Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جدہ ایئرپورٹ بدانتظامی:ایئرپورٹ چیف ایگزیکٹوتبدیل: ایمن بن عبدالعزیزایئرپورٹ چیف ایگزیکٹو مقرر

    جدہ ایئرپورٹ بدانتظامی:ایئرپورٹ چیف ایگزیکٹوتبدیل: ایمن بن عبدالعزیزایئرپورٹ چیف ایگزیکٹو مقرر

    جدہ:جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہفتے کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریان الطرابزونی کو برطرف کردیا۔ یہ فیصلہ عید کے موقع پر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدنظمی اور مسافروں کو مشکلات پیش آنے کے بعد کیا گیا۔

    ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سی ای او ریان الطرابزونی کو برطرف کر کے ان کی جگہ ایمن بن عبدالعزیز ابو عبادۃ کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

    یہ بات ایک غیر معمولی میٹنگ کے دوران ہوئی، جس میں کونسل نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گذشتہ دنوں کے دوران درپیش چیلنجز اوران کے ضروری حل پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایمن ابو عبادۃ کے پاس 28 سال سے زائد عرصے پر محیط وسیع تجریہ ہے۔ وہ بہت سے قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں نمایاں حالیہ ریاض ایئرپورٹ کمپنی میں آپریشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر کا عہدہ شامل ہے۔

    یہ ذمہ داری جدہ کے ہوائی اڈوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے وزیر انجینیر صالح الجاسر نے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر کی سربراہی میں فوری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ چند دنوں کے دوران مسافروں اور زائرین کے لیے کچھ پروازوں کی تاخیر اور بے قاعدگی کی وجوہات معلوم کرکے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

  • بریکنگ۔ اینکر عمران ریاض خان کو ایف بی آر نے طلب کر لیا

    بریکنگ۔ اینکر عمران ریاض خان کو ایف بی آر نے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے اور انہیں 15 مئی سے قبل ایف بی آر آفس میں متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے

    ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے عمران ریاض خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں انکی پراپرٹی زرعی زمین سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے نوٹس میں ماڈل ٹاون لاہور کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو انکم ٹیکس جمع کروایا گیا ہے وہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا انکم ٹیکس کم جمع کروایا گیا ہے۔ سال 2020 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 858 روپے آمدن ظاہر کی گئی ۔ اثاثوں میں پلاٹ نمبر 76 ملت ٹریکٹر امپلاییز سوسائٹی ظاہر کیا گیا جس کی قیمت تین کروڑ 65 لاکھ اور تین کنال کا بتایا گیا تاہم 2021 میں ظاہر کیا کہ پلاٹ نمبر 65 اور 66 یعنی ایک سال بعد کے اثاثہ جات میں دو پلاٹ ظاہر کیے اور دونوں کی قیمت تین کروڑ 25 لاکھ ظاہر کی گئی سال 2020 اور 2021 کے اثاثہ جات میں ان پلاٹ کی قیمتوں کا فرق ہے ایک پلاٹ 2020 میں تین کروڑ کا اور 2021 میں دو پلاٹ اور ان دونوں کی قیمت ایک پلاٹ سے بھی کم ظاہر کی گئی حالانکہ پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فیروز والا میں زرعی زمین 72 کنال ظاہر کی گئی ہے جسکی قیمت 74 لاکھ کہا گیا ہے اسکو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرعی زمین تو ظاہر کر دی گئی لیکن زرعی انکم اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی گئی اسکی بھی نوٹس کے ذریعے وضاحت مانگی گئی ہے

    باغی ٹی وی کو ایف بی آر کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کو بھجوائے گئے نوٹس کی کاپی موصول ہوئی ہے۔ اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آپ سے زرعی زمین کے حوالہ سے رابطہ کریں گے امید ہے کہ آپ انکے ساتھ تعاون کریں گے۔ نوٹس میں مزید کہاگیا کہ ٹیکس ریٹرن میں جو اثاثے اور انکم ظاہرکی اس میں فرق ہے اسکی وضاحت ضروری ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 میں فاریجن انکم 8 کروڑ 87 لاکھ 17 ہزار دو روپے ظاہر کی گئی فاریجن انکم پر بھی پاکستانی قوانین کے مطابق ٹیکس دیا جاتا ہے

    ایف بی آر کی جانب سے اینکر عمران خان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات اور انکم کے ریکارڈ لے کر دفتر آئیں ادارہ انکا احترام کرتا ہے اور اگر وہ دفتر نہیں آئیں گے یا اپنے اثاثہ جات اور انکم بارے ثبوت شواہد نہیں دیں گے تو پھر ادارہ قانونی کاروائی کا مجاز ہو گا

     

     

  • ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    اسلام آباد: ہاتھ باندھ کراور ہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی ، قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں‌گے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں۔ روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔

    اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

    عمران خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روس سے سستی گندم، 30 فیصد کم قیمت پرتیل مل رہا تھا، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے حالانکہ نئی دہلی کے واشنگٹن کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، میرے دورہ روس پر امریکا ناراض ہو گیا۔ ماسکو کیساتھ تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے کیونکہ آگے ملک میں گیس ختم ہو رہی تھی، اس کے لیے میری حکومت سے پہلے ہی حکومتیں گیس پائپ لائن پر بات کر رہی تھیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے امریکن کوعادت ہے جو حکم کریں پاکستان وہی مانے، دہشت گردی کی خلاف جنگ کی 15 سال مخالفت کرتا رہا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا، سابق سربراہ نے ایک دھمکی پرامریکی جنگ کا ساتھ دیا۔ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، پرویز مشرف نے کتاب میں لکھا آرمٹیج نے دھمکی دی، مشرف امریکا کا پریشربرداشت نہیں کر سکا، امریکا کے کہنے پرقبائلی علاقوں میں فوج بھجوا دی گئی، دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارجانیں اورفوجیوں کی شہادتیں ہوئی، میری خارجہ پالیسی کا مقصد کسی اور کی جنگ میں حصہ نہیں لینا، یہاں پرابلم بن گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کوسراہنے کے بجائے الزام لگائے گئے، ہمارے قبائلی علاقے اجڑ گئے، اب دوبارہ کہہ رہے تھے تو میں نے تو کبھی نہیں ماننا تھا، جولائی، اگست میں سمجھ گیا تھا کچھ پلاننگ ہو رہی ہے، عدم اعتماد کے دوران ہمارے لوگوں کو خریدا گیا، منصوبے کے تحت طاقتور فورسزبیٹھی تھی ان کو سزائیں نہیں ہونے دے رہی تھی، ہمارے سفیر کو دھمکی 22 کروڑعوام کی توہین ہے، کہا گیا اگرعمران خان بچ گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، دھمکی کے اگلے دن عدم اعتماد آ جاتی ہے، ملک میں میرجعفر، میرصادق اس سازش میں ملے ہوئے تھے، رات کو بارہ بجے عدالتیں کھلیں ہمارے ہاتھ باندھ کر ہٹا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین مافیا کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا، شہبازشریف کے خلاف 40ارب کے کیسزہیں، باپ،بیٹا دونوں کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نوازشریف، مریم نوازسزا یافتہ ہیں۔ 18 قتل کرنے والے کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا، ملک یا فیکٹری کو تباہ کرنا ہو تو کرپٹ لوگوں کو اوپر بٹھا دیں، کرپٹ لوگوں کومسلط کرنا یہ ہمارے ملک کی بھی توہین ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کر کے منتخب حکومت کو گرایا گیا، ہم نے اقتدارسنبھالا تو تاریخی خسارہ تھا، بیرونِ ملک جا کر مجھے ہاتھ پھیلانے پڑے، اقتدار کے دوسرے سال کورونا نے ہٹ کیا، یہ باتیں کرتے ہیں اہلیت کی، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریب لوگوں کو بچایا، بھارت میں 55 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے مرے، بھارت کی معاشی گروتھ کی بجائے مائنس میں چلی گئی، پاکستان کی اکانومی 5٫6 فیصد سے گروتھ کر رہی تھی، 31 ارب ڈالرکے ترسیلات زر پاکستان آئے، ہماری حکومت میں تاریخی ٹیکس ریونیواکٹھا ہوا، دیوالیہ ہونے والے ملک کی اکانومی کو ہم نے ٹھیک کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو پہلی دفعہ ہماری حکومت میں فائدہ ہوا، ہماری حکومت تب گرائی جب ملک ترقی کر رہا تھا، یہ بھی سازش تھی، ہماری حکومت تمام مشکل وقت سے نکل چکی تھی، اپنے میڈیا سے پوچھتا ہوں اب مہنگائی کدھرگئی؟ ہماری حکومت سے زیادہ مہنگائی ہے، اب عوام سے مہنگائی بارے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ ہماری حکومت میں تھوڑی سے مہنگائی تو خبریں چلائی جاتی تھیں، سندھ ہاؤس میں نیلام گھرمیں پیسہ چلایا گیا، مولانا فضل الرحمان، بلاول کے لانگ مارچ ناکام ہو گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ملنے والی دھمکی کو ہمارے سفیرنے خود کنفرم کیا، اب تو سب کچھ کلیئر ہو گیا ہے، سارا کچھ تصدیق شدہ ہے، اوورسیزپاکستانی بیرون ممالک میں سازش کے بارے میں اپنی آواز بلند کریں، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، پاکستان کی عوام کو اتنا متحد پہلے نہیں دیکھا، ساری قوم ’غلامی امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، پاکستان میں شب دعا ہورہی تھی ہمیں نہیں پتا تھا مدینہ میں کیا ہورہا ہے، کریمنل نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیس بنایا، یہ جہاں بھی چلے جائیں، دونعرے ہرجگہ لگیں گے،غدار اور چورکے نعرے لگیں گے۔

  • جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    شانگلہ:شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔کے پی کے علاقہ شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، شہبازشریف نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں،

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، اس وقت ملک میں سخت مہنگائی ہے اور اس کی ذمہ دار سابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے

    شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ غداری، وفاداری کے سرٹفیکیٹ بانٹے جارہے ہیں، 4 سال میں انتہائی کرپشن اور نالائقی کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف نے شاندار بجلی کے منصوبے لگائے، تیل، گیس وقت پر نہ منگوانے پر معیشت کا بٹھا بیٹھ گیا، جان لڑادیں گے پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

  • بریکنگ،پنجاب میں نیا گورنر کون ہو گا؟ نام کا اعلان کر دیا گیا

    بریکنگ،پنجاب میں نیا گورنر کون ہو گا؟ نام کا اعلان کر دیا گیا

    پنجاب میں نیا گورنر کون ہو گا؟ نام کا اعلان کر دیا گیا
    بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کر دیا گیا،وزیراعظم نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی، بہاولپور سے سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب تعینات کیا جائے گا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی دوسری بار سمری وزیراعطم نے صدر مملکت کو بھجوائی ہے

    ن لیگی رکن اسمبلی مائزہ حمید گجر کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے ایک اور خوشخبری وزیراعظم شہباز شریف صاحب نے گورنر پنجاب کیلئے بہاولپور سے بلیغ الرحمان صاحب کو نامزد کردیا ،بلیغ الرحمان صاحب جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے

  • پیکا ترمیمی آرڈیننس ،عدالتی فیصلہ ایف ائی اے نے چیلنج کر دیا

    پیکا ترمیمی آرڈیننس ،عدالتی فیصلہ ایف ائی اے نے چیلنج کر دیا

    پیکا ترمیمی آرڈیننس ،عدالتی فیصلہ ایف ائی اے نے چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیکا ایکٹ سیکشن 20 کے خلاف عدالتی فیصلے پر ایف آئی اے سپریم کورٹ پہنچ گئی،

    ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ سیکشن 20 کو غیرآئینی قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 اپریل حکمنامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامہ کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیرآئینی قرار دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 بھی کالعدم قرار دیدی پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 ہتک عزت کی حد تک خلاف آئین قرار دے دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ہتک عزت کے تحت سزا بھی خلاف آئین قرار دیدی،عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 19 آزادی رائے کا حق دیتا ہے،

    عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پیکا آرڈیننس کے تحت ہونے والی تمام کارروائیاں بھی کالعدم قرار دی جاتی ہیں، ایف آئی اے کے افسران نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ،عدالت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیکریٹری داخلہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف انکوائری کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرائیں،پیکا ترمیمی آرڈی نینس کو آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اور 19اے کی خلاف ورزی میں نافذ کیا گیا پیکا ترمیمی آرڈی نینس کا نفاذ غیر آئینی ہے اس لیے کالعدم قرار دیا جاتا ہے،وفاقی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہتک عزت کے قوانین کا جائزہ لے، توقع ہے وفاقی حکومت آرڈیننس موثر بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو مناسب قانون سازی کی تجویز دے گی

    آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

    صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

    تحریک انصاف کے تمام غیر قانونی اقدامات واپس ہونگے،پیکا آرڈیننس فیصلے پر ردعمل

    پیکا آرڈیننس کالعدم،7 ہزار مقدمات بند،طالبات ہراسگی کیس بھی بند

    پیکا آرڈیننس فیصلہ،رانا محمد عظیم کی صحافی برادری کو مبارکباد

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ،پی ایف یو جے عدالت پہنچ گئی

    پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    پیکا ترمیمی آرڈیننس ،حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم سے نالاں،ن لیگ کا بھی بڑا اعلان

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

    برطانیہ میں بادشاہت بچانے کے لیے فوجداری مقدمات شروع ہوئے تھے،عدالت

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

  • پاکستان نے افغان سیلاب زدگان کیلئے امدادی پیکج بھجوا دیا

    پاکستان نے افغان سیلاب زدگان کیلئے امدادی پیکج بھجوا دیا

    افغان سیلاب زدگان کیلئے امدادی پیکیج لے کرسی ون تھرٹی طیارہ افغانستان پہنچ گیا

    امداد پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی خیموں اور راشن پر مشتمل امداد ی اشیا مزار شریف پہنچ گئیں افغانستان کے لیے امداد ی پیکیج لے جانے والا یہ پہلا طیارہ ہے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی نورخان ایئربیس پرموجود تھے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے. امدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں. امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا

    قبل ازیں وفاقی وزیر خارجہ چیئرمین پی پی پیبلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں سیلاب سے ہونے والی 20 سے زائد انسانی زندگیوں کے ضیاع پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    پڑھانے کیلئے آنیوالے معلم نے 8 سالہ طالبعلم سے کیں نازیبا حرکات

    16 سالہ لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    گھناؤنا کام کر کے پولیس کورشوت دینے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام اور متعلقہ مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس سال ملک کے بیشتر حصوں اور شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے۔ قدرتی آفات کے وقت، خاص طور پر موسم گرما کے مون سون کے اوقات میں سیلاب اور تیز بارشوں سے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کے ساتھ ساتھ عوامی انفراسٹرکچر کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سالانہ 22 ویں جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم (SASCOF) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چار ماہ کے موسم گرما کے مون سون (جون-ستمبر) کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ شمال، گلگت بلتستان، شمال مغربی خیبرپختونخوا میں مون سون کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں برف پگھلنے میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے میں سیلاب اور گلاف کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے,اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 12 مئی سے 18 مئی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، بلاول 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

     

    سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی جبکہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اتفاق ہوا کہ باہمی احترام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

    دوسری طرف آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری سے سکرنڈ اور قاضی احمد کے معززین اور پارٹی کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، مجھے اور آپ کو دنیا کی کوئی طاقت دور نہیں کرسکتی۔

    سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی جبکہ مخالفین نےجیلوں میں ڈالنےکی سیاست کی۔

  • عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے، مناظرے کا چیلنج

    عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے، مناظرے کا چیلنج

    علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا

    علیم خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان،علیم خان اور جہانگیر ترین ملکر ٹی وی پر آجائیں ،آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں،ہم بھی حقائق بتائیں گے،میرا نام عزت سے لیں میں بھی آپ کاعزت سے نام لوں گا،

    علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،علیم خان نے روڈا اتھارٹی سے متعلق بھی اہم انکشافات کر دیئے ،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا،عمران خان کا الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا،2010سے 18 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ سوسائٹی2010میں بھی میرے پاس موجود تھی،عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے ،کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیراعظم بنیں گے میرے پاس300 نہیں3ہزا رایکڑ زمین ہے،میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے، یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں؟ اب تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے جن کے پاس میڈم فرح دبئی میں ٹھہری ،سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کو دی گئیں، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈویلپرز میں شامل ہیں؟سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں بن سکتی اگر روڈا پروجیکٹ براون ہے تو وہی میری زمین کیسی گرین ہوں گی کیا میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل وقت کیا میں300ایکڑ زمین کا اسٹیٹس تبدیل کروانے کیلئے کھڑا تھا؟ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا ،اگر منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل میں ،آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں عوام کو پتہ چلے علیم خان ،ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر میں ملا تھا،برطانوی سفیر سے آپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں؟ جو ڈویلپر آپ کے ساتھ ہیں یہ آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کیلئے جگہ نہیں دیتے تھے ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں،سیاست کریں لوگوں کو ورغلائیں اور جھوٹ بولیں لیکن میں سچ بولوں گا ، علیم خان کو وزیر اعلی ٰاس لیے نہیں بنایا کہ بزدار کی شکل میں فرح پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرے فرح ہر ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے اٹھائے اس کو کوئی پوچھنے والا نہ ہواسی وجہ سے آپ نے پنجاب میں بزدار لگایا آپ نے بزدار ٹائپ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں لگائے ہیں،علیم خان کے ہوتے ہوئے فرح کرپشن نہیں کر سکتی تھی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے جہانگیر ترین اور علیم خان کے بارے میں عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی میں آئے اور محنت بھی کی لیکن جو مایوسی کی بات ہے کہ کیا انہوں نے اس آئیڈیل کے لیے محنت کی جسکے لیے میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تھا بدقسمتی سے انکا وہ آئیڈیل نہیں تھا قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں ،جہانگیر ترین ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں، ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں.

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    گرفتاری کا خوف،شیخ رشید توہین مذہب مقدمہ میں ضمانت کروانے پہنچ گئے

  • جہانگیر ترین اورعلیم خان پارٹی میں آئے،محنت کی مگر، عمران خان بول پڑے

    جہانگیر ترین اورعلیم خان پارٹی میں آئے،محنت کی مگر، عمران خان بول پڑے

    جہانگیر ترین اورعلیم خان پارٹی میں آئے،محنت کی مگر، عمران خان بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اونچ نیچ زندگی کا حصہ ہے اور اسپورٹس آپکو ہار اور جیت دونوں کے لیے تیار کرتی ہے۔ قائد اعظم کے علاوہ کسی اور سیاست دان نے زندگی کے بائیس سال اپوزیشن میں نہیں گزارے۔

    ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔عمران خان نہ بھی رہا تو ممبرز براہ راست ووٹ کرکے اپنا لیڈر منتخب کر لیں گے لیکن آج پاکستان کے لیے سب سے خوش آئند چیز یہ ہے کہ تمام چور ایک طرف اور عوام تحریک انصاف کیساتھ دوسری طرف کھڑی ہے۔

    تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے جہانگیر ترین اور علیم خان کے بارے میں عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی میں آئے اور محنت بھی کی لیکن جو مایوسی کی بات ہے کہ کیا انہوں نے اس آئیڈیل کے لیے محنت کی جسکے لیے میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تھا بدقسمتی سے انکا وہ آئیڈیل نہیں تھا قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں ،جہانگیر ترین ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں، ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں ہمارے اداروں میں وہ جذبہ پیدا ہو کہ طاقت ور کو قانون کے نیچے لایا جائے اور اسکے لیے عوام کا دباؤ ہو کہ کوئی کرمنل اور چور ہم پر مسلط نہ ہوسکے۔جب آپ اکثریت کیساتھ پاور میں آتے ہیں تو آپ کے پاس اختیار ہوتا ہے قانون بدلنے کا، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ہمارے پاس وہ اکثریت نہیں تھی جسکی وجہ سے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ اگلے انتخابات کے لیے ٹکٹ صرف اسے دیں گے جسکی سوچ پاکستان کے لیے ہو نہ کہ ذاتی مفاد اور اسکے ساتھ ساتھ ساتھ ہم دنیا میں پاکستانی پروفیشنلز کو ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ اہم جدید وزارتوں میں وہ پاکستان کی مدد کریں۔ میں نے کرکٹ سے لیکر شوکت خانم اور نمل تک کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں آرمی چیف کے عہدے کے لیے سوائے میرٹ کے کوئی اور فیصلہ کرتا۔ پارلیمانی نظام جمہوریت کی بنیاد اخلاقی جواز پر ہوتی ہے آج عوام اس لیے سڑکوں پر ہے کہ ہم کرپشن نہیں کر رہے تھے ہماری حکومت گرانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا۔ کسی بھی نظام پر شریف یا زرداری کو بیٹھا دو وہ سسٹم بھی کرپٹ ہو جائے گا، میں آپکو چیلنج کرتا ہو آپ نواز شریف کو انگلینڈ میں وزیراعظم بنا دو دس سال بعد وہ پاکستان سے قرض مانگیں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو اس سازش میں ملوث ہیں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس طرح عوام سڑکوں پر آ جائے گی اور انکا اگلا ہدف کردار کشی کرنا ہے لیکن جس طرح عوام انکے خلاف کھڑی ہوئی ہے میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ امپورٹڈ حکومت کا اتحاد غیر فطری ہے، ان میں زیادہ تر لوگ ضمانتوں پر ہیں اور صرف ہماری کامیابی کے ڈر سے یہ اکٹھے ہیں کیونکہ پھر انکی سیاست کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    https://login.baaghitv.com/sheikh-rasheed-zamanat-karvanay-ponch-gayee/