Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    نئی دہلی : پٹھان کوٹ واقعہ:امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان ، پاکستان کی سلامتی کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اورکشمیریوں کے خلاف مدد مانگ لی،اس سلسلے میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس پیغام سے پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سی آئی اے کے سربراہان کے درمیان بھی مشاورت ہوئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت نے بمبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائینڈ یعنی جماعت الدعوہ کے بانی سربراہ پروفیسرحافظ محمد سعید، کشمیری جماعتوں اور کشمیرکے مسئلہ پرحمایت کرنے والی قوتوں کواس حملے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اورمبینہ دہشت گردی کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ "ناقابل واپسی اقدام” کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

    دونوں ممالک کی طرف سے ڈو مور کا یہ مطالبہ وزارتی ڈائیلاگ” کے اختتام پر ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا جس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔یہ بھی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی اور جوبائینڈن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پراتفاق کیا گیا اوراس امید کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں وہ ضرور اس مطالبے پرعمل درآمد کرکے دکھائیں گے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈومور کہنے کے حوالے سے 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے شرکاء میں ریاستہائے متحدہ سے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III اور ہندوستان سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل تھے۔

    مشترکہ بیان میں بھارت اور امریکہ کے "وزراء نے دہشت گرد پراکسیوں اور سرحد پار دہشت گردی کے ہر قسم کے استعمال کی سختی سے مذمت کی اور 26/11 کے ممبئی حملے، اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔”

    امریکہ اوربھارت کے وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی کرے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

    وزراء نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، پرتشدد بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا عزم کیا۔

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اورامریکہ کی طرف سے شہبازشریف سے یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت جس کے سربراہ عمران خان تھے وہ اندر سے خود کٹراسلام پسند تھے اوران کی ہمدردیاں ان قوتوں کے ساتھ تھیں جوبھارت اورامریکہ کومطلوب ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ "وزراء نے FATF کی سفارشات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے اس مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کویہ یقین دہانی کروائی ہےکہ امریکہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

    یاد رہے بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا مسعود اظہر کو اس واقعے میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کرتھا ۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاتھا کہ بظاہر صرف عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ اسلام آباد حکومت کی مبینہ مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے بعد بھارتی دفاعی ماہرین ، حکومتی اہلکار اوربھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزامات پاکستان کی سلامتی کیے خفیہ ادارے آئی ایس آئی ، جماعتہ الدعوۃ اورکشمیری تنظیموں پرلگائے تھے ، جن کو بنیاد بنا کرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتےہیں ،دفتر خارجہ

    امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتےہیں ،دفتر خارجہ

    پاکستان نے 11 اپریل کو امریکہ بھارت ٹوپلس ٹو وزارتی مذاکرات کے بعد جاری بیان میں غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیان میں پاکستان کے خلاف دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فعال، قابل اعتماد اور رضامند شراکت دار رہا ہے،امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی امریکہ سمیت عالمی برادری اعتراف کرتی ہے،خطے کے کسی ملک نے امن کے لیے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں،پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کی مایوس کن کوشش ہے،بھارت کا دوسرے ممالک کی سرزمین کا استعمال اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ریکارڈ پر ہے،سنگین صورتحال کا ادراک نہ کرنا بین الاقوامی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے،

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

  • کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی
    وزیر اعظم شہبازشریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

    خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہیلی پیڈ پر چیف سیکرٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دوران پروازاجلا س کی صدارت کی اجلاس میں کراچی اور معاشی امور سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مفتاح اسماعیل و دیگر حکام موجود تھے،

    وزیر اعظم شہبازشریف کی مزارقائد آمد ہوئی خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم کی گاڑی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چلارہے تھے وزیر اعظم نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے

    وزیراعظم پاکستان نے مزارقائدپرمہمانوں کی کتاب میں کیا کچھ لکھا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قائد!میں آپ کی آخری آرام گاہ پربصد احترام حاضرہوں،میں مشکورہوں کہ آپ نےہمیں آزادملک دیا،ہم اس راستے پرنہیں چل سکتے،جس کی آپ کوہم سے امید تھی میں عوام کی بہتری کےلیےاپنی بھرپور صلاحیتیں بروکارلاونگا،قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرینگے،تاثرات کے اختتام پروزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، مریم اور نگزیب، احسن اقبال ودیگر ہمراہ ہیں وزیر اعظم سے سندھ کابینہ اراکین کی ملاقات ہوئی ا ظہار الحسن اور کنور نوید جمیل وزیر اعلی ٰہاؤس میں موجود ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوش ہوں منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی،سندھ کا دورہ کرنے پر بھی خوشی ہوئی ہے ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرناہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے،وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے، آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں اپنے ساتھ بٹھایا وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس آئے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید، مولانا اسد محمود اور چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکریٹریز صالح فاروقی، عزیز عقیلی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اتحادیوں کو اجلاس میں خوش آمدید کہا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور سندھ کا دؤرہ کیا، ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرنا ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا، * ہمیں حکومت کو نکالنے کے شادمانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی تب ہگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے،ملک میں بیروزگاری،مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں وہ وفاق حکومت اخراجات دیگی،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائینگے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے، وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپیہ کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے اس لئے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    کے فور پراجیکٹ پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ یہ 260 ایم جی ڈی کا پراجیکٹ ہے اور اس کی مالیت 126 بلین روپے ہے؛ یہ پراجیکٹ واپڈا تعمیر کر رہی ہے؛ وزیراعظم نے واپڈا چیئرمین کو اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر وزیراعظم نے کے فور کے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے پراجیکٹ 2024 تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی اور کہا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے 250 بایو ہائبرٹ بسز خریدی جائینگی، بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کرینگے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر کا ہوگا جس کی 23 اسٹیشنز ہونگی، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈیپو ہونگے، بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا،بی آر ٹی ییلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہےجس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ان بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ان بسز کی خریداری پر 108 ارب روپیہ خرچ ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بسز کی خریداری کے پروجیکٹس میں 50 فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی ،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر موٹروے 165.7 بلین روپے کی لاگت سے منظور ہوایہ روڈ وفاقی حکومت پی پی پی موڈ پر بنانا چاہتی ہے،یہ 306 کلومیٹر، 6 رویہ کشادہ سڑک ہوگی،جامشورو-سیہون روڈ کے لیے 7 بلین روپے سندھ حکومت نے 2017 میں ادا کردیئے تھے؛یہ روڈ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی؛وزیراعظم نے این ایچ اے کو جامشورو-حیدرآباد روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سندھ کو سال 22-2021 میں 419.7 بلین روپیہ کی 103 اسکیمز دی گئیں،سال 22-2021 میں پنجاب کو 1.2 ٹرلین روپیہ کی 177 اسکیمز دی گئیں، خیبرپختونخواہ کو 1.9 ٹرلین روپیہ کی 127 اسکیمز دی گئیں، دیکھا جائے تو سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، نئے مالی سال کے لئے حکومت سندھ نے نئی 25 اسکیمز وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں، ان 25 اسکیمز کی مالیت 264358.7 ارب روپیہ کی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ اسکیمز منظور کر کے سندھ کے زخموں پر مرہم رکھی جائے ، وزیراعظم نے نئے سال کی پی ایس ڈی پی میں سندھ کے ترقیاتی پراجیکٹس شامل کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کروا دی،

    وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر بریفنگ دی،اور کہا کہ 2011 میں جناح اسپتال، کارڈیو اور بچوں کا اسپتال حکومت سندھ کو دیا گیا تھا، حکومت سندھ 2011 سے لے کر اب تک JPMC, NICVD, NICH کو اپ گریڈ کیا ہے جے پی ایم سی میں کینسر کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے، حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی کے 8 سیٹیلائٹ سینٹرز بھی قائم کئے ہیں، 2011 میں این آئی سی وی ڈی کا کل خرچہ 30 کروڑ روپیہ تھا، اس وقت این آئی سی وی ڈی کا سالیانہ خرچہ 6 ارب روپیہ ہے ،وفاقی حکومت نے مارچ 2019 میں جے پی ایم سی کیلئے ایک بورڈ بنایا، * یہ بورڈ ابھی تک کام نہیں کر رہا اور اس بورڈ سے اسپتال کی پرفارمنس خراب ہوگی سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے 3 بڑے اسپتال سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کے حساب سے دیگر صوبوں میں وفاقی اسپتال بھی ان صوبوں کو دی جائینگی حکومت سندھ نے سال 2011 سے لیکر 2022 تک ان تینوں اسپتالوں پر 30559.9 ملین روپیہ خرچ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کراچی کے تینوں بڑے اسپتال حکومت سندھ کو دیئے جائیں
    یہ اسپتال سندھ کو دینے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کوئی طریقہ کار نکالیں،جس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان اسپتالوں کے لئے وفاق اور سندھ حکومتیں معاہدہ کرے گی؛ ان اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت کو دیا جائے گا؛ * وفاقی حکومت اسپتالوں کے حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے کر معاہدے کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے گی اس پر اسی صوبے کا پہلا حق ہے، وفاقی حکومت ڈبلیو اے سی او جی پالیسی تھوپنا چاہتی ہے، ڈبلیو سی او جی پالیسی کے تحت امپورٹڈ اورلوکل گیس کو پول کر کے گیس کی قیمت کا تعین کیا جائے گاسندھ سے نکلنے والی گیس دیگر صوبوں کو مہیا کیاجا رہا ہے، جس کے باعث سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی ایل اور او گرا میں سندھ کی نمائندگی مانگ لی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ سندھ کے دیہاتوں کو گیس مہیا کرنے پر عائد پابندی اٹھائی جائے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ تیار ہے، یہ ریلوے لائن تھر کول کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے ضروری ہے وزارت ریلوے نے اس منصوبے کی فزیبلٹی تیار کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ منصوبہ فوری شروع کیا جائے نیپرا ایکٹ میں وفاقی حکومت نے یکطرفہ ترمیم کی، اس ترمیم کی وجہ سے سندھ اپنا نیپرا پر ممبر نامزد نہیں کر سکتا یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے اس کو ٹھیک کیا جائے،سندھ میں بجلی کی 12-12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،سیپکو کی بجلی مانگ 777 میگاواٹ ہے لیکن 412 میگاواٹ ملتی ہے، سیپکو کی بجلی کی شارٹ فال 365 میگاواٹ ہے حیسکو کی 1050 میگاواٹ مانگ کے برعکس 652 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، حیسکو کو 398 میگاواٹ کم بجلی مہیاہوتی ہے، کے الیکٹرک کی مانگ 3213 میگاواٹ ہے لیکن 2813 میگاواٹ بجلی سپلائی ہوتی ہے، کے ای کو 400 میگاواٹ کی شارٹ فال کا سامنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گیس کی منتقلی کے حوالے سے پلان بنا رہے ہیں، صوبوں کو گیس میں حق ملے گا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں اختتامی خطاب ، کہا کہ پانی، کے سی آر کے معاملات میں خود دیکھوں گا؛ میں کمیٹی بنائوں گا باقی جو بھی مسائل ہیں اُن کو حل کریں گے؛

     

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کےمینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل

  • وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس میں جشن،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔اور جشن منایا گیا ہے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ امریکہ نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت آئی ہے

    وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

  • فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کی جانب سے دلائل دیئے گئے،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آج زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکوں گا،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے دفاتر غیر فعال ہیں بعض مطلوبہ ریکارڈ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکیں، غیرملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا مقامی کمپنیوں سے فنڈ نہیں لیے جا سکتے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا آپ تسلیم کررہے ہیں کہ غیر ملکی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،کہا جارہا تھا سکھوں سے پیسہ آیا تو کیا پاکستان میں ہندو ،سکھ ،عیسائی نہیں رہتے بھارتی شہری کو ہم تسلیم نہیں کرتے پاکستان کے شہری سے فنڈنگ ہوسکتی ہے چاہے وہ ہندو ہو یا سکھ ہو،اگر فنڈ دینے والے غیرملکی ہیں تو اکبر بابر اپنا الزام شواہد کیساتھ ثابت کریں

    ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ آپ ڈومیسٹک کمپنیوں کو کیسے دیکھتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کسی ہندو پاکستانی شہری نے دوہری شہریت حاصل کی تو کیا وہ غیرملکی ہوگیا؟ قانون میں کہیں نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت فنڈ نہیں لے سکتی ممبر شپ فیس ممنوعہ فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتی پاکستان سے باہر رجسٹرڈ کمپنی کو مقامی کمپنی نہیں کہا جا سکتا،باہر کی کسی کمپنی نے فنڈنگ کی وہ ممنوعہ فنڈنگ میں شمار نہیں ہوتی،پی پی او قانون کے مطابق ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں سے فنڈنگ پر ممانعت ہے،امریکہ سے آنے والے پیسے کو غیرملکی فنڈنگ قرار دیا گیا،امریکہ میں فنڈ جمع کرنے کیلئے فارا کے تحت رجسٹریشن ضروری ہے، بیرون ملک سے جتنا پیسہ بھی آیا سب ظاہر کیا گیا،

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا یہ آپشن نہیں تھا کہ اس کمپنی کے ذریعے فنڈنگ نہ لی جاتی، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ فارا میں بہت سے پاکستانی فنڈنگ دینا چاہتے ہیں،ہم اکیلے نہیں وہاں بہت سی سیاسی جماعتیں رجسٹر ہیں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو شہریت لے لیتے ہیں لیکن اعلان نہیں کرتے ، ایجنٹس رجسٹرڈ کمپنی کے بغیر پیسے نہیں بھیج سکتے، امریکہ کے ساتھ ہمارا دہری شہریت کا معاہدہ ہے ،اسکروٹنی کمیٹی نے پی پی او قانون کے سیکشن 6 کی غلط تشریح کی،اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ جس قانون کے تحت بنائی اس کا وجود ہی نہیں، الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کو پی پی او قانون ظاہر کرکے رپورٹ بنائی گئی، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرانا سلسلہ جاری رکھا، پی ٹی آئی نے 11اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا،آج پی ٹی آئی نے حتمی دلائل کی ابتدا کی،پی ٹی آئی نے دلائل کو اگلی پیشی میں دینے کی درخواست کی امید ہے 19 اپریل کو پی ٹی آئی کے وکیل اپنے دلائل مکمل کرلیں گے رواں ماہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوجائے گا،عمران خان احتساب اور انصاف سے فرار کی کوشش کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے گیارہ اکاؤنٹس میں سے 2 پر انہوں نے جھوٹ بولا،غیر قانونی 11 اکاؤنٹس کو اسد قیصر ،شاہ فرمان اور ان کی قیادت آپریٹ کرتی تھی ،11میں سے 2 اکاؤنٹس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

     

  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فورم کا آئین اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا بھی نوٹس لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز، اسٹاف آفیسرز، فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

    فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا، ملکی سلامتی سب سے مقدس ہے، پاک فوج اس کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی جبکہ فورم کے شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    کانفرنس میں فورم کے شرکا نے ہر قیمت پر آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے قیادت کے قابل غور موقف ، عسکری قیادت کے آئین اور رول آف لا کے حوالے سے موقف پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے، ادارے اور معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا اور واضح پیغام دیا گیا کہ فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے، پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے، ہم پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

  • برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    لندن:(امین طاہرسے)برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستان کی عدالت عظمیٰ اوراداروں کے لیے پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سنک کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں میں شرکت کرنے پرقانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

    میٹروپولیٹن پولیس ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والے 12 اجتماعات کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر کوویڈ کے قوانین کو توڑا ہے۔

    برطانیہ جہاں قانون سب کے لیے ایک ہے وہان برطانوی وزیراعظم کے والد کو بھی سخت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراً بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    اب تک، سرکاری عمارتوں میں کووڈ قانون کی خلاف ورزی پر کل 50 سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جس میں ایک سینئر معاون نے 100 سے زیادہ ساتھیوں کو 20 مئی 2020 کو ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا تھا اور انہیں اپنی شراب ساتھ لانے کی ترغیب دی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا تھا جب حکومت عوام کو کھلے مقامات پر بھی ملاقاتیں نہ کرنے کا حکم دے رہی تھی، اور جنازوں سمیت سماجی میل جول پر سخت پابندیاں عائد تھیں۔

    یہ پارٹی کورونا سے متاثر بورس جانسن کے انتہائی نگہداشت سے باہر آنے کے صرف ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی، اور کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس پارٹی کا انعقاد ان کی واپسی پر ’ویلکم بیک‘ ایونٹ کے طور پر کیا گیا تھا۔

    اس وقت پولیس کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر رہی تھی اور ان کے پاس بار بار قانون توڑنے یا سنگین خلاف وزریوں میں ملوث مجرمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی اختیار تھا۔

     

    دوسری طرف پاکستان کی عدالت عظمی اور دیگرماتحت نظام عدل کے منہ پرطمانچہ ہے جہاں انصاف اور ریلیف صرف طاقتور کے لیے ہے اورسزا غریب اوربے سہارا شخص کےلیے ، اس کی تازہ مثال نومنتخب ہونےوالے وزیراعظم شہبازشریف پر16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے باوجود عدالت عظمیٰ نے سب کچھ معاف اور استثنیٰ دیتے ہوئے معصوم عن الخطا قراردیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک نہیں دو پاکستان

  • وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کا اجلاس ہوا

    جس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری کی آراء کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائیں تجاویز تاجر برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں مرتب کی جائیں گی

    وزیراعظم نے آئندہ چند دنوں میں سمٹ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے کونسل غیرجانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل ہو گی وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کاحکم دیا گیا ،اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال، ریونیوز اور بجٹ خساروں پر بریفنگ دی ،داخلی و بیرونی قرض کی صورت حال، مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوری وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کریں،پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ٹھوس اقدامات لیے جاسکیں،قومی اور عوامی مفادات کے درمیان بہترین توازن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے عوام کو ریلیف دینے اورمہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پرانے بیوروکریٹس پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

  • تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 23اپریل کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا،ملک سے انقلابی فضا ختم نہیں ہوگی،پاکستان آزاد خود مختار ملک ہے،اس وقت پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم موڑ ہے،بین الاقوامی سازش سے چوروں کے ٹولے نے عدم اعتماد کی تحریک چلائی،عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی بنائی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، آزاد اور خود دار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو ملک میں انقلابی صورتحال پیدا ہو گئی،ملک کے ہر شہر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے آپ ہی باہر نکل آئے،عوام کو دکھ رنج اور تکلیف پہنچی کہ ایک خود دار وزیراعظم کو ہٹا دیا گیا عمران خان نےفیصلہ کیا کہ ہم ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، 13جماعتیں جن کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں وہ بھی عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے،پاکستان کی عوام اس گھناونی سازش کو قبول نہیں کرے گی مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ والے کیس پر جس پر فرد جرم لگنی تھی اس نے حلف لیا ،پنجاب میں اسمبلی میں بیٹھنا ہے اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کریں گے ملکی سالمیت کی ضامن فوج ہے، ہمارے دل میں ان کے لیے بے پناہ محبت ہے یہ کوئی سازش کر رہا ہے کہ ہمارے درمیان خلیج پیدا ہو سکے،اگر فری اینڈ فئیر الیکشن کے نتیجے میں ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے، ہمارے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس ہیں ہم اس پر جلدی فیصلہ چاہتے ہیں،ہمیں شہباز شریف کے کسی فیصلے پر اعتماد نہیں ہے

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کل بدھ کو پشاور میں جلسہ ہو گا، اسکے بعد کراچی میں جلسہ ہو گا, کراچی میں جلسہ 16 اپریل کو ہو گا، مزار قائد پر ہونے والے جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کے ساتھ ہے وہ بھی استعفیٰ دے گا، جو استعفیٰ نہیں دے گا وہ اُس کے ساتھ نہیں ہے،عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے،

    قبل ازیں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، استعفوں کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی زیر صدارت ہوا، فیصلے کے بعد اراکین نے استعفے دینے شروع کر دیئے ہیں،پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جس کے بعد دیگر اراکین نے بھی استعفے دینا شروع کر دیئے

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

    وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

  • اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، مرکزی دو ملزم گرفتار،مزید گرفتاریوں کی تیاری

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، مرکزی دو ملزم گرفتار،مزید گرفتاریوں کی تیاری

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، مرکزی دو ملزم گرفتار،مزید گرفتاریوں کی تیاری

    ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا

    اجلاس میں عدلیہ اور اور ریاستی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم سے متعلق بات چیت کی گئی،ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دی،سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ایک ملزم کو لاہور اور دوسرے کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ،اداروں کے خلاف مہم کے 50ہزار پیجز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا،مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں متعدد پیجز بیرون ملک سے بھی آپریٹ ہورہے تھے،

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے نے اداروں کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ چلانے والا سرغنا لاہور سے گرفتار کرلیا مقصود عارف کو سبزازار لاہور گرفتار کیا گیا انکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اکیس سو سے زائد اکاؤنٹس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے پانچ اکاﺅنٹس بلواسطہ یا بلا واسطہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں جبکہ 200 سے زائد اکاﺅنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے میں ایف آئی اے نے متعدد چھاپے مارے ہیں جس دوران لاہور سے دو، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گی اہے 50 افراد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس آپریٹ کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ حرکت میں آگیا حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کر دیں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مشترکہ چھاپے پچاس ایسے افراد کے لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئی جو سینکٹروں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور نگران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار میں ٹیلی فونک رابطہ ہواہے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہراساں کرنے کے واقعے کی مذمت کی گئی گورنر پنجاب نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،عوام نے سڑکوں پر آ کر عمران خان کی قیادت پر اعتمادکا اظہا رکیا

    قبل ازیں شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے تلا شیاں فیملی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی۔ کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں۔ درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عدم اعتماد کامیاب پونے کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے تھے جس پر ادارے متحرک ہوئے اور کارواائیوں کا آغاز کیا،

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا