Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی
    دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک اسلامی جمہوریہ ہے مگر یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا ،ہم راتوں رات انقلاب لاتے ہیں وزیر اعظم اپنی صوابدید پر 2،2 پلاٹ الاٹ کر دیتا ہے،وزیر اعظم کون ہوتے ہیں ایسے پلاٹ دینے والے ؟ ملک میں پلاٹ دینے کا کوئی اصول نہیں، اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ سیکریٹری کو 2پلاٹ دیئے گئے،ملک میں صرف بڑے لوگوں کو پلاٹ ملتے ہیں غریب کو کوئی نہیں دیتا،کچی آبادی میں لوگوں نے اوپر نیچے چھوٹے چھوٹے کمرے بنائے ہوئے،

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہاوسنگ فاونڈیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بڑے افسران کو دو دو پلاٹ نہیں دیتے؟ وکیل نے کہا کہ پہلے دو دو پلاٹ دے دیئے جاتے تھے 2006 کے بعد کسی کو دو پلاٹ نہیں ملے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے پلاٹ پر گھر تعمیر کر لیا اب مجھ سے واپس لیا جارہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پہلے ایک اور پلاٹ تھا اس لیے آپ سے واپس لیا جارہا ہے سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی پلاٹ واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

  • اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لله رَبِّ الْعَالَمِيْنَ:قوم کو اللہ کےسواکسی کےدرپرنہیں جھکنےدوں‌گا:عمران خان

    اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لله رَبِّ الْعَالَمِيْنَ:قوم کو اللہ کےسواکسی کےدرپرنہیں جھکنےدوں‌گا:عمران خان

    پشاور:اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ:قوم کواللہ کےسوا کسی کےسامنےنہیں جھکنےدوں‌گا:ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ آج قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاورجلسے میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نکالنے کی خوشی بھارت اوراسرائیل میں منائی گئی،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت منظور نہیں ہے، الیکشن ہوا تو تم ہمیشہ کیلئے دفن ہوجاؤ گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل صاحب تم 30سال سے اسلام کابیچ رہے ہو جبکہ کلمہ ہمیں غیرت دیتا ہے، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا تھا عمران خان عوام میں جائیگا تو انڈے پڑیں گے، اب دیکھتے ہیں کس کو انڈے پڑتے ہیں۔ جب تک انتخابات نہیں ہوں گے میں سڑکوں پر نکلتا رہوں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی کے پی نے دیں، میری خارجہ پالیسی اپنی قوم کیلئے تھی، میں کسی کیلئے اپنی قوم کو قربان نہیں کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمجھ رہا ہےاین آراو ٹو مل جائےگا، نوازشریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا میں تمہارا انتظار کررہا ہوں۔ میں سڑکوں پر ہوں تم سے زبردستی الیکشن کراؤں گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کسی خدا کو ہم نہیں مانتے، آج حقیقی آزادی کی جنگ کااعلان کررہا ہوں، ہم نےانہیں کامیاب ہونے دیا تو ہماری نسلیں معاف نہیں کرینگی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقروض اور غلام نہیں شہبازشریف تم غلام ہو، جوکرپٹ ہوتا ہے وہ جوتے پالش کرتا ہے اور تم چیری بلاسم ہو۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عوام ہفتےکوہرشہرمیں امپورٹڈ حکومت کےخلا ف باہرنکلیں، الیکشن کے اعلان تک ہم سڑکوں پررہیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ان کوسازش کے تحت حکومت دلوائی گئی ، جب 400ڈرون حملے ہوئے تو زرداری اور نوازکے منہ سے آواز نہیں نکلی۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، امریکیوں ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے جبکہ میں چاہتا ہوں ٹیم میں دلیر لوگ ہوں جو اکیلے چوروں کا مقابلہ کرے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی عوام کواداروں کے خلاف نہیں بھڑکایا،میں آزادعدلیہ کیلئے جیل گیا، عدلیہ سے پوچھتا ہوں آپ نے رات کوعدالت لگائی؟ میں پوچھتا ہوں میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12بجے عدالت لگائی؟

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت میں آئے ہیں یہ سب ضمانت پر ہیں، شہبازشریف پر40ارب روپے کے کرپشن کےکیسزہیں۔ ہم شہبازشریف کی حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ باشعور قوم اور سوشل میڈیا کا پاکستان ہے، نوجوانوں کا منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہبازشریف میں نے کال دیدی توتم کوچھپنے کی جگہ نہیں ملےگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجرموں اور ملزمان کی حکومت آگئی ہے، نوازشریف مجرم،بیٹااورداماد مفرروہیں، قوم ان ڈاکوؤں کی حکومت کوکبھی تسلیم نہیں کرےگی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ہم آزادی چاہتے ہیں یاغلامی، اتوار کو جیسے قوم باہرنکلی میں آپ کاشکریہ اداکرتاہوں، آپ سب نے مجھے اتنی عزت دی اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ عوام نے امپورٹڈ حکومت کونامنظور کردیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ1970کاپاکستان نہیں جب امریکانے بھٹو کو قتل کرایا تھا، امریکا نے اس قوم پر بڑے بڑے ڈاکووں کو مسلط کردیا ہے۔

  • خیبرپختونخواہ جاگ اٹھاہے:پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع:دنیا عمران خان کے خطاب کی منتظر

    خیبرپختونخواہ جاگ اٹھاہے:پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع:دنیا عمران خان کے خطاب کی منتظر

    پشاور:حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا پاور شو، پی ٹی آئی کا پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، رنگ روڈ پر میدان لگ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات، عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    پشاور میں حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا جلسہ ہورہا ہے، شہید بے نظیر گراؤنڈ پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا سمیت صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے تین گیٹ بنائے گئے، جن میں ایک وی آئی پیز، ایک گیٹ سے خواتین جبکہ ایک کارکنان کے لیے رکھا گیا ہے۔

    پنڈال میں کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ڈی جے بٹ نے پشتو ترانے بھی تیار کیے ، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو پنڈال کی طرف چھوڑا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا کراچی باغ جناح گراؤنڈ میں 16 اپریل کو جلسے کا اعلان، پی ٹی آئی نے متعلقہ اداروں سے اجازت حاصل کرلی۔

    صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کا کہنا تھا کہ اجازت کیلئے درخواست ڈی سی ایسٹ، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، اے آئی جی کراچی، سیکریٹری داخلہ اور مزار قائد کی انتظامیہ کو بھیجی گئی۔درخواست پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی طرف سے دی گئی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کراچی میں 16 اپریل کو باغ جناح جلسے سے خطاب کریں گے، کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے گی، پی ٹی آئی نے سکیورٹی اداروں سے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    بلال غفار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مال و جان کی ذمہ داری کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔

    ادھر تحریک انصاف نے 21 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز شیخ کی جانب سے درخواست دی گئی۔

    درخواست کے متن کے مطابق اکیس اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کی اجازت دی جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات،عدالت نے تاریخ دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات،عدالت نے تاریخ دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات،عدالت نے تاریخ دے دی
    پرویز الہٰی کے وکلا نے ڈپٹی اسپیکرکواختیارات دینے کے اقدام کوچیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا ،پرویز الہیٰ کے وکلا کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل صبح دائر کریں گے،ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہو چکے ہیں، کیسے الیکشن کروا سکتے ہیں عدالت پارلیمنٹ کےمعاملات میں مداخلت کااختیار نہیں رکھتی،

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات 16 اپریل کروانے کا حکم دے دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا اسپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا گیا،عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی کرائے جائیں، لاہورہائیکورٹ نے 16اپریل سے پہلے الیکشن کرانے کی استدعا مسترد کردی کہا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی، درخواستوں کو نمٹا دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں ،تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے ،صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کر انے میں مکمل تعاون کرے گا،ڈپٹی اسپیکر کواسپیکر کی غیر موجودگی میں اس سیشن کیلئےاسپیکر کا درجہ حاصل ہے قواعد میں فراہم کردہ اختیارات کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا

    قبل ازیں مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو بھرپور سپورٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، سب سے رابطے جاری ہیں، ان شاء اللہ فتح ہماری ہو گی۔

    دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں ،علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے،

    ن لیگی رہنما حمزہ شہبازنے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر،ڈپٹی سپیکراوردیگرکوفریق بنایاگیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بلاکروزیراعلیٰ کےانتخابات کرائےجائیں، پنجاب اسمبلی کااحاطہ سیل کرنےکااقدام بھی غیرقانونی ڈکلیئرکیا جائے۔

    اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی جہاں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کمل علی آغا نے دائر درخواستوں میں فریق بننے کی استدعا کی ۔

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

    خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

    عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

    وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

  • امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    نئی دہلی : پٹھان کوٹ واقعہ:امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان ، پاکستان کی سلامتی کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اورکشمیریوں کے خلاف مدد مانگ لی،اس سلسلے میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس پیغام سے پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سی آئی اے کے سربراہان کے درمیان بھی مشاورت ہوئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت نے بمبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائینڈ یعنی جماعت الدعوہ کے بانی سربراہ پروفیسرحافظ محمد سعید، کشمیری جماعتوں اور کشمیرکے مسئلہ پرحمایت کرنے والی قوتوں کواس حملے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اورمبینہ دہشت گردی کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ "ناقابل واپسی اقدام” کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

    دونوں ممالک کی طرف سے ڈو مور کا یہ مطالبہ وزارتی ڈائیلاگ” کے اختتام پر ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا جس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔یہ بھی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی اور جوبائینڈن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پراتفاق کیا گیا اوراس امید کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں وہ ضرور اس مطالبے پرعمل درآمد کرکے دکھائیں گے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈومور کہنے کے حوالے سے 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے شرکاء میں ریاستہائے متحدہ سے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III اور ہندوستان سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل تھے۔

    مشترکہ بیان میں بھارت اور امریکہ کے "وزراء نے دہشت گرد پراکسیوں اور سرحد پار دہشت گردی کے ہر قسم کے استعمال کی سختی سے مذمت کی اور 26/11 کے ممبئی حملے، اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔”

    امریکہ اوربھارت کے وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی کرے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

    وزراء نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، پرتشدد بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا عزم کیا۔

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اورامریکہ کی طرف سے شہبازشریف سے یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت جس کے سربراہ عمران خان تھے وہ اندر سے خود کٹراسلام پسند تھے اوران کی ہمدردیاں ان قوتوں کے ساتھ تھیں جوبھارت اورامریکہ کومطلوب ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ "وزراء نے FATF کی سفارشات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے اس مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کویہ یقین دہانی کروائی ہےکہ امریکہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

    یاد رہے بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا مسعود اظہر کو اس واقعے میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کرتھا ۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاتھا کہ بظاہر صرف عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ اسلام آباد حکومت کی مبینہ مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے بعد بھارتی دفاعی ماہرین ، حکومتی اہلکار اوربھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزامات پاکستان کی سلامتی کیے خفیہ ادارے آئی ایس آئی ، جماعتہ الدعوۃ اورکشمیری تنظیموں پرلگائے تھے ، جن کو بنیاد بنا کرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتےہیں ،دفتر خارجہ

    امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتےہیں ،دفتر خارجہ

    پاکستان نے 11 اپریل کو امریکہ بھارت ٹوپلس ٹو وزارتی مذاکرات کے بعد جاری بیان میں غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیان میں پاکستان کے خلاف دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فعال، قابل اعتماد اور رضامند شراکت دار رہا ہے،امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی امریکہ سمیت عالمی برادری اعتراف کرتی ہے،خطے کے کسی ملک نے امن کے لیے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں،پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کی مایوس کن کوشش ہے،بھارت کا دوسرے ممالک کی سرزمین کا استعمال اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ریکارڈ پر ہے،سنگین صورتحال کا ادراک نہ کرنا بین الاقوامی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے،

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

  • کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی
    وزیر اعظم شہبازشریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

    خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہیلی پیڈ پر چیف سیکرٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دوران پروازاجلا س کی صدارت کی اجلاس میں کراچی اور معاشی امور سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مفتاح اسماعیل و دیگر حکام موجود تھے،

    وزیر اعظم شہبازشریف کی مزارقائد آمد ہوئی خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم کی گاڑی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چلارہے تھے وزیر اعظم نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے

    وزیراعظم پاکستان نے مزارقائدپرمہمانوں کی کتاب میں کیا کچھ لکھا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قائد!میں آپ کی آخری آرام گاہ پربصد احترام حاضرہوں،میں مشکورہوں کہ آپ نےہمیں آزادملک دیا،ہم اس راستے پرنہیں چل سکتے،جس کی آپ کوہم سے امید تھی میں عوام کی بہتری کےلیےاپنی بھرپور صلاحیتیں بروکارلاونگا،قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرینگے،تاثرات کے اختتام پروزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، مریم اور نگزیب، احسن اقبال ودیگر ہمراہ ہیں وزیر اعظم سے سندھ کابینہ اراکین کی ملاقات ہوئی ا ظہار الحسن اور کنور نوید جمیل وزیر اعلی ٰہاؤس میں موجود ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوش ہوں منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی،سندھ کا دورہ کرنے پر بھی خوشی ہوئی ہے ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرناہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے،وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے، آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں اپنے ساتھ بٹھایا وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس آئے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید، مولانا اسد محمود اور چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکریٹریز صالح فاروقی، عزیز عقیلی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اتحادیوں کو اجلاس میں خوش آمدید کہا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور سندھ کا دؤرہ کیا، ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرنا ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا، * ہمیں حکومت کو نکالنے کے شادمانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی تب ہگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے،ملک میں بیروزگاری،مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں وہ وفاق حکومت اخراجات دیگی،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائینگے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے، وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپیہ کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے اس لئے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    کے فور پراجیکٹ پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ یہ 260 ایم جی ڈی کا پراجیکٹ ہے اور اس کی مالیت 126 بلین روپے ہے؛ یہ پراجیکٹ واپڈا تعمیر کر رہی ہے؛ وزیراعظم نے واپڈا چیئرمین کو اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر وزیراعظم نے کے فور کے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے پراجیکٹ 2024 تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی اور کہا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے 250 بایو ہائبرٹ بسز خریدی جائینگی، بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کرینگے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر کا ہوگا جس کی 23 اسٹیشنز ہونگی، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈیپو ہونگے، بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا،بی آر ٹی ییلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہےجس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ان بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ان بسز کی خریداری پر 108 ارب روپیہ خرچ ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بسز کی خریداری کے پروجیکٹس میں 50 فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی ،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر موٹروے 165.7 بلین روپے کی لاگت سے منظور ہوایہ روڈ وفاقی حکومت پی پی پی موڈ پر بنانا چاہتی ہے،یہ 306 کلومیٹر، 6 رویہ کشادہ سڑک ہوگی،جامشورو-سیہون روڈ کے لیے 7 بلین روپے سندھ حکومت نے 2017 میں ادا کردیئے تھے؛یہ روڈ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی؛وزیراعظم نے این ایچ اے کو جامشورو-حیدرآباد روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سندھ کو سال 22-2021 میں 419.7 بلین روپیہ کی 103 اسکیمز دی گئیں،سال 22-2021 میں پنجاب کو 1.2 ٹرلین روپیہ کی 177 اسکیمز دی گئیں، خیبرپختونخواہ کو 1.9 ٹرلین روپیہ کی 127 اسکیمز دی گئیں، دیکھا جائے تو سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، نئے مالی سال کے لئے حکومت سندھ نے نئی 25 اسکیمز وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں، ان 25 اسکیمز کی مالیت 264358.7 ارب روپیہ کی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ اسکیمز منظور کر کے سندھ کے زخموں پر مرہم رکھی جائے ، وزیراعظم نے نئے سال کی پی ایس ڈی پی میں سندھ کے ترقیاتی پراجیکٹس شامل کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کروا دی،

    وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر بریفنگ دی،اور کہا کہ 2011 میں جناح اسپتال، کارڈیو اور بچوں کا اسپتال حکومت سندھ کو دیا گیا تھا، حکومت سندھ 2011 سے لے کر اب تک JPMC, NICVD, NICH کو اپ گریڈ کیا ہے جے پی ایم سی میں کینسر کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے، حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی کے 8 سیٹیلائٹ سینٹرز بھی قائم کئے ہیں، 2011 میں این آئی سی وی ڈی کا کل خرچہ 30 کروڑ روپیہ تھا، اس وقت این آئی سی وی ڈی کا سالیانہ خرچہ 6 ارب روپیہ ہے ،وفاقی حکومت نے مارچ 2019 میں جے پی ایم سی کیلئے ایک بورڈ بنایا، * یہ بورڈ ابھی تک کام نہیں کر رہا اور اس بورڈ سے اسپتال کی پرفارمنس خراب ہوگی سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے 3 بڑے اسپتال سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کے حساب سے دیگر صوبوں میں وفاقی اسپتال بھی ان صوبوں کو دی جائینگی حکومت سندھ نے سال 2011 سے لیکر 2022 تک ان تینوں اسپتالوں پر 30559.9 ملین روپیہ خرچ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کراچی کے تینوں بڑے اسپتال حکومت سندھ کو دیئے جائیں
    یہ اسپتال سندھ کو دینے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کوئی طریقہ کار نکالیں،جس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان اسپتالوں کے لئے وفاق اور سندھ حکومتیں معاہدہ کرے گی؛ ان اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت کو دیا جائے گا؛ * وفاقی حکومت اسپتالوں کے حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے کر معاہدے کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے گی اس پر اسی صوبے کا پہلا حق ہے، وفاقی حکومت ڈبلیو اے سی او جی پالیسی تھوپنا چاہتی ہے، ڈبلیو سی او جی پالیسی کے تحت امپورٹڈ اورلوکل گیس کو پول کر کے گیس کی قیمت کا تعین کیا جائے گاسندھ سے نکلنے والی گیس دیگر صوبوں کو مہیا کیاجا رہا ہے، جس کے باعث سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی ایل اور او گرا میں سندھ کی نمائندگی مانگ لی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ سندھ کے دیہاتوں کو گیس مہیا کرنے پر عائد پابندی اٹھائی جائے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ تیار ہے، یہ ریلوے لائن تھر کول کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے ضروری ہے وزارت ریلوے نے اس منصوبے کی فزیبلٹی تیار کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ منصوبہ فوری شروع کیا جائے نیپرا ایکٹ میں وفاقی حکومت نے یکطرفہ ترمیم کی، اس ترمیم کی وجہ سے سندھ اپنا نیپرا پر ممبر نامزد نہیں کر سکتا یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے اس کو ٹھیک کیا جائے،سندھ میں بجلی کی 12-12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،سیپکو کی بجلی مانگ 777 میگاواٹ ہے لیکن 412 میگاواٹ ملتی ہے، سیپکو کی بجلی کی شارٹ فال 365 میگاواٹ ہے حیسکو کی 1050 میگاواٹ مانگ کے برعکس 652 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، حیسکو کو 398 میگاواٹ کم بجلی مہیاہوتی ہے، کے الیکٹرک کی مانگ 3213 میگاواٹ ہے لیکن 2813 میگاواٹ بجلی سپلائی ہوتی ہے، کے ای کو 400 میگاواٹ کی شارٹ فال کا سامنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گیس کی منتقلی کے حوالے سے پلان بنا رہے ہیں، صوبوں کو گیس میں حق ملے گا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں اختتامی خطاب ، کہا کہ پانی، کے سی آر کے معاملات میں خود دیکھوں گا؛ میں کمیٹی بنائوں گا باقی جو بھی مسائل ہیں اُن کو حل کریں گے؛

     

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کےمینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل

  • وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس میں جشن،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔اور جشن منایا گیا ہے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ امریکہ نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت آئی ہے

    وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

  • فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کی جانب سے دلائل دیئے گئے،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آج زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکوں گا،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے دفاتر غیر فعال ہیں بعض مطلوبہ ریکارڈ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکیں، غیرملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا مقامی کمپنیوں سے فنڈ نہیں لیے جا سکتے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا آپ تسلیم کررہے ہیں کہ غیر ملکی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،کہا جارہا تھا سکھوں سے پیسہ آیا تو کیا پاکستان میں ہندو ،سکھ ،عیسائی نہیں رہتے بھارتی شہری کو ہم تسلیم نہیں کرتے پاکستان کے شہری سے فنڈنگ ہوسکتی ہے چاہے وہ ہندو ہو یا سکھ ہو،اگر فنڈ دینے والے غیرملکی ہیں تو اکبر بابر اپنا الزام شواہد کیساتھ ثابت کریں

    ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ آپ ڈومیسٹک کمپنیوں کو کیسے دیکھتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کسی ہندو پاکستانی شہری نے دوہری شہریت حاصل کی تو کیا وہ غیرملکی ہوگیا؟ قانون میں کہیں نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت فنڈ نہیں لے سکتی ممبر شپ فیس ممنوعہ فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتی پاکستان سے باہر رجسٹرڈ کمپنی کو مقامی کمپنی نہیں کہا جا سکتا،باہر کی کسی کمپنی نے فنڈنگ کی وہ ممنوعہ فنڈنگ میں شمار نہیں ہوتی،پی پی او قانون کے مطابق ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں سے فنڈنگ پر ممانعت ہے،امریکہ سے آنے والے پیسے کو غیرملکی فنڈنگ قرار دیا گیا،امریکہ میں فنڈ جمع کرنے کیلئے فارا کے تحت رجسٹریشن ضروری ہے، بیرون ملک سے جتنا پیسہ بھی آیا سب ظاہر کیا گیا،

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا یہ آپشن نہیں تھا کہ اس کمپنی کے ذریعے فنڈنگ نہ لی جاتی، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ فارا میں بہت سے پاکستانی فنڈنگ دینا چاہتے ہیں،ہم اکیلے نہیں وہاں بہت سی سیاسی جماعتیں رجسٹر ہیں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو شہریت لے لیتے ہیں لیکن اعلان نہیں کرتے ، ایجنٹس رجسٹرڈ کمپنی کے بغیر پیسے نہیں بھیج سکتے، امریکہ کے ساتھ ہمارا دہری شہریت کا معاہدہ ہے ،اسکروٹنی کمیٹی نے پی پی او قانون کے سیکشن 6 کی غلط تشریح کی،اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ جس قانون کے تحت بنائی اس کا وجود ہی نہیں، الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کو پی پی او قانون ظاہر کرکے رپورٹ بنائی گئی، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرانا سلسلہ جاری رکھا، پی ٹی آئی نے 11اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا،آج پی ٹی آئی نے حتمی دلائل کی ابتدا کی،پی ٹی آئی نے دلائل کو اگلی پیشی میں دینے کی درخواست کی امید ہے 19 اپریل کو پی ٹی آئی کے وکیل اپنے دلائل مکمل کرلیں گے رواں ماہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوجائے گا،عمران خان احتساب اور انصاف سے فرار کی کوشش کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے گیارہ اکاؤنٹس میں سے 2 پر انہوں نے جھوٹ بولا،غیر قانونی 11 اکاؤنٹس کو اسد قیصر ،شاہ فرمان اور ان کی قیادت آپریٹ کرتی تھی ،11میں سے 2 اکاؤنٹس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

     

  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فورم کا آئین اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا بھی نوٹس لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز، اسٹاف آفیسرز، فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

    فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا، ملکی سلامتی سب سے مقدس ہے، پاک فوج اس کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی جبکہ فورم کے شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    کانفرنس میں فورم کے شرکا نے ہر قیمت پر آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے قیادت کے قابل غور موقف ، عسکری قیادت کے آئین اور رول آف لا کے حوالے سے موقف پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے، ادارے اور معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا اور واضح پیغام دیا گیا کہ فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے، پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے، ہم پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔