستگی کی کمی کی وجہ سے معاملات بگڑ رہے ہیں، وکلا کو ہراساں نہ کیا جائے اور نہ انکے دفاتر پر چھاپے مارے جائیں، عدالت اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کررہی ہے،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے بابر اعوان سے کہا کہ تحریک انصاف دھرنے کا دورانیہ بتائے، جس پر بابراعوان نے جواب عدالت کو بتانے سے معذرت کر لی اور کہا کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے اس کو سیاسی فورم پر ہی ہونے دیں،ہمارا مطالبہ نئے انتخابات کا ہے اس پر اٹارنی جنرل سے بات نہیں کروں گا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ احتجاج روکنے کیلئے چھاپے اور گرفتاریاں غیر قانونی عمل ہے، پی ٹی آئی کو موٹروے یا فیض آباد بند نہیں کرنے دینگے،شیلنگ اور لاٹھی چارج کے حوالے سے باضابطہ حکم جاری کرینگے،ایم پی او کے حوالے سے بھی حکمنامہ جاری کرینگے،

    سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب پولیس کے اقدامات پر اظہار برہمی کیا گیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیاپولیس کا کام گاڑیاں توڑنا اور آگ لگانا ہے؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ لاہور میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد ہوا، جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ اسلحہ تو آج کل ہر گھر میں ہوتا ہے،صبح سے کیا اسلحے والی کہانی سنائی جا رہی ہےاسلحہ کہانی کو اب بند کر دیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے، پنجاب میں جو ہو رہا ہے وہ بدقسمتی ہے،

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

  • ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے  کی کال دیدی

    ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دیدی

    اسلام آباد:عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت ختم ہونے اور پے در جلسوں کے بعد اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا بدھ سے آغاز ہو گا، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوابی پہنچیں گے، امبار انٹر چینج سے جلوس کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ رکاوٹیں، موٹر وے سمیت تمام راستے بند کر دیئے گئے، پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں پی ٹی آئی کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا، ریڈ زون سمیت پورے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اہم، رینجرز اور فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا، خاص طور پر چاہوں گا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ نکلیں، عوام سے درخواست ہے کہ ملک بھر سے نکلیں، ملک میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہم پر امریکا کےغلاموں کو مسلط کیاگیا، غلاموں میں ہمت نہیں کہ امریکا کو جواب دیں، ہم اگر نہیں نکلیں تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے،

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہاہے اس کو ضائع نہ کریں۔ کل حقیقی مارچ کی قیادت کروں گا،جیلوں سے ڈرنانہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اسمبلیاں تحلیل کریں اور الیکشن کرائیں، اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، حقیقی آزادی کے لئے عوام دیگر شہروں سے بھی نکلے، کامیاب ہو گئے تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے، باہر کے سامراجوں کو اس قسم کے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، عوام جہاد سمجھ کر نکلیں، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے۔

  • عمران خان اکیلےعوام کی تباہی کے ذمہ دار , اسی کا نام لینا پڑیگا، مریم نواز

    عمران خان اکیلےعوام کی تباہی کے ذمہ دار , اسی کا نام لینا پڑیگا، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا کہ آج ایک افسوسناک دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے ایک کانسٹیبل کو شہید کردیا گیا ہے،اس طرح سے ہمیں نہیں کرنا چاہیے پولیس نے دروازہ کھڑکایا تو تحریک انصاف کے ورکر نے اس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی.

    ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کا مائیک ہٹوا دیا اور کہا کہ ار آر وائے نیوز کو جسے عمران خان نے چالیس ارب روپے دیئے ہیں اس لئے ان کا ساتھ دے رہا ہے.

    مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے سیدھی فائرنگ کرکے بتادیا ان کے ارادے کیا ہیں، ان کے پاس آنسو گیس کے شیلز بھی ہیں انھوں نے ڈنڈے بھی رکھے ہوئے ہیں یہ چاہتے ہیں خون کا کھیل کھیلیں، جب کرسی ان سے چھین لی گئی تو ان کو دھچکا پہنچا انھوں نے کہنا شروع کردیا کہ میرے قتل کی سازش ہورہی ہے،جب عوام کے سامنے سچ آگیا تو انھوں نے سوچا ملک میں آگ لگائی جائے، یہ کہتے ہیں یہ ملک سری لنکا بن جائے گا مگر اس کو ہم سری لنکا بننے نہیں دیں گے.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج جو کانسٹیبل شہید ہوا ہے اس میں حمزہ شہباز ، قاسم اور دوسرے بچے میں کیا فرق ہے،ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں، کوئی بھی تحریک جہاد انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے.اپنے بیٹوں کو واپس بلاؤ اور ان کو کہو آکر لیڈ کریں برٹش پاسپورٹ چھوڑیں اور پاکستان آئیں اپنے بچوں کو کہے کہ آئیں اورمارچ کو لیڈ کریں

    مریم نواز نے کہا کہ جب میں نے مارچ کو نکلی تو اس کو لیڈ کیا،جب نیب نے مجھے بلایا تو سامنے کھڑی ہوگئی کہ کھولو دروازہ اور مارو مجھے پتھر، قوم کے بچوں کو استعمال کرتے ہو بلاؤ اپنے بچوں کو.

    پریس کانفرنس کت دوران مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سی این این کے انٹرویو میں انھوں نے کوئی سازش کی بات نہیں کی، انھوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا کہ امریکی صدر نے مجھے فون نہیں کیا. کیا یہ تضاد پاکستان کی عوام کو نظر نہیں آرہا، سب کو نظر آرہا ہے. آپ کی حیثیت ایک بولی سے زیادہ نہیں ہے دوسرے ملکوں میں جاتے تھے تو چغلیاں کرکے آتے تھے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہو کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ آپ کی جھوٹی کمپین چلائے،کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں ، آپ نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے،جب وزیر اعظم تھے تو اپنے چیف سے اچھا کوئی نہیں تھا پھر کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے کل کہا فوج نیوٹرل رہے. ای سی پی کا چیئرمین خود لگایا پھر اس کے خلاف ہوگئے جب ان کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت آگئے.پہلے عدالتوں کی تعریفیں لیکن جب آئین بچانے کے لئے رات کو آئی تو ان کے خلاف ہوگئے.

    مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں کو کہوں گی میڈیا سوشل میڈیا کو مت دیکھے عوام کے لئے فیصلے کریں کسی اور ملک میں ایسا آدمی آتا تو پاگل خانے کی وین اس کو آکر لے جاتی، ہمارے چہرے اس کے دل اور دماغ پر لکھے ہیں ہمیں وہ جانتا ہے وہ دھمکی اسٹیبلشمنٹ کو دیتا ہے یہ لانگ مارچ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے،حمزہ شہباز کو پنجاب کی عوام نے چنا ہے پہلے پنجاب کو بزدار اور فرح گجر سے لوٹا،سب سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، دو ہزار ستارہ اٹھارہ میں یہ سڑکیں نئی تھی.

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہے وہی رہے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں اور وہی رہیں گے، وہ کھلے عام کہے رہے ہیں خون اور فساد ہوجائے گا گورنمنٹ کیسے آپ کو فری ہینڈ دیدے. اگر ان کو فری کر بھی دیا جائے تو پچھلے دھرنے میں انھوں نے کیا کیا تھا.

    مریم نواز نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ بنا آج بھی کانسٹیبل شہید ہوا اس کا ذمہ دار عمران خان ہے،میٹرک اور اولیول اے لیول کے امتحان ہونے والے ہیں اپنے بچے لندن میں ہیں دو دن کے لئے سکول بند کرنے پڑگئے، تم اعلان کرکے پھنس گئے ہو تمھارا چہرہ آج لٹکا ہوا تھا
    میں نے کل وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو کہا ہے عمران خان کو آنے دیں اور بیٹھنے دیں.

    مریم نواز نے مزید کہا کہ چائنیز صدر نے آنا تھا اس کی وجہ سے نہیں آسکے پھر اس نے تباہی اور مہنگائی کی ،ن لیگ لوڈشیڈنگ ختم کرکے گئی تھی لوگ کہتے تھے یہ جن تھے جو لوڈشیڈنگ ختم کرگئے، میں شفقت سے نہیں تکلیف سے عمران خان کا نام لیتی ہوں وہ اکیلا ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، تم نے خواتین پر گھٹیا جملہ کسا تم خواتین کو اس نظر سے دیکھتے ہو،مریم نواز شریف کو پروٹیکشن ہے اس کا باپ اور فیملی اس کے ساتھ ہے
    تم نے ان خواتین پر حملہ کیا جو اکیلی باہر نکلتی ہیں اس کا بھی حساب ہوگا، جب تک کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں ہوتی جس انسان نے ڈالر کو 105 سے 180 تک پہنچا دیا
    اور تم امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بات کرتے ہو،چھ بلین ڈالر میں قومی اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس تم نے گروی رکھ دیا.کہتے ہیں شہباز شریف نے امپورٹڈ چیزوں پر بین لگادیا سب سے بڑے امپورٹڈ تم ہو، تمھارے سابق وزیر آکر معیشت کی بہتری کی باتیں کررہے ہیں جو ترکیبیں تب کیوں نہ آئی جب حکومت میں تھے.

    مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ وہ یہ روایت نہ لائیں پاکستان میں کہ جو عدلیہ کو گالی دے گا فیصلے اس کے حق میں آئیں گے ،تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اس شر کو روکیں،عمران خان کو اداروں کی تذلیل نہیں کرنے دیں گے. ثاقب نثار صاحب عبرت کی وہ تصویر ہے جس کو تمام عدلیہ کو سامنے رکھنا چاہیے، الیکشن جب ہونے ہوں گے تو ہوں گے اب کام ہوگا.عدلیہ کی سمت سیدھی کرنے کے لئے ثاقب نثار کو دیکھنا بہت ضروری ہے، سچ کو ایک نہ ایک دن سامنے آنا ہوتا ہے،معید پیرزادہ نے اقرار کیا اچھی بات ہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے،ایک دن عمران خان خود بھی بولے گا کہ وہ بھی استعمال ہوا ہے. آج کہتے ہیں پوری کابینہ ضمانتوں پر ہیں تو تم نے ان پر جھوٹے مقدمے بنائے. رانا ثناء اللہ پر جھوٹی ہیروئن ڈالی رانا ثناء اللہ ان کو برا لگتا ہے رانا ثناء اللہ کو اپنے ملک کا دفاع کرنا آتا ہے.پنجاب میں فرح گوگی اور بزدار کے ذریعے لوٹ مار کی ہے چاہتے ہیں وہ نہ کھلے.

    رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ جب کابینہ نہیں ہے اس کا ذمہ دار آئین شکن گروہ ہے
    تنقید یہ تھی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہے مداخلت نہ کریں، عمران خان کی تنقید یہ ہے مجھے حکومت کیوں نہیں دے رہے مجھے کیوں نے بچایا ، کیوں میرے آنکھیں اور کان نہیں بن رہے، فارن فنڈنگز کی تحقیقات بھی ہوگی اور اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،اگر اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئین کا ساتھ دینا ہے اورایک شخص کا نہیں دینا تو اس میں کیا برائی ہے . انشاء اللہ تعالی بہت جلد میاں صاحب ہمارے درمیاں ہوں گے.

  • قوم خوف ختم کردے،ایک ایک کو دیکھ لوں گا ،عمران خان

    قوم خوف ختم کردے،ایک ایک کو دیکھ لوں گا ،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق صدر رعمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بنے گا، کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان تھا یا ان چور ڈاکوؤں کا پاکستان، 60فیصد کابینہ مجرم ہے، ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں، کرائم منسٹر اور بیٹے کو سزا ہونا تھی، ان پر 24 ارب کے کیسز ہیں یہ آج ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والے اداروں سے سوال ہے، یہ عدلیہ سے سوال ہےکہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھے گی، ہم نے واضح طور پر کہا ہےکہ 26 سالہ سیاست میں کوئی قانون نہیں توڑا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، یہ اس لیے کررہے ہیں کہ باہر کی سازش کا جو مراسلہ چیف جسٹس سمیت سب کو بھیجا، قومی سلامتی میں ثابت ہوا کہ باہر سے مداخلت ہوئی اور حکومت گرائی گئی، ان لوگوں کو لایا گیا جو اس ملک کے 30 سال کے مجرم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ہمیں غلام سمجھتے ہیں کہ اتنا بڑا ظلم ہوا اور ہم احتجاج بھی نہ کریں، جب بلاول اور فضل الرحمان لانگ مارچ لے کر آیا تو کیا ہم نے کوئی پکڑ دھکڑ کی۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں، جن لوگوں نے زندگی میں کوئی جرم نہیں کیا، کیا ہماری عدلیہ اس کی اجازت دے گی جو ہورہا ہے، اگر آپ نے یہ اجازت دی تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائے گی، اس کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں قرآن میں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے آپ راہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں یا دوسری طرف کھڑے ہیں، اللہ نے بیچ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی، جو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو واضح کرتا ہوں ان کا حلف پاکستان کی سالمیت، خوداری کا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آج جو ہورہا ہے افسوس سے کہتا ہوں یہ ہمارے سابق فوجیوں سے جو کررہے ہیں یہ ساری قوم کو سمجھنا چاہیےکہ وہ ان کی طرف بھی دیکھ رہی ہے، ججمنٹ آپ کی طرف بھی آئےگی ، اگر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے توآپ پر بھی ذمہ داری ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے حالات برے ہیں، انہوں نے ڈیڑھ ماہ میں معیشت تباہ کردی، جب تک یہ لوگ ہیں اندھیرا ہے، اس کا ایک ہی حل ہی فوری الیکشن کرادیں، کوئی حل نہیں، جو بھی کریں گے ملک نیچے جائیگا، خوف ہے ہم سری لنکا کی طرف جارہے ہیں کیونکہ ہمارے راستے میں چور بٹھادیے گئے، چور یہ نہیں چاہ رہے کیونکہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت نہیں کرنا کرپشن ختم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ ، عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھتاہوں جو یہ کررہے ہیں یہ کونسی حکومت کرتی ہے، پاکستان سے کونسی غداری ہورہی تھی، ہمارے ممبران قومی اسمبلی کو پکڑ لیا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل پختونخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر اسلام آباد کے لیے نکل رہا ہوں، ہر طرف قافلے آرہے ہیں، میں اسے سیاست نہیں سمجھ رہا جہاد سمجھ رہا ہوں، قوم سے کہتا ہوں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ایک سرکاری افسر اور بیوروکریٹ کا نام نوٹ کررہے ہیں، خاص طور پر اسلام آباد کے آئی جی کو دیکھ رہے ہیں، بیوروکریسی کو پیغام ہے کہ غیر قانونی آرڈر مانیں گے تو آپ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایک تباہی کا راستہ ایک حقیقی آزادی کا راستہ ہے جس کے لیے سب شہریوں کو تیار ہونا چاہیے، اب کوئی ہمیں روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے، عوام کو سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہو گا۔

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومتی حکمت عملی کے تحت پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اہلکاروں کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر سمیت مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 دو ماہ کیلئے نافذ کر دی گئی جبکہ شہر کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر کے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے لاہور میں 20 مقامات پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،قانون نافذ کرنے والےاداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ساڑھے350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے ان مقامات پر موبائل فون سروس کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔

  • لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کا لانگ مارچ اگر پرامن ہوا تو آنے دے گی اور اگر پرامن نہ ہوا تو روکا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی،مفاد عامہ کے لئے تمام راستے کھلے رکھیں گے،کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا،دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ فوری الیکشن چاہتے ہیں، تا ہم حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن نہیں چاہتی، سابق صدر آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کی جانب جائیں گے لیکن پہلے اصلاحات کریں گے، اصلاحات سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے، اب موجودہ حکومت 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، عمران خان نے بھی 25 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیں گے،

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

  • ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں کا کہنا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہداءپیکج دیں گے شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

    قبل ازیں وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا۔ کہا معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی، پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئےعدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا

    دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، شیخ رشید مسلسل خونی مارچ اور تصادم کے حوالہ سے بیانات دے رہے ہیں جسکی وجہ سے شیخ رشید کو نظر بند کیا جا سکتا ہے

    صدر پی ٹی آئی علماء ونگ لاہور علامہ اصغر عارف چشتی گرفتارکر لئے گئے، علامہ اصغر عارف چشتی کو رات گئے گلشن راوی سے حراست میں لیا گیا ہے۔علامہ اصغر عارف چشتی گلشن راوی میں حماد اظہر کے گھر میٹنگ میں شریک تھے۔علامہ اصغر عارف چشتی دو روز قبل ہی علماء ونگ لاہور کے صدر مقرر ہوئے تھے

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےگھروں پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے پولیس گھروں میں زبردستی داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کو پامال کر رہی ہے حکومت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہےپولیس اہلکارحکومت کے غیرقانونی احکامات کو نظر انداز کریں،

    راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں،امپورٹڈ حکومت حوش کے ناخن لے، مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے اپنی نااہلی کو نہیں چھپا سکتی،

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

  • دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرستان میں دہشتگردوں کےحملے کی شدید مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنےوالےسپاہی ظہوراورسپاہی رحیم گل کوخراج عقیدت پیش کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداکےاہلخانہ سےاظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا-

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے-

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

    واضح رہے کہ 23 مئی کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے جواب میں فوجیوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ظہور خان (عمر 20 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی رحیم گل (عمر 23 سال، رہائشی ایبٹ آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا –

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • سعودی ولی عہد اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا-

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا-

    چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال دنیا کی 100 بااثرشخصیات میں شامل


    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف پاکستان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر…

    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

    نوازشریف حکومت کی مدت پوری کرنے پر مان گئے،قانون شکنی پر گرفتاریوں کا فیصلہ

  • وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والاملزم گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والاملزم گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والاملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹ بنایا گیا تھا، ٹویٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ تھا اور صارف رمیز راجہ لائیو نے نام بدل کر شہباز شریف رکھ لیا اور تصویر بھی وزیراعطم شہباز شریف کی لگا دی، رمیز راجہ لائیو کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کی جا رہی تھی، تا ہم اب اس صارف کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

     

    وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ، ابوبکر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں ابوبکر نے اپنی ٹوئٹ میں صارف کے اکاؤنٹ اور شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجا لائیو ) کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب رمیز راجہ لائیو نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باغی ٹی وی کا لنک پروفائل میں لگا رکھا ہے، ادارہ باغی ٹی وی کا ایسے کسی بھی نوسرباز سے کوئی تعلق نہیں ہے، باغی ٹی وی فیک اکاؤنٹس اور خصوصا پروپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی کرتا ہے،

    باغی ٹی وی پر بلاگز لکھنے والے بلاگر بھی جو اپنی پروفائل میں باغی ٹی وی کا ہینڈل لکھ رہے ہیں وہ باغی ٹی وی کے امپلائی نہیں ، بلکہ وہ اعزازی طور پر بلاگز لکھتے رہے، ایسے تمام افراد کی ٹویٹس اور ٹویٹر پر انکے کام کا ادارہ ذمہ دار نہیں ہے ،باغی ٹی وی ایسے تمام افراد کو متنبہ کرتا ہے کہ جن صارفین کا باغی ٹی وی سے تعلق نہیں وہ اپنے ٹویٹر پروفائل سے باغی ٹی وی کا ہینڈل ختم کر دیں، بصورت دیگر ادارہ انکے خلاف قانونی کاروائی کا مجاز ہو گا،

    پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سیاسی جماعت استعمال کرنے لگی

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد